The Wire

ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو آزاد ملک کا درجہ دینے سے متعلق قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 12ستمبر کو فلسطین کو  آزاد ملک کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کی۔ 193 رکن ممالک میں سے 142 نے اس کی حمایت کی، 10 نے مخالفت کی اور 12 غیر حاضر رہے۔ ہندوستان نے دو ریاستی حل اور محفوظ سرحدوں کے اندر آزاد فلسطینی قوم کے حق میں اپنی پالیسی کا اعادہ کیا۔

فائل دیر سے ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے عمر خالد اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 19ستمبر تک ملتوی کی

سپریم کورٹ نے جمعہ کو فروری 2020 میں  ہوئے دہلی فسادات کی مبینہ سازش سے متعلق یو اے پی اے معاملے میں عمر خالد، شرجیل امام، گلفشاں فاطمہ اور میران حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ بنچ نے کہا کہ انہیں کیس کی فائلیں رات  2.30 بجے ملی تھیں اور وہ انہیں دیکھ نہیں سکے۔

این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن نائب صدر منتخب، اپوزیشن میں کراس ووٹنگ کا خدشہ

این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن ہندوستان کے 15ویں نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کے بی سدرشن ریڈی کو 152 ووٹوں سے شکست دی۔ 752 ووٹوں میں سے رادھا کرشنن کو 452 اور ریڈی کو 300 ووٹ ملے۔ نتائج نے اپوزیشن خیمے میں کراس ووٹنگ کے اندیشے کو گہرا کر دیا ہے۔

نیپال میں تشدد، ملک ایک بار پھر عدم استحکام کی راہ پر گامزن

نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی، بے روزگاری اور بدعنوانی کے خلاف شروع ہوئے مظاہروں کے بعد وزیراعظم کے پی شرما اولی کو استعفیٰ دینا پڑا ہے۔ دارالحکومت کاٹھمنڈو سمیت کئی شہر آگ اور تشدد کی زد میں ہیں۔ مظاہرین نے رہنماؤں کے گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ عدم اطمینان نیپال کے جمہوری سفر کی گہری دراڑوں کو اجاگر کرتا ہے۔

لکھنؤ کی ایک عدالت نے آج تک کی اینکر انجنا اوم کشیپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو کہا

لکھنؤ کی عدالت نے ٹی وی جرنلسٹ انجنا اوم کشیپ کے خلاف شکایت درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر کی عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ 14 اگست کو نشر ہونے والا’آج تک’ کا پروگرام تفرقہ انگیز، اشتعال انگیز اور قومی اتحاد کے خلاف تھا، جو دو برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

نیپال میں پرتشدد مظاہرے جاری، ہندوستان نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

نیپال میں سوموار (8 ستمبر) کو پرتشدد مظاہروں کے بعد ہندوستان نے منگل کو کہا کہ ان مظاہروں میں ‘متعدد نوجوانوں کی ہلاکت’ کا ہمیں شدید غم ہے۔ نئی دہلی نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ اس بحران کو ‘پرامن طریقے اور بات چیت’ کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

اتر پردیش پولیس نے مغربی بنگال کے 18 پھیری والوں کو ’بنگلہ دیشی‘ قرار دیتے ہوئے حراست میں لیا: رپورٹ

اتر پردیش کے بستی ضلع میں پولیس نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 18 پھیری والوں کو آدھار اور ووٹر آئی ڈی ہونے کے باوجود مبینہ طور پر غیر قانونی بنگلہ دیشی مہاجر قرار دے کر پانچ دنوں سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔ مہاجرین کے حقوق کے ایک فورم نے مغربی بنگال کے حکام سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

مغربی بنگال: مسلمان پھیری والے پر چاقو سے حملہ، مبینہ طور پر ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگوانے کی کوشش

مغربی بنگال کے بانکڑا ضلع میں 6 ستمبر کو ایک 60 سالہ مسلمان  پھیری والے پر تین افراد نے حملہ کیا۔ انہوں نے ان کی گردن اور پیٹ میں چاقو مارا اور مبینہ طور پر ان سے ‘جئے شری رام’ کا نعرہ لگوانے کی کوشش کی۔ تاہم، پولیس نے کہا کہ معاملے کو فرقہ وارانہ قرار دینا ‘حقائق کی رو سے غلط’ ہے۔

سنکرشن ٹھاکر: بہار کا مصور اپنے قلم کے ساتھ چلا گیا …

سنکرشن ٹھاکر کا جانا صرف ایک شخص کا جانا نہیں، بلکہ ان الفاظ کا خاموش ہو جانا ہے جو سماج کی بُو باس اور سچائی کو گرفت میں لینے کی قوت رکھتے تھے۔ پٹنہ کی سرزمین سے آنے والے اس صحافی نے کشمیر سے بہار تک کی کہانیوں کو دلجمعی سے قلمبند کیا۔ ان کے یہ نوشتہ جات صحافت کا لازوال ورثہ ہیں۔

سینئر صحافی اور دی ٹیلی گراف کے ایڈیٹر سنکرشن ٹھاکر  نہیں رہے

 سرکردہ صحافی اور مصنف سنکرشن ٹھاکر کاطویل علالت کے بعد 63 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ دی ٹیلی گراف کے ایڈیٹر ٹھاکر نے بہار اور کشمیر کے علاوہ کئی اہم موضوعات پر غیر معمولی رپورٹنگ کی۔ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رہنماؤں اور صحافیوں نے انہیں  بے خوف، حساس اور جمہوری ہندوستان کا مضبوط وکیل بتایا ۔

ہندوستانی مسلمان، مولوی کی ہیبت اور سول سوسائٹی

کلکتہ کے حالیہ واقعے سے اردو کا بھی مقدمہ کمزور ہوتا ہے اور مسلمانوں کا بھی۔ مسلمانوں کے درمیان سول سوسائٹی کے استحکام کی ضرورت بطور خاص اس لیے بھی ہے کہ کوئی متبادل آواز ابھر سکے۔ مہذب دنیا مختلف خیالوں اور آوازوں سے ہی چل رہی ہے۔

کووڈ ایف آئی آر: نظام الدین مرکز کے امیر کی تقریر میں پولیس کو کچھ بھی ’قابل اعتراض‘ نہیں ملا

مارچ 2020 میں دہلی کے نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کے پیروکاروں کے اجتماع کو ملک بھر میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اس اجتماع سے کووڈ 19 وائرس پھیلا تھا۔ اب پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیقات میں مرکز نظام الدین کے امیر محمد سعد کاندھلوی کی تقریروں میں ‘کچھ بھی قابل اعتراض’ نہیں ملا۔

اردو تنظیموں نے اسلامی گروپوں کے احتجاج کے بعد جاوید اختر کے پروگرام کی منسوخی کی مذمت کی

مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے کچھ اسلامی تنظیموں کے احتجاج کے بعد ‘ہندی سنیما میں اردو کا کردار’ کے موضوع  پر جاوید اختر کی تقریب کو ملتوی کر دیا تھا۔ اب ‘اردو کلچر لندن’ اور ‘انجمن ترقی اردو یو کے’ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اردو اکیڈمی کی جانب سےاس طرح تقریب  کوملتوی کرنا جمہوری معاشرے کے لیے نیک فال نہیں ہے۔

پنجاب: دہائیوں کے بدترین سیلاب میں کم از کم 30 افراد ہلاک، ہزاروں گاؤں میں صورتحال تباہ کن

پنجاب میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔ بھاکرا سمیت مختلف ڈیموں سے کنٹرول مقدار میں پانی چھوڑے جانے کے بعد ریاست میں سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ سیلاب میں کم از کم 30 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی ہدایت – ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ’غیر قانونی غیر ملکی شہریوں‘ کے لیے ڈیٹینشن کیمپ بنائیں

وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے لیے ہولڈنگ سینٹر یا حراستی کیمپ بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اگر کوئی یہ ثابت نہیں کرپائے کہ وہ غیر ملکی نہیں ہے اور ضمانت نہیں دے پاتا ،  تو اسے ان مراکز میں رکھا جائے گا۔

سیلابی ریلے: آبادی کی ضروریات اور ماحولیات میں توازن

سال 2014کے سیلاب کے بعد وزیراعظم  نریندر مودی نے 80 ہزار کروڑ روپے کے ایک پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت دریائے جہلم اور اس کی معاون ندیوں کی ڈریجنگ اور پشتوں کی مضبوطی کا کام ہونا تھا۔ مگر ایک آرٹی آئی کے مطابق،ایک دہائی کے بعد بھی 31 میں سے صرف 16 منصوبے مکمل ہو پائے ہیں۔یعنی 2014 کے سیلاب سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا گیا ہے۔

عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر 7 افراد کی ضمانت کی درخواست مسترد

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فسادات 2020 کے مبینہ ‘لارجر کانسپیریسی’ کیس میں عمر خالد، شرجیل امام اور سات دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ملزمین کو جنوری-ستمبر 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بنگال: اسلامی تنظیموں کے احتجاج کے بعد ممتا حکومت نے جاوید اختر کا پروگرام ملتوی کیا

مغربی بنگال اردو اکادمی نے ‘ہندی فلموں میں اردو کا کردار’ سے متعلق اپنے چار روزہ جشن  کوملتوی کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ اسلامی تنظیموں نے نغمہ نگار جاوید اختر کو تقریب میں مدعو کرنے کی مخالفت کی تھی۔ اب ریاستی حکومت کے تحت کام کرنے والی اکادمی نے’نامساعدحالات’ کا حوالہ دیتے ہوئے پورے پروگرام  کو ملتوی کر دیا ہے۔

مودی کے آدھے دن کے سعودی دورے پر 15.54کروڑ روپے خرچ، ہوٹل کا بل 10کروڑ

وزیر اعظم نریندر مودی کے 22 – 23 اپریل 2025 کےسعودی عرب کے دورے پر 15.54 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ کل اخراجات میں سے 10.26 کروڑ روپے ہوٹل کے بل پر، 4.05 کروڑ روپے ٹرانسپورٹ پر۔ تاہم، یہ دورہ صرف 12 گھنٹے کا رہا۔ یہ ان کا 2025 کا دوسرا سب سےمہنگا غیر ملکی دورہ ثابت ہوا ۔

محکمہ انکم ٹیکس کی تفتیش: بہار سرکار کی بھرتیوں پر نجی کمپنی کا قبضہ، اعلیٰ افسران ملوث

محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق، بہار سرکار کی کنٹریکٹ پر بھرتیوں پر ایک کمپنی کا قبضہ ہے۔ یہ کمپنی ریاست کے اعلیٰ افسران کو رشوت دیتی ہے اور مختلف محکموں میں امیدواروں سے پیسے لے کر بھرتی کرواتی ہے۔ اس انویسٹیگیشن کی پہلی قسط۔

آر ٹی آئی کے جواب میں الیکشن کمیشن نے 2003 کے بہار ایس آئی آر کے آرڈر کی کاپی دینے سے انکار کیا

الیکشن کمیشن نے حق اطلاعات قانون کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں 2003 کے بہار ایس آئی آر کی کاپی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے بجائے، اس نے انتخابی ریاست میں جاری موجودہ عمل کے لیے جون 2025 کے آرڈر کا لنک دے دیا ہے۔

پی ایم مودی کی ڈگری کی جانکاری نہ دینے کے لیے عدالت نے جس قانون کا حوالہ دیا، وہ لاگو ہی نہیں

دلی ہائی کورٹ نے ڈی پی ڈی پی ایکٹ، 2023 کا حوالہ دیتے ہوئے سینٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کے 2016 کے اس آرڈر کو خارج کر دیا، جس میں دلی یونیورسٹی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری عام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، اس قانون کو ابھی تک مطلع نہیں کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر: راہل گاندھی سے پہلے ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کی بات کہنے والے سابق ایم ایل سی نے الیکشن مشینری کو ’کرپٹ‘ بتایا

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے راہل گاندھی کی جانب سے ووٹر لسٹ میں ہیر اپھیری کا الزام لگانے سے 146دن پہلے مہاراشٹر کے سابق ایم ایل سی بلرام پاٹل نے ریاست کے ایک انتخابی حلقے کے بارے میں الیکشن کمیشن سے ایسی ہی شکایت کی تھی۔ انہوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا، لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوئی۔

بہار کی ’ووٹ بندی‘: آرہ کی فیملی ووٹر لسٹ سے غائب، 74 سالہ سابق ٹیچر کو مردہ قرار دیا گیا

بہار میں ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل میں تضادات اور خامیوں کے دعووں کے درمیان یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرافٹ لسٹ میں آرہ کی ایک 74 سالہ سابق ٹیچر کو مردہ قرار دے کر ان کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ ساتھ  ہی اسی وارڈ میں ہونے کے باوجود ان کےتین بیٹوں کے نام  کو’ٹرانسفر’ بتایا گیا ہے۔

چین کے ساتھ تعلقات: ہندوستانی خارجہ پالیسی کا مکمل یو ٹرن

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان پر عائد کیے گئے تجارتی جرمانوں نے ہندوستانی وزرا اور اہلکاروں کو ماسکو اور بیجنگ کی طرف دوڑنے پر مجبور کردیا ہے، مگر وہ اس کو  ‘اسٹریٹجک چابک دستی’کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ ماسکو اور بیجنگ  اس چابک دستی کو ہندوستان کی مجبوری گر دانتے ہیں اور اس کی پوری وصولی کریں گے۔

ہوشیار ،ایک کلک سے آپ کے وجود کو مٹایا جا سکتا ہے …

اگر شہریوں کے پاس ڈیٹا کی ملکیت نہ ہو، اگر آپ سے متعلق معلومات پر آپ کا آئینی حق نہ ہوتو حکومت بغیر کسی رکاوٹ کے مداخلت کرتی رہے گی اور ہم ایسے معاشرے میں تبدیل ہو جائیں گے جہاں آزادی صرف ڈیٹا بیس میں درج ہوگی۔ اور آپ کا وجود ایک کلک سے مٹ جائے گا۔

سابق ججوں نے امت شاہ سے کہا – سپریم کورٹ کے سلوا جڈوم کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نائب صدر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کے امیدوار جسٹس بی سدرشن ریڈی اور سپریم کورٹ پر سلوا جڈوم فیصلے کے ذریعے ‘نکسل ازم کی حمایت’ کا الزام لگایا ہے۔ شاہ کے بیان کو مذکورہ فیصلے کی غلط تشریح قرار دیتے ہوئے سابق ججوں نے کہا کہ یہ ‘بدقسمتی’ ہے۔

تخلیقی سرگزشت: ’باطل کے خلاف حق پرست آواز اٹھائیں گے ہی، انجام خواہ کچھ بھی ہو‘

مذہب، رنگ ونسل اور خون کے سوداگر زندگی کو کس سمت لے جا رہے ہیں؟ اس نئے نظام میں اُن تہذیبی قدروں کے لیے جگہ نہیں ہے، جن کے سائے میں امن وعافیت کے خواب پلتے تھے، جن کی روشنی میں آرزو اور جستجو کے معرکے سَر ہوتے تھے۔ میں اور میرے عہد کی تخلیقی سرگزشت کی اس قسط میں پڑھیے ممتاز شاعرہ ملکہ نسیم کو۔

شہروں میں شور ہے، سرکار خاموش ہے

ہندوستان کا ریئل ٹائم شور مانیٹرنگ نیٹ ورک شہری آوازوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی سطح کو ریکارڈ کرتا ہے، لیکن شور میں زندگی بسرکرنے والے کروڑوں لوگوں کے لیے راحت کا وعدہ افسر شاہی کی بے حسی  اور سیاسی خاموشی میں پھنسا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ نے غداری کے دوسرے کیس میں بھی سدھارتھ وردراجن اور کرن تھاپر کو کارروائی سے تحفظ دیا

سپریم کورٹ نے 22اگست کو دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن، کنسلٹنگ ایڈیٹر کرن تھاپر اور تمام ملازمین کو بی این ایس کی دفعہ 152 کے تحت گوہاٹی پولیس کی جانب  سے درج کیس میں کسی بھی تعزیری کارروائی سے تحفظ فراہم کیا ہے۔ تین ماہ میں آسام پولیس کی طرف سے ادارے کے خلاف سیڈیشن کے قانون کے تحت درج کیا گیا یہ دوسرا  معاملہ ہے۔

الیکشن کمیشن کا دعویٰ 2002-03 سے بالکل مختلف نکلا، بہار ایس آئی آر پر اٹھے سوال

الیکشن کمیشن نے 2002-03 کی مثال دیتے ہوئے بہار میں ایس آئی آرکے 97 دن کے عمل کا دفاع کیا ہے۔ لیکن ریکارڈ اور سابق عہدیداروں کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت یہ عمل آٹھ ماہ تک جاری رہا  تھااور شہریت اور ووٹر آئی ڈی کے بارے میں موقف بالکل مختلف تھا۔

گجرات حکومت نے مودی کے 23 سال مکمل ہونے کے جشن میں اشتہارات پر 8.81 کروڑ روپے خرچ کیے

آرٹی آئی سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق، اکتوبر 2024 میں گجرات حکومت نے نریندر مودی کے عوامی عہدے پر – گجرات کے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر اعظم کے طور پر-23 سال مکمل ہونے  کا جشن منانے کے لیے اشتہارات پر 8.81 کروڑ روپے خرچ کیے۔

اتر پردیش: مرادآباد پولیس کا فرمان – مسلم بینڈ کے ہندو نام نہیں ہو سکتے

مرادآباد ضلع میں ہندو دیوی-دیوتاؤں کے نام سے بینڈ کا نام  رکھنے پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ایک شکایت کے بعد تمام مسلم بینڈ آپریٹرز کو پولیس نے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بینڈ کے نام ہندو دیوی دیوتاؤں کے نام پر نہ رکھیں۔

مہاراشٹر: ٹھاکرے بھائیوں کا ملن ادھو کے لیے خطرہ تو نہیں؟

جسے پورا مہاراشٹردو بھائیوں کا ملن سمجھ رہا ہے، کیا یہ ادھو ٹھاکرے کے لیے ٹریپ ہے؟ راج ٹھاکرے بی جے پی کے قریب رہے ہیں۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں انہوں نے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ کیا بھائیوں کے ملن کی یہ کہانی بی جے پی نے لکھی ہے؟

شاہ کا بل: سیاست میں اخلاقیات لانے کی کوشش یا اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے کا نیا ہتھیار؟

امت شاہ کی جانب سے پیش کیے گئے  130 ویں آئینی ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ 30 دن کی حراست پر وزیر، وزیر اعلیٰ یا وزیر اعظم تک  کی کرسی جا سکتی ہے۔ یہ بل جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے اپوزیشن لیڈروں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا نیا ہتھیار بن سکتا ہے۔

سات دن کی کوششوں کے بعد ملی دی وائر کےسینئر صحافیوں کے خلاف سمن سے متعلق ایف آئی آر

آسام پولیس کی طرف سے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن اور کنسلٹنگ ایڈیٹر کرن تھاپر کو طلب کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ایف آئی آر کئی دنوں کی آن لائن اور آف لائن کوششوں کے بعد بالآخر بدھ (20 اگست) کو مل سکی، جس میں  دی وائر سے وابستہ کئی صحافیوں اور کالم نگاروں کو  نامزد کیا گیاہے۔

آئینی ترمیمی بل: جرم ثابت ہوئے بغیر 30 دنوں تک جیل میں رہنے پر پی ایم، سی ایم اور وزیر اپنے عہدے سے محروم ہو جائیں گے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پارلیامنٹ میں 130واں آئینی ترمیمی بل پیش کرنے جا رہے ہیں۔ اس میں یہ شق ہے کہ اگر کوئی وزیر اعلیٰ، وزیر یا وزیر اعظم مسلسل 30 دن تک جیل میں رہتا ہے تو اسے برخاست کیا جا سکتا ہے۔ کانگریس نے اسے اپوزیشن ریاستوں کو کمزور کرنے کا حربہ قرار دیا ہے۔