The Wire

یوپی: عدالت نے کسانوں کے احتجاجی مظاہرہ سے متعلق رپورٹ پر دی وائر اور مدیر کے خلاف درج مقدمہ کو خارج کیا

چھبیس جنوری 2021 کو نئی دہلی میں زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کے دوران احتجاج کررہے ایک شخص کی موت سے متعلق رپورٹ کے سلسلے میں دی وائر، اس کے مدیر سدھارتھ وردراجن اور رپورٹر عصمت آرا کے خلاف یوپی پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کو خارج کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ خبرمیں کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں تھی۔

علیحدگی پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا

یاسین ملک کو دو جرائم – آئی پی سی کی دفعہ 121 (حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنا) اور یو اے پی اے کی دفعہ 17 (دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا) – کے لیے قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 10 مئی کو ملک نے 2017 میں وادی میں مبینہ دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق ایک معاملے میں عدالت کے سامنے تمام الزامات کو قبول کر لیا تھا۔

کپل سبل نے بھی کانگریس سے استعفیٰ دیا، راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ایس پی کی حمایت سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

کانگریس کے سابق لیڈر کپل سبل نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً 10 دن پہلے 16 مئی کو کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 30-31 سال کے رشتے کو چھوڑنا آسان نہیں ہوتا۔ مختلف ریاستوں سے کانگریس لیڈروں کے استعفیٰ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے پہلے ہاردک پٹیل، سنیل جاکھڑ، اشونی کمار، آر پی این سنگھ اور امریندر سنگھ جیسے لیڈر پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

بی جے پی کے لیے ملک کی شبیہ کا مطلب آخر کیا ہے …

اگر سنگھ پریوار سے وابستہ حکمراں اور ان کے پیروکارسمجھتے ہیں کہ ملک کی شبیہ مدھیہ پردیش میں محمد ہونے کے شبہ میں بھنور لال کو بھاجپائیوں کے ذریعےپیٹ پیٹ کر مار دیے جانے سے نہیں، بلکہ راہل گاندھی کے لندن میں یہ کہنے سے خراب ہوتی ہے کہ بی جے پی نے ملک میں مٹی کا تیل اس طرح چھڑک دیا ہے کہ ایک چنگاری بھی ہمیں بڑی مصیبت میں مبتلا کرسکتی ہے، تو انہیں بھلا کون سمجھا سکتا ہے!

آسام: مبینہ طور پر حراست میں ہلاک ہوئے شخص کی اہلیہ سمیت پانچ لوگوں پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج

یہ پانچ ان چھ لوگوں میں شامل ہیں جن پر پہلے ہی مبینہ طور پر پولیس حراست میں ہوئی شفیق الاسلام کی موت کے خلاف احتجاج کے دوران ناگاؤں ضلع کے بٹادروا پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

مدارس کو بند کرنا اور یکساں سول کوڈ کا نفاذ مسلمانوں کے مفاد میں: ہمنتا بسوا شرما

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ہفتہ وار ‘پانچ جنیہ’ اور ‘آرگنائزر’ کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے کہا کہ بچوں کو مدارس میں داخل کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ کسی بھی مذہبی ادارے میں داخلہ اس عمر میں ہونا چاہیے جس میں وہ اپنے فیصلے خود لے سکیں۔

بہار: ریت اور شراب مافیا کے بارے میں رپورٹنگ کرنے والے صحافی کا قتل

یہ واقعہ بیگوسرائے ضلع کے بکھری تھانہ حلقے کا ہے، جہاں 20 مئی کی رات کو ایک شادی کی تقریب سے لوٹ رہے 26 سالہ صحافی سبھاش کمار مہتو کو گولی مار دی گئی ۔ اہل خانہ اور دوستوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ شراب اور ریت مافیا کے سلسلے میں کی جانے والی رپورٹنگ ہے۔ حالاں کہ، پولیس نے اس کی تردید کی ہے۔

یوپی: گوڈسے کی سالگرہ پر ہندو مہاسبھا نے کی خصوصی پوجا، میرٹھ کا نام بدل کر ’گوڈسے نگر‘ کرنے کی مانگ

میرٹھ میں ہندو مہاسبھا نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کے یوم پیدائش پر اپنے دفتر میں خصوصی پوجا کرتے ہوئے ‘ہندو مخالف گاندھی ازم’ کو ختم کرنے کا حلف لیا اور دعویٰ کیا کہ ہندوستان جلد ہی ‘ہندو راشٹر’ بنے گا۔

اب اتر پردیش میں کسی بھی نئے مدرسے کو سرکاری گرانٹ نہیں ملے گی

اقلیتی بہبود کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے بتایا کہ اب ریاست کے کسی اور مدرسے کو گرانٹ کی فہرست میں شامل نہیں کیا جائے گا، لیکن جن مدارس کو فی الحال سرکاری گرانٹ مل رہی ہے، انہیں یہ ملتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ مدارس کے معیار پر توجہ دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

کیاہندوستان  میں پٹرول –ڈیزل کی طرح اب روٹی کھانا بھی مہنگا ہونے جا رہا ہے؟

ویڈیو: ہندوستان کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش میں گیہوں کے ایکسپورٹ پر پابندی لگا نے کے بعد عالمی سطح پر گیہوں کی قیمتیں 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ حکومت نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے باعث گندم کی عالمی رسد میں رکاوٹ کے پیش نظر ایکسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عدالت نے بینک آف مہاراشٹرا کی سرزنش کی، کہا – بڑی مچھلیوں کو پکڑتے نہیں، کسانوں کو تنگ کرتے ہیں

سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کو چیلنج کرنے پر بینک آف مہاراشٹرا کی سرزنش کی اور بینک کو کسانوں کے ایک مشت تصفیہ (اوٹی ایس ) تجویز کو قبول کرنے اور انہیں سینکشن لیٹر جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ہری دوار دھرم سنسد: ہیٹ اسپیچ کے ملزم جتیندر تیاگی کو عبوری ضمانت

سپریم کورٹ نے ہری دوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ طور پر ہیٹ اسپیچ کے ملزم جتیندر نارائن تیاگی کو تین ماہ کی عبوری ضمانت دے دی ہے، اور ان کو ہیٹ اسپیچ نہیں دینے کے علاوہ الکٹرانک، ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا پر کوئی تبصرہ نہ کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ایک حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

ہندوستان کے نئے خارجہ سکریٹری ونے کمار کواٹرا

لگتا ہے وزارت خارجہ میں امریکہ نواز لابی کو مزید تقویت بخشنے کے لیے کواٹرا کی تقریری کی گئی ہے۔ کیونکہ نہ صرف وہ جے شنکر کے قریبی مانے جاتے ہیں، بلکہ جب مودی نے 2014میں وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالا، تو وہ ان کے لیے کئی ماہ تک بطور مترجم و معاون کار کے کام کرتے تھے اور ان کے لیے تقریریں لکھنے کا بھی کام کرتے تھے، جس کی وجہ سے وہ براہ راست مودی کے رابطہ میں رہتے تھے۔

گرفتار آئی اے ایس افسر کے ساتھ امت شاہ کی تصویر شیئر کرنے پر فلمساز کے خلاف مقدمہ درج

گجرات پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں حال ہی میں گرفتار جھارکھنڈ کی مائننگ (کان کنی)سکریٹری پوجا سنگھل کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی تصویر شیئر کرنے کے معاملے میں فلمساز اویناش داس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے خلاف 17 مارچ کو فیس بک پر ایک مورف شدہ تصویر شیئر کرکے قومی پرچم کی توہین کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے، جس میں ایک خاتون ترنگا پہنے نظر آرہی ہیں۔

سیڈیشن پر سپریم کورٹ کے آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے شرجیل امام نے عبوری ضمانت کے لیے عرضی داخل کی

رواں سال جنوری میں دہلی کی ایک عدالت نے 2019 کے سی اے اے اور این آر سی مخالف مظاہروں کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالبعلم شرجیل امام کے خلاف سیڈیشن کا الزام طےکیا تھا۔ اسی ماہ سپریم کورٹ نے سیڈیشن کے قانون پر غوروخوض ہونے تک اس سے متعلق تمام کارروائیوں پر روک لگانے کی ہدایت دی ہے۔

کیا اکھلیش یادو کو کمزور کرنے کے لیے شیو پال یادو کا استعمال کیا جا رہا ہے؟

ویڈیو: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیو پال یادو نے اعظم خان سے جیل میں ملاقات کی اور وہی بات کہی جو یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے کہی تھی کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو اپنے لیڈر اعظم خان کے لیے کچھ کرنا چاہیے تھا۔ تاہم اس بار انہوں نے اپنے بھائی ملائم سنگھ کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ نیتا جی کو لوک سبھا میں اعظم خان کے لیے آواز اٹھانی چاہیے تھی۔

آخر اسٹوڈنٹ این ای ای ٹی امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں؟

ویڈیو: اسٹوڈنٹ این ای ای ٹی–پی جی داخلہ امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں؟ یہ امتحان 21 مئی 2022 کو ہونے جا رہا ہے، لیکن اسٹوڈنٹ چاہتے ہیں کہ اسے 8 سے 10 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا جائے۔ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا اور 13 مئی کو عدالت نے طالبعلموں کی عرضی خارج کر دی۔ دی وائر نے اس بارے میں کچھ طالبعلموں سے بات چیت کی۔

سپریم کورٹ نے دھرم سنسد جیسے پروگراموں کے انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا

سپریم کورٹ نے ہری دوار میں منعقد ‘دھرم سنسد’ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں اسلام چھوڑکر ہندو مذہب اختیار کرنے والے جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی کی ضمانت عرضی پر اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ تیاگی تقریباً چھ ماہ سے حراست میں ہیں۔ اس معاملے میں ایک اور ملزم شدت پسند ہندوتوا دھرم گرو یتی نرسنہانند کو گزشتہ فروری میں ہی ضمانت مل گئی تھی۔

بلڈوزر کی سیاست پر کیوں خاموش ہیں دہلی کے ایل جی؟

ویڈیو: لیفٹ پارٹی، اسٹوڈنٹ گروپ اور خواتین تنظیم راجدھانی دہلی کے میونسپل کارپوریشنوں کے ذریعے چلائی جا رہی انسداد تجاوزات مہم کے خلاف نظر آ رہی ہیں۔ بائیں بازو کی جماعتوں نے اس معاملے پر لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی خاموشی پر سوال اٹھائے ہیں۔

جموں و کشمیر: بڈگام میں کشمیری پنڈت تحصیل ملازم کا قتل، لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ، تحقیقات کا مطالبہ

جمعرات کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ واقع تحصیل دفتر میں گھس کر 35 سالہ کشمیری پنڈت ملازم راہل بھٹ کو ہلاک کرنے کے بعد دہشت گردوں نے جمعہ کو پلوامہ میں ایک پولیس کانسٹبل کو ان کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ راہل کی موت کے خلاف کشمیری پنڈتوں نے مظاہرہ کیا۔

تیزی سے گھٹ رہی ہے مسلمانوں کی آبادی، منہ کے بل گرا سنگھی پروپیگنڈہ

ویڈیو: صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے کیے گئے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (این ایف ایچ ایس ) کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ دو دہائیوں میں تمام مذہبی کمیونٹی میں مسلمانوں نے کی آبادی میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی۔ کمیونٹی کی فرٹیلیٹی یعنی تولیدی زرخیزی کی شرح 2019-2021 میں گر کر 2.3 ہو گئی، جو 2015-16 میں 2.6 تھی۔ اس ایشو پر الیکشن کمیشن کے سابق سربراہ ایس وائی قریشی سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ: خوردہ افراط زر بڑھ کر 7.79 فیصد، آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر

خوراک کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باعث خوردہ مہنگائی بڑھی ہے اور لگاتار چوتھے مہینے ریزرو بینک کے ہدف کی بالائی حد سے زیادہ رہی۔ اپریل میں اشیائے خوردونوش کی افراط زر بڑھ کر 8.38 فیصد ہو گئی جو اس سےپچھلے مہینے میں 7.68 فیصد اور ایک سال قبل اسی مہینے میں 1.96 فیصد تھی۔

اتر پردیش کے مدرسوں میں اب سے قومی ترانہ لازمی

اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے رجسٹرار ایس این پانڈے نے بتایا کہ 9 مئی کو اس سلسلے میں تمام ضلع اقلیتی بہبود کے افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سیشن سے تمام مدارس میں دعا کے وقت قومی ترانہ پڑھنا لازمی کر دیا گیا ہے۔

مغربی بنگال: ممتا بنرجی کوادبی ایوارڈ دیے جانے کے خلاف احتجاج میں بنگالی ادیبہ نے اپنا ایوارڈ لوٹایا

بنگالی زبان کی مصنفہ اور لوک ثقافت کی محقق رتنا راشد بنرجی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ادب کے میدان میں ان کی خدمات کے لیے پچھم بنگا بنگلہ اکیڈمی کی جانب سے خصوصی ایوارڈ دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بری مثال قائم کرے گا۔ اکادمی کا وہ بیان سچائی کامذاق ہے جس میں ادب کے میدان میں وزیر اعلیٰ کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

تجاوزات ہٹانے کے بہانے مسلمانوں کے خلاف نفسیاتی جنگ

یوپی، مدھیہ پردیش، گجرات اور اب دہلی میں بلڈوزر کا استعمال ہر دن کے جوش کو بنائے رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ہندوؤں میں مسلمانوں کو اجڑتے، روتے، بدحواس دیکھنے کی پرتشدد خواہش بیدار کی جا رہی ہے۔ اب بی جے پی، میڈیا، پولیس اور انتظامیہ میں کوئی فرق نہیں رہ گیا ہے۔ ایک راستہ دکھا رہا ہے، ایک بلڈوزر کا قانون بتا رہا ہے، ایک ہتھیارکے ساتھ اس کو گھیرا دے کر چل رہا ہے، تو کوئی للکار رہا ہے۔

دہلی پولیس ہمیں گھر سے اٹھانے کی دھمکی دے رہی ہے؛ دہشت میں جہانگیرپوری کے نوجوان

ویڈیو: دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں ہنومان جینتی کے موقع پر فرقہ وارانہ تشدد اور پھر تجاوزات کی مہم کے بعد یہاں کے مسلمانوں نے پولیس کی طرف سے ہراساں کیے جانے اور حراست میں لیے جانے کے خوف کے بارے میں دی وائر سے بات چیت کی۔

فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو دوسرا پولٹزر ایوارڈ، والد نے کہا – وہ اپنے کام سے ہمیشہ زندہ رہے گا

خبر رساں ایجنسی رائٹرس کے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی اور ان کے ساتھیوں عدنان عابدی، ثنا ارشاد مٹو اور امت دوے کو ‘فیچر فوٹوگرافی کے زمرے’ میں پُلٹزر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ گزشتہ سال افغانستان میں افغان فوجیوں اور طالبان کے بیچ گولی باری کی تصویریں لینے کے دوران دانش کی موت ہو گئی تھی۔

دیوتاؤں کی توہین کے الزام میں لکھنؤ یونیورسٹی کے پروفیسر کے ساتھ اے بی وی پی  نے بدسلوکی کی

ایک آن لائن مباحثہ کے دوران لکھنؤ یونیورسٹی میں ہندی کے پروفیسر روی کانت چندن نے کاشی وشوناتھ مندر-گیان واپی مسجد تنازعہ پر ایک کتاب کا حوالہ دیا تھا، جس میں ان مبینہ حالات کو بیان کیا گیا ہے جن کے تحت متنازعہ مقام پر مندر کو منہدم کرکے مسجد بنائی گئی تھی۔ اس سلسلے میں پولیس نے پروفیسر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

کھیت میں داخل ہونے پر دلتوں کی جوتوں سے پٹائی کی منادی کرانے کے الزام میں سابق پردھان گرفتار

یہ اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے چرتھاول تھانہ حلقہ کا معاملہ ہے۔ پاوتی خورد گاؤں کے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ دلت برادری کے لوگوں کی طرف سے گاؤں کے سابق پردھان راج ویر تیاگی کے کھیتوں میں کام کرنے سے انکار کرنے کے بعدانہوں نےاپنے کھیتوں میں دلتوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

سال 2021 میں شہریت حاصل کرنے میں ناکام رہے 800 پاکستانی ہندو ہندوستان سے واپس لوٹے: رپورٹ

ایسے پاکستانی شہریوں کی شہریت کی درخواستوں کو فاسٹ ٹریک کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے دو نوٹیفیکیشن اور شہریت قانون کے پاس ہونے کے باوجود اب تک اس معاملے میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

معروف سنتور نواز پنڈت شیو کمار شرما نہیں رہے

پدم شری اور پدم وبھوشن سے سرفراز سنتور نواز پنڈت شیو کمار شرما 1938 میں جموں میں پیدا ہوئے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پہلے موسیقار تھے، جنہوں نےسنتور پر ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی دھنیں بکھیریں۔ سنتور جموں و کشمیر کا ایک لوک ساز ہے۔ بانسری نواز پنڈت ہری پرساد چورسیا کے ساتھ ان کی جوڑی کو ‘شیو ہری’ کا نام دیا گیا تھا۔ اس جوڑی نے ‘سلسلہ’، ‘لمحے’ اور ‘چاندنی’ جیسی کئی فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی۔

شاردا یونیورسٹی: ہندوتوا اور فاشزم میں مماثلت سے متعلق سوال پر یو جی سی نے جواب طلب کیا

نوئیڈا واقع شاردا یونیورسٹی کے بی اے سال اول کے امتحان میں سیاسیات (آنرز) کے پیپر میں طالبعلموں سے پوچھا گیا تھا کہ ،کیا آپ فاشزم/نازی ازم اور ہندو رائٹ ونگ (ہندو ازم) میں کوئی مماثلت پاتے ہیں؟ دلائل کے ساتھ وضاحت کریں۔اس سوال پر تنازعہ کے بعد یونیورسٹی نے پرچہ تیار کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر وقاص فاروق کو معطل کر دیا تھا۔

ہندو مہاپنچایت میں ہریانہ حکومت کو ایک مہینے میں گائے کی اسمگلنگ اور گئو کشی ختم کرنے کا الٹی میٹم

ہریانہ کے نوح ضلع میں ‘ہندو مہاپنچایت’ بلائی گئی تھی، جس میں گئو رکشکوں کے خلاف درج ایف آئی آر کو واپس لینے اور انہیں لائسنسی اسلحہ دینے سمیت کئی مطالبات کیے گئے۔ یہ مہاپنچایت نوح میں ان واقعات کے بیچ بلائی گئی تھی جن میں مبینہ طور پر گئو رکشکوں کے گروپوں نے مسلم نوجوانوں کو پیٹنے کے ساتھ ان اغوا کیا اور ان پرمویشیوں کی اسمگلنگ اور گئو کشی کا الزام لگایا گیا تھا۔

سنگا پور میں بین ہوگی کشمیر فائلز، کہا – فلم میں مسلمانوں کی یک طرفہ اور اشتعال انگیز عکاسی

سنگاپور کی انفو کام میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ثقافت، کمیونٹی اور نوجوانوں کی وزارت اور وزارت داخلہ کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ فلم سنگاپور کی فلم کی درجہ بندی کے رہنما خطوط کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔

عدالت نے کہا، جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے غیر قانونی جلوس کو روکنے میں دہلی پولیس ناکام رہی

دہلی کے جہانگیرپوری میں ہنومان جینتی پر نکالی گئی شوبھا یاترا کے دوران فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق کئی عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے سینئر افسران نے اس معاملے کو پوری طرح سےنظر انداز کر دیا ہے اور اگر اس میں پولیس والوں کی ملی بھگت تھی تو اس کی جانچ کی ضرورت ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس اہلکار ایک غیر قانونی جلوس کو روکنے کے بجائے اس کے ساتھ کیوں چل رہے تھے۔

میری گرفتاری 56 انچ کی بزدلی: جگنیش میوانی

ویڈیو: گجرات کے وڈگام سے کانگریس کے حمایت یافتہ آزاد ایم ایل اے جگنیش میوانی کو آسام پولیس نے مبینہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق ایک ٹوئٹ کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد میوانی نے وزیر اعظم کو نشانہ بنایا ہے۔

عید پر جودھ پور میں فسادات، فرقہ وارانہ تشدد سے کس کو فائدہ؟

ویڈیو: عید کے دن راجستھان میں جودھ پور شہر کے جالوری گیٹ علاقے میں فرقہ وارانہ تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس کے بارے میں ریاست میں مقتدرہ کانگریس نے بی جے پی پر کئی ریاستوں میں فرقہ وارانہ تصادم کا حوالہ دیتے ہوئے انتخابی ریاستوں میں نفرت پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔