UCC

راجیہ سبھا کی مداخلت کے بعد جسٹس شیکھر یادو کے خلاف سپریم کورٹ کی انٹرنل جانچ کا منصوبہ روک دیا گیا

الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر یادو نے وشو ہندو پریشد کے ایک پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا، جس کے بارے میں سپریم کورٹ اندرونی تحقیقات شروع کرنا چاہتی تھی، لیکن راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے واضح کیا کہ یہ اختیار صرف پارلیامنٹ اور صدرجمہوریہ کے پاس ہے۔

وی ایچ پی کے پروگرام میں اینٹی-مسلم بیان دینے والے ہائی کورٹ کے جج اپنے ریمارکس پر قائم: رپورٹ

الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر یادو نے 8 دسمبر کو وشو ہندو پریشد کے پروگرام میں فرقہ وارانہ تقریر کی تھی۔ اب انہوں نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ان کی تقریر آئین میں درج اقدار کے مطابق سماجی مسائل پر خیالات کا اظہار تھی اور کسی کمیونٹی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے لیے نہیں تھی۔

سپریم کورٹ نے وی ایچ پی کے پروگرام میں جسٹس شیکھر یادو کی فرقہ وارانہ تقریر کا نوٹس لیا

جسٹس یادو نے اتوار (8 دسمبر) کو اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ہندوستان اکثریتی برادری کی خواہشات کے مطابق چلے گا۔ اس دوران انہوں نے مسلمانوں کے لیے ‘کٹھ ملا’ کا لفظ بھی استعمال کیا تھا۔

وشو ہندو پریشد کے پروگرام میں الہ آباد ہائی کورٹ کے جج بولے- ملک اکثریت کی خواہش  کے مطابق چلے گا

الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر کمار یادو نے وشو ہندو پریشد کے پروگرام میں کئی متنازعہ بیانات دیے، جس میں ایک خاص مذہب کے بارے میں بھی کئی قابل اعتراض باتیں کہی گئیں۔ سوشل میڈیا پر کئی جماعتوں کے رہنماؤں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بہار: کے سی تیاگی کے جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ کیا ہے

نتیش کمار کے جنتا دل (یونائیٹڈ) کی قومی جمہوری اتحاد میں واپسی کے بعد بھی کے سی تیاگی کھل کر بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ مانا جارہا ہے کہ ‘حساس معاملوں’ پر تیاگی کے بیانات نے پارٹی کو اتحاد کے اندر مشکل صورتحال میں ڈال دیا تھا۔

اتراکھنڈ یکساں سول کوڈ منظور کرنے کی طرف گامزن؛ غیر رجسٹرڈ لیو اِن ریلیشن شپ کے لیے ہوگی جیل

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے اتراکھنڈ اسمبلی میں پیش کیے گئے یکساں سول کوڈ بل کے حوالے سےاپوزیشن کانگریس کا الزام ہے کہ حکومت نے کانگریس کے اراکین اسمبلی کو ان دفعات کا مطالعہ کرنے یا ان کے جائزہ کے لیے وقت دیے بغیر بل پیش کر دیا اور بغیر بحث کے قانون کو منظور کرنا چاہتی ہے۔

غیر مسلم بھی یکساں سول کوڈ کے مخالف …

عوام کی غالب اکثریت یکساں سول کوڈ کو مسلمانوں کے نظریے سے دیکھتی ہے۔ ان کو نہیں معلوم کہ دیگر فرقے بھی اس کے مخالف ہیں۔ یہ خدشہ بھی سر اٹھا رہا ہے کہ کہیں اس کی آڑ میں ہندو کوڈ یا ہندو رسوم و رواج کو دیگر اقوام پر تو نہیں تھوپا جائے گا۔

لوگ اپوزیشن پر بھروسہ کر رہے ہیں، ہم ایک اچھی حکومت بنائیں گے: ہریش راوت

ویڈیو: عام انتخابات سے پہلے مساوی شہریت کی بحث کو کانگریس کےسینئر لیڈر ہریش راوت انتخابی داؤ مانتے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد، اتراکھنڈ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور آئندہ انتخابات کے لیے کانگریس کی حکمت عملی کے بارے میں ان سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

یونیفارم سول کوڈ متعارف کرانے کا قدم ایک دھوکہ ہے، جو ہندو راشٹر سے جڑا ہوا ہے: امرتیہ سین

یونیفارم سول کوڈ کے بارے میں نوبل انعام یافتہ ماہراقتصادیات امرتیہ سین نے سوال اٹھایا اور پوچھا کہ اس طرح کی قواعدسےکس کو فائدہ ہوگا۔ یہ عمل یقینی طور پر ‘ہندو راشٹر’ کے خیال سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ،’ہندو راشٹر’ ہی واحد راستہ نہیں ہو سکتا، جس کے ذریعے ملک ترقی کر سکتا ہے۔

کیا 2024 کی جیت کے لیے یونیفارم سول کوڈ بی جے پی کا آخری ہتھیار ہے؟

ویڈیو: وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں یکساں سول کوڈ کی پرزور وکالت کی تھی۔ کیا یہ اگلے عام انتخابات سے پہلے بی جے پی کی طرف سے کوئی انتخابی چال ہے؟ اس بارے میں بتا رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔

یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ میں تاخیر ہماری اقدار کے لیے نقصاندہ ہوگی: نائب صدر جمہوریہ

آئی آئی ٹی-گوہاٹی کے 25ویں کانووکیشن میں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑنے کہا کہ یکساں سول کوڈ ہندوستان اور اس کی قوم پرستی کو زیادہ مؤثر ڈھنگ سے جوڑے گا۔ اس کے نفاذ میں مزید تاخیر ہماری اقدار کے لیے نقصاندہ ثابت ہو گی۔

پی ایم  فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کے لیے یونیفارم سول کوڈ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں: اسٹالن

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سےیکساں سول کوڈ کی حمایت پر تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ وہ فرقہ وارانہ کشیدگی اور امن و امان کے مسائل پیدا کرنا  چاہتے ہیں۔ ان کی سوچ ہے کہ وہ اس سے اگلا انتخاب جیت […]

ہندوستان میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ غور کرنا دلچسپ ہے کہ ریاست کی پالیسی کے ڈائریکٹو پرنسپل سے جڑے حصہ چار میں آئین کے آرٹیکل 44 میں آئین سازوں نے امید کی تھی کہ ریاست پورے ہندوستان میں یکساں سول کوڈ کے لئے کوشش کرے‌گی۔ لیکن آج تک اس بارے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔