UP

کپل سبل نے بھی کانگریس سے استعفیٰ دیا، راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ایس پی کی حمایت سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

کانگریس کے سابق لیڈر کپل سبل نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً 10 دن پہلے 16 مئی کو کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 30-31 سال کے رشتے کو چھوڑنا آسان نہیں ہوتا۔ مختلف ریاستوں سے کانگریس لیڈروں کے استعفیٰ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے پہلے ہاردک پٹیل، سنیل جاکھڑ، اشونی کمار، آر پی این سنگھ اور امریندر سنگھ جیسے لیڈر پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

سیڈیشن پر سپریم کورٹ کے آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے شرجیل امام نے عبوری ضمانت کے لیے عرضی داخل کی

رواں سال جنوری میں دہلی کی ایک عدالت نے 2019 کے سی اے اے اور این آر سی مخالف مظاہروں کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالبعلم شرجیل امام کے خلاف سیڈیشن کا الزام طےکیا تھا۔ اسی ماہ سپریم کورٹ نے سیڈیشن کے قانون پر غوروخوض ہونے تک اس سے متعلق تمام کارروائیوں پر روک لگانے کی ہدایت دی ہے۔

یوپی: پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے ملزم کشمیری طالبعلم ضمانت کے بعد بھی جیل میں ہیں

الزام ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد آگرہ میں زیر تعلیم تین کشمیری طالبعلموں نے پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کی تھی۔ ان کے خلاف سیڈیشن، سائبر دہشت گردی اور سماجی منافرت […]

یوپی: پاکستانی گانا بجانے کے الزام میں دو نابالغوں کے خلاف ایف آئی آر درج

معاملہ بریلی ضلع کے بھوتا تھانہ حلقہ کے سنگھائی مروان گاؤں کا ہے۔ 16 اور 17 سال کے چچا زاد بھائی مبینہ طور پر پاکستانی چائلڈ آرٹسٹ اور اداکارہ آیت عارف کا نغمہ پاکستان زندہ باد سن رہے تھے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ پڑھے لکھے نہیں ہیں اور انہوں نے غلطی سے یہ گانا بجا دیا۔

یوپی: پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے ملزم  کشمیری طالبعلموں کو پانچ مہینے بعد ضمانت

گزشتہ سال اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ میچ میں ہندوستان کو پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ الزام ہے کہ آگرہ کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تین کشمیری طالبعلموں نے پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے تھے۔ ان کے خلاف سیڈیشن، سائبر دہشت گردی اور سماجی منافرت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یوپی: ایک شخص کا دعویٰ – اس کی برادری کو نشانہ بناتے ہوئے توہین آمیز تبصرے کے بعد شرپسندوں نے تیزاب سے پیشانی پر ترشول کا نشان بنایا

اتر پردیش کے سہارنپور کا معاملہ۔ متاثرہ شخص نے الزام لگایا ہے کہ 18 مارچ کو ہولی کے دن شراب کا گلاس گرنے پر کچھ لوگوں نے زبردستی تیزاب سے اس کی پیشانی پر ترشول بنایا اور اس کی برادری کو نشانہ بناتے ہوئے توہین آمیز تبصرے کیے۔ حالاں کہ ،پولیس نے اسے جھوٹا معاملہ قرار دیا ہے۔

’بی جے پی لکشمی بائی سے وہی جھانسی چھین رہی ہے، جو وہ مرتے دم تک انگریزوں کو نہیں دینا چاہتی تھیں‘

گراؤنڈ رپورٹ: اسمبلی انتخاب کے اعلان سے ٹھیک پہلے اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ‘ویرانگنا لکشمی بائی’ کر دیا تھا، جس کی وجہ سے جھانسی کے لوگ خوش نہیں ہیں۔حتیٰ کہ خود کو حکومت اور بی جے پی کا حامی بتانے والے بھی اس کو غلط کہہ رہے ہیں۔

اسٹوڈنٹ کے مظاہرہ کے سلسلے میں مایاوتی نے کہا–نوجوانوں سے پکوڑے فروخت کروانے کی سوچ بدلے بی جے پی

آر آر بی-این ٹی پی سی امتحان کے سلسلے میں طلبا کے مظاہروں کے بارے میں بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ غریب اور بے روزگار نوجوانوں کےمستقبل کے ساتھ کھلواڑکرنا اور احتجاج کرنے پر ان کی پٹائی کرنا بالکل نامناسب ہے۔ وہیں کانگریس نے نوجوانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے مسائل کو فوراً حل کرے اور گرفتار طلبا کو رہا کرے۔

آر آر بی امتحان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری، یوپی میں طلبا کی پٹائی کرنے والے 6 پولیس اہلکار معطل

ریلوےبھرتی بورڈ کی جانب سےغیرتکنیکی زمروں (آرآر بی-این ٹی پی سی)کے لیےامتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کےخلاف احتجاجی مظاہروں کے بیچ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے امن و امان بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے طلبہ کو ان کی شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ریلوے بھرتی امتحان کے نتائج کے خلاف شدید احتجاج، الہ آباد پولیس نے ہاسٹل میں گھس کر طالبعلموں کی پٹائی کی

ریلوےبھرتی بورڈ کےآرآر بی-این ٹی پی سی امتحان 2021 کے نتائج کے خلاف الہ آباد میں ریلوے ٹریک پر اترنے والے امیدواروں پر پولیس نے لاٹھیاں برسائیں، وہیں بہار کے سیتامڑھی میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔ احتجاجی مظاہروں کے بیچ ریلوے نے پٹری پر مظاہرہ، ٹرین کی آمدورفت میں خلل ڈالنے اور ریلوے کی املاک کو نقصان پہنچانے جیسی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کو زندگی بھر کے لیےنوکری سے محروم رکھنے کی وارننگ دی ہے۔

اتر پردیش: یوگی حکومت سے نوکری مانگتے نوجوان انتخابی تصویر میں کہاں ہیں

چار جنوری کو الہ آباد میں رہ کر پڑھائی کرنے والے اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طالبعلم اچانک سڑکوں پر نکل آئے اور تالی-تھالی پیٹتے ہوئےمؤخربھرتیوں کو پُرکرنے کامطالبہ کرنے لگے۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ روزگار جیسے اہم مدعے پر سوئی ہوئی حکومت کونیند سےجگانا چاہتے ہیں۔

الوداع کمال سر …

سینئر صحافی اور این ڈی ٹی وی انڈیا کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کمال خان کاجمعہ کو لکھنؤ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ اپنی نفاست، شگفتہ بیانی، شائستہ گوئی اور زبان وبیان پرعبورکےلیے معروف تھے۔

یوپی: ’لو جہاد‘ کا الزام لگاتے ہوئے بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک مسلمان کی دکان بند کروائی

یہ واقعہ مرادآباد کا ہے، جہاں 23 دسمبر کی شام بجرنگ دل کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ علاقے میں مسلمان ہندو کے نام پر دکان چلا رہے ہیں۔اس دوران کارکنوں نے جوس سینٹر کوبند کرواتے ہوئے ہنگامہ بھی کیا اور ‘ہر ہر مہادیو’، ‘جئے شری رام’کےنعرے لگائے۔

اترپردیش: ٹی-20 میں پاکستان کی جیت کے بعد جیل میں بند کشمیری طلبا، اہل خانہ کر رہے ہیں انصاف کا مطالبہ

ویڈیو: اتر پردیش کی آگرہ یونیورسٹی سے منسلک ایک پرائیویٹ کالج کے تین کشمیری طالبعلموں کو 24 اکتوبر کو ٹی-20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد جیت کا جشن منانے کےالزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ان کے اہل خانہ اب تک انصاف کی اپیل کر رہے ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ انہیں آخر کب رہا کیا جائے گا۔

ٹی-20 میں پاکستان کی جیت: جیل گئے کشمیری طالبعلموں کے گھر والے دہشت میں، نہیں ہو رہی ضمانت پر شنوائی

اتر پردیش کی آگرہ یونیورسٹی سے منسلک ایک پرائیویٹ کالج کےتین طالبعلموں کو 24 اکتوبر کو پاکستان کےٹی -20کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کو شکست دینے کے چار دن بعد جیل بھیج دیا گیا تھا ان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت نہ ہونے سے ان کے گھر والے مایوس ہیں۔

جامعہ تشدد کے معاملے میں جے این یو کے طالبعلم شرجیل امام کو ضمانت

دہلی کی ایک عدالت نے دسمبر 2019 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوئےتشدد سے متعلق معاملےمیں شرجیل امام کوضمانت دیتے ہوئے کہا کہ جرم کی نوعیت اور اس حقیقت کو دھیان میں رکھتے ہوئے ان کی عرضی کو منظور کیا جاتا ہے کہ انہیں جانچ کے دوران گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

یوگی حکومت  میں ہماری ذات کے وزیر کی توہین کی گئی، اسٹول پر بٹھایا گیا: او پی راج بھر

ویڈیو: اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والےاسمبلی انتخاب سے پہلے سماجوادی پارٹی سے اتحاد کرنے والے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ او پی راج بھر سےعارفہ خانم شیروانی سے بات چیت۔ راج بھر نے2017 کا اسمبلی انتخاب بی جے پی کے ساتھ مل کر لڑا تھا۔انہیں کابینہ وزیر بھی بنایا گیا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کشیدگی کے بعد 2019 کے عام انتخاب سے پہلے وہ عہدے سے استعفیٰ دےکر بی جے پی سے الگ ہو گئے تھے۔

یوپی: لونی ’انکاؤنٹر‘ کی جانچ کے خلاف اترے بی جے پی ایم ایل اے اور ہندوتوا گروپ

گیارہ نومبر کو غازی آباد کے لونی بارڈر پر ہوئے‘انکاؤنٹر’میں سات مسلمانوں کو غیرقانونی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرنے سے پہلے گولی چلائی گئی تھی، جو تمام لوگوں کے پاؤں پر تقریباً ایک ہی جگہ لگی تھی۔ معاملے میں لونی تھانے کے ایس ایچ او کو سسپنڈ کر دیا گیا ہے اور جانچ کےآرڈر دیے گئے ہیں۔

کیا چندن گپتا ہندوتوا قوم پرستی کا شکار ہوا؟

کاس گنج میں سال 2018 میں مارے گئے چندن گپتا کے والدکہہ رہے ہیں کہ نوجوانوں کو اس راستےپر نہیں جانا چاہیے جس پر ہندوتوایاقوم پرستی کے جوش وجنون میں ان کا بیٹا چل پڑا تھا۔ کیا ان کی ناراضگی کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس موت کے بعد یا اس کے بدلے جو چاہتے تھے، وہ نہیں ملا؟ یا وہ اس کے خطرے کو سمجھ پائے ہیں؟

ہاتھرس معاملے میں تفتیشی رپورٹ کے لیے دی وائر کی عصمت آرا لاڈلی ایوارڈ سے سرفراز

دی وائر کی نامہ نگارعصمت آرا نے یہ رپورٹ اتر پردیش کے ہاتھرس میں19سالہ دلت خاتون کے گینگ ریپ کے بعد کی تھی۔اس رپورٹ میں ایم ایل سی رپورٹ کی بنیاد پر پولیس کے خاتون کے ساتھ ریپ نہ ہونے کے دعوے پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

کاس گنج میں الطاف کی موت: کیا یہ پولیس حراست میں کیا گیا قتل ہے؟

ویڈیو: اتر پردیش کے کاس گنج ضلع میں ایک‘گمشدہ’لڑکی کےمعاملے میں حراست میں لیے گئے 22 سالہ نوجوان الطاف کی پولیس تھانے میں گزشتہ 8 نومبر کو موت ہو گئی تھی۔اس کو لےکر ایک ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو سسپنڈ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ الطاف نے ٹوائلٹ کے نل کی ٹوٹی سے پھانسی لگاکر خودکشی کی ہے۔

پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی: گرفتار کشمیری طلبا کے اہل خانہ کے پاس کیس لڑنے کے پیسے نہیں

اتر پردیش کےآگرہ میں انجینئرنگ کی پڑھائی کر رہےکشمیر کےتین طالبعلموں کو گزشتہ24 اکتوبر کو ہندوستان پاکستان کے بیچ ٹی20ورلڈ کپ کرکٹ میچ میں پاک کی جیت پر جشن منانے کے الزام میں سیڈیشن سے متعلقہ دفعات میں گرفتار کیا گیا ہے۔تینوں طالبعلم غریب گھروں سے ہیں اور پرائم منسٹر اسپیشل اسکالر شپ اسکیم کے تحت پڑھ رہے ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے انہیں معاف کرنے کی اپیل سرکار سے کی ہے۔

پرینکا گاندھی کا اب تک کا سب سے بڑا سیاسی داؤ کتنا کارگر ہوگا؟

یوپی میں خواتین کےلیے 40 فیصدی سیٹوں کااعلان کرکے پرینکا گاندھی نے ایک طرح سے یہ صاف کر دیا ہے کہ کانگریس سیٹوں کی ایک بڑی تعداد پرانتخاب لڑےگی۔ یعنی دوسری پارٹیوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ یا اتحاد نہیں کرےگی۔خواتین کو بااختیار بنانےکے داؤ کو اس قدر تشہیر کے ساتھ کھیلنے کا تبھی کوئی تک بنتا ہے، جب آپ انتخابی جدوجہد میں اپنی موجودگی کو کو نمایاں طور پربڑھائیں۔

یوپی میں چھینی جا رہی ہے دلتوں کی زمین اور مافیاؤں کو روکنے میں ناکام یوگی حکومت

ویڈیو: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا دعویٰ ہے کہ ان کی حکومت نے صوبے سے زمین مافیاؤں کو ختم کر دیا ہے۔مگر میرٹھ میں دلتوں کی زمین مافیاؤں کے ذریعے چھینی جا رہی ہے اور ان کا استحصال کیا جا رہا ہے۔دی وائر نے دلت کمیونٹی کے ان لوگوں سے بات کی، جن کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ مافیا کو روکنے میں ناکام ہیں۔

ہاتھرس گینگ ریپ اور مرڈر کے سال بھر بعد بھی خوف میں ہے متاثرہ فیملی

ویڈیو: اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ ریپ اور قتل کے واقعہ کو ایک سال مکمل ہو گئے۔گزشتہ دنوں دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ان کے اہل خانہ کے لیےانصاف کے مطالبہ کے لیے ایک قومی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

یوپی: اسمبلی انتخاب سے پہلے کیا سوچتی ہے صوبے کی عوام

اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب میں ابھی تقریباً پانچ مہینے باقی ہیں،لیکن سیاسی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔ کابینہ میں تبدیلی سے لےکرسیاسی پارٹیوں کے گٹھ جوڑ تک دیکھنے کو مل رہے ہیں۔لیکن صوبے کی عوام کیا بدلاؤ چاہتی ہے یا موجودہ نظام میں ان کا بھروسہ بنا ہوا ہے؟

فیروزآباد: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ڈینگو متاثرہ لوگوں سے ملے، 2 منٹ بھی نہیں ٹھہرے

ویڈیو: اتر پردیش کےفیروزآبادضلع میں ڈینگو اور وائرل بخار سے لگاتار بچوں کی موتوں کا اعدادوشمار بڑھتا جا رہا ہے۔تقریباً100 بچوں کی موت ہو جانے کے بعد بھی سرکار کی لاپرواہی اتنی ہے کہ اسپتال میں ایک بیڈ پر 3 سے 4 بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

شرجیل امام کے حق میں نعرے بازی پر درج سیڈیشن کیس میں دو طالبعلموں کو پیشگی ضمانت

گزشتہ سال فروری میں ممبئی کے آزاد میدان میں ہوئے ایک ایل جی بی ٹی کیو پروگرام میں جے این یواسٹوڈنٹ شرجیل امام کے حق میں مبینہ نعرے بازی کے لیے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے دو طالبعلموں کے خلاف سیڈیشن کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔

السلام علیکم سے پتہ چلتا ہے کہ شرجیل امام کی تقریر ایک خاص کمیونٹی کے لیے تھی: دہلی پولیس

شرجیل امام کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 13 دسمبر 2019 اور اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں16جنوری 2020 کو شہریت قانون کے خلاف مبینہ طور پرمتنازعہ بیانات دینے کا الزم ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر دھمکی دی تھی کہ آسام اور بقیہ شمال مشرقی صوبوں کو ‘ہندوستان سے الگ’کر دیا جائے۔

ہاتھرس معاملہ: امن وامان کو متاثر کرنے کے لیےگرفتار عتیق الرحمٰن کی حالت نازک، اہل خانہ  نے کی رہائی کی مانگ

ویڈیو: سیڈیشن اوریو اے پی اے کےتحت گرفتاراتر پردیش کےمظفرنگر باشندہ عتیق الر حمٰن کی حالت بےحد نازک بتائی جا رہی ہے۔اہل خانہ اور ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ دل کی بیماری سے متاثرہیں۔ باربار عرضی دینے کے بعد بھی نہ تو شنوائی ہو رہی نہ ان کا صحیح علاج کروایا جا رہا ہے۔ دی وائر نے ان کے وکیل مدھون دت، بھائی اور بیوی سے بات کی۔

پی ایم مودی کے بنارس میں بند ہوا بلائنڈ اسکول، ایک مہینے سے سڑک پر اسٹوڈنٹ

ویڈیو: پوروانچل کے بنارس واقع واحدہنومان پرساد پودار اندھ ودیالیہ ایک سال پہلے نویں جماعت سے اوپر کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اب طلباسلسلہ وارمظاہروں کے ذریعےیہ معاملہ اٹھا رہے ہیں۔ اسے سرکار اور ٹرسٹ مل کر چلاتے ہیں۔ پچھلے سال ہی ٹرسٹ کے ممبروں نے اسے بند کرنے کی بات کہی تھی۔صرف250اسٹوڈنٹ والے اس ادارے کو چلانے میں جو ٹرسٹی تعاون کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے سرکار اب اتنی مدد نہیں کر رہی کہ اس کو چلایا جا سکے۔

شمشان گھاٹ ریپ پر خاموشی: دلت کی بیٹی، ملک کی بیٹی کیوں نہیں؟

ویڈیو: دہلی کے نانگل علاقے میں ایک اگست کو نو سالہ دلت بچی پانی بھرنے شمشان گھاٹ گئی، لیکن واپس نہیں لوٹی۔ الزام ہے کہ شمشان گھاٹ کے پجاری اور یہاں کے تین ملازمین نے بچی کاریپ کرنے کے بعد اس کا قتل کر دیا اورآخری رسومات بھی کر دی۔ معاملے میں پجاری سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دہلی: متاثرہ فیملی اور پڑوسی نے کہا-پجاری نے بچی کے ریپ اور قتل کا جرم قبول کیا تھا

دہلی کے نانگل علاقے میں ایک اگست کو نوسالہ دلت بچی پانی بھرنے شمشان گھاٹ گئی، لیکن واپس نہیں لوٹی۔الزام ہے کہ شمشان گھاٹ کے پجاری اوریہاں کےتین ملازمین نے بچی کا ریپ کرنے کے بعد اس کا قتل کر دیا۔ اس کے بعدملزمین نے متاثرہ فیملی پر زور دیتے ہوئے اس کی آخری رسومات بھی کرا دی۔معاملے میں پجاری سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دہلی ریپ معاملہ: متاثرہ فیملی سے ملے راہل گاندھی اور اروند کیجریوال، مجسٹریٹ جانچ کے حکم

دہلی کے نانگل میں ایک اگست کو نو سالہ دلت بچی سے مبینہ ریپ کے بعد اس کا قتل کر دیا گیا تھا۔ متاثرہ فیملی کا الزام ہے کہ ملزمین نے قتل کے بعد زبردستی آخری رسومات کی ادائیگی کر دی تھی ۔ اس معاملے میں شمشان گھاٹ کے پجاری اور تین ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یوپی بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے نئے اسٹیٹ سکریٹری ہسٹری شیٹر، قتل سمیت 16معاملے درج: پولیس

یوپی پولیس نے بتایا ہے کہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی اتر پردیش اکائی کے نئےاسٹیٹ سکریٹری ارویند راج ترپاٹھی کے خلاف کچھ معاملوں میں یوپی غنڈہ ایکٹ اور گینگسٹرس ایکٹ کے تحت بھی الزام ہیں۔ وہیں پارٹی کا کہنا ہے کہ ترپاٹھی کے خلاف صرف ایک ہی معاملہ زیر التوا ہے۔

دہلی: دلت لڑکی کے اہل خانہ کا الزام-پجاری اور ملازمین نے ریپ کے بعد اس کی جان لی

دہلی کے نانگل کا واقعہ۔ اس سلسلےمیں دہلی چھاؤنی علاقہ کے ایک شمشان گھاٹ کے 55سالہ پجاری اور یہاں کےتین ملازمین سلیم، لکشمی نارائن اور کلدیپ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمین پر بچی کی لاش کابنا پوسٹ مارٹم کےآخری رسومات کرانے کا بھی الزام ہے۔

سی اے اے، این آرسی کا ہندو مسلمان بٹوارے سے کوئی لینا دینا نہیں: موہن بھاگوت

آسام میں ایک کتاب کے اجرا کے دوران آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے بدھ کو کہا کہ آزادی کے بعد ملک  کے پہلےوزیر اعظم  نے کہا تھا کہ اقلیتوں کا دھیان رکھا جائےگا اور اب تک ایسا ہی کیا گیا ہے۔ ہم ایسا کرنا جاری رکھیں […]