خبریں

کرناٹک : فلور ٹیسٹ سے پہلے یدورپا نے دیاسی ایم عہدے سے استعفیٰ

بی جے پی کے سابق رہنما اور مرکزی وزیر یشونت سنہا نے ٹوئٹ کیا؛اب بی ایس یدورپا کے بعدگورنر کو بھی استعفیٰ دینا چاہیے۔ذرائع کے مطابق جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی کل وزیر اعلیٰ عہدے کے لیے حلف لے سکتے ہیں ۔اسی کے ساتھ کانگریس کے دلت لیڈر کو ڈپٹی سی ایم بنایا جا سکتا ہے۔

 (فوٹو : پی ٹی آئی)

(فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی :آج فلور ٹیسٹ سے پہلے بی جے پی لیڈبی ایس ریدورپا نے سی ایم کے عہدےاستعفیٰ دے دیا۔واضح ہوکہ گورنر کے 15 دن کی مہلت کو کم کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کرناٹک اسمبلی میں سنیچر کو شام چار بجے فلور ٹیسٹ کا حکم دیا تھا۔اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہاتھا کہ اسمبلی کو فیصلہ کرنے دیجیے اور اس کا سب سے بہتر طریقہ فلور ٹیسٹ ہوگا۔حالاں کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدورپا نے کم سے کم سوموار تک کا وقت مانگا تھا لیکن عدالت نے سنیچر کو ہی فلور ٹیسٹ کرانے کو کہا ۔

غورطلب گزشتہ 12 مئی کو ہوئے الیکشن میں 104سیٹوں کے ساتھ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری تھی جبکہ کانگریس 78 سیٹیں ،جے ڈی ایس کو 37 سیٹیں اور دوسروں کو تین سیٹ ملی ہیں ۔استعفیٰ دینے سے پہلے   یدورپا نے اپنے خطاب میں کہا کہ غریب کسانوں کو مدد ملنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ ہم نے چھ ندیوں کو جوڑنے کا پلان بنایا تھا۔حکومت سے ناراض لوگوں نے ہمیں چنا۔اگر ہمیں سیٹیں ملی ہوتیں تو ریاست کی تصویر بدل گئی ہوتی۔میں زندگی بھر جنگ لڑتا رہا ہوں ۔کرناٹک کو ایماندار لیڈروں کی ضرورت ہے۔میں ایک بار پھر ریاست میں جاؤں گا اور جیت کر آؤں گا۔

انہوں نے کہا ؛ میں گزشتہ دو سالوں سے پوری ریاست میں گھوم رہا ہوں اور اس دوران میں لوگوں کا درد ان کے چہر ے پر محسوس کیا ۔میں لوگوں کا پیار بھول نہیں سکتا ۔کرناٹک کی عوم نے ہمیں 104سیٹیں دیں ہیں ۔مینڈیٹ کانگریس اور جے ڈی ایس کے لیے نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوام نے ہمیں 113 سیٹیں دی ہوتیں تو ہم ریاست کو جنت بنا دیتے ۔اپنی آخری سانس تک کسانوں کے لیے لڑتارہوں گا۔لوک سبھا الیکشن میں ہم 28میں سے 28 سیٹ حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اور جے ڈی ایس نے ایم ایل اے کو قیدی بناکر رکھا ان کو اپنے گھر والوں سے بات نہیں کرنے دیا ان پر کیا بیت رہی ہوگی ۔میں ہمیشہ دلتوں کے لیے اور کسانوں کے لیے جنگ لڑتا رہوں گا۔ جمہوریت میں عوام ہی مالک ہے انہوں نے ہمیں پیار دیا ہے ۔لیکن کانگریس کی وجہ سے ریاست پچھڑ گئی ہے۔دریں اثنا میڈیا رپورٹ کے مطابق جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی کل وزیر اعلیٰ عہدے کے لیے حلف لے سکتے ہیں ۔اسی کے ساتھ کانگریس کے دلت لیڈر کو ڈپٹی سی ایم بنایا جا سکتا ہے۔

ان سب کے درمیان بی جے پی کے سابق رہنما اور مرکزی وزیر یشونت سنہا نے  ٹوئٹ کیا ہے کہ ؛اب بی ایس یدورپا کے بعدگورنر کو بھی استعفیٰ دینا چاہیے۔