خبریں

پنجاب نہیں دے گا شہریت ترمیم بل کو منظوری: امریندر سنگھ

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے حیدر آباد انکاؤنٹر معاملے پر کہا کہ وہ قانون کے دائرے سے باہر پولیس کارروائی کی مخالفت کرتےہیں۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ(فوٹو : پی ٹی آئی)

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ(فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی: پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے شہریت ترمیم بل کو ہندوستان کی جمہوریت کے خلاف بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس کو نافذ نہیں کیا جائے‌گا۔خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق، سنیچر کو نئی دہلی میں منعقد ایک پروگرام میں انہوں نے شہریت ترمیم بل اور این آر سی دونوں کو ہی غلط بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

کیپٹن نے کہا کہ پنجاب کسی حالت میں شہریت ترمیم بل کو منظور نہیں کرے‌گا، کیونکہ یہ بھی این آر سی کی طرح جمہوریت کے جذبہ کےبرعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس کو نافذ نہیں کیا جائے‌گا۔انہوں نے کہا،مجوزہ شہریت ترمیم بل کو پاس ہوکر ہماری دو تہائی اکثریت والی اسمبلی میں آنے دیجیے یہ ہماری ریاست میں نہیں نافذ ہوگا۔

کیپٹن امریندر نے جہاں این آر سی اور شہریت ترمیم بل کی مخالفت کی وہیں انہوں نے پولیس انکاؤنٹر پر سیدھا جواب نہیں دیا۔ ان کا کہنا کہ قانون کے دائرے سے باہر جاکر پولیس کو کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا،میں قانون کے دائرے سے باہر پولیس کارروائی کی مخالفت کرتا ہوں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس اپنے دفاع میں انکاؤنٹر کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس پر حملہ ہوتا ہے تو پولیس کو اس کا جواب دینے کا حق ہے۔

واضح ہوکہ، حیدر آباد میں ریپ کے چار ملزمین کو پولیس نے ایک انکاؤنٹر میں مار گرایا، جس کے بعد سے ملک کے کئی وزیراعلیٰ اور رہنماپولیس کی اس کارروائی کی حمایت اور مخالفت میں آ کھڑے ہوئے ہیں۔