مرکزی کابینہ سکریٹری کی صدارت میں ریاستوں کے چیف سکریٹری کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔
نئی دہلی: کو رونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک کے 80 سے زیادہ اضلاع میں نافذکئے گئے لاک ڈاؤن کومرکزی حکومت نے سختی سے نافذ کرنے کو کہا ہے۔حکومت ہندنے ریاستوں سے کہا ہے کہ جن اضلاع میں کو رونا کے مریض پائے گئے ہیں وہاں پر لاک ڈاؤن سختی سے کیا جائے۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جاتا ہے تو اس پر قانونی کارروائی ہو۔
Government of India asks states to strictly enforce lockdown, legal action will be taken against violators. #Covid19 pic.twitter.com/pKdr1CHO5A
— ANI (@ANI) March 23, 2020
واضح ہو کہ گزشتہ اتوار کومرکزی کابینہ سکریٹری کی صدارت میں ریاستوں کے چیف سکریٹری کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 31 مارچ تک سبھی مسافرٹرینیں اور میٹرو کوبھی بند کر دیا گیا ہے۔ساتھ ہی بین ریاستی آمد ورفت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔اتوار کی شام کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کرکے آج یعنی سوموار سے لےکر 31 مارچ تک قومی راجدھانی میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
کو رونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف حلقوں میں لاک ڈاؤن کئے جا رہے ہیں۔ صرف بےحد ضروری خدمات کےجاری رہنے کی ہی اجازت دی جا رہی ہے۔ لوگوں کے اپنے گھروں سے باہر نکلنے اور کہیں پر بھی بھیڑ بنانے کی مکمل طو ر پر پابندی ہے۔
The number of positive cases of Coronavirus has increased by 19 since yesterday. Total number of positive cases stands now at 415. https://t.co/kTrI1hMzKl
— ANI (@ANI) March 23, 2020
ابھی تک ملک میں کل 415 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور کو رونا کی وجہ سے اب تک کل سات لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
Categories: خبریں