دہلی کے ایمس نے کہا ہے کہ او پی ڈی کے لیے ریگولررجسٹریشن کی کارروائی بھی روک دی گئی ہے۔ اب صرف ایمرجنسی سرجری ہی کی جا رہی ہیں۔
نئی دہلی: کو رونا وائرس کے بڑھتے بحران کے بیچ ایمس نے سوموار سے سبھی او پی ڈی خدمات کو اگلے حکم تک بند کر دیا ہے۔خبررساں ایجنسی اےاین آئی کی رپورٹ کے مطابق، ایمس کی تمام او پی ڈی خدمات کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی او پی ڈی کے لیے ریگولر رجسٹریشن کی کارروائی بھی روک دی گئی ہے۔
All OPD services in All India Institute of Medical Sciences and all centres to remain closed till further orders. pic.twitter.com/m4GYaR9NJj
— ANI (@ANI) March 23, 2020
ایمس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا،‘یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اسپیشل کلینک سمیت ایمس میں ریگولر او پی ڈی کے مریضوں کا رجسٹریشن23 مارچ سے اگلے حکم تک عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔’اس سے پہلے ایمس نے جمعہ کو ایک سرکولر جاری کرکے21 مارچ سے سرجری روکنے کا اعلان کیا تھا۔ ایمس میں اب صرف ایمرجنسی لائف سپورٹ سرجری ہی کی جا رہی ہے۔ اس بارے میں ایمس نے ہدایات بھی جاری کئے ہیں۔
اس بیچ انڈین کاؤنسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل بلرام بھارگو نے کہا کہ ہریانہ کے جھجر میں ایمس کی عمارت کا استعمال کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج میں کیا جائےگا۔بتا دیں کہ مرکزی وزارت صحت نے ملک بھر کے مختلف سرکاری اسپتالوں اورمیڈیکل انسٹی ٹیوٹ کو وافرتعداد میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن ماسک کا انتظام کرنے کو کہا ہے۔
وزارت نےملک بھر کے بڑے اسپتالوں کو اسپتال کیمپس میں بھیڑ اکٹھا نہیں ہونے دینے کو لےکر بھی ایڈوائزری جاری کی ہے۔واضح ہو کہ ملک میں کو رونا وائرس سے اب تک سات لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 400 سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں۔
Categories: خبریں