Akhilesh Yadav

مغربی ایشیا میں کشیدگی کے درمیان ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اپوزیشن نے مرکزی حکومت کو بنایا نشانہ

مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے دوران ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی سلنڈر اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 115 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس اضافے کو مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ نریندر مودی اور ان کے وزراء کی ناکامیوں کا خمیازہ ملک کی عوام کیوں بھگت رہی ہے۔

جس ایس آئی آر کے دفاع میں کھڑی ہے بی جے پی، اسی پر سوال کیوں اٹھا رہے ہیں سی ایم آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ کے ایس آئی آر میں بے ضابطگیوں کے بارے میں بولنے والے ملک کے پہلے بھاجپائی چیف منسٹر بننے کو کچھ لوگوں نے اس سے پہلے دیگر وزرائے اعلیٰ کی جانب سے ایس آئی آر سے متعلق بے ضابطگیوں کی شکایتوں کی تصدیق کے طور پر دیکھا ہے۔ تاہم، کئی حلقوں میں یہ سوال پوچھا جانے لگا ہے کہ کیا یوپی میں ایس آئی آر میں ’کھیل‘ کرنے کے ارمانوں کے برعکس بی جے پی کو ہی بڑے نقصان کا ڈر ستانے لگا ہے؟

ایودھیا: رام مندر میں صفائی کا کام کرنے والی خاتون کے ساتھ گینگ ریپ، آٹھ گرفتار

متاثرہ ایودھیا کے ایک ڈگری کالج میں بی اے تھرڈ ایئر کی طالبہ ہے اور رام مندر میں صفائی کا کام بھی کرتی ہے۔ متاثرہ نے جائے واردات کے طور پرجن علاقوں کا ذکر کیا ہے، وہ ہائی سیکورٹی والے علاقے ہیں۔

ملت کا درد مند شفیق الرحمن برق چلا گیا

شفیق الرحمن برق ملی امورپر بولنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے اور ملت کا درر ان کے د ل و دما غ سے جھلکتا تھا۔ بابری مسجد کے حوالے سے بھی ان کا کہنا تھا کہ رام مند ر کی تعمیر ہوئی تو کیا ہوا، وہ بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرانے کی اپنی جدوجہد سے کنارہ کشی نہیں کریں گے۔

ای وی ایم شکوک وشبہات پیدا کر رہی ہے، تو بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کیوں نہیں: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ امریکہ جیسا ملک، جو معیشت میں طاقتور ہے، مہینوں تک بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کرواتا ہے۔ ای وی ایم ایجاد کرنے والا جاپان جیسا ملک بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کراتا ہے اور جرمنی میں ان کی سپریم کورٹ نے اس سے ووٹنگ کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

مارچ 2017 میں یوگی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یوپی پولیس کے ’انکاؤنٹر‘ میں 190 لوگوں کی موت ہوئی

مارچ 2017 میں یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یوپی پولیس کے مبینہ انکاؤنٹر کے واقعات میں 190 لوگوں کی موت کے علاوہ، پولیس نے ایسے واقعات میں 5591 لوگوں کو گولی مار کر زخمی کیا ہے۔

اکھلیش یادو کس کے لیے چیلنج بن رہے ہیں؟

ویڈیو: سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ہر روز کسی نہ کسی بات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ اس میں اپوزیشن کا انڈیا اتحاد بھی شامل ہے۔ سینئر صحافی شرت پردھان بتا رہے ہیں کہ انہیں اس بات کی تشویش ہے کہ جو ان کی صحیح جگہ ہے یا ریاست کے اسمبلی انتخاب میں پارٹی کو جو سیٹیں ملنی چاہیے، وہ اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کے بعد نہیں مل رہی ہیں۔

یوپی: یوگی حکومت کی ’پولیس کارروائی‘ میں اکھلیش حکومت سے چار گنا زیادہ لوگوں کی جان گئی

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے اتر پردیش اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، 2017-18 سے 2021-2022 کی مدت میں ‘پولیس کارروائی’ میں 162 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 2012 سے 2017 تک 41 افراد کی جان گئی تھی۔

پچھلے 3 سالوں میں اتر پردیش میں نوجوانوں کی لیبر فورس میں شرکت کی شرح میں بڑی گراوٹ: سی ایم آئی ای ڈیٹا

سینٹر فار مانیٹرنگ دی انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے آغاز کے بعد سے ریاست میں نوجوانوں کی لیبر فورس میں شرکت کی شرح مسلسل گر رہی ہے۔ 20-24 سال کے نوجوانوں میں روزگار کی شرح میں تیزی سے گراوٹ آئی ہے۔

اکھلیش یادو ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل نہیں ہوں گے، کہا-کانگریس اور بی جے پی ایک جیسے

سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ انہیں کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔ اس یاترا سے اکھلیش کی غیر موجودگی کو بی جے پی مخالف پارٹیوں کو ایک ساتھ لانے کی کانگریس کی کوششوں کے لیےجھٹکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یوپی میں بی جے پی کی سرکار گھوٹالوں کی سرکار  بن گئی ہے: اکھلیش یادو

اترپردیش میں سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں آیوش کورسز کے داخلوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کو لے کر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایس پی صدر اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ آیوش گھوٹالہ صرف ایک گھوٹالہ ہے، جب پردہ اٹھے گا تو بہت سے گھوٹالے سامنے آئیں گے۔ بی جے پی کے ماتھے پر لگے کلنک کوتلک لگاکر نہیں مٹایا جا سکتا۔

کپل سبل نے بھی کانگریس سے استعفیٰ دیا، راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ایس پی کی حمایت سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

کانگریس کے سابق لیڈر کپل سبل نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً 10 دن پہلے 16 مئی کو کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 30-31 سال کے رشتے کو چھوڑنا آسان نہیں ہوتا۔ مختلف ریاستوں سے کانگریس لیڈروں کے استعفیٰ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے پہلے ہاردک پٹیل، سنیل جاکھڑ، اشونی کمار، آر پی این سنگھ اور امریندر سنگھ جیسے لیڈر پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

کیا اکھلیش یادو کو کمزور کرنے کے لیے شیو پال یادو کا استعمال کیا جا رہا ہے؟

ویڈیو: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیو پال یادو نے اعظم خان سے جیل میں ملاقات کی اور وہی بات کہی جو یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے کہی تھی کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو اپنے لیڈر اعظم خان کے لیے کچھ کرنا چاہیے تھا۔ تاہم اس بار انہوں نے اپنے بھائی ملائم سنگھ کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ نیتا جی کو لوک سبھا میں اعظم خان کے لیے آواز اٹھانی چاہیے تھی۔

یوگی کابینہ میں صرف ایک مسلمان وزیر ہونے کے سیاسی معنی کیا ہیں؟

ویڈیو: حال ہی میں ختم ہوئے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ریاست میں دوبارہ حکومت بنا لی ہے۔ یوگی کابینہ کا اعلان کچھ دن پہلے ہی ہوا ہے۔ کابینہ میں صرف ایک مسلمان چہرے دانش آزاد انصاری کو شامل کیا گیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کو 80-20 کی توقع کے خلاف ملے 45-55 کے اعداد و شمار کے کیا معنی ہیں

بی جے پی کو یوپی میں اکثریت تو ضرور مل گئی، لیکن اس کی اتحادی پارٹیوں کے ووٹ فیصد کو شامل کرنے کے بعد بھی وہ صرف 45 فیصد کے قریب ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ کس طرح الیکشن میں فرقہ پرستی پر زور دیا گیا،یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ باقی 55 فیصد ووٹ بی جے پی مخالف تھے۔

یوپی انتخابات: شکست کے باوجود ایس پی نے اپنی انتخابی تاریخ کا بہترین مظاہرہ کیا

اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی سیٹوں کے لحاظ سے بھلے ہی پیچھے رہ گئی ہو، لیکن ووٹ فیصد کے معاملے میں اس نےبڑی لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ اپنی انتخابی تاریخ میں پہلی بار اس کو 30 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

اتر پردیش انتخابات:آدھا فیصدی ووٹ بھی نہیں پاسکی اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم

اسد الدین اویسی کی قیادت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے زیادہ تر امیدوار 5000 ووٹوں کا ہندسہ بھی پار نہیں کر سکے۔ اس مینڈیٹ کو قبول کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ پارٹیاں ای وی ایم کو قصوروار ٹھہرا رہی ہیں۔ خرابی ای وی ایم میں نہیں، عوام کے ذہنوں میں جو چپ لگائی گئی ہے وہ بڑا رول ادا کر رہی ہے۔

اتر پردیش: بی جے پی کی جیت کے باوجود کٹر ہندوتوا کے چہروں کو شکست کا منھ دیکھنا پڑا

مظفرنگر فسادات کے ملزم رہے سنگیت سوم، وزیر سریش رانا، امیش ملک اور سابق ایم پی حکم سنگھ کی بیٹی مرگانکا سنگھ اپنی سیٹ نہیں بچا سکے۔ انتخابی مہم کے دوران مسلم مخالف بیان بازی کرنے والے ڈومریا گنج کے ایم ایل اے اور ہندو یوا واہنی کے ریاستی انچارج راگھویندر سنگھ بھی ہار گئے۔ اس کے ساتھ ہی یوگی حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ سمیت 11 وزیروں کو عوام نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

یوپی اسمبلی انتخاب: ریاست کی انتخابی تاریخ میں بی ایس پی کا بدترین مظاہرہ

یوپی میں 403 سیٹوں پر اتری ی بی ایس پی کے کھاتے میں محض ایک سیٹ آئی ہے اور اسے کسی بھی اسمبلی میں سب سے کم 12.88 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ 1989 میں پارٹی کے قیام کے بعد سے اب تک کایہ بدترین مظاہرہ ہے۔ اس سے پہلے 1993 میں اسے کل 425 سیٹوں پر 11.1 فیصد ووٹ ملے تھے۔ اگرچہ اس نے 164 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا اور 67 سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی ،اس لحاظ سے اسے 28.7 فیصد ووٹ ملے تھے۔

ایک دن آئے گا جب شہری ملک میں کنبہ پروری کی سیاست کا سورج غروب کر دیں گے: نریندر مودی

پانچ میں سے چار ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے بعد بی جے پی ہیڈ کوارٹر پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش نے ملک کو کئی وزرائے اعظم دیے ہیں، لیکن پانچ سال کی مدت کار مکمل کرنے والے کسی وزیر اعلیٰ کےدوبارہ منتخب ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

یوپی اسمبلی انتخاب: بی جے پی کی کامیابی پر یوگی آدتیہ ناتھ بولے، ہمیں جوش کے ساتھ ہوش بنائے رکھنا ہے

اترپردیش اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کو لے کر گزشتہ دو تین دنوں سے چلائی جانے والی گمراہ کن مہم کو ریاست کی عوام نےدرکنار کرتے ہوئے بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو زبردست جیت دلائی ہے۔

اسمبلی انتخابات: پانچ ریاستوں میں دو موجودہ اور پانچ سابق وزرائے اعلیٰ کو  ہارکا منھ دیکھنا پڑا

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخاب میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی اور اتراکھنڈ کے ان کے ہم منصب پشکر سنگھ دھامی اپنی اپنی سیٹوں سے ہار گئے ہیں۔ پنجاب میں تین سابق وزرائے اعلیٰ – پرکاش سنگھ بادل، امریندر سنگھ اور راجندر کول بھٹل ،اتراکھنڈ میں ہریش سنگھ راوت اور گوا میں چرچل الیماؤکو ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اتر پردیش اسمبلی انتخاب: بی جے پی تاریخ رقم کرنے کو تیار، اقتدار میں واپسی طے

اتر پردیش میں نئی ​​حکومت کی تصویراب تقریباًصاف ہوچکی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ اقتدار میں واپسی کی طرف قدم بڑھا رہی ہے۔ اگرچہ اس کی نشستوں کی تعداد گزشتہ انتخابات کے مقابلے کم ہوئی ہے، لیکن اس نے زبردست اکثریت حاصل کی ہے۔ وہیں سماج وادی پارٹی کی کارکردگی میں بہتری نظر آرہی ہے، لیکن بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس تقریباًمیدان چھوڑ چکے ہیں۔

کیا ایگزٹ پول کے نتائج پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے؟

ایگزٹ پول کی شکل میں جو قیاس آرائیاں مشتہر کی جارہی ہیں ان کی سب سے بڑی ٹریجڈی یہ ہے کہ ان میں سے کسی کو بھی اپنے طریقہ کار کی سائنس اور معروضیت پر اتنا یقین نہیں ہے کہ اسے قیاس آرائیوں سے زیادہ کچھ سمجھا جائے۔

یوپی الیکشن: گلابی پتھروں کی وجہ سے آہستہ آہستہ موت کے قریب پہنچ رہا ہے مرزا پور کا ایک گاؤں

ویڈیو: اتر پردیش کے مرزا پور ضلع کے ایک گاؤں کے لوگ پچھلے کئی سالوں سے زندگی اور موت سے جوجھ رہے ہیں۔ اس گاؤں کا نام سون پور ہے۔ یہ گاؤں کئی پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے اور ان پہاڑیوں سے گلابی پتھر نکلتا ہے۔ پچھلی تین دہائیوں سے یہاں جاری کان کنی کی وجہ سے گاؤں کے لوگ دمہ، پھیپھڑوں اور سانس کی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

یوپی انتخاب: مئو کا وہ گاؤں جہاں آزادی کے 75 سال بعد بھی کوئی ترقی نہیں ہوئی

ویڈیو: اتر پردیش کے مئو کےچکی مسدوہی گاؤں کے رہنے والے لوگوں کی شکایت ہے کہ ہر سال سیلاب کی وجہ سے یہ گاؤں پوری طرح ڈوب جاتا ہے اور گاؤں کے لوگوں کو کشتی کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا پڑتا ہے۔

کیا یوپی میں آوارہ جانوروں کا مسئلہ یوگی حکومت کو لے ڈوبے گا؟

ویڈیو: اتر پردیش میں آوارہ یا لاوارث جانوروں کا مسئلہ بھی اس اسمبلی انتخاب میں ایک بڑاایشو بن کر سامنے آیا ہے۔ آوارہ جانوروں نے کسانوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ اس موضوع پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

ہندوستانی طالبعلم کی ہلاکت کے بعد وزیر اعظم بولے-یوکرین سے ہندوستانیوں کو لانا بڑھتی ہوئی استطاعت کی نشانی

یوکرین کے خارکیف شہر میں روسی حملے میں ایک ہندوستانی طالبعلم کی ہلاکت کے اگلے ہی دن وزیر اعظم مودی نے ایک انتخابی جلسے میں یوکرین بحران کےسلسلے میں اپنی حکومت کی پیٹھ تھپتھپائی۔

یوپی انتخاب: کاشی وشوناتھ مندر کے مہنت بولے – بی جے پی والے مذہب کے سوداگر ہیں

ویڈیو: اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے پیش نظر وارانسی میں کاشی وشوناتھ کوریڈور اور دیگر موضوعات پرکاشی وشوناتھ مندر کے مہنت راجندر پرساد تیواری کے ساتھ دی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

اتر پردیش: مبینہ طو رپر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے پر سات افراد کے خلاف مقدمہ درج

یہ الہ آباد ضلع کے ہنڈیا اسمبلی حلقہ کا معاملہ ہے۔ پولیس نے کہا کہ جھنڈوں وغیرہ کی بنیاد پر ویڈیو سے پہلی نظر میں یہ سماج وادی پارٹی کااجلاس معلوم ہوتا ہے۔ تاہم، ہنڈیا سیٹ سے ایس پی کے امیدوار حاکم لال بند نے اس کی تردید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس ویڈیو کو بی جے پی کے لوگوں نے ایڈٹ کرکے جاری کیاہے، جس کا مقصد اس الیکشن کو ‘ہندو بنام مسلم’ بنانا تھا۔

یوپی: ’حکومت معیشت سے متعلق اعدادوشمار کو توڑ مروڑ کر انتخاب میں جیت حاصل کرنا چاہتی ہے‘

ویڈیو: پورے ملک اوربالخصوص اتر پردیش میں بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔حالاں کہ، وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اعداد و شمار کو ایسے پیش کرتے ہیں جیسے نوکریاں مسلسل دی جا رہی ہیں۔ یہ گول مال ووٹ حاصل کرنے کے مقصدسے کیا جا رہا ہے۔

ایودھیا: رام مندر والے نئے شہر میں اپنے مستقبل کے لیے کیوں خوفزدہ ہیں پرانے دکاندار

گراؤنڈ رپورٹ: ایودھیا میں زیر تعمیر رام مندر میں متوقع رش سےنمٹنے کے لیے سڑک توسیع کےمنصوبوں پر کام جاری ہے۔ مندر کے آس پاس کےعلاقوں میں برسوں سے چھوٹی دکانوں پر پوجا کا سامان وغیرہ فروخت کر نے والے دکانداروں کو ڈر ہے کہ کہیں سرکاری بلڈوزر ان کی روزی روٹی کو بھی نہ کچل دے۔