Video

ویڈیو: مودی حکومت کے ’ایک ملک، ایک آئین‘میں کشمیریوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے

مودی حکومت کشمیریوں کے خلاف ان سخت قوانین کا استعمال کر رہی ہے جو وہ عام ہندوستانی شہریوں پر نافذ کرنے کی ہمت بھی نہیں کر سکتی۔ سدھارتھ وردراجن بتا رہے ہیں کہ کیسے مودی حکومت کشمیر کے معاملے میں دستور ہند کی روح کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

کون دوسرا ایودھیا بنانا چاہتا تھا دہلی کے چاوڑی بازار کو؟

ویڈیو: کچھ دنوں پہلے چاوڑی بازار کے لال کنواں میں پارکنگ کو لے کر ہوئے تنازعہ اور درگا مندر میں ہوئی توڑ پھوڑ کے بعد چاندنی چوک میں کشیدگی کا ماحول تھا لیکن مندر میں مورتیاں رکھنے کے بعد حالات قابو میں ہیں۔ دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے وہاں جاکر حالات کا جائزہ لیا۔

کیمپ جلنے کے 1 سال بعد دہلی میں رہ رہے روہنگیا مسلمانوں کا کیا ہے حال؟

ویڈیو: دہلی کے کالندی کنج علاقے میں بسے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں گزشتہ سال 15 اپریل کو آگ لگ گئی تھی۔اس واقعہ کے ایک سال بعد بھی وہ غیر انسانی حالات میں زندگی گزارنے کے لیے مجبور ہیں۔ ابھی بھی حکومت کی طرف سے ان کے لیے مستقل رہائش کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

کیا دوسرا سورت بننے کو تیار ہیں دہلی کے کوچنگ سینٹر؟

ویڈیو : دی وائر کی ٹیم نے دہلی کے مکھرجی نگر اور لکشمی نگر میں دو کوچنگ سینٹر کا دورہ کیا اور سورت میں ہوئے حالیہ حادثے کے مدنظر طلبا اور اساتذہ سے آگ سے بچاؤ کے بارے میں بات کی. ہم نے پایا کہ اکثر کوچنگ سینٹر میں اصولوں کی سخت خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

میڈیا بول: امروہہ کے ’دہشت گرد‘، نوئیڈا کے نمازی اور میگھالیہ کے کان مزدور

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے نوئیڈا سیکٹر-58میں نماز پر روک، امروہہ کے ’دہشت گرد‘ اور میگھالیہ کان میں مزدور پر انڈین ایکسپریس کے سینئر اسسٹنٹ ایڈیٹر دیپتی مان تیواری اور حقوق انسانی کارکن محمد عامر سے ارملیش کی بات چیت

ویڈیو : ہاشم پورہ قتل عام کی کہانی، پولیس آفیسر وی این رائے کی زبانی

ہاشم پورہ قتل عام ،ہندوستان میں حراستی قتل کی سب سے بڑی واردات ہے۔ جب ہاشم پورہ کی واردات ہوئی تھی تب وی این رائے پڑوسی ضلع غازی آباد میں پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ سنیے، ہاشم پورہ قتل عام کی کہانی ، ان کی زبانی-