خبریں

اردو تنظیموں نے اسلامی گروپوں کے احتجاج کے بعد جاوید اختر کے پروگرام کی منسوخی کی مذمت کی

مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے کچھ اسلامی تنظیموں کے احتجاج کے بعد ‘ہندی سنیما میں اردو کا کردار’ کے موضوع  پر جاوید اختر کی تقریب کو ملتوی کر دیا تھا۔ اب ‘اردو کلچر لندن’ اور ‘انجمن ترقی اردو یو کے’ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اردو اکیڈمی کی جانب سےاس طرح تقریب  کوملتوی کرنا جمہوری معاشرے کے لیے نیک فال نہیں ہے۔

پنجاب: دہائیوں کے بدترین سیلاب میں کم از کم 30 افراد ہلاک، ہزاروں گاؤں میں صورتحال تباہ کن

پنجاب میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔ بھاکرا سمیت مختلف ڈیموں سے کنٹرول مقدار میں پانی چھوڑے جانے کے بعد ریاست میں سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ سیلاب میں کم از کم 30 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی ہدایت – ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ’غیر قانونی غیر ملکی شہریوں‘ کے لیے ڈیٹینشن کیمپ بنائیں

وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے لیے ہولڈنگ سینٹر یا حراستی کیمپ بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اگر کوئی یہ ثابت نہیں کرپائے کہ وہ غیر ملکی نہیں ہے اور ضمانت نہیں دے پاتا ،  تو اسے ان مراکز میں رکھا جائے گا۔

سیلابی ریلے: آبادی کی ضروریات اور ماحولیات میں توازن

سال 2014کے سیلاب کے بعد وزیراعظم  نریندر مودی نے 80 ہزار کروڑ روپے کے ایک پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت دریائے جہلم اور اس کی معاون ندیوں کی ڈریجنگ اور پشتوں کی مضبوطی کا کام ہونا تھا۔ مگر ایک آرٹی آئی کے مطابق،ایک دہائی کے بعد بھی 31 میں سے صرف 16 منصوبے مکمل ہو پائے ہیں۔یعنی 2014 کے سیلاب سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا گیا ہے۔

عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر 7 افراد کی ضمانت کی درخواست مسترد

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فسادات 2020 کے مبینہ ‘لارجر کانسپیریسی’ کیس میں عمر خالد، شرجیل امام اور سات دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ملزمین کو جنوری-ستمبر 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بنگال: اسلامی تنظیموں کے احتجاج کے بعد ممتا حکومت نے جاوید اختر کا پروگرام ملتوی کیا

مغربی بنگال اردو اکادمی نے ‘ہندی فلموں میں اردو کا کردار’ سے متعلق اپنے چار روزہ جشن  کوملتوی کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ اسلامی تنظیموں نے نغمہ نگار جاوید اختر کو تقریب میں مدعو کرنے کی مخالفت کی تھی۔ اب ریاستی حکومت کے تحت کام کرنے والی اکادمی نے’نامساعدحالات’ کا حوالہ دیتے ہوئے پورے پروگرام  کو ملتوی کر دیا ہے۔

مودی کے آدھے دن کے سعودی دورے پر 15.54کروڑ روپے خرچ، ہوٹل کا بل 10کروڑ

وزیر اعظم نریندر مودی کے 22 – 23 اپریل 2025 کےسعودی عرب کے دورے پر 15.54 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ کل اخراجات میں سے 10.26 کروڑ روپے ہوٹل کے بل پر، 4.05 کروڑ روپے ٹرانسپورٹ پر۔ تاہم، یہ دورہ صرف 12 گھنٹے کا رہا۔ یہ ان کا 2025 کا دوسرا سب سےمہنگا غیر ملکی دورہ ثابت ہوا ۔

محکمہ انکم ٹیکس کی تفتیش: بہار سرکار کی بھرتیوں پر نجی کمپنی کا قبضہ، اعلیٰ افسران ملوث

محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق، بہار سرکار کی کنٹریکٹ پر بھرتیوں پر ایک کمپنی کا قبضہ ہے۔ یہ کمپنی ریاست کے اعلیٰ افسران کو رشوت دیتی ہے اور مختلف محکموں میں امیدواروں سے پیسے لے کر بھرتی کرواتی ہے۔ اس انویسٹیگیشن کی پہلی قسط۔

آر ٹی آئی کے جواب میں الیکشن کمیشن نے 2003 کے بہار ایس آئی آر کے آرڈر کی کاپی دینے سے انکار کیا

الیکشن کمیشن نے حق اطلاعات قانون کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں 2003 کے بہار ایس آئی آر کی کاپی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے بجائے، اس نے انتخابی ریاست میں جاری موجودہ عمل کے لیے جون 2025 کے آرڈر کا لنک دے دیا ہے۔

پی ایم مودی کی ڈگری کی جانکاری نہ دینے کے لیے عدالت نے جس قانون کا حوالہ دیا، وہ لاگو ہی نہیں

دلی ہائی کورٹ نے ڈی پی ڈی پی ایکٹ، 2023 کا حوالہ دیتے ہوئے سینٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کے 2016 کے اس آرڈر کو خارج کر دیا، جس میں دلی یونیورسٹی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری عام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، اس قانون کو ابھی تک مطلع نہیں کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر: راہل گاندھی سے پہلے ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کی بات کہنے والے سابق ایم ایل سی نے الیکشن مشینری کو ’کرپٹ‘ بتایا

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے راہل گاندھی کی جانب سے ووٹر لسٹ میں ہیر اپھیری کا الزام لگانے سے 146دن پہلے مہاراشٹر کے سابق ایم ایل سی بلرام پاٹل نے ریاست کے ایک انتخابی حلقے کے بارے میں الیکشن کمیشن سے ایسی ہی شکایت کی تھی۔ انہوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا، لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوئی۔

بہار کی ’ووٹ بندی‘: آرہ کی فیملی ووٹر لسٹ سے غائب، 74 سالہ سابق ٹیچر کو مردہ قرار دیا گیا

بہار میں ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل میں تضادات اور خامیوں کے دعووں کے درمیان یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرافٹ لسٹ میں آرہ کی ایک 74 سالہ سابق ٹیچر کو مردہ قرار دے کر ان کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ ساتھ  ہی اسی وارڈ میں ہونے کے باوجود ان کےتین بیٹوں کے نام  کو’ٹرانسفر’ بتایا گیا ہے۔

چین کے ساتھ تعلقات: ہندوستانی خارجہ پالیسی کا مکمل یو ٹرن

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان پر عائد کیے گئے تجارتی جرمانوں نے ہندوستانی وزرا اور اہلکاروں کو ماسکو اور بیجنگ کی طرف دوڑنے پر مجبور کردیا ہے، مگر وہ اس کو  ‘اسٹریٹجک چابک دستی’کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ ماسکو اور بیجنگ  اس چابک دستی کو ہندوستان کی مجبوری گر دانتے ہیں اور اس کی پوری وصولی کریں گے۔

سابق ججوں نے امت شاہ سے کہا – سپریم کورٹ کے سلوا جڈوم کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نائب صدر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کے امیدوار جسٹس بی سدرشن ریڈی اور سپریم کورٹ پر سلوا جڈوم فیصلے کے ذریعے ‘نکسل ازم کی حمایت’ کا الزام لگایا ہے۔ شاہ کے بیان کو مذکورہ فیصلے کی غلط تشریح قرار دیتے ہوئے سابق ججوں نے کہا کہ یہ ‘بدقسمتی’ ہے۔

سپریم کورٹ نے غداری کے دوسرے کیس میں بھی سدھارتھ وردراجن اور کرن تھاپر کو کارروائی سے تحفظ دیا

سپریم کورٹ نے 22اگست کو دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن، کنسلٹنگ ایڈیٹر کرن تھاپر اور تمام ملازمین کو بی این ایس کی دفعہ 152 کے تحت گوہاٹی پولیس کی جانب  سے درج کیس میں کسی بھی تعزیری کارروائی سے تحفظ فراہم کیا ہے۔ تین ماہ میں آسام پولیس کی طرف سے ادارے کے خلاف سیڈیشن کے قانون کے تحت درج کیا گیا یہ دوسرا  معاملہ ہے۔

الیکشن کمیشن کا دعویٰ 2002-03 سے بالکل مختلف نکلا، بہار ایس آئی آر پر اٹھے سوال

الیکشن کمیشن نے 2002-03 کی مثال دیتے ہوئے بہار میں ایس آئی آرکے 97 دن کے عمل کا دفاع کیا ہے۔ لیکن ریکارڈ اور سابق عہدیداروں کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت یہ عمل آٹھ ماہ تک جاری رہا  تھااور شہریت اور ووٹر آئی ڈی کے بارے میں موقف بالکل مختلف تھا۔

گجرات حکومت نے مودی کے 23 سال مکمل ہونے کے جشن میں اشتہارات پر 8.81 کروڑ روپے خرچ کیے

آرٹی آئی سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق، اکتوبر 2024 میں گجرات حکومت نے نریندر مودی کے عوامی عہدے پر – گجرات کے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر اعظم کے طور پر-23 سال مکمل ہونے  کا جشن منانے کے لیے اشتہارات پر 8.81 کروڑ روپے خرچ کیے۔

اتر پردیش: مرادآباد پولیس کا فرمان – مسلم بینڈ کے ہندو نام نہیں ہو سکتے

مرادآباد ضلع میں ہندو دیوی-دیوتاؤں کے نام سے بینڈ کا نام  رکھنے پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ایک شکایت کے بعد تمام مسلم بینڈ آپریٹرز کو پولیس نے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بینڈ کے نام ہندو دیوی دیوتاؤں کے نام پر نہ رکھیں۔

شاہ کا بل: سیاست میں اخلاقیات لانے کی کوشش یا اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے کا نیا ہتھیار؟

امت شاہ کی جانب سے پیش کیے گئے  130 ویں آئینی ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ 30 دن کی حراست پر وزیر، وزیر اعلیٰ یا وزیر اعظم تک  کی کرسی جا سکتی ہے۔ یہ بل جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے اپوزیشن لیڈروں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا نیا ہتھیار بن سکتا ہے۔

سات دن کی کوششوں کے بعد ملی دی وائر کےسینئر صحافیوں کے خلاف سمن سے متعلق ایف آئی آر

آسام پولیس کی طرف سے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن اور کنسلٹنگ ایڈیٹر کرن تھاپر کو طلب کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ایف آئی آر کئی دنوں کی آن لائن اور آف لائن کوششوں کے بعد بالآخر بدھ (20 اگست) کو مل سکی، جس میں  دی وائر سے وابستہ کئی صحافیوں اور کالم نگاروں کو  نامزد کیا گیاہے۔

آئینی ترمیمی بل: جرم ثابت ہوئے بغیر 30 دنوں تک جیل میں رہنے پر پی ایم، سی ایم اور وزیر اپنے عہدے سے محروم ہو جائیں گے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پارلیامنٹ میں 130واں آئینی ترمیمی بل پیش کرنے جا رہے ہیں۔ اس میں یہ شق ہے کہ اگر کوئی وزیر اعلیٰ، وزیر یا وزیر اعظم مسلسل 30 دن تک جیل میں رہتا ہے تو اسے برخاست کیا جا سکتا ہے۔ کانگریس نے اسے اپوزیشن ریاستوں کو کمزور کرنے کا حربہ قرار دیا ہے۔

آسام پولیس نے دی وائر کے خلاف دوسرے کیس میں سیڈیشن قانون لگایا؛ وردراجن اور کرن تھاپر نامزد

گوہاٹی کرائم برانچ نے ریاستی پولیس کی جانب سے درج کیے گئے ایک نئے ‘سیڈیشن’ کیس میں دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن اور سینئر صحافی کرن تھاپر کو سمن جاری کیا ہے۔ تاہم ،ایف آئی آر کی تاریخ، مبینہ جرم  کی جانکاری اور ایف آئی آر کی کوئی کاپی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

دی وائر کے خلاف آسام پولیس کی کارروائی کے خلاف میڈیا اداروں کا احتجاج، کہا – انتقامی کارروائی

پریس کلب آف انڈیا اور انڈین ویمن پریس کور نے آسام پولیس کی طرف سے دی وائر اور اس کے صحافیوں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر پر مایوسی کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی  بی این ایس کی سخت دفعہ 152 کو ‘پریس کو خاموش کرنے کا ہتھیار’ قرار دیا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مذکورہ  معاملے اسی دفعہ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

’دی بنگال فائلز‘: جابر ہندو رکشک دکھائے گئے گوتم پاٹھا کے پوتے نے وویک اگنی ہوتری کو لیگل نوٹس بھیجا

وویک اگنی ہوتری کی فلم ’دی بنگال فائلز‘ میں گوپال مکھرجی عرف ’گوپال پاٹھا‘ کے کردار کے حوالے سے پاٹھا کے پوتے شانتنو مکھرجی نے ہدایت کار کو لیگل نوٹس بھیجا ہے۔ خاندان کا الزام ہے کہ فلم میں ان کے دادا کومسلم مخالف قصائی کے طور پر دکھا کر بدنام کیا گیا ہے اور تاریخی حقائق سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

’ووٹ چوری‘: وہ سات سوال جن کے جواب الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس میں نہیں ملے

الیکشن کمیشن نے بہار میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے تنازعہ اور ‘ووٹ چوری’ کے الزامات کی وضاحت  پیش کی، لیکن اہم سوالوں کا جواب نہیں دیا۔ راہل گاندھی سے حلف نامہ طلب کیا گیا، جبکہ بی جے پی ایم پی  انوراگ ٹھاکر پر خاموشی اختیار کی گئی۔ غیر ملکی تارکین وطن، دستاویزوں اور ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں پر کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا۔

تخلیقی سرگزشت: ’مجھے آج کے ہندوستان میں جرمنی کا ماضی نظر آتا ہے‘

سیاست کی پیدا کی گئی خلیج ایک بھیانک مستقبل کا اشارہ ہے۔ اس صورتحال کا سبب ہندوتوا کی سیاست ہے۔ افسوس ہے کہ  مجھے آج کے  ہندوستان  میں جرمنی کا ماضی نظر آتا ہے۔ میں اور میرے عہد کی تخلیقی سرگزشت کی اس قسط میں پڑھیےمعروف فکشن نویس رحمٰن عباس کو۔

لال قلعہ سے وزیر اعظم کے اعلانات: آپریشن سیندور، سدرشن چکر مشن، روزگار اسکیم اور جی ایس ٹی اصلاحات

یوم آزادی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آپریشن سیندورکی کامیابی،نئی سیکورٹی پالیسی، آتم نربھر بھارت، روزگار اسکیم، جی ایس ٹی اصلاحات اور سدرشن چکر مشن کا اعلان کیا۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے، دراندازی، آبادیاتی تبدیلی اور ایمرجنسی پر کڑی تنقید کی۔

بہار میں ووٹر لسٹ تنازعہ: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا امتحان

بہار کے ووٹر دیکھ رہے ہیں کہ کون ان کے حقوق کی حفاظت کر رہا ہے اور کون ان کی خاموشی کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔آنے والے انتخابات نہ صرف حکومت بدلنے کی لڑائی ہوں گے بلکہ اس میں اس بات کا بھی امتحان ہوگا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جمہوریت کی کسوٹی پر میں کون کھرا اترتا ہے۔

بہار ایس آئی آر: الیکشن کمیشن کو آدھار تسلیم کرنے اور وجوہات کے ساتھ ہٹائے گئے ناموں کی فہرست جاری کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ بہار ایس آئی آر کے ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج کیے گئے ناموں کو اپنی ویب سائٹ پر ہٹانے کی وجوہات کے ساتھ شائع کرے۔ نیز، اس عمل کے لیے تسلیم شدہ دستاویزوں میں آدھار کو شامل کرے۔

ہریانہ: سپریم کورٹ کے حکم پر پہلی بار ای وی ایم ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پنچایت الیکشن کے نتائج پلٹے

سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں تقریباً تین سال پہلے ہوئے  ہریانہ کے پانی پت کی ایک گرام پنچایت کے سرپنچ کے انتخاب کے نتائج کو تبدیل کر دیا ہے۔ یہ ملک کا پہلا معاملہ بتایا جا رہا ہے، جہاں عدالت عظمیٰ نے الیکشن میں استعمال ہونے والی ای وی ایم اور دیگر ریکارڈ کو طلب کیا اور اپنے احاطے میں  ہی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائی، جس کے بعد نتائج پلٹ گئے۔

یوپی: فتح پور مقبرے میں توڑ پھوڑ کے معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں؛ مقامی لوگوں کے بات کرنے اور میڈیا کے داخلے پر پابندی

گیارہ اگست کو فتح پور میں مختلف ہندوتوا تنظیموں کے ہجوم نے آبو نگر واقع صدیوں پرانے مقبرے پر حملہ کیا، بھگوا جھنڈے لہرائے، ہندو رسومات ادا کیں اور قبروں  میں توڑ پھوڑ کی۔ اب تک جہاں توڑ پھوڑ کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، وہیں پولیس نے ملزمین  کے خلاف احتجاج کرنے پر کانگریس لیڈر کو حراست میں لیا ہے۔

سنگھ کے ماؤتھ پیس میں ٹرمپ کے ٹیرف کی تنقید – ’امریکہ دہشت گردی اور آمریت کو فروغ دے رہا ہے‘

ایک طرف جہاں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے ٹیرف اور جنگ بندی کے ثالثی کے دعووں پر امریکہ کے خلاف براہ راست کچھ کہنے سے گریز کیا ہے، وہیں بی جے پی کی مربی تنظیم آر ایس ایس نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی اور آمریت کو فروغ دے رہا ہے۔

مہاراشٹر: 21 سالہ مسلم نوجوان کو ’ہندو لڑکی سے قربت‘ کی وجہ سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا

مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے ایک گاؤں میں 21 سالہ مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ جب ان کے اہل خانہ نے بچانے کی کوشش کی تو ان پر بھی حملہ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین کو شبہ تھا کہ لڑکا ایک  ہندو لڑکی سے قریبی تعلق رکھتا تھا۔ معاملے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولنگ بوتھ کی فوٹیج دیکھنے کے لیے 273 سال: کیا الیکشن کمیشن بیل گاڑی پر سوار ہے؟

الیکشن کمیشن کا یہ بیان کہ 1 لاکھ پولنگ بوتھ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے میں 273 سال لگیں گے، بیل گاڑی کے دور کی یاد دلاتا ہے۔ کیا کمیشن نہیں جانتا کہ ڈیٹا اینالیٹکس میں ہندوستان نے کتنی ترقی کرلی ہے؟

مہاراشٹر: ووٹر لسٹ میں ایک خاتون کا نام چھ بار درج، ای پی آئی سی نمبر الگ

مہاراشٹر کے پالگھر کےنالاسوپارہ اسمبلی حلقہ کی 39 سالہ سشما گپتا کا نام ووٹر لسٹ میں چھ بار درج ہے، اور ہر اندراج کا ایک الگ ای پی آئی سی نمبر ہے۔ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ میں کئی تضادات کی نشاندہی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہارایس آئی آر کو لے کربھی کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔

بہار ’ووٹ بندی‘: وزارت داخلہ کو بھی شہریت کے دستاویزوں کی فہرست کا علم نہیں، لیکن ضد پر اڑا ہے کمیشن

بہار میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کو لے کر سپریم کورٹ میں بحث شہریت ثابت کرنے کے معاملے پر مرکوز ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، اس کوشہریت کا ثبوت مانگنے کا اختیارہے۔ لیکن وزارت داخلہ ایسے دستاویزوں کی فہرست نہیں دے پا رہا  ہے جو شہریت کو ثابت کرتے ہوں۔

بہار ایس آئی آر: ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں مردہ قرار دیے گئے ووٹر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے

بہار کے بھوجپور ضلع کے آرہ اسمبلی حلقہ کے 41 سالہ منٹو پاسوان کو الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر مہم کے تحت جاری کی گئی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں مردہ قرار  دے دیا  تھا۔ 12 اگست کو پاسوان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔