خبریں

(علامتی تصویر بہ شکریہ: rupixen.com/Pixabay)

مودی حکومت اور آر بی آئی نے چھوٹے کاروباری اداروں کو ہوئے نقصان کے بارے میں آدھا سچ اور جھوٹ بولا

نوٹ بندی اور جی ایس ٹی لائے جانے کے دو سال بعد مرکزی حکومت نے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں پر ان دونوں کے اثرات کے بارے میں پارلیامنٹ کو گمراہ کیا ۔ سرکار کی یقین دہانیوں سے متعلق پارلیامانی کمیٹی نے گمراہ کن بیانات اور مکمل سچ نہ بتانے کے لیے سرکار کی سرزنش کی تھی اور دونوں فیصلوں سے ہوئے نقصان کا فیکٹ چیک بھی کیا تھا۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: سوشل میڈیا)

لکھنؤ: زومیٹو ڈیلیوری ایجنٹ کو مبینہ طور پر مسلمان ہونے کی وجہ سے زدوکوب کیا گیا

الزام ہے کہ لکھنؤ میں کھانا ڈیلیوری کرنے کے دوران چار لوگوں نے مبینہ طور پر ایک مسلمان شخص پر حملہ کیا، فرقہ وارانہ تبصرے کیے، ان پر شراب پھینکی اور ایک گھنٹے سے زیادہ اپنے گھر میں یرغمال بنائے رکھا۔

نتیش کمار اور نریندر مودی۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@NitishKumar)

وقف بل پر این ڈی اے میں تکرار؛ ایل جے پی اور ٹی ڈی پی کے بعد نتیش کمار کی جے ڈی یو نے بھی اٹھائے سوال

مرکز میں حکمراں این ڈی اے کی اتحادی پارٹی جنتا دل (متحدہ) نے شروع میں وقف ترمیمی بل کی حمایت کی تھی۔ اس کے بعد سے ہی جے ڈی یو کے اندر عدم اطمینان کی بات کہی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بی جے پی کی دیگر اتحادی جماعتوں، چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی نے بھی بل پر سوال اٹھائے تھے۔

علامتی تصویر۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@kharge)

منریگا کی موجودہ حالت دیہی ہندوستان کے ساتھ پی ایم مودی کی غداری ہے: کھڑگے

مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ منریگا کے بجٹ میں کٹوتی کرکے حکومت اس اسکیم کے تحت کام کی مانگ کو دبانے کا کام کر رہی ہے۔

(السٹریشن: دی وائر)

خفیہ ایجنسیوں کے مشورے پر مرکزی حکومت نے رائٹ ٹو پرائیویسی بل کو تار تار کر دیا

خفیہ ایجنسیوں نے پرائیویسی کے مجوزہ قانون سے ’مکمل استثنیٰ‘ طلب کیا تھا، جسے مودی حکومت نے تسلیم کر لیا اور شہریوں کو غیر قانونی سرولانس سے محفوظ رکھنے کے لیے قانون لانے کے اپنے ایک دہائی پرانے وعدے سے مکر گئی۔

محمد زبیر، شریک بانی، آلٹ نیوز۔ تصویر: مہیش شانتارام / www.thecontrarian.in (انڈیکس آن سینسر شپ سے)

محمد زبیر کو ’جہادی‘ بولنے والے ایکس صارف کو دہلی ہائی کورٹ نے معافی مانگنے کو کہا

دہلی ہائی کورٹ نے ایک ایکس صارف کو فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف اپنے قابل اعتراض تبصرے کے لیے ان سے معافی مانگنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنے ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) ہینڈل پر معافی نامہ شائع کریں اور قابل اعتراض ٹوئٹ کا حوالہ بھی دیں۔

(تصویر: پبلک ڈومین)

ہندوستان نے چینی سرمایہ کاری کے لیے دروازہ کھولا

شعبہ برائے فروغ صنعت اور داخلی تجارت نے 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی پالیسی میں ترمیم کی تھی تاکہ غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے لیے حکومت کی پیشگی منظوری کو لازمی قرار دیا جا سکے۔ یہ ترمیم گلوان گھاٹی میں ہندوستانی اور چینی فوج کے درمیان سرحدی تنازعہ کے دوران پیش کی گئی تھی۔

جے این یو کیمپس۔ (تصویر بہ شکریہ: وکی پیڈیا)

جے این یو: فنڈ کی کمی کے باعث اثاثوں کی ’نجکاری‘ کے خلاف ہیں طلبہ اور اساتذہ

دہلی کے مختلف علاقوں میں جے این یو کے اثاثوں کو پرائیویٹ اداروں کو دینے یا کرایہ پر اٹھانے کے منصوبے پر وائس چانسلر شانتی شری پنڈت کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم پوری طرح سے جے این یو کو سبسڈی دیتی ہے، لیکن یونیورسٹی کی اپنی کوئی آمدنی نہیں ہے۔ جے این یو کو اپنے فنڈ کمانے کی ضرورت ہے۔

ایک میٹنگ میں وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کی علامتی تصویر۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@NBirenSingh)

منی پور ٹیپ: کُکی ممبران اسمبلی نے کیا جانچ میں تیزی اور وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا مطالبہ

منی پور ٹیپ سے متعلق دی وائر کے انکشافات کے بعد ریاست کے دس کُکی ایم ایل اے نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار کی سرپرستی میں نسل کشی میں وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کی ملی بھگت، جس پر ہم پہلے دن سے ہی یقین رکھتے ہیں، اب اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ اور منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ۔ (تصویر بہ شکریہ: ایکس)

منی پور آڈیو ٹیپ: کیا امت شاہ کے احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سی ایم نے ریاست میں بموں کے استعمال کا حکم دیا؟

منی پور میں سال بھر سے جاری نسلی تنازعہ کے تناظر میں وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کا ایک مبینہ آڈیو ٹیپ، جسے تشدد کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے پاس بھی جمع کیا گیا ہے ، سی ایم کے طور پر ان کے کردار اور ارادوں پر سوال قائم کرتا ہے۔ منی پور حکومت نے ریکارڈنگ کو ‘فرضی’ قرار دیا ہے۔

Wire-Samvaad-AB-Thumb

ہندوستان کے پڑوسی ممالک میں پیدا ہونے والے تنازعات کے درمیان جنوبی ایشیا کا مستقبل کیا ہے؟

حالیہ برسوں میں جنوبی ایشیا کے کئی ملکوں میں حکومتیں پرتشدد طریقے سے گرائی گئی ہیں۔ اپنے پڑوس میں ہندوستان کی سفارتی ناکامیاں کیا رہی ہیں؟ کیاہندوستان کچھ الگ کر سکتا تھا؟ اس بارے میں آزاد صحافی اور خارجہ امور کی ماہر نروپما سبرامنیم سے دی وائر ہندی کے مدیر آشوتوش بھاردواج کی بات چیت۔

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا۔(تصویر بہ شکریہ: سوشل میڈیا)

ممبئی: این ایف ڈی سی نے احتجاج کے بعد اسرائیل فلم فیسٹیول کو رد کیا

اداکار نصیر الدین شاہ، رتنا پاٹھک شاہ، ڈائریکٹر آنند پٹوردھن اور دیگر نے ایک دستخطی مہم چلا کراین ایف ڈی سی سے اپیل کی تھی کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی جا رہی نسل کشی کے پیش نظر فلم فیسٹیول کو رد کیا جائے۔

بریلی۔ (تصویر بہ شکریہ: گوگل ارتھ)

یوپی: پڑوس میں ایک مسلم خاتون کے مکان خریدنے کے خلاف ہندوؤں کا احتجاج، اجتماعی طور پر نقل مکانی کی دھمکی

معاملہ بریلی کے پنجاب پورہ علاقے کا ہے۔ یہاں کے سابق رہائشی وشال سکسینہ نے اپنا گھر ایک مسلم خاتون شبنم کو فروخت کر دیا تھا، جو اب وہیں رہ رہی ہیں۔ علاقے کے ہندوؤں کا کہنا ہے کہ مسلمان لو جہاد کرتے ہیں اور گوشت کھاتے ہیں۔

(تصویر بہ شکریہ: اڈانی گروپ/پی آئی بی)

کیسے اڈانی کے مبینہ گھوٹالوں کی تحقیقات کے سلسلے میں پارلیامنٹ میں کیے گئے وعدوں سے مکرنا سرکار کا شیوہ ہے

پارلیامنٹ کی بے توقیری: پچھلے 9 سالوں میں مودی حکومت نے کم از کم سات بار پارلیامنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اڈانی گروپ اور دیگر کمپنیوں سے متعلق مبینہ گھوٹالوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ لیکن جب لوگوں کی توجہ اس جانب سے ہٹی تو مرکز نے خاموشی سے ان تحقیقات کو بند کر دیا۔

(السٹریشن: دی وائر/کینوا)

ہنڈن برگ رپورٹ: جے پی سی کے مطالبے کے درمیان بی جے پی کے اتحادی کھل کر حکومت کی حمایت نہیں کر رہے ہیں

ہنڈن برگ ریسرچ کی جانب سے سیبی چیف مادھبی بُچ اور ان کے شوہر کی اڈانی گروپ سے منسلک غیر ملکی فنڈوں میں حصہ داری کے بارے میں عائد کیے گئے الزامات پر جے ڈی یو نے کہا کہ اپوزیشن کتنے ایشوز پر جے پی سی کا مطالبہ کرے گی۔ وہیں، ٹی ڈی پی کا کہنا ہے کہ ہنڈن برگ رپورٹ میں جو انکشافات ہوئے ہیں وہ ‘محض الزامات’ ہیں۔

انڈیا گیٹ کے سامنے احتجاج کرتے نوجوانوں کے اہل خانہ۔ (تصویر: اسپیشل ارینجمنٹ)

دہلی: روسی فوج میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کے اہل خانہ کا سفارت خانے اور انڈیا گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ

روسی فوج میں تعینات ہندوستانیوں کے اہل خانہ مسلسل حکومت سے مدد کی فریاد کر رہے ہیں، اور یہ دیکھ کر مایوس بھی ہیں کہ اس سمت میں کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ یوم آزادی سے عین قبل ایسے ہی دس نوجوانوں کے اہل خانہ دہلی پہنچے اور انڈیا گیٹ اور روسی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ۔ (تصویر: دیوی دت)

جموں و کشمیر: ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں فاروق عبداللہ کے خلاف ای ڈی کی چارج شیٹ کو خارج کیا

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور دیگر کے خلاف ای ڈی کا معاملہ بی سی سی آئی گرانٹ کے 43.69 کروڑ روپے کے مبینہ غلط استعمال کے لیے سی بی آئی کی جانب سے چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد درج کیا گیا تھا۔ عبداللہ 2001 سے 2011 تک جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔

(تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے انتخاب میں سنگھ کی حمایت یافتہ تنظیم کے ارکان شکست سے دوچار، سلمان خورشید بنے صدر

کہا جا رہا تھا کہ سلمان خورشید کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے قومی کنوینر ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی سے کڑی ٹکر ملے گی۔ لیکن مقابلہ یکطرفہ رہا۔

 (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

پاور ایکسپورٹ قوانین میں ترمیم، اب اڈانی گروپ بنگلہ دیش کو دی جانے والی بجلی ہندوستان میں فروخت کر سکے گا

حکومت ہند کے پاور ایکسپورٹ قوانین کے تحت اڈانی پاور کا جھارکھنڈ واقع گوڈا پلانٹ اپنی مکمل پیداوار بنگلہ دیش کو فروخت کرنے کا پابند تھا، لیکن اب یہ گھریلو بازار میں بجلی سپلائی کر سکے گا۔ غورطلب ہے کہ یہ ترمیم بنگلہ دیش میں جاری بحران کے درمیان کی گئی ہے۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Tum Hufner/Unsplash)

چترکوٹ جیل مرڈر کیس: انکوائری کمیشن نے سازش سے انکار کیا، لیکن قتل کے مقصد پر خاموشی اختیار کی

تین سال قبل مئی 2021 میں چترکوٹ جیل میں گولہ باری کے ایک مبینہ واقعہ میں تین قیدی مارے گئے تھے، جن میں سے ایک کیرانہ میں ہندوؤں کے گھر چھوڑ کر جانے کے معاملے میں ملزم تھا اور دوسرا گینگسٹر مختار انصاری کا معاون تھا۔ ان دونوں کو جس تیسرے قیدی نے گولی ماری، اس کو پولیس نےانکاؤنٹر میں مارا گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اہل خانہ نے اس واقعہ کے پیچھے سازش کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Pixabay)

مدھیہ پردیش: آر ایس ایس لیڈروں کی لکھی ہوئی کتابوں کو کالج کے نصاب میں لازمی طور پر  شامل کرنے کا حکم

مدھیہ پردیش کے ہائر ایجوکیشن ڈیارٹمنٹ نے تمام سرکاری اور نجی کالج کے پرنسپل کو لکھے ایک خط میں اداروں کو 88 کتابوں کا سیٹ خریدنے کی ہدایت دی ہے۔ اس فہرست میں سریش سونی، دیناناتھ بترا، اتل کوٹھاری، دیویندر راؤ دیشمکھ اور سندیپ واسلیکر جیسے آر ایس ایس کے بڑے لیڈروں کی لکھی ہوئی کتابیں شامل ہیں۔

(تصویر بہ شکریہ: آئی آئی ٹی منڈی ویب سائٹ)

آئی آئی ٹی، بی ایچ یو جیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں علم نجوم اور بھوت ودیا پڑھانے پر سائنسدانوں کا اظہار تشویش

آل انڈیا پیپلز سائنس نیٹ ورک نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ نصاب تیار کرنے والے ہندوستانی نالج سسٹم کے نام پر اپنی تنگ نظری کو ہوا دے رہے ہیں۔ اس طرح کے نصاب کا اکثر مواد انٹرنیٹ سائٹس پرملنے والے مشتبہ مواد پر مبنی ہوتا ہے۔

ہمنتا بسوا شرما۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

آسام: ’سیلاب جہاد‘ کے بعد سی ایم نے میگھالیہ یونیورسٹی کے گنبد نما گیٹ کو ’مکہ‘ جیسا بتایا

گزشتہ ہفتے ہمنتا بسوا سرما نے گوہاٹی میں آئے اچانک سیلاب کے لیے میگھالیہ کے ری-بھوئی ضلع میں واقع میگھالیہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے تعمیراتی کام کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اب انہوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کا گیٹ ‘مکہ’ جیسا بنایا گیا ہے۔

(السٹریشن بشکریہ: پکسابے)

ہندوستان میں بے روزگاری کی بلند شرح نے نوکری کے نام پر فراڈ کو منافع بخش کاروبار بنا دیا ہے

پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر میں نوکریوں کے کم ہونے اور غیر معیاری پروفیشنل کالجوں سے پاس ہونے والوں کی بھیڑ کے باعث فرضی نوکریوں کی پیشکشیں بڑے پیمانے پر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔

کولکاتہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کا مظاہرہ۔ (تصویر بہ شکریہ: سوشل میڈیا X/@IamGopambuj)

کولکاتہ ٹرینی ڈاکٹر قتل معاملہ: استعفیٰ کے چند گھنٹوں میں ہی پرنسپل کی دوسرے میڈیکل کالج میں تقرری

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل پر احتجاج کے درمیان کولکاتہ کے آر جی کر میڈیکل کالج کے پرنسپل سندیپ گھوش نے سوموار کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ گھوش اپنے سیاسی اثر و رسوخ کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کا نام کئی دوسرے تنازعات کے ساتھ بھی وابستہ رہا ہے۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Facebook/@AyodhyaDevelopmentAuthority)

یوپی: ایودھیا میں فوج کی تربیت کے لیے مخصوص کی گئی زمین کو تعمیرات اور کاروباری استعمال کے لیے کھولا جائے گا

گزشتہ ہفتے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایودھیا کے آرمی بفر زون میں صنعتکار گوتم اڈانی، مذہبی گرو سری سری روی شنکر اور یوگا گرو رام دیو سے وابستہ لوگوں نے زمین خریدی ہے اور گورنر نے اس زمین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سنجے سنگھ نے مودی حکومت پر ایودھیا میں فوج کی زمین پر قبضہ کرکے اسے اپنے ‘دوستوں’ کے سپرد کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ریاستی حکومت کی ہدایات کے بعد ساحلی سرحد پر پولیس کی نگرانی۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@odisha_police)

اڑیسہ: بی جے پی کارکنوں نے بنگلہ دیشی ہونے کے شبہ میں مزدوروں کو پکڑا، پولیس نے کہا – بنگال  مرشدآباد کے شہری

بنگلہ دیش میں جاری بحران کے درمیان بی جے پی کارکنوں نے سنبل پور ضلع میں درانداز ہونے کے شبہ میں ایک کنسٹرکشن سائٹ سے 34 مزدوروں کو پکڑ ا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش سے نہیں تھے اور انہیں رہا کر دیا گیا۔

سیبی چیف مادھبی بُچ اور گوتم اڈانی۔ (تصویر بہ شکریہ: وکی میڈیا)

ہنڈن برگ رپورٹ میں جس فنڈ کا ذکر ہے، اس میں سرمایہ کاری سے سیبی چیف اور ان کے شوہر نے نہیں کیا انکار

ہنڈن برگ ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ میں سامنے آئے سیبی چیف مادھبی بُچ اور ان کے شوہر دھول بُچ کی اڈانی گروپ سے منسلک غیر ملکی فنڈوں میں حصہ داری کے الزامات کے بارے میں جوڑے نے کہا کہ انہوں نے مذکورہ سرمایہ کاری سنگاپور میں رہتے ہوئے ایک عام شہری کے طور پر کی تھی۔

غازی آباد میں مسلمانوں کے گھروں پر حملے کی تصویر۔ (فوٹو: ایکس پر وائرل ویڈیو کا اسکرین شاٹ)

یوپی: بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہونے والے تشدد کے ردعمل میں ہندو رکشا دل نے مسلمانوں پر حملہ کیا

اتر پردیش کے غازی آباد میں گل دھر ریلوے اسٹیشن کے قریب کوی نگر علاقے میں ہندو رکشا دل کے کارکنوں نے مسلمانوں کو غیر قانونی بنگلہ دیشی قرار دیتے ہوئے حملہ کر دیا، جبکہ پولیس کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے ہندوستان کے شہری ہیں۔

ہنڈن برگ ریسرچ لوگو، گوتم اڈانی، سیبی کی چیئرمین مادھبی بُچ اور ممبئی واقع سیبی کا ہیڈکوارٹر۔ (تصویر بہ شکریہ: وکی میڈیا)

ہنڈن برگ کا سنسنی خیز انکشاف: اڈانی گروپ سے وابستہ غیر ملکی فنڈ میں سیبی چیف اور ان کے شوہر کی حصے داری

امریکی ریسرچ فرم ہنڈن برگ نے اپنی نئی رپورٹ میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیف مادھبی بچ کے خلاف اپنی آمدنی چھپانے اور اپنے شوہر کی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے الزام عائد کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، اڈانی گروپ کے اسٹاک ہیرا پھیری اور مالی بے ضابطگیوں سے متعلق معاملے میں سیبی کی جانچ کی غیر جانبداری پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

Baat-Bharat-Ki-thumb-1

کیا کھلاڑیوں کا کیریئر حکومت کے ہاتھ میں ہوتا ہے؟

ویڈیو: پیرس اولمپک کے فائنل سے ٹھیک پہلے ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد مرکزی وزیر کھیل ان پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس پورے واقعہ اور کھیلوں کے تئیں حکومت کے رویے پر سینئر اسپورٹس جرنلسٹ پردیپ میگزین اور دی وائر کے صحافی اتل اشوک ہووالے کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری۔

Samvaad-AB-Ashis-nandy

تقسیم سے اب تک فرقہ وارانہ تشدد کی نوعیت کس طرح تبدیل ہوئی ہے

ویڈیو: ملک کے سرکردہ مفکرین میں شمار آشیش نندی کا خیال ہے کہ ان کے جیسے لوگ 2014 کے انتخابات کے نتائج کا اندازہ نہیں لگا پائے تھے۔ دی وائر ہندی کے مدیر آشوتوش بھاردواج سے بات چیت میں انہوں نے نریندر مودی، گوپال گوڈسے اور مدن لال پاہوا کے ساتھ اپنے مشہور زمانہ انٹرویوز کو یاد کیا۔

 (تصویر بہ شکریہ: وکی میڈیا کامنز/فیس بک)

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے انتخابات پر آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم کی دستک

آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی آئی آئی سی سی کی گورننگ باڈی کے انتخاب میں صدارتی عہدے کے امیدوار ہیں۔ سراج الدین قریشی، جو گزشتہ چار انتخابات سے اس عہدے پر ہیں، ڈاکٹر ماجد کی حمایت کررہے ہیں۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/د ی وائر)

پولیس حراست میں اموات کے لیے کون ذمہ دار ہے؟

نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پچھلے پانچ سالوں میں پولیس حراست میں سب سے زیادہ اموات کے معاملے میں مدھیہ پردیش تیسرے نمبر پر ہے۔ اگست 2023 میں حکومت نے بتایا تھا کہ 1 اپریل 2018 سے 31 مارچ 2023 تک اس طرح کی اموات کے معاملے میں گجرات پہلے اور مہاراشٹر دوسرے نمبر پر تھا۔

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑہ، فوٹو بہ شکریہ: @ArshadNadeemPak

کھیل میں ہندوستان اور پاکستان کے لیے دوستی کا پیغام

نیرج چوپڑہ کی شاندار کارکردگی کے بعد ان کی ماں کا ایک بیان دنیا بھر کے میڈیا میں سرخیوں میں ہے۔ نیرج کی ماں نے کہا کہ جس نے گولڈ میڈل جیتا ہے وہ بھی اپنا ہی لڑکا ہے۔ انہوں نے یہ بیان پاکستان کے ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد دیا۔ نیرج چوپڑہ کی ماں کا یہ بیان جنگی جنون میں مبتلا ہندوستان کے بیشتر میڈیا گھرانوں کو راس نہیں آئے گا۔ اور نہ ہی ان سیاستدانوں کو جو ہمیشہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دشمنی کی تیز تلوار بھانجتے رہتے ہیں۔

پولیس وین میں جیاں دریج (بائیں) اور اینی راجہ  اور دیگر مظاہرین کے ساتھ جیاں دریج (دائیں)۔ تصویر: دی وائر اور اسپیشل ارینجمنٹ۔

دہلی: فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کر رہے جیاں دریج اور اینی راجہ کو حراست میں لیا گیا

فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہو رہے ایک خاموش مظاہرے کے دوران کئی افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اس مظاہرے میں شامل ماہر اقتصادیات جیاں دریج نے دی وائر کو بتایا کہ انہوں نے نعرے بازی نہیں کی، وہ خاموشی سے بینراٹھائے کھڑے تھے، پھر بھی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو (بائیں) اور ڈی ایم کے ایم پی کنیموجھی۔ (تصویر بہ شکریہ: یوٹیوب ویڈیو/سنسد ٹی وی کے اسکرین شاٹ)

لوک سبھا میں وقف بل پر شدید احتجاج، اپوزیشن نے اسے مسلم مخالف اور آئین پر حملہ قرار دیا

جمعرات کو اپوزیشن کی جانب سے لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل کے خلاف شدید احتجاج دیکھنے کو ملا، جس کے بعد اسے جوائنٹ پارلیامانی کمیٹی کے پاس بھیجے جانے کی تجویز پیش کی گئی۔