Electoral Bond

(علامتی تصویر بہ شکریہ: سید حسینی/انس پلاش)

پابندی کے باوجود نئی کمپنیوں نے خریدے الیکٹورل بانڈ: رپورٹ

الیکٹورل بانڈ کے حوالے سے ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ کم از کم 20 ایسی نئی کمپنیوں نے بانڈ کے توسط سے تقریباً 103 کروڑ روپے کا چندہ دیا ہے، جو تین سال سے بھی کم عرصے سے وجود میں ہیں۔ قانون کے مطابق ایسی کمپنیاں سیاسی چندہ نہیں دے سکتی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی 31 مارچ کو تمل نیوز چینل تھانتھی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران۔ (تصویر بہ شکریہ: یوٹیوب اسکرین شاٹ)

نریندر مودی کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ الیکٹورل بانڈ کے توسط سے انہوں نے سیاسی فنڈنگ ​​کے ذرائع اجاگر کیے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے لائی گئی الیکٹورل بانڈ اسکیم کی وجہ سے ہی سیاسی چندے کے ذرائع کے نام سامنے آئے ہیں۔ تاہم، حقیقت یہ ہے کہ مودی حکومت نے چندہ دینے والوں کے نام چھپانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Twitter/Pixabay)

ڈرگ ٹیسٹ میں فیل ہوئی دوا کمپنیوں کا الیکٹورل بانڈ خریداروں کی فہرست میں ہونا کیا ظاہر کرتا ہے؟

الیکٹورل بانڈ کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو چندہ دینے والوں کی فہرست میں کئی فارما کمپنیوں کے نام بھی شامل ہیں۔ ان میں سے متعدد کمپنیوں کی ادویات کئی بار ڈرگ ٹیسٹ میں فیل ہوئی ہیں۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Pixabay/jatinderjeetu)

الیکشن کا کاروبار اور کارپوریٹ ادارے

ایک محتاط اندازے کے مطابق بڑے جلسوں یعنی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہر جلسے پر 50 کروڑروپے کی لاگت آتی ہے، اس میں ان کی نقل و حمل کی لاگت شامل نہیں ہے، کیونکہ اس کا خرچہ ہندوستانی فضائیہ اور ان کی حفاظت پر مامور اسپیشل پروٹیکشن گروپ کو اٹھانا پڑتا ہے۔

السٹریشن دی وائر

الیکٹورل بانڈ: سپریم کورٹ کے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد 1577 کروڑ روپے سے زیادہ کے بانڈ فروخت ہوئے

سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ اسکیم کیس میں گزشتہ سال 2 نومبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جس کے دو دن بعد ہی بانڈ کی فروخت کے اگلے مرحلے کا اعلان کیا گیا۔ آر ٹی آئی سے ملی جانکاری کے مطابق، اس کے بعد ہوئے 29ویں اور 30ویں مرحلے کے فروخت میں بالترتیب 99 فیصد اور 94 فیصد بانڈ ایک کروڑ روپے کی قیمت کے فروخت کیے گئے۔

(تصویر بہ شکریہ: Unsplash)

سب سے زیادہ الیکٹورل بانڈ خریدنے والوں نے کن سیاسی جماعتوں کو چندہ دیا؟

الیکٹورل بانڈز خریدنے والے سرفہرست پانچ گروپوں / کمپنیوں میں سے تین نے سب سے زیادہ چندہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو دیا، جبکہ دو نے اپنے چندے کا سب سے بڑا حصہ ترنمول کانگریس کو دیا۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Facebook/@بی آر ایسParty)

الیکٹورل بانڈ پانے والی چوتھی سب سے بڑی پارٹی رہی بی آر ایس، میگھا انجینئرنگ نے دیا سب سے زیادہ چندہ

بی آر ایس کو چندہ دینے والوں میں ایک دلچسپ نام کی-ٹیکس گارمنٹس کا سامنے آیا ہے، جس نے کیرالہ میں ٹوئنٹی-ٹوئنٹی کے نام سے ایک سیاسی پارٹی بنائی تھی اور سال 2022 میں اروند کیجریوال نے اس کے ساتھ اتحاد کا اعلان بھی کیا تھا۔

ممتا بنرجی۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

الیکٹورل بانڈ: ترنمول کانگریس کو سب سے زیادہ چندہ فیوچر گیمنگ اور سنجیو گوئنکا کی کمپنیوں نے دیا

الیکٹورل بانڈ کے ذریعے سب سے زیادہ چندہ پانے والوں میں بی جے پی کے بعد ترنمول کانگریس دوسرے نمبر پر ہے۔ اسے مجموعی طور پر 1609.53 کروڑ روپے کا چندہ ملا، جس کا ایک تہائی (542 کروڑ روپے) لاٹری کنگ سینٹیاگو مارٹن کی کمپنی فیوچر گیمنگ اینڈ ہوٹل سروسز نے دیا۔

سینٹیاگو مارٹن (تصویر بہ شکریہ: مارٹن گروپ آف کمپنیز کی ویب سائٹ)

الیکٹورل بانڈ: سر فہرست خریدار کمپنی کے حوالے سے سی اے جی کی رپورٹ میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا

لاٹری میں بدعنوانی کی شکایات کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے 2015 میں آڈٹ کا فیصلہ لیا تھا، جس میں کمپنی کے مالک سینٹیاگو مارٹن ایک اہم شخص تھے۔ اس کمپنی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو سب سے زیادہ 1368 کروڑ روپے کا چندہ دیا ہے۔

(السٹریشن: دی وائر)

الیکٹورل بانڈ: مودی حکومت نے قواعد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے بی جے پی کو ایکسپائر بانڈ کیش کرانے کی اجازت دی

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، 23 مئی 2018 کو کچھ الیکٹورل بانڈ ہولڈر 20 کروڑ روپے کے بانڈ کے ساتھ نئی دہلی میں بینک کے مرکزی برانچ پہنچے تھے۔ آدھے بانڈ 3 مئی 2018 کو اور باقی آدھے 5 مئی 2018 کو خریدے گئے تھے۔ دونوں ہی تاریخوں پر خریدے گئے بانڈ کو کیش کرانے کی 15 دن کی مدت ختم ہونے کے باوجود انہیں کیش کرایا گیا۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن۔ (تصویر بشکریہ: فیس بک)

ڈی ایم کے، اے آئی ڈی ایم کے کو فیوچر گیمنگ اور چنئی سپرکنگز سمیت کئی کمپنیوں سے ملا چندہ

ڈی ایم کے کو فیوچر گیمنگ گروپ سے کم از کم 504 کروڑ روپے ملے ہیں، جبکہ انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت والی چنئی سپر کنگز کرکٹ لمیٹڈ، جس کی معاون کمپنی پر اس سال کی شروعات میں ای ڈی نے چھاپے ماری کی تھی، اس نے اے آئی ڈی ایم کے کو2019 میں 5 کروڑ روپے چندہ دیا ہے۔

تصویر: دی وائر

الیکٹورل بانڈ: سرفہرست خریداروں نے چار سالوں تک اپنے منافع سے چھ گنا زیادہ کا چندہ دیا

سیاسی جماعتوں کو سب سے زیادہ چندہ دینے والی کمپنی فیوچر گیمنگ اینڈ ہوٹل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 12 اپریل 2019 سے 24 جنوری 2024 کے درمیان اپنے منافع سے چھ گنا زیادہ کا چندہ دیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو چندہ دینے میں ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئرٹیل کا نام بھی شامل ہے جس نے نقصان کے باوجود الیکٹورل بانڈز خریدے۔

(السٹریشن: دی وائر)

الیکٹورل بانڈ: چھاپوں یا تحقیقات کا سامنا کر رہی اکثر کمپنیاں بانڈ کی بڑی خریدار

اپنی ویب سائٹ پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے اپ لوڈ کیے گئے الیکٹورل بانڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، سب سے بڑے عطیہ دہندگان میں فیوچر گیمنگ اینڈ ہوٹل سروسز، میگھا انجینئرنگ انفراسٹرکچر لمیٹڈ، ویدانتا اور چنئی گرین ووڈس ایسی کمپنیاں ہیں جن کا کام کاج سوالوں کے گھیرے میں رہا ہے اور وہ جانچ ایجنسیوں کے نشانے پر رہی ہیں۔

سپریم کورٹ (فوٹو : دی وائر)

الیکٹورل بانڈ: عدالت نے ایس بی آئی کی مدت میں توسیع کی عرضی خارج کی، منگل تک تفصیلات دینے کو کہا

سپریم کورٹ نے 15 فروری کو الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے رد کردیا تھا اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو 6 مارچ تک الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرانے کی ہدایت دی تھی، لیکن بعد میں ایس بی آئی نے 30 جون تک کی مہلت مانگتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی پیش کی تھی۔

کرن تھاپر اور سابق فنانس سکریٹری سبھاش چندر گرگ۔ (تصویر: دی وائر)

الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات آسانی سے دستیاب؛ ایس بی آئی نے عدالت سے بہانہ بنایا ہے: سابق فنانس سکریٹری

پہلی بار الیکٹورل بانڈ پیش کیے جانے کے وقت اقتصادی امور کے سکریٹری رہے سابق فنانس سکریٹری سبھاش چندر گرگ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو الیکٹورل بانڈ کی جانکاری، جسے سپریم کورٹ نے بینک سے الیکشن کمیشن کو دینے کے لیے کہا ہے، دستیاب کرانے کے لیے ‘ایک دن سے زیادہ کی ضرورت’ نہیں ہے۔

ممبئی میں اسٹیٹ بینک کا صدر دفتر۔ (تصویر بہ شکریہ: فلکر/اپایاہ)

الیکٹورل بانڈ کی جانکاری چھپانے کے لیے حکومت ایس بی آئی کو ڈھال بنا رہی ہے: کانگریس

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی طرف سے الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات پیش کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے 30 جون تک کی مہلت مانگنے کے بعد سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ تفصیلات کا انکشاف کرنے میں ایس بی آئی کی ہچکچاہٹ کچھ اور نہیں بلکہ انتخابات سے قبل بی جے پی حکومت کو شرمندگی سے بچانے کی ایک کوشش ہے۔

اجئے ماکن۔ (تصویر بہ شکریہ: ایکس ویڈیو گریب)

کانگریس کا الزام – محکمہ انکم ٹیکس نے پارٹی، یوتھ کانگریس وغیرہ کے بینک کھاتوں سے 65 کروڑ روپے نکالے

کانگریس کے خزانچی اجئے ماکن نے کہا کہ متعلقہ پیسے زمینی سطح کی کوششوں سے اکٹھے کیے گئے تھے، جس میں یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کے ذریعے کراؤڈ فنڈنگ ​​اور ممبرشپ کی مہم شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت جمہوریت کی صورتحال کے بارے میں ایک اہم سوال اٹھاتی ہے۔ کیا یہ خطرے میں ہے؟ ہماری امید اب عدلیہ پر ہے۔

maxresdefault-4

الیکٹورل بانڈ جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی اسکیم تھی: کپل سبل

ویڈیو: 15 فروری کو سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے رد کر دیا تھا۔ اس موضوع پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل اور آر ٹی آئی کارکن انجلی بھاردواج سے اتل ہووالے کی بات چیت۔

IMG-20240215-WA0009

بی جے پی کا خفیہ الیکٹورل بانڈ غیر قانونی، مودی کے استعفے کی مانگ اٹھے گی؟

ویڈیو: سپریم کورٹ نے جمعرات کو مرکز کی مودی حکومت کے ذریعے 2018 میں لائی گئی الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے رد کردیا۔ اس موضوع پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

کانگریس لیڈر اجئے ماکن۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

کانگریس نے کہا – اس کے بینک اکاؤنٹس فریز کر دیے گئے، ’عبوری راحت‘ پر شکوک وشبہات کے بادل

کانگریس نے کہا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں تاخیر کے بعد اس کے بینک کھاتوں کو فریز کر دیا ہے اور نقد شراکت میں مبینہ طور پر 45 دن کی تاخیر کے باعث وصولی کے طور پر 210 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ وہ اس ناانصافی اور تاناشاہی کے خلاف لڑیں گے۔

IMG-20240215-WA0003

الیکٹورل بانڈ پر سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، مودی حکومت کو جھٹکا

ویڈیو: سپریم کورٹ نے جمعرات کو الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے رد کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے الیکٹورل بانڈ کے جاری کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور چندہ وصول کرنے والی سیاسی جماعتوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس معاملے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

 (السٹریشن: دی وائر)

سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے رد کیا، چندے کی تفصیلات دینے کو کہا

عدالت عظمیٰ نے الیکٹورل بانڈ جاری کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہےاور چندہ وصول کرنے والی سیاسی جماعتوں کی تفصیلات دینے کو کہا ہے۔ الیکٹورل بانڈ اسکیم 2018 کے اوائل میں نریندر مودی حکومت نے متعارف کرائی تھی۔ اس کے توسط سے ہندوستان میں کمپنیاں اور افراد سیاسی جماعتوں کو گمنام چندہ دے سکتے ہیں۔