اس ملک میں بادشاہ گروں کی سیاست کی تاریخ بتاتی ہے کہ عام طور پراس کا کوئی خوش کن انجام نہیں ہوتا، کیونکہ نہ تو کنگ میکر اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھانے میں صبر وتحمل سے کام لیتے ہیں اور نہ ہی ‘کنگ’ ان کے تمام مطالبات تسلیم کر پانے کے اہل ہوتے ہیں۔
ویڈیو: وزیر خزانہ نے رواں مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کو فائدہ پہنچانے کے کئی دعوے کیے ہیں۔ کیا بجٹ واقعی عام لوگوں کے لیےمفید ہے؟ دی وائر کی مدیرہ سیما چشتی اور سینئر صحافی سنجے کے جھا کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری۔
مودی سرکار کے ترقی کے تمام دعووں کے باوجود دنیا میں سب سے زیادہ 19.5 کروڑ ناقص غذائیت کے شکار افراد ہندوستان میں ہیں۔ یو این کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے نصف سے زیادہ لوگ (79 کروڑ) اب بھی ‘مقوی یا صحت بخش غذا’ کے اخراجات برداشت کرنے کےمتحمل نہیں ہیں، جبکہ 53 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں۔
عصمت کورک اولو نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے کہ وہ ایک آزاد ریاست قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ فلسطین ابھی بھی اس سے کافی دور ہے۔ ہماری عمر تو بس چالیس سال ہے۔ ہم نہایت خوش قسمت ہیں کہ ترکیہ ہماری ضامن ریاست اور ہمارے پڑوس میں ہے۔ فلسطین کے لیے اگر کوئی بد قسمتی ہے، تو یہ ہے اس کی سرحد پر ترکیہ جیسا ملک نہیں ہے، جوان کی حفاظت کرسکتا تھا۔ ہماری بقا ہی ترکیہ کی وجہ سے ہے۔ ورنہ بہت سے طاقتیں ہمارے وجود کے درپے تھی۔
‘راون نے سیتا کا اغوا بھیس بدل کر کیا تھا۔ مسلمان جب مسلم بستیوں میں ہوٹل چلاتے ہیں، تو اس کا نام ہندو دیوی-دیوتاؤں کے نام پر نہیں رکھتے۔‘ملاحظہ کیجیے این ایس اے کے تحت جیل جا چکے مظفر نگر کے یشویر مہاراج کا انٹرویو۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی عظیم الشان تقریب کے درمیان امبانی گروپ کی ملکیت والے ریلائنس جیو نے اپنے موبائل ریچارج کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے۔ اس غیر متوقع اضافے نے دیہی خواتین کے روزمرہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔
ہری دوار کی سمت جانے والے سہارنپور، مظفر نگر اور بجنور کے راستوں پر ہزاروں ڈھابے ہیں۔ جن ڈھابوں کے مالک مسلمان ہیں وہاں تمام ملازم ہندو ہیں اور جن ڈھابوں کے مالک ہندو ہیں وہاں تمام ملازم مسلمان ہیں۔ اس طرح لاکھوں لوگ اس کاروبار سے وابستہ ہیں۔ آج ان تمام ڈھابوں کے مالک تناؤ سے گزر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر دکانوں کے نام ایسے رکھے جن سے کانوڑیوں کو بھرم ہوگیا۔ کیا پولیس کو ایسا کوئی کیس ملا ،جس میں کانوڑیوں کو مسلمانوں نے مومو میں بند گوبھی کی جگہ قیمہ کھلا دیا ہو؟ کیا کانوڑیے سبزی کا مطالبہ کر رہے تھے اور انہیں گوشت کی کوئی چیز بیچ دی گئی؟
ستمبر-نومبر 2022 میں جبل پور میں ہوئے اگنی پتھ کے امتحان میں امیدواروں نے دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ حال ہی میں، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بھرتی کے دوران منتخب ہونے والے تمام امیدواروں کے نمبر فراہم کرے۔
جھارکھنڈ کے آزاد صحافی روپیش کمار سنگھ کو 17 جولائی 2022 کو ماؤ نوازوں سے مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان دو سالوں میں انہوں نے اب تک چار جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں۔ پڑھیے جدوجہد کی یہ کہانی …
پچھلے سال جب سپریم کورٹ نے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کو جائز قرار دے کر، داخلی خود مختاری ختم کرنے کے حکومتی اقدام پر مہر لگا دی، تو اسی وقت حکومت سے عہد لیا کہ ستمبر 2024 تک کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرواکے وہ منتخب نمائندوں کے حوالے اقتدار کرے۔ اب سانپ بھی مرے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے کے مصداق، مودی حکومت نے گورنر کو ہی اختیارات منتقل کیے، تاکہ منتخب وزیر اعلیٰ بطور ایک نمائشی عہدیدار کے مرکزی حکومت کے زیر اثر رہے گا۔
مراکز پر اجتماعی طور پر نقل کا ماحول تھا۔ نگراں اور ممتحن کہیں نظر نہیں آرہے تھے۔ کہیں سے نہیں لگ رہا تھا کہ حکومت ہند کے ایک بڑے سائنسی ادارے میں بھرتی امتحان ہو رہا ہے۔ گجرات کی کمپنی ایڈوٹیسٹ کے ذریعے کرائے گئے امتحانات پر ملاحظہ کیجیے دی وائر کی تفتیش کی یہ تیسری قسط۔
رام مندر کی تعمیر کے آغاز سے ہی زمین کے سودوں میں بدعنوانی کے باعث ایودھیا سرخیوں میں رہی ہے، حالانکہ اس شہر میں مذہب کے نام پر زمین کے سودوں میں بدعنوانی یا لوٹ کی جڑیں بہت گہری ہیں۔
ویڈیو: میدھا پاٹکر نرمدا بچاؤ آندولن کا نمایاں چہرہ رہی ہیں۔ ان کی چالیس سالہ جدوجہد، بے گھر لوگوں کی زندگی، معاوضے کا جھوٹ اور گجرات کی کچھ کمپنیوں کو سردار سروور پروجیکٹ سے زیادہ فائدہ ملنے کے بارے میں آشوتوش بھاردواج کی بات چیت۔
ویڈیو: پچھلے کچھ وقتوں میں کئی ریاستوں میں پیپر لیک ہوئے ہیں اور الگ الگ سرکاری بھرتی کے امتحانات میں بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ یہ مسائل نوجوانوں کو کس طرح متاثر کر رہے ہیں، اس بارے میں دی وائر کے صحافی انکت راج اور دہلی یونیورسٹی کی ٹیچر ڈاکٹر مایا جان سے میناکشی تیواری کی بات چیت۔
نریندر مودی اپنی تقریروں میں لفظی بازی گری کا نمونہ پیش کرتے رہتے ہیں – کبھی معجز نمائی کے لیے تو کبھی ‘دانشوری’ بگھارنے کے لیے۔ حالاں کہ آئندہ 23 جولائی کو جب ان کی تیسری سرکار کا پہلا بجٹ آئے گا تو وہ اس ‘المیہ’ سے دو چار ہوں گے کہ لفظی بازی گری کا اب ایسا کون سا نیا نمونہ پیش کریں اور کس طرح پیش کریں؟
راہل گاندھی کا یہ کہنا کہ ‘ہم نے رام مندر تحریک کو ہرا دیا ہے، وہی لال کرشن اڈوانی نے جس کی قیادت کی تھی’، آئیڈیالوجیکل وارننگ ہے۔ اصل لڑائی اس نظریے سے ہے جس نے رام جنم بھومی تحریک کو جنم دیا۔ یعنی لڑائی آر ایس ایس کے ہندو راشٹر کے تصور سے ہے۔
اپنی یاد داشت لکھنے کے بجائے بساریہ نے، جو 2017 سے 2020 تک ہائی کمشنر کے عہدہ پر رہے، پاکستان میں 1947 سے لےکر موجودہ دور تک ہندوستان کے سبھی 25 سفیروں کے تجربات کا خلاصہ بیان کیا ہے۔ چند تضادات اور کچھ غلط تشریحات کو چھوڑ کر یہ کتاب، ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات و حالات پر نظر رکھنے والوں اور تجزیہ کاروں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
انگلینڈ کے لیڈر الیکشن ہارنے کے بعد سبکدوش ہو جاتے ہیں، آخر ہندوستانی سیاست کب بدلے گی کہ جو ہار جائے، وہ وداع ہوجائے اور اپنی پارٹی کے اندر سے نئی صلاحیتوں کو موقع دے۔
دی وائر کی تفتیش میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ راجستھان حکومت کے پروگراموں کی لائیو اسٹریمنگ کا ٹھیکہ پانے والی اے این آئی کے علاوہ جن دو کمپنیوں نے اس کے لیے بولی لگائی تھی، ان کے ڈائریکٹر بھی وہی لوگ ہیں جو اے این آئی میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) اور آل انڈیا کسان سبھا کے لیڈر امرا رام راجستھان کی سیکر لوک سبھا سیٹ سے جیت کر پارلیامنٹ پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان ہی نہیں پوری دنیا میں مذہب اور ذات پات کی سیاست چل رہی ہے اور اس کا خمیازہ وہ لوگ بھگت رہے ہیں جو محروم طبقات کی بات کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 2020 میں مرکزی حکومت کی نوکریوں کے لیے ایک کامن ایلیجبلٹی ٹیسٹ کرانے اور نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ چار سال گزرنے کے بعد بھی نوجوان اس کا انتظار ہی کر رہے ہیں۔
ویڈیو: کلول بھٹاچارجی سینئر صحافی ہیں اور ان کی حالیہ کتاب ‘نہروز فرسٹ ریکروٹس’ میں ملک کی آزادی کے بعد کے ابتدائی سالوں میں انڈین فارن سروس کی بنیاد رکھنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس کتاب کے بارے میں ان سے آشوتوش بھاردواج کی بات چیت۔
ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ کی نوے سالہ تاریخ میں کل 300 کرکٹروں میں سے بس چھ یا سات ہی دلت طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا نچلی ذاتوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جاتا ہے؟ وہیں، پچھلے نوے سالوں میں ہندوستانی ٹیم میں اعلیٰ ذاتوں کی شرح اپنی آبادی سے کہیں زیادہ رہی ہے۔
احمد آباد کی ایڈوٹیسٹ کمپنی کو یوپی حکومت نے بلیک لسٹ کیا ہے، لیکن اب یہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت والی سی ایس آئی آر میں بھرتی امتحان کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس امتحان کے کچھ امیدوار پہلے مرحلے کے دوران ہوئے نقل کے الزام میں جیل میں ہیں۔
یہ خیال کرنا غلط ہوگا کہ انتخابی مہم کے دوران تشدد کے واقعات کم ہوگئے تھے۔ دراصل زبانی طور پر اور اشتعال انگیز تقریروں کے ذریعے تشدد کے واقعات رونما ہوئے، جنہیں وزیر اعظم اور بی جے پی کے دوسرے بڑے لیڈران انجام دے رہے تھے۔
ویڈیو: 18 ویں لوک سبھا کے اسپیکر بنے اوم برلا پر تعصب کے الزام لگتے رہے ہیں۔ کیا اس بار ان کے رویے میں کوئی تبدیلی آئے گی؟ کیا براڈکاسٹ بل کی طرح پریس کو کنٹرول کرنے والے بل منظور ہوتے رہیں گے؟ دی وائر کی نیشنل افیئر کی ایڈیٹر سنگیتا بروآ اور پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لاہری کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری۔
ماہرین کے مطابق کشن گنگا ایک ایسا پروجیکٹ تھا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کسی طرح تعاون کرتے تو اس سے ذرا دوری پر لائن آف کنٹرول کے پاس ایک بڑا پاور پروجیکٹ بنایا جاسکتا تھا، اور دونوں ممالک اس سے پیدا شدہ بجلی آپس میں بانٹ سکتے تھے۔
یہ دیکھتے ہوئے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے پروموٹر ان چیف ہیں، این ٹی اے کی تحقیقات کرنے والی کسی بھی کمیٹی کو ان کی اوریو جی سی میں ان کے کردار کی بھی لازمی طور پر جانچ کرنی چاہیے۔
ایڈوٹیسٹ کے بانی سریش چندر آریہ ایک ہندو تنظیم کے صدر ہیں اور مودی ان کی تقریبات میں شریک ہوتے ہیں۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ونیت آریہ کو جیل بھی ہو چکی ہے، اس کے باوجود اسے امتحان کے ٹھیکے ملتے رہے ہیں۔ دی وائر کی خصوصی پڑتال کی پہلی قسط۔
ویڈیو: نیٹ – یوجی 2024 پر پیپر لیک اور عمل میں گڑبڑی کے الزام لگے ہیں، وہیں یو جی سی – نیٹ (جون 2024) کو امتحان کے اگلے ہی دن رد کر دیا گیا۔ امتحان کا انعقاد کرانے والے این ٹی اے اور ملک میں تعلیم اور طلباء کی صورتحال کے حوالے سے دہلی یونیورسٹی کے ٹیچر ڈاکٹر وجیندر سنگھ چوہان اور طالبعلموں کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری۔
وقت کا زیاں ہردیال پبلک اسکول اور وجیا سینئر سیکنڈری اسکول، دونوں سینٹر کے امیدواروں کا ہوا، لیکن گریس مارکس صرف ہردیال کے طالبعلموں کو ہی ملے۔ جھجر کے ایک دیگر سینٹر پر امتحان دینے والی ایک طالبہ طنز کرتی ہیں، ‘میں ٹاپ کیسے کرتی، میرا سینٹر ہردیال تھوڑے ہی تھا!’
ویڈیو: نیٹ — یوجی اگزام کے حوالے سے تنازعہ کے درمیان حکومت نے 1563 طلباء کے گریس نمبر رد کر نے کے بعد انہیں دوبارہ امتحان دینے کو کہا ہے۔ تاہم، کریئرز 360 کے بانی مہیشور پیری کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف گریس مارکس سے کہیں بڑا ہے۔ ان سے بات چیت۔
یہ سچ ہے کہ شیعہ ‘ڈیلر’ بی جے پی کی طرف مائل اور ملتفت ہیں، لیکن عام طور پر شیعہ کمیونٹی نے کبھی منظم ہو کر بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا۔ مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلانے کے لیے ہر الیکشن سے پہلے ایسی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔
گزشتہ دس سالوں میں ملک نے ایسے وحشیانہ عمل، غیر انسانی فعل اور سفاکانہ جرائم کا مشاہدہ کیا، جو ایک شخص کے ذریعے انجام دیا گیا۔ دراصل نریندر مودی نے اس مدت میں ایک ایسا ملک بنایا جہاں محض ایک ٹوئٹ کے باعث جیل ہو سکتی ہے، کسی کامیڈین کو ‘مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے’ کے لیے زدوکوب کیا جا سکتا ہے اور جیل رسید کیا جاسکتا ہے۔ ایسا ملک جہاں لنچنگ عام سی بات ہو گئی۔
اٹل بہاری واجپائی کی وزارت عظمیٰ میں طاقتور اپوزیشن کی جانب سے ان پر اور ان کی حکومت کے خلاف کیےجانے والے سفاک حملوں کی دھارکند کرنے کے لیے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے واجپائی پر اپنی طرف سے منصوبہ بند اور اسپانسر حملے کیے تھے۔ آج نریندر مودی کے سامنے بھی مضبوط اپوزیشن ہے، اور سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت اسی تجربے کا اعادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ویڈیو: پچیس سال بعد بھی کارگل کے سوال موجود ہیں۔ اتنی بڑی انٹلی جنس ناکامی کیسے ہوئی؟ فضائیہ اور فوج کے درمیان ہم آہنگی میں تاخیر کیوں ہوئی؟ برفانی پہاڑیوں پر ہونے والی لڑائی لائیو میڈیا رپورٹنگ کا اسٹوڈیو کیسے بن گئی؟ کارگل جنگ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رہے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ایم سی بھنڈاری سے آشوتوش بھاردواج کی بات چیت۔
ویڈیو: مرکز میں تیسری بار نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی اور جموں کشمیر میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں دی وائر ہندی کے مدیر آشوتوش بھاردواج اور دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری۔
کچھ معاملوں میں ای وی ایم ووٹوں کی گنتی ای وی ایم میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد سے کم ہے۔ حالاں کہ، اس کے پیچھےکی وجوہات کو بیان کرنے کے لیے وضاحت پیش کی گئی ہے، لیکن بعض معاملوں میں شمار کیے گئے ووٹوں کی تعداد میں فرق متعلقہ سیٹ پر جیت کے مارجن کا تقریباً نصف ہے۔
شدید گرمی کمزور طبقے کو غیر مساوی طور پر متاثر کرتی ہے۔ غریب محنت کشوں کو تو سکون کا لمحہ میسر ہے نہ طبی سہولیات۔ کنسٹرکشن اور ایگریکلچر ورکز تو لمبے وقت تک کھلے آسمان کے نیچے براہ راست شدید درجہ حرارت کا سامنا کرتے ہیں، ایسے میں شدید گرمی ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔