ویڈیو: مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے نو سال ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے کئی ترجمان مختلف فورم پر اپنی کامیابیوں کو بیان کرتے ہوئے اس دور کو ‘نونرمان کا کال’ بتا رہے ہیں۔ کیا حکمران جماعت کے ان دعووں میں کوئی صداقت ہے؟
ویڈیو: جون کا مہینہ دنیا کے کئی ممالک میں ‘پرائڈ منتھ’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس مہینے کے پہلے دن ڈی یوکے طالبعلموں نےایک مارچ نکالا،جس کا مقصدای جی بی ٹی کیو+کمیونٹی کے حقوق اور جدوجہد کے بارے میں بات کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ان کے بارے میں بیداری لاناتھا۔
ویڈیو: ملک میں ایک نیا ٹرینڈ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حال ہی میں ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں کچھ مسلم نوجوان کمیونٹی کی لڑکیوں کو غیر مسلم نوجوانوں کے ساتھ گھومنے پھرنے یا نظر آنے پر ہراساں کر رہے ہیں۔ گزشتہ مئی کے مہینے میں ایسے پانچ واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
ویڈیو: گزشتہ بدھ کودہلی کےجنتر منتر پر منی پور میں ہوئےنسلی تشدد کے خلاف ‘ٹرائبل سالیڈیرٹی پروٹیسٹ’ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں آدی واسی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی اور این بیرین سنگھ کی سربراہی والی ریاست کی بی جے پی حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
ویڈیو: امریکہ میں کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بھگوان کے پاس بیٹھیں ہوں تو وہ انہیں بھی سمجھانا شروع کردیں گے کہ کائنات کیسے کام کرتی ہے۔ دوسری جانب ایک ویڈیو میں مرکزی وزیر میناکشی لیکھی سے جب پہلوانوں کے مظاہرے کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بھاگتی ہوئی نظر آ ئیں۔
ویڈیو: احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کے افتتاح کے وقت مرکزی وزیر امت شاہ نے اس کی شان میں قصیدہ پڑھتے ہوئے یہاں کے ‘بہترین’ نکاسی آب کے نظام کا بھی ذکر کیا تھا۔ تاہم آئی پی ایل کے فائنل میچ کے دوران تمام انتظامات کے پول کھل گئے اور تعمیرات میں بدعنوانی کے امکانات کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
ویڈیو: منی پور میں آدی واسی اور غیر آدی واسی برادریوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ریاست کے دورے پر ہیں۔ دریں اثنا، کُکی برادری نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرتےہوئے اپنی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور منی پور میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔
ویڈیو: کیا وزیر اعظم نریندر مودی کا ‘بیٹی بچاؤ’ کا مقبول نعرہ زمین پربامعنی ہے؟ اپنی پارٹی کے رکن پارلیامنٹ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کے خلاف احتجاج کرنے والے ریسلرزکے ساتھ وہ اور ان کی حکومت جس طرح کا برتاؤ کرتی ہے، اس کو دیکھ کر تو ایسا نہیں لگتا!
ویڈیو: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر کے خلاف احتجاج کرنے والے ریسلرز کو 28 مئی کو پارلیامنٹ کی نئی عمارت کے سامنے مارچ کرنے کے دوران حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے جنتر منتر پر سے ان کا سارا سامان بھی ہٹا دیا ہے۔
ویڈیو: اس ماہ کے شروع میں منی پور میں تشدد کے بعد گزشتہ ہفتے پھرسے تشدد کے واقعات دیکھنے میں آئے۔ اس کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سوموار کو ریاست کے دورے پرپہنچے۔ اس دوران ریاست میں کئی مقامات پر کرفیو نافذ کردیا گیا، بعض علاقوں سے فائرنگ کی آوازیں بھی سننے ملیں۔
ویڈیو: وی ڈی ساورکر ہندوستانی تاریخ میں بحث اور تنازعہ کا موضوع رہے ہیں۔ کچھ انہیں مجاہد آزادی کہتے ہیں،تو بعض انہیں شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صحافی نرنجن ٹاکلے نے ساورکر کا مطالعہ کیا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ ساورکر پر تنقید کرنا ملک کے مفاد میں ہے۔
ویڈیو: لوک سبھا انتخابات میں ایک سال سے بھی کم وقت باقی ہے۔ جب ملک کی نوجوان نسل اپنے لیڈر کو منتخب کرنے کے بارے میں سوچتی ہے، تو ان کے لیے کیا اہم ہوتا ہے – پاپولسٹ امیج والا لیڈریا وہ مسائل جن سے وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں دو چار ہوتے ہیں۔ اس بارے میں دہلی یونیورسٹی کے طالبعلموں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ویڈیو: 2000 روپے کا نوٹ کیوں جاری کیا گیا تھااور کیوں اس کو واپس لیا گیا؟ کیا کالا دھن ختم ہوگیا؟ کیا ہندوستان میں اس نوٹ کی ضرورت ہے؟
ویڈیو: میڈیا کا ایک طبقہ کہہ رہا ہے کہ ہنڈنبرگ رپورٹ کو لے کر سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی نے اڈانی گروپ کو کلین چٹ دے دی ہے۔ کیا واقعی ایسا ہوا ہے؟ یہ جاننے کا طریقہ یہ ہے کہ ہنڈنبرگ ریسرچ میں کیا الزامات لگائے گئے تھے اور کیا عدالت نے ان کے حوالے سے کوئی کمیٹی بنائی تھی؟ اگر نہیں تو کمیٹی کا کام کیا تھا؟
ویڈیو: کرناٹک انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے فوراً بعد کرن رجیجو کی وزارت کی تبدیلی، دہلی حکومت کے اہلکاروں کے تبادلے کے حقوق پر آرڈیننس اور پھر 2000 روپے کے نوٹ کو واپس لینا- ان فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید پارٹی اب سیاست میں بہت کچھ تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ اس بارے میں دی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: سی بی آئی نے گزشتہ دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے اور چار دیگر کے خلاف بدعنوانی کے ایک معاملے میں کیس درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ اداکار شاہ رخ خان سے ان کے بیٹے آرین کوڈرگس معاملے میں نہ پھنسانے کے لیے25 کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔
ویڈیو: کرناٹک میں بی جے پی کے خلاف کانگریس کی جیت کے موضوع پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر لکشمن یادو کے ساتھ یاقوت علی کی بات چیت۔
ویڈیو: جنسی ہراسانی کے الزامات پرریسلنگ فیڈریشن آف انڈیاکےصدر اور بی جے پی رکن پارلیامنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پرپہلوانوں کے مظاہرے کو تقریباً ایک مہینہ ہو چکا ہے۔ حال ہی میں ایک مارچ نکالا گیا تھا، اس میں شامل لوگوں سے بات چیت۔
ویڈیو: جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے خلاف احتجاج کرنے والے کھلاڑیوں کی حمایت میں دہلی کی دس خواتین تنظیمیں سامنے آئیں، جہاں ہزار سے زیادہ خواتین نے ایک مارچ نکالتے ہوئے سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
ویڈیو: امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ دنوں ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف ‘نشانہ بنا کر کیے جا رہے مسلسل حملوں’ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ہولو کاسٹ میوزیم ہندوستان کو ’نسل کشی کے امکانات والے ممالک’ کے طور پر دیکھتا ہے۔ اس موضوع پر صحافی،رائٹر اور ایمنیسٹی انڈیا کے سربراہ آکار پٹیل سے بات چیت۔
ویڈیو: ہر سال پنجاب کے ہزاروں نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقوں سے سرحدیں پار کر کے بیرون ملک پہنچتے ہیں۔ لیکن اکثر ان کے خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوتے۔ دی وائر نے پانچ رپورٹس کی ایک سیریز میں پنجاب سے اٹلی کےکیوی فارمز میں پہنچنے کے بعد استحصال کاشکار ہونے والے نوجوانوں کی حالت زار کو درج کیا ہے۔ اس سیریز کی ایک رپورٹرکُسم اروڑہ سے میناکشی تیواری کی بات چیت۔
ویڈیو: کرناٹک میں بی جے پی کی شکست کے بعد کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو حکومت مخالف لہر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؟ کیا ہندوتوا کی سیاست ہارتی ہوئی نظر آ رہی ہے؟ بعض ایسے ہی سوالات پر مؤرخ اور سیاسی مبصر رام چندر گہا سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: کرناٹک انتخابات میں بی جے پی کے خلاف کانگریس کو ملی جیت پر سینئر صحافی صبا نقوی، سیاسی تجزیہ کار منیشا پریم اور لندن یونیورسٹی کے پروفیسر سُبیرسنہا سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: دہلی کے جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انصاف ملنے میں تاخیر بھی ناانصافی کے مترادف ہے۔
ویڈیو: کرناٹک انتخابات میں بی جے پی کے خلاف کانگریس کو ملی جیت پرسینئر صحافی صبا نقوی سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: گزشتہ چند مہینوں میں ممبئی، ناگپور، کولہاپور، پونے سمیت مہاراشٹر کے 30 شہروں میں ‘ہندو جن آکروش ریلیاں’ منعقد کی گئی ہیں، جہاں ہندوتوا لیڈر کھلے عام فرقہ وارانہ نفرت انگیز تقاریر کرتے نظر آتے ہیں۔ ہیٹ اسپیچ پر سپریم کورٹ کے سخت تبصروں کے باوجود ان پر پابندی کیوں نہیں لگائی جا رہی؟
ویڈیو: گزشتہ سوموارکو راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کی جن سنگھرش یاترا جئے پور میں مکمل ہوئی۔اس دوران پائلٹ نےاپنی ہی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرتے ہوئے تین مطالبات کیے۔ انہوں نے الٹی میٹم بھی دیا کہ اگر اس ماہ کے آخر تک مطالبات پورے نہیں ہوئے تو پوری ریاست میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
ویڈیو: کرناٹک میں بی جے پی کی شکست کو سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے محض شروعات قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ کس طرح 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں اہم رول ادا کرسکتی ہیں۔ ان سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: سی بی آئی نے این سی بی کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے اور دیگر چار افراد کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں کیس درج کیاہے، جس میں الزام ہے کہ اداکار شاہ رخ خان سے ان کے بیٹے آرین کو منشیات کے معاملے میں نہ پھنسانے کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ویڈیو: لینڈ کنفلکٹ واچ کے مطابق، دہلی میں گزشتہ 3 مہینوں میں تقریباً 1600 مکانات منہدم کیے گئے ہیں، جس سے تقریباً 260000 لوگ بے گھر ہو گئے۔ ستمبر میں دہلی میں جی–20 کی میٹنگ ہونے والی ہے، اس لیے دہلی حکومت اور مرکز مل کر تجاوزات کے نام پر انہیں ہٹا رہے ہیں، جو دہلی کو ‘صاف ستھرا’ دکھانے میں رکاوٹ ہیں۔
ویڈیو: 11 مئی کو سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی (عآپ) حکومت کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ افسران کے تبادلے اور پوسٹنگ کااختیار دہلی حکومت کے پاس ہونا چاہیے۔
ویڈیو: کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کی جیت کے بعد دہلی واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں جشن کا ماحول نظر آیا۔ دی وائر کی ٹیم نے یہاں موجود پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے اس سلسلے میں بات چیت کی۔
ویڈیو: کیرالہ کی خواتین کے مبینہ طور پر اسلام قبول کرنے اور آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کا دعویٰ کرنے والی فلم ‘دی کیرالہ سٹوری’کی جہاں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مخالفت کی جا رہی ہے، وہیں کچھ بی جے پی مقتدرہ ریاستوں میں اسے ٹیکس فری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کے حوالے سے دہلی کے نوجوانوں اور طالبعلموں سے بات چیت۔
ویڈیو: راجستھان میں پچھلے دو سالوں میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلیٰ رہےسچن پائلٹ اکثر آمنے سامنے نظر آئے ہیں۔ حال ہی میں گہلوت پر بدعنوانی کے الزامات پر کارروائی نہ کرنے کا الزام لگانے کے بعد اب پائلٹ نے ریاست میں بدعنوانی کے ہی معاملے پر ‘جن سنگھرش یاترا’ شروع کی ہے۔
ویڈیو: کیرالہ کی ‘سچائی’ بتانے کا دعویٰ کرنے والی متنازعہ فلم ‘دی کیرالہ سٹوری’،وہاں کےلوگوں کے بجائے شمالی ہندوستان کے لیے بنائی گئی فلم زیادہ لگتی ہے۔
ویڈیو: حال ہی میں ایک میڈیا رپورٹ میں این سی آر بی کے حوالے سے بتایا گیا تھاکہ گجرات میں پچھلے پانچ سالوں میں40000 سے زیادہ خواتین لاپتہ ہو ئی ہیں۔ اس سلسلے میں اٹھنے والے سوالوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں سینئر صحافی شرت پردھان۔
منی پور میں حالیہ تشدد کے بعد چوڑا چاند پور ضلع کی سائی کوٹ سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے پاولن لال ہاؤکیپ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کُکی برادری کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حالیہ تشدد میں حکومتی عناصر نے کھل کر فسادیوں کی مدد کی۔
رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے جاری کردہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس2023 میں ہندوستان 11 رینک نیچے آگیا ہے۔ پچھلے سال یہ 180 ممالک میں 150 ویں نمبر پر تھا، اس سال یہ 161 ویں نمبر پر آ گیا ہے ۔
ویڈیو: گزشتہ اتوار کو دہلی میں ‘ایک ووٹ پر ایک روزگار آندولن’ کی طرف سے روزگار قانون، کم از کم مزدوری اور پنشن کے حوالے سے ایک جن سنسد کا انعقاد کیا گیا تھا، جہاں آئے ہوئے ملازمین، مزدوروں اور کارکنوں نے اپنے مختلف مطالبات پیش کیے۔
ویڈیو: شمالی کرناٹک کو بی جے پی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور یہاں اس کی گرفت بہت مضبوط بتائی جاتی ہے۔ وہاں اس اسمبلی انتخابات میں کیاامکانات ہیں،اس کے بارے میں بتا رہے ہیں دی وائر کے پولیٹکل ایڈیٹر اجئے آشیرواد۔