خبریں

آسام پولیس کی ایف آئی آر پر دی وائر اور بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کو ’تعزیری کارروائی‘ سے راحت

سپریم کورٹ نے منگل کو ‘دی وائر’ کے  مالکانہ حق والے  ٹرسٹ ‘فاؤنڈیشن فار انڈیپنڈنٹ جرنلزم’ کے ارکان اور بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کو بی این ایس کی دفعہ 152 کے تحت آسام پولیس کی جانب سے درج  کی گئی ایف آئی آر کے سلسلے میں کسی بھی تعزیری  کارروائی سے تحفظ فراہم کیا ہے۔

کتابوں پر پابندی یا سوچ پر پہرے

اس پابندی کو  ایک بڑے بیانیہ کا حصہ سمجھنا چاہیے۔یہ یاداشتوں کو کھرچنے کا عمل ہے، جو کئی دہائیوں سے جاری ہے، اگرچہ 2019 کے بعد یہ بے حد بڑھ گیا ہے۔کشمیر کے اخبارات کے آرکائیوز بند کر دیے گئے ہیں۔ پچھلے تیس سالوں میں اس خطے پر کیا قیامت برپا ہوگئی، اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

دہلی پولیس نے بہار ایس آئی آر کے خلاف مارچ کو روکا، اپوزیشن لیڈروں کو حراست میں لیا

سوموار کو اپوزیشن لیڈروں نے بہار ایس آئی آر کے خلاف پارلیامنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک مارچ نکالا تھا۔ اس دوران راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں قائدحزب اختلاف ملیکارجن کھڑگےاور راہل گاندھی سمیت اپوزیشن کے ارکان پارلیامنٹ کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا۔

بہار ایس آئی آر اور شہریت: الیکشن کمیشن کے منشا پر سوال

بہار میں ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے عمل کے بعد الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ پہلی ڈرافٹ لسٹ میں 65 لاکھ ووٹروں کے نام نہیں آئے ہیں۔ اس عمل پر پہلے ہی کئی سوال تھے اور اب یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ یہ مشق لوگوں کو جوڑنے کے لیے نہیں بلکہ  ہٹانے کے لیے ہے۔ آزاد صحافی پونم اگروال اور دی وائر ہندی کے ایڈیٹر آشوتوش بھاردواج کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری ۔

تخلیقی سرگزشت: ’مجھے یقین ہے نفرت کا انجام محبت ہوگا‘

میں اپنے عہد کے مسائل سے آنکھیں ملاکر بات کرتا ہوں۔ ان مسائل میں محبت بھی ہے اور نفرت بھی۔ مجھے یقین ہے کہ نفرت کا انجام محبت ہوگا۔ ہاں، موجودہ سیاست میں سچ بولنے والوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔ مذہب کے نام پر مثبت سروکاروں کو رسوا کیا جارہا ہے۔ بھیڑ کسی کو بھی اپنا نوالہ بنالیتی ہے۔ اقلیت ہونا جیسے گالی ہو۔ میں اور میرے عہد کی تخلیقی سرگزشت کی اس قسط میں پڑھیے نئی نسل کے شاعر اور تخلیق کار معید رشیدی کو۔

ووٹ چوری: راہل گاندھی نے پھر الیکشن کمیشن کو  نشانہ بنایا – دھمکی نہیں، ڈیجیٹل ووٹر لسٹ دیں

کانگریس کے رکن پارلیامنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے انتخابات کے دوران ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے اپنے الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے ایک ریلی میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپوزیشن لیڈروں کو دھمکی دینے کے بجائے مشین ریڈ ایبل فارمیٹ  ووٹر لسٹ دستیاب کرانی چاہیے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کوضائع نہیں کرنا چاہیے۔

اسکول کی ٹنکی میں کیڑے مار دوا: کیا بچوں سے محبت سے زیادہ مسلمانوں سے نفرت کا جذبہ قوی ہو چکا ہے؟

کرناٹک کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔ کیا ہندو سماج نفرت میں اس قدر خودکش ہوچکا ہے کہ اپنے بچوں کی قربانی دینے کو تیار ہے اگر اس سے مسلمانوں کو اور ہراساں کرنے کا کوئی بہانہ ملتا ہو ؟

کیا راہل گاندھی کے انتخابی دھاندلی کے شواہد کے بعد بھی بیدار ہوگا الیکشن کمیشن؟

راہل گاندھی نے مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ کی ووٹر لسٹ میں فرضی پتے، ڈپلیکیٹ ووٹر اور’ووٹ چوری’ کے الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ اب یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ گاندھی یا کسی دوسرے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ زبانی جمع خرچ کرنےکے بجائے ان الزامات کا جائزہ لے اور واضح جواب دے۔

جموں و کشمیر میں کتابوں پر پابندی: مصنفین، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے 25 کتابوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد سول سوسائٹی  کارکنوں، اظہار رائے کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنے والے لوگوں  اور سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے پر احتجاج کیا اور یونین ٹیریٹری انتظامیہ سے اس پابندی کو ہٹانے کی اپیل کی۔

سپریم کورٹ کی ای ڈی کو پھٹکار، کہا – آپ بدمعاش کی طرح کام نہیں کر سکتے

سپریم کورٹ نے پی ایم ایل اے کے تحت ای ڈی  کی گرفتاری، تلاشی اور ضبطی کے اختیارات کو برقرار رکھنے کے اپنے فیصلے پر دائر نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی ایجنسی کو پھٹکار لگائی اور ایسے معاملات میں سزا کی کم شرح پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

راہل گاندھی نے ’ووٹ چوری‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام لگایا، کہا — بی جے پی سے ملی بھگت

کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے انتخابات کے دوران ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے مشین ریڈ ایبل فارمیٹ میں ووٹر لسٹ فراہم نہ کرنے پر بھی الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا اور حکمراں جماعت بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے اے جی نورانی اور ارندھتی رائے کی کتابوں سمیت 25 کتابوں پر پابندی لگائی

جموں و کشمیر انتظامیہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ‘علیحدگی پسندی کو فروغ دینے’ اور ‘ہندوستان کے خلاف تشدد بھڑکانے’ کے الزام میں 25 کتابوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان میں سے کچھ کتابیں سرکردہ ہندوستانی مصنفین مثلاً اے جی نورانی، ارندھتی رائے اور انورادھا بھسین سمیت معروف مؤرخین نے لکھی ہیں۔

آسام: 2015 سے پہلے درج غیر مسلموں کے خلاف فارنرز ٹربیونلز کے مقدمات واپس لے گی حکومت، سی اے اے کا حوالہ دیا

سی اے اے کا حوالہ دیتے ہوئے آسام حکومت نے ضلع حکام اور فارنرز ٹربیونلز کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے ریاست میں داخل ہونے والے ہندو، عیسائی، سکھ، بدھ، جین اور پارسی کے کے خلاف مقدمات واپس لیں ۔

رو س سے تیل خریداری کے نتیجے میں ٹرمپ نے ہندوستان پر ٹیرف بڑھا کر 50 فیصد کیا، ہندوستان نے کہا – غیر منصفانہ

امریکہ  نے ہندوستان پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان پر عائد کردہ کل ٹیرف پچاس فیصدی  ہو گیا ہے۔ ٹرمپ کے تازہ فیصلے کے مطابق 25 فیصد اضافی ٹیرف 27 اگست سے لاگو ہوگا۔

بی جے پی کی سابق ترجمان کی بامبے ہائی کورٹ میں جج کے طور پر تقرری، اپوزیشن نے اٹھائے سوال

بی جے پی کی سابق ترجمان اور وکیل آرتی ساٹھے کی بامبے ہائی کورٹ میں جج کے طور پر تقرری کو لے کر  تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اسے عدلیہ کی غیر جانبداری پر حملہ قرار دیتے ہوئے ان کی تقرری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بہار ایس آئی آر میں 65 لاکھ سے زیادہ رائے دہنگان کے نام حذف کرنے کے الزام پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے بہار میں ایس آئی آر کے عمل کے دوران ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے بغیر کسی شفافیت کے 65 لاکھ سے زیادہ نام ہٹائے جانے کے الزامات پر جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ اے ڈی آر کی عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن یہ بتانے میں ناکام رہا کہ حذف کیے گئے ووٹرز کون تھے – کیا وہ مر چکے ہیں یا نقل مکانی کر چکے ہیں۔

مہاراشٹر حکومت کا مالیگاؤں کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: آر ٹی آئی میں انکشاف

مالیگاؤں بم دھماکے میں ہندوتوا تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملزمان کے بری ہونے کے باوجود مہاراشٹر حکومت بامبے ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کی خواہشمند نہیں ہے ۔ جبکہ حال ہی میں 2006 کے ممبئی ٹرین دھماکے کے مسلم ملزمان کے بری کیے جانے پر حکومت  نے فوراً سے پیشترسپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔

بہار کے ایس آئی آر ڈرافٹ میں غریب، سیلاب سے متاثرہ اور مسلم آبادی والے اضلاع میں نام ہٹائے جانے کی شرح سب سے زیادہ

بہار میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں غریب، مسلم اکثریتی اور روزی روٹی کے لیے دوسری ریاستوں میں جانے والے اضلاع سے بڑی تعداد میں ناموں کو حذف کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غربت، ہجرت اور ناموں کے ہٹائے جانے کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔

آرٹیکل 370، پلوامہ اور کسانوں کی تحریک پر کھل کر بولنے والے لیڈر ستیہ پال ملک نہیں رہے

ستیہ پال ملک آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے دوران جموں و کشمیر کے گورنر تھے۔ آج اس تاریخی فیصلے کی چھٹی برسی بھی ہے۔ پلوامہ حملے اور کسانوں کی تحریک پر اکثرملک کے بیان سرخیوں میں رہے۔

قبائلی شعور کو سیاسی زبان دینے والا رہنما چلا گیا

شیبو سورین کی کہانی کسی افسانوی ہیرو کا قصہ نہیں۔یہ اس ہندوستان کے درد و کرب کا نغمہ ہے، جسے مرکزی دھارے کی سیاست اور میڈیا نے اکثر نظر انداز کیا۔ ایک ایسا ہندوستان جو جنگل میں سانس لیتا ہے، جو زمین سے وابستہ ہے اور بار بار یہ سوال اٹھاتا ہے کہ ’وکاس‘ کس کا ہوتا ہے۔

کرناٹک: مسلم ہیڈ ماسٹر کے تبادلے کے لیے اسکول کی ٹنکی میں زہر ڈلوایا، شری رام سینا لیڈر گرفتار

کرناٹک میں شری رام سینا کے ایک رکن نے مبینہ طور پر بیلگاوی ضلع میں سرکاری اسکول کی پانی  ٹنکی میں زہر ملانے کی سازش رچی، تاکہ مسلم پرنسپل کا کاتبادلہ کروایا جاسکے۔

رام کتھا اور شاکھا کے جھگڑے میں ہوا سادھو کا قتل، سات سال بعد آر ایس ایس پرچارک کو ہوئی عمر قید

راجستھان کی سروہی عدالت نے سادھو اودھیشانند مہاراج کے قتل کے معاملے میں آر ایس ایس کے سابق پرچارک اتم گری کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ قتل سنگھ کے دفتر میں ہوا تھا۔ یہ شاید پہلا معاملہ ہے جب سنگھ کے کسی عہدیدار کو سنگھ پریوار کے کسی دوسرے رکن کے قتل کا مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔  

مالیگاؤں دھماکہ: مظلوں کے ساتھ نا انصافی اور حکومت کی بے حسی

مالیگاؤں دھماکہ میں مسلمان ہی ہلاک اور زخمی ہوئے، اور اس کی ذمہ داری بھی مسلمانوں پر ہی عائد کرنے کی گھناؤنی کوشش کی گئی۔ تاہم، یہ ملک کا پہلا مقدمہ نہیں  ہے،جس میں این آئی اے کو اپنی بے ایمانی کی وجہ سے شکست ہوئی۔ اور کیایہ اتفاق ہے کہ این آئی اے کوایسے بیشتر مقدمات میں ہار کا سامنا کرنا پڑا، جس میں  ملزمین ہندوتھے اور بم دھماکوں میں شہید اور زخمی ہونے والے مسلمان ؟

مالیگاؤں فیصلے سے ایک دن پہلے امت شاہ نے کہا – کوئی بھی ہندو کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا

مالیگاؤں بلاسٹ کیس میں عدالتی فیصلے سے چند گھنٹے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کانگریس پر ‘بھگوا آتنکواد’ کی تھیوری  پیش کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ کوئی بھی ہندو کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔

بہار ایس آئی آر: سپریم کورٹ نے کہا – اگر بڑے پیمانے پر لوگ ووٹر لسٹ سے باہر ہوئے تو ہم مداخلت کریں گے

ایس آئی آر کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چلائی جارہی اس مہم کے دوران اگر ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام خارج کیے جاتے ہیں تو عدالت اس معاملے میں مداخلت کرے گی۔ عدالت نے اس کیس کی حتمی سماعت کی تاریخ 12 اور 13 اگست طے کی ہے۔

’اردو ہے جس کا نام‘: دی وائر کا جشن 1 اور 2 اگست کو

دی وائر کے دس سال مکمل ہونے پر تقریبات کے ایک سلسلے کے طور پر 1 اور 2 اگست کو منعقد ہونے والے پروگرام میں اردو کی تاریخ اور ترجمے سے لے کر غزہ میں اسرائیلی تشدد اور میم کلچر تک کئی موضوعات پر مذاکرہ اور مباحثہ ہوگا، وہیں قصہ گوئی  کے ساتھ  مشاعرہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

اقلیتی طلبہ کے لیے نئی پریشانی: وزارت کو چاہیے اب پرانا انکم سرٹیفکیٹ

مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ پانے والے طلبہ کے مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ سرکاری محکمے نے اب ان طلبہ کے پرانے انکم سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرنے کو کہا ہے۔ یہ دستاویز  پہلے کبھی نہیں مانگے گئے تھے،  لیکن اب مانگے جا رہے ہیں۔

کشمیری صحافی کا الزام – مظاہرہ کر رہے ڈاکٹروں نے کی بدسلوکی، میڈیا اداروں سے مداخلت کی اپیل

سری نگر کے ایک اسپتال کے باہر مظاہرہ کر رہے ڈاکٹروں نے کشمیر کی ایک خاتون صحافی اور چار دیگر صحافیوں کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کی تھی۔ اس کے بعد متاثرہ صحافی صوفی ہدایت نے پی سی آئی، ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا سے جموں و کشمیر حکومت کے سامنے اس معاملے کو اٹھانے اور ملزم ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

انل امبانی کے ریلائنس گروپ کی کمپنیوں پر ای ڈی کی چھاپے ماری، 3000 کروڑ روپے کے لون گھوٹالے کی جانچ تیز

ای ڈی نے انل امبانی کے ریلائنس گروپ کی کمپنیوں کے منی لانڈرنگ معاملے میں جانچ شروع کی ہے۔ یس بینک کی طرف سے دیے گئے تقریباً 3000 کروڑ روپے کے قرضوں میں بھاری گڑبڑی، رشوت اور دھوکہ دہی کے الزامات ہیں۔ ای ڈی نے 50 کمپنیوں اور 35 سے زیادہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے کی ہے۔

گڑگاؤں کے ’ہولڈنگ سینٹر‘ میں بند بنگالی بولنے والے: ’ہمیں صرف زبان کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا‘

بنگلہ دیش سے آئے مبینہ شہریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے درمیان سینکڑوں بنگالی اور آسامی مزدوروں کو گروگرام پولیس نے حراست میں لے کر ‘ہولڈنگ سینٹر’ میں رکھا ہے۔ ان میں زیادہ تر مرد ہیں۔ صرف 19 جولائی کو 74 مزدوروں کو حراست میں لیا گیا۔

ممبئی ٹرین بلاسٹ کیس میں ملزمین کو بری کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو مثال نہیں مانا جائے گا: سپریم کورٹ

جولائی 2006 کےممبئی سلسلہ وار ٹرین دھماکوں کے معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے نچلی عدالت کے ذریعے قصوروار ٹھہرائے گئے تمام 12 لوگوں کو بری کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے جزوی طور پر فیصلے پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو مکوکا کے دیگر معاملوں میں مثال نہیں مانا جائے گا۔

ممبئی ٹرین بلاسٹ: 12 لوگوں کو بری کرنے والا فیصلہ پولیس کے حراستی تشدد اور عدالتی ناکامی کی پرتوں کو اجاگر کرتا ہے

بامبے ہائی کورٹ نے 2006 کے ٹرین دھماکہ کیس میں 12 ملزمان کو 19 سال بعد بری کر دیا۔ فیصلے نے دکھایا کہ کس طرح پولیس نے تشدد کے سہارے اقبال جرم کروائے، جانچ میں خامیاں  رہیں اور ٹرائل کورٹ نے اسے نظر انداز کیا۔ ہائی کورٹ نے سخت تبصرے کیے، لیکن تشدد کے لیے قصوروار اہلکاروں کو جوابدہ نہیں ٹھہرایا۔

بیٹے کی راہ دیکھتی دنیا سے چلی گئی ماں، 2006 بم بلاسٹ کیس میں بری ہوئے ساجد انصاری کی کہانی

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں بری ہوئے ساجد انصاری کا کہنا ہےکہ پولیس نے انہیں پھنسانے کی کوشش کی،کیونکہ وہ الیکٹریکل انجینئر ہیں۔ ‘پولیس نے میرے گھر سے کچھ الیکٹریکل سامان برآمد کر کے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ میں بم اور دھماکہ خیز مواد بنانے کا ماہر ہوں۔’

ووٹر لسٹ رویژن: بہار صرف تجربہ گاہ ہے، آپ کا نمبر بھی آنے والا ہے

بہار میں جو ہو رہا ہے وہ آج تک ہندوستانی جمہوریت میں کبھی نہیں ہوا۔ آپ نے بھلے ہی پچھلے بیس سالوں میں درجنوں انتخابات میں ووٹ دیا  ہو، اب آپ کو نئے سرے سے ثابت کرنا پڑے گا کہ آپ ہندوستان کے شہری ہیں۔ آپ کی شہریت کا فیصلہ ایک گمنام سرکاری ملازم کرے گا، ایک ایسےعمل کے ذریعے جس کے بارے میں کسی کو کچھ  معلوم نہیں ہے۔

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کا استعفیٰ، کانگریس بولی — اس کے پیچھے صحت سے زیادہ بعض دوسری اور ’گہری وجوہات‘

نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ‘صحت کی وجوہات’ کا حوالہ دیتے ہوئے 21 جولائی کو فوری اثر سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 74 سالہ دھنکھڑ کی میعاد 2027 تک تھی۔ دریں اثنا، کانگریس نے کہا ہے کہ اس قدم کے پیچھے گہری وجوہات ہیں۔

بہار ایس آئی آر: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں کہا – کمیشن کو شہریت کی جانچ کا اختیار حاصل ہے

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس کے پاس شہریت کا ثبوت مانگنے کا اختیارہے۔ اس کے ساتھ ہی کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل اپنے متنازعہ اسپیشل انٹینسو ریویژن (ایس آئی آر)کے عمل میں آدھار، ووٹر شناختی کارڈ اور راشن کارڈ کو قانونی دستاویز کے طور پر تسلیم کرنے کی عدالت کی تجویز کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

بہار ووٹر لسٹ رویژن: 71 فیصد دلت رائے دہندگان کو ہے ووٹ کے حق سے محروم  ہونے کا خدشہ

ملک کی سرکردہ دلت تنظیموں کی ایک آرگنائزیشن نیشنل کنفیڈریشن آف دلت اینڈ آدی واسی آرگنائزیشن کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریاست کے 71فیصد سے زیادہ دلت رائے دہندگان کواسپیشل انٹینسو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل کی وجہ سے اپنے  ووٹ کے حق سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

ممبئی ٹرین دھماکہ: 19 سال کی قید کے بعد تمام ملزم بری، کہا – اقبال جرم کے لیے ٹارچر کیا گیا تھا

بامبے ہائی کورٹ نے 21 جولائی کو ان تمام 12 لوگوں کو بری کر دیا، جنہیں 11 جولائی 2006 کے سلسلہ وار ٹرین دھماکوں کے لیے پہلے مجرم ٹھہرایا گیا تھا اور سزائے موت (ان میں سے پانچ کو) اور عمر قید (سات کو) کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف معاملہ ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ملزمین نے جرم کیا ہے۔

بہار ووٹر لسٹ رویژن: غلط فہمیاں اور سچائی

بہار کی کل آبادی تقریباً 13 کروڑ ہے۔ ان میں سے کوئی 8 کروڑ بالغ ہیں، جن کا نام ووٹر لسٹ میں ہونا چاہیے۔ ان میں سے تقریباً 3 کروڑ لوگوں کا نام 2003 کی ووٹر لسٹ میں تھا، باقی 5 کروڑ لوگوں کو اپنی شہریت کا ثبوت اکٹھا کرنا ہوگا۔ ان میں سے نصف یعنی ڈھائی کروڑ لوگوں کے پاس وہ سرٹیفکیٹ نہیں ہوں گے، جو الیکشن کمیشن مانگ رہا ہے۔