Author Archives

دی وائر اسٹاف

دہلی: پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا

احتجاجی مظاہرہ میں شامل نیشنل موومنٹ فار اولڈ پنشن اسکیم نامی تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں تک حکومت کے جواب کا انتظار کرے گی۔ اگر کوئی مثبت جواب نہیں ملتا ہے تو تنظیم تمام ریاستوں میں بی جے پی کے خلاف مہم شروع کرے گی اور لوگوں سے 2024 کے عام انتخابات میں پارٹی کو ووٹ نہیں دینے کو کہے گی۔

سی بی ایس ای ’ون نیشن، ون ایجوکیشن بورڈ‘ کے خلاف، کہا – نصاب میں تنوع ضروری

بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی کمار اپادھیائے کی جانب سے ملک بھر کے اسکولوں میں یکساں نصاب کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو خارج کرنے کی مانگ کرتے ہوئے سی بی ایس ای نے کہا ہے کہ یکساں بورڈ یا نصاب کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی سیاق و سباق، ثقافت اور زبان کو ذہن میں نہیں رکھا گیا۔

تمل ناڈو کے ایک گاؤں میں ریپ اور تشدد کے 30 سال پرانے کیس میں 215 افسران کو جیل

تمل ناڈو کے دھرم پوری ضلع کےآدی واسی گاؤں واچتھی میں 20 جون 1992 کو محکمہ جنگلات اور پولیس کے اہلکاروں نے اسمگل کی گئی صندل کی لکڑی کی تلاش میں چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران گاؤں والوں پر تشدد کرنے کے علاوہ 18 خواتین کے ساتھ ریپ کیا گیا تھا۔ مدراس ہائی کورٹ نے ملزمین کوقصوروار ٹھہرانے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

دانش علی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہا — رمیش بدھوڑی کو سزا دیں

بی ایس پی ایم پی دانش علی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی کو ان کے قابل مذمت طرزعمل کے لیے جلد از جلد جوابدہ بناکر مناسب سزا دی جانی چاہیے، تاکہ کوئی بھی ایوا ن میں اس طرح کی حرکت دوبارہ نہ کر سکے۔ انہوں نے پی ایم سےبدھوڑی کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اسکون نے گائے سے متعلق بیان کے لیے مینکا گاندھی کو 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا

بی جے پی ایم پی مینکا گاندھی نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں الزام لگایا تھا کہ اسکون ملک کی سب سے بڑی دھوکے باز تنظیم ہے، جو اپنی گئو شالاؤں سے قصابوں کو گائے فروخت کرتی ہے۔ تنظیم کے نائب صدر رادھارمن داس نے کہا کہ ہم نے اسکون کے خلاف پوری طرح سے بے بنیاد الزامات لگانے کے لیے مینکا گاندھی کو 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔

اترپردیش: 8 سال سے اپنی تنخواہ کا مطالبہ کرنے والے سرکاری اسکول کے ٹیچر نے خودکشی کرلی

اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع کا معاملہ۔ پولیس نے بتایا کہ جبو پور کے سرکاری مڈل اسکول کے ایک ٹیچر نے مبینہ طور پراپنی آٹھ سال کی تنخواہ کی ادائیگی مطالبہ کرنے کی وجہ سے توہین کیے جانے کے بعد خودکشی کر لی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور بلاک ایجوکیشن آفس کے ایک کلرک اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر انچارج کو معطل کردیا گیا ہے۔

یوپی: سوال کا جواب نہ دے پانے پر ٹیچر نے مسلمان طالبعلم سے ہندو ہم جماعت کو تھپڑ مارنے کو کہا

تازہ ترین واقعہ 26 ستمبر کو اتر پردیش کے سنبھل ضلع کے ایک نجی اسکول میں پیش آیا۔ طالبعلم کے والد کی شکایت پر ملزم ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ اگست میں مظفر نگر کے ایک اسکول میں ایک خاتون ٹیچر نے ہوم ورک نہ کرنے پر ایک مسلم طالبعلم کو اس کے ہم جماعتوں سے تھپڑ لگوایا تھا۔

سال 2023 میں 80 فیصد مسلم مخالف ہیٹ اسپیچ بی جے پی مقتدرہ ریاستوں میں درج کی گئیں: رپورٹ

ہندوتوا واچ کی ایک تحقیق کے مطابق،ہیٹ اسپیچ والے پروگراموں میں سے ایک تہائی (33 فیصد) میں واضح طور پر مسلمانوں کے خلاف تشدد اور 12فیصد میں ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی گئی تھی۔ تقریباً 11 فیصد میں مسلمانوں کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی تھی۔

یوپی: دھمکی آمیز کال کی شکایت کرنے گئی دلت خاتون کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام میں سب انسپکٹر پر کیس

پولیس نے بتایا کہ شکایت کے بعد اتر پردیش کے الہ آباد شہر میں تعینات ملزم سب انسپکٹر کومعطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کے حکم دیے گئے ہیں۔ 35 سالہ شادی شدہ دلت خاتون دھمکی آمیز کال کی شکایت کرنے کے دوران  ملزم […]

’سبز انقلاب‘ کے بانی ایم ایس سوامی ناتھن کا انتقال

سائنسدان ایم ایس سوامی ناتھن نے دھان کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس نے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کی کہ ہندوستان کے کم آمدنی والے کسان زیادہ پیداوار حاصل کرسکیں۔ کسانوں کے لیے بنائے گئے قومی کمیشن کے چیئرمین کے طور پر انھوں نے تجویزپیش کی تھی کہ ایم ایس پی پیداوار کی اوسط لاگت سے کم از کم 50 فیصد زیادہ ہونی چاہیے۔

پرساد چوری کے شبہ میں نوجوان کی پٹائی سے موت، سات گرفتار: دہلی پولیس

پولیس نے بتایا کہ شمال–مشرقی دہلی کے سندر نگری میں پوجا پنڈال سے پرساد چوری کرنے کے شبہ میں ایک 26 سالہ ذہنی طور پر معذور شخص کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر لاٹھیوں سے کئی گھنٹوں تک مارا پیٹا گیا، جس کے باعث اس کی موت ہوگئی۔ نوجوان کی پہچان ایثار محمد کے طور پر ہوئی ہے۔

اترپردیش: اسکول کے ہندی پرچے میں مسلمانوں کے حوالے سے ’قابل اعتراض‘ سوال پوچھنے پر تنازعہ

اتر پردیش کے بہرائچ کے ایک اسکول کا معاملہ۔ الزام ہے کہ نویں جماعت کے ششماہی امتحان کے ہندی پرچے میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کے ناموں کے ساتھ ہندوستانی مسلمانوں کو جوڑ دیا گیا تھا، جس کے بعد مقامی مسلمانوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انتظامیہ نے معافی مانگ کر پیپر تیار کرنے والے ٹیچر کوہٹا دیا ہے۔

’اسکون‘ ملک کی سب سے بڑی دھوکے باز تنظیم ہے، گئو شالہ سے گائے قصابوں کو بیچتی ہے: مینکا گاندھی

بی جے پی ایم پی اور مویشی کے حقوق کی کارکن مینکا گاندھی ایک وائرل ویڈیو میں ‘اسکون’ پر سنگین الزامات عائد کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس تنظیم کو گئو شالہ چلانے کے لیے حکومت سے دنیا بھر کا فائدہ ملتا، لیکن جب میں نے دورہ کیا تو ان کی گئو شالہ میں ایک بھی سوکھی گائے یابچھڑا نہیں پایا، سب دودھ دینے والی گائے تھی۔ ‘اسکون’ نے ان کے بیان کو ‘غیرمصدقہ’ اور ‘جھوٹا’ قرار دیا ہے۔

اے آئی اے ڈی ایم کے نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے سے ناطہ توڑا

اے آئی اے ڈی ایم کے نے کہا کہ یہ قدم ایک سال سے زیادہ عرصے سے پارٹی اور اس کے قائدین پر بی جے پی کےحملوں اور ہتک آمیز بیانات کے خلاف احتجاج ہے۔ دراصل تمل ناڈو بی جے پی چیف کے اناملائی اکثر اے آئی اے ڈی ایم کے کے خلاف تبصرے کررہے تھے اور بی جے پی کی قومی قیادت ان کے تئیں نرم نظر آرہی تھی۔

بی ایس پی ایم پی کے خلاف تبصرے کے لیے رمیش بدھوڑی کو نااہل قرار دیا جائے، پارٹی انہیں برخاست کرے: مسلم تنظیمیں

بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی کی جانب سے بی ایس پی ایم پی دانش علی کے خلاف فرقہ وارانہ تبصرے کے حوالے سے جمعیۃ علماء ہند اور جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ عام مسلمانوں کی بات تو چھوڑیے، اب پارلیامنٹ میں منتخب نمائندہ بھی محفوظ نہیں ہے۔ اگر یہ نئے ہندوستان کی تصویر ہے تو یہ خطرناک ہے۔

وزیر اعظم مودی نے آر بی آئی کے سابق گورنر ارجت پٹیل کا موازنہ خزانے پر بیٹھے سانپ سے کیا تھا: سابق سکریٹری

سابق فنانس سکریٹری سبھاش چندر گرگ نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ معیشت کا جائزہ لینے کے لیےبلائی گئی ایک میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اپنا آپاکھو بیٹھےتھےاور پٹیل پر بھڑک گئے تھے، کیونکہ پٹیل آر بی آئی کے ریزرو کو استعمال کرنے کے خلاف تھے۔

’جو لوگ کہتے ہیں کہ فرقہ پرستی 2014 سے شروع ہوئی وہ 1950 سے چلی آرہی فرقہ پرستی کو چھپانا چاہتے ہیں‘

ویڈیو: سابق آئی پی ایس افسر عبدالرحمن کی نئی کتاب ‘پولیٹیکل ایکسکلوژن آف انڈین مسلمز’ کے رسم اجرا کے موقع پر نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیامنٹ اسد الدین اویسی کا اظہار خیال۔

سن سینتالیس کی فرقہ پرستی اب 2023 میں قوم پرستی بن گئی ہے: آر جے ڈی ایم پی منوج جھا

ویڈیو: سابق آئی پی ایس افسر عبدالرحمن کی نئی کتاب ‘پولیٹیکل ایکسکلوژن آف انڈین مسلمز’ کے رسم اجرا کے موقع پر نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں راشٹریہ جنتا دل کے ایم پی اور ڈی یو کے پروفیسر منوج کمار جھا کا اظہار خیال۔

کرناٹک کے بیدر میں مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا، معاملہ درج

یہ واقعہ 21 ستمبر کی رات دیر گئے بیدر ضلع کے بسواکلیان تعلقہ کے دھنور میں پیش آیا اور جمعہ کی صبح یہ منظر عام پر آیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ نامعلوم لوگوں نے مسجد کے اوپر بھگوا جھنڈا لہرا کر امن و امان کو بگاڑنےکی کوشش کی تھی۔ پولیس نے جھنڈا ہٹا دیا اور ایف آئی آر درج کر کے ملزمین کی تلاش کر رہی ہے۔

لوک سبھا میں بی جے پی ایم پی بدھوڑی نے بی ایس پی ایم پی کو ’ملا دہشت گرد‘ بتایا، نا زیبا کلمات بھی کہے

بی ایس پی ایم پی دانش علی کے خلاف جنوبی دہلی کے لوک سبھا ایم پی رمیش بدھوڑی کی جانب سے ہیٹ اسپیچ کے باوجود ان پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بدھوڑی کو خبردار کیا ہےکہ اگر ایسا دوبارہ ہوا تو ‘سخت کارروائی’ کی جائے گی، لیکن اس معاملے پر کی گئی کارروائی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

ہندوستان اور کینیڈا کی کشیدگی کے درمیان مرکزی حکومت نے ٹی وی چینلوں سے کہا — دہشت گردوں کو پلیٹ فارم نہ دیں

اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزارت نے نجی ٹیلی ویژن چینلوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے افراد کا انٹرویو کرنے سے گریز کریں، جن کے خلاف سنگین جرم یا دہشت گردی کے الزامات ہیں۔ وزارت نے ایڈوائزری میں کسی شخص یا تنظیم کا ذکر نہیں کیا ہے۔

سفارتی کشیدگی کے درمیان بک مائی شو نے کینیڈین-پنجابی گلوکار شبھ کا ہندوستان دورہ رد کیا

بتایا جا رہا ہے کہ ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارم ‘بُک مائی شو’نے یہ قدم گلوکار شبھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہندوستان کے نقشے کی مسخ شدہ تصویر شیئر کیے جانے اور کئی لوگوں کی تنقیدکے بعد اٹھایا ہے۔ اس سے قبل موبائل اسیسریز برانڈ ‘بوٹ’ان کےہندوستان دورے کی اسپانسرشپ سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔

ارکان پارلیامنٹ کو دیے گئے آئین کے نسخے کی تمہید میں سوشلسٹ اور سیکولر الفاظ نہیں ہیں: کانگریس لیڈر

نئے پارلیامنٹ ہاؤس کے پہلے اجلاس کے موقع پر تمام ممبران کے درمیان ہندوستانی آئین کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس ایم پی ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ آئین کی مذکورہ کاپی کی تمہید میں ‘سوشلسٹ’ اور ‘سیکولر’ الفاظ نہیں ہیں۔

ہردیپ نجر قتل: ہندوستان کے خلاف کینیڈا کے الزامات پر امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا نے ’گہری تشویش‘ کا اظہار کیا

کینیڈا کے خالصتان حامی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے دعوے پر امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نےتشویش کا اظہار کیا ہے۔ این آر آئیز کی ایک بڑی تعداد تینوں ممالک میں رہتی ہے اور تینوں ہی کینیڈا کے ساتھ ‘فائیو آئیز’انٹلی جنس الائنس میں شامل ہیں۔

منی پور خواتین کمیشن نے جنسی تشدد کے 59 معاملے درج کیے، پانچ سی بی آئی کو سونپے

منی پور خواتین کمیشن کمیشن نے گزشتہ سال ستمبر سے اب تک ریاست میں ریپ، جنسی ہراسانی اور گھریلو تشدد سمیت خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق کل 59 مقدمات درج کیے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کیس وادی کے اضلاع سے آئے ہیں، جن میں امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل اور کاکچنگ شامل ہیں۔

سنبھاجی بھڑے کا سچ

ویڈیو: سنبھاجی بھڑے ایک ایسا نام ہے جو ہمیشہ سرخیوں میں رہتا ہے۔ سنبھاجی کو پورے مہاراشٹر میں ایک کٹر دائیں بازو کے رہنما کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر جولائی میں امراوتی میں ایک پروگرام کے دوران مہاتما گاندھی کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا۔ اس بیان کے بعد ریاست میں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے دیکھنے کو ملے تھے۔

کرناٹک حکومت صرف مسلمانوں کی خیر خواہ یا سدھیر چودھری نے بولا جھوٹ؟

ویڈیو: گزشتہ دنوں نیوز چینل آج تک کے نیوز اینکر سدھیر چودھری کے خلاف کرناٹک حکومت نے بدنیتی کے ساتھ غلط جانکاری دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ سدھیر چودھری نے چینل کے اپنے شو ‘بلیک اینڈ وہائٹ’ میں دعویٰ کیا تھا کہ کرناٹک حکومت کی سواولمبی سارتھی اسکیم کا فائدہ صرف مسلمانوں کو ملے گا۔ اس بارے میں مزیدجانکاری دے رہی ہیں دی ساؤتھ فرسٹ کی ایگزیکٹو ایڈیٹر انوشا روی سود۔

بلقیس کیس: سپریم کورٹ نے کہا – کچھ مجرم ایسے ہیں جو دوسروں سے زیادہ مراعات یافتہ ہیں

بلقیس بانو گینگ ریپ کیس میں11 قصورواروں کی سزا میں تخفیف اور قبل از وقت رہائی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت میں ایک مجرم کے وکیل کے دلائل سنتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں انہیں (مجرموں) کئی دنوں تک کئی بار باہر آنے کا موقع ملا۔

مندروں کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا: کیرل ہائی کورٹ

کیرل ہائی کورٹ نے ایک مندر پر بھگوا جھنڈا لگانے کی اجازت طلب کرنے والی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مندروں کا استعمال سیاسی برتری یا دبدبےکے لیےنہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کے کام اور ارادے واضح طور پر مندر کےپر سکون اور مقدس ماحول کے خلاف ہیں۔

’انڈیا‘ اتحاد نے دہشت گردانہ حملے میں تین جوانوں کی شہادت کے درمیان پی ایم مودی کے ’جشن‘ کی مذمت کی

گزشتہ 13 ستمبر کو کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں 19 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کرنل من پریت سنگھ، میجر آشیش ڈھونچک اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی ہمایوں مزمل بھٹ شہید ہوگئے تھے۔ اسی دن بی جے پی ہیڈکوارٹر میں وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ان پر پھول برسانے کی تصویریں سامنے آئیں۔

ہریانہ: نوح فرقہ وارانہ تشدد معاملے میں کانگریس ایم ایل اے مامن خان گرفتار

فیروز پورجھرکا کے کانگریس ایم ایل اے مامن خان نے گرفتاری سے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے 12 ستمبر کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں اس معاملے میں جھوٹا پھنسایا جا رہا ہے، کیونکہ جس دن تشدد برپا ہوا وہ نوح میں تھے ہی نہیں۔

جی – 20 سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان نے دہلی کی آرائش و زیبائش پر 4000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے

گزشتہ 9-10 ستمبر کو دارالحکومت دہلی میں ہوئے جی – 20 سربراہی اجلاس کے اخراجات کو لے کر اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے کل اخراجات کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے الزام میں گئو رکشک مونو مانیسر کو حراست میں لیا گیا: ہریانہ پولیس

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 31 جولائی کو ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلے میں نوح پولیس سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے جارہے پوسٹ کی جانچ کر رہی تھی۔ ایک فرضی اکاؤنٹ سے اسی طرح کے پوسٹ کرنے کے الزام میں مونو مانیسر کو پکڑا گیا ہے۔ وہ راجستھان کے دو بھائیوں جنید اور ناصر کو پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کے معاملے میں بھی ملزم ہے۔

گوا: ورکشاپ کے لیے طالبعلموں کو مسجد لے جانے کی وجہ سے پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل سسپنڈ

جنوبی گوا کے کیشو اسمرتی ہائر سیکنڈری اسکول کا معاملہ۔ وشو ہندو پریشد کے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ ورکشاپ کا اہتمام ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے وابستہ ایک تنظیم کی دعوت پر کیا گیا تھا۔ پرنسپل کے خلاف ‘ملک مخالف سرگرمیوں کی حمایت’کے الزام میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

جی – 20 اجلاس میں آئے امریکی میڈیا نے کہا- وین میں قیدی بنے رہے، مودی-بائیڈن ملاقات میں جانے نہیں دیا گیا

گزشتہ 8 ستمبر کو ہندوستان پہنچے امریکی صدر جو بائیڈن نے اسی روز ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ امریکی صدر کے ساتھ آئے صحافیوں کو اس ملاقات سے دور رکھا گیا تھا۔

آر ایس ایس چیف کو سرکار سے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے لیے کہنا چاہیے: آر جے ڈی ایم پی منوج جھا

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ جب تک سماج میں امتیاز اور عدم مساوات قائم ہے، تب تک ریزرویشن جاری رہنا چاہیے۔ اس پر آر جے ڈی ایم پی منوج جھا نے کہا ہے کہ انہیں حکومت سے ذات پر مبنی مردم شماری کے لیے کہنا چاہیے، ورنہ ان کا یہ بیان صرف سرخیوں میں بنے رہنے کے لیےزبانی جمع خرچ ہے۔

آر بی آئی نے 2018 میں عام انتخابات سے قبل مرکز کو 3 لاکھ کروڑ روپے دینے کی تجویز ٹھکرا دی تھی: آچاریہ

آر بی آئی کے سابق ڈپٹی گورنر وِرل آچاریہ نے اپنی کتاب ‘کویسٹ فار ریسٹورنگ فنانشیل اسٹیبلیٹی ان انڈیا’ کی حالیہ اشاعت کے نئے دیباچے میں یہ جانکاری دی ہے۔ یہ کتاب پہلی بار 2020 میں شائع ہوئی تھی۔ اس تجویز نے ظاہری طور پر آر بی آئی اور حکومت کے درمیان دراڑ پیدا کر دی تھی۔

مدھیہ پردیش: خاتون کا ہاتھ پکڑنے اور نمبر مانگنے کے الزام میں مسلم نوجوان کے ساتھ مار پیٹ

یہ مبینہ واقعہ مدھیہ پردیش میں اجین کتاب میلے کے دوران پیش آیا۔ کتاب میلے میں ایک خاتون کا ہاتھ پکڑنے اور اس کا نمبر مانگنے کے الزام میں دائیں بازو کی ہندو تنظیم درگا واہنی کے ارکان نے ملزم کے ساتھ مار پیٹ کی۔ احمدیہ مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے میلے میں ا سٹال لگا رکھا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دو لوگوں نے سرکاری ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنے کے بعد تقریباً 2 لاکھ فرضی آدھار اور پین کارڈ بنائے: گجرات پولیس

گجرات کے سورت میں دو لوگوں کو ایک ویب سائٹ کا استعمال کرکےآدھار اور پین کارڈ کے ساتھ ساتھ ووٹر شناختی کارڈ جیسےفرضی دستاویز بنانے کےالزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سرکاری ڈیٹا بیس کو ایکسس کر رہے تھے، جو کہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ ملزم اسے 15 سے 200 روپے میں فروخت کر رہے تھے۔

جن آشیرواد یاترا میں مدعو نہ کیے جانے پر اُوما بھارتی نے کہا – شاید بی جے پی لیڈر گھبرائے ہوئے ہیں

مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اورسینئر بی جے پی لیڈر اُوما بھارتی نے ریاست میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کے ذریعےہری جھنڈی دکھا کر روانہ کی گئی ‘جن آشیرواد یاترا’ میں مدعو نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میری موجودگی سے بی جے پی لیڈران گھبراہٹ محسوس کرتے ہوں۔ اگر میں وہاں ہوتی تو تمام لوگوں کی توجہ میری جانب ہوتی۔