عالمی خبریں

فوٹو: رائٹرس

چینی کمیونسٹ پارٹی کانگریس اور مغرب کے خدشات

چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی اور ملٹری طاقت کی وجہ سے بیجنگ کے گریٹ ہال میں منعقد چینی کمیونسٹ پارٹی کی بیسویں کانگریس پر سب کی نگاہیں ٹکی ہوئی تھیں۔ اس طرح کی کانگریس پانچ سال کے بعد ہوتی ہے، اس میں حکومت کی کارکردگی پر بحث و مباحثہ کیا جاتا ہے اور مستقبل کے لیے پالیسی ڈائریکشن دی جاتی ہے۔

آنڈرئس مانئول لوپیز اوبراڈور۔ (فائل فوٹو: رائٹرس)

میکسیکو: صدر کے پیگاسس استعمال نہ کرنے کے وعدے کے باوجود صحافی اور کارکن بنے نشانہ

میکسیکو کے صدر آنڈرئس مانئول لوپیز اوبراڈور نے 2018 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت میں پیگاسس اسپائی ویئر کا غلط استعمال نہیں ہوگا، لیکن سٹیزن لیب کی حالیہ رپورٹ بتاتی ہے کہ ان کے دور میں دو صحافیوں اور انسانی حقوق کے ایک کارکن کو اسپائی ویئر سے نشانہ بنایا گیا۔

فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/@AlinejadMasih

ایران میں خواتین کی بغاوت اپنے طریقے سے جینے کے حق کو پامال کیے جانے کے خلاف غم و غصے کا اظہار ہے

ایران میں اگر گشتی دستے زبردستی حجاب پہنا رہے ہیں ہیں توہندوستان میں سرکاری گشتی دستے زبردستی حجاب اتار رہے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ ایران میں اسلامی حکومت مسلمانوں کو اپنے حساب سے پابندکرنا چاہتی ہے اور ہندوستان میں ایک ہندو حکومت مسلمانوں کو اپنے قاعدوں میں قید کرنا چاہتی ہے۔

فوٹو بہ شکریہ: یو این

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا سیشن

اگر افغانستان پر چڑھائی سے لےکر اقتصادی امور پر بھی فیصلے اقوام متحدہ کے باہر ہونے ہیں، تو ایک بھاری بھرکم تنظیم اور اس کے سکریٹریٹ پررقوم خرچ کرنے کا کیا فائدہ ہے؟ یہ سوال اب دنیابھر کے پاور کوریڈورز میں گشت کر رہا ہے۔

میخائل گورباچوف۔ (فائل فوٹو: رائٹرس)

ماسکو: آخری سوویت رہنما میخائل گوربا چوف نہیں رہے

میخائل گورباچوف نے سوویت یونین میں بہت سی اصلاحات کی کوششیں کیں۔ اس کڑی میں انہوں نے کمیونزم کے خاتمے، سوویت یونین کے زوال اور سرد جنگ کے خاتمے میں کلیدی رول ادا کیا۔ گورباچوف کو سرد جنگ کے خاتمے میں ان کے رول کے لیے 1990 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔

سلمان رشدی۔ (فائل فوٹو: رائٹرس)

سلمان رشدی پر نیویارک میں پروگرام کے دوران حملہ، حالت تشویشناک

مین بکر پرائز سے سرفراز انگریزی کے معروف مصنف سلمان رشدی مغربی نیویارک کے شیتوقوا انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریب میں اپنا لیکچر شروع کرنے ہی والے تھے کہ ایک شخص نے اسٹیج پر آکر چاقو سے حملہ کردیا۔ ان کے ایجنٹ کے مطابق وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ اپنی کتاب دی سیتانک ورسز ’شیطانی آیات‘ لکھنے کے بعد برسوں تک انہیں اسلامی انتہا پسندوں کی جانب سے موت کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑاہے۔

ارنب گوسوامی۔ (فوٹو بہ شکریہ: فسن بک/ری پبلک)

پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین نے ری پبلک بھارت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتا

ارنب گوسوامی کے نیوز چینل ری پبلک بھارت کے ایک پروگرام میں پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین انل مسرت کو آئی ایس آئی کی کٹھ پتلی اور ہندوستان میں دہشت گردی پھیلانے والا بتایا گیا تھا، جس کے خلاف مسرت نے برطانیہ کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے برطانیہ میں ری پبلک چینل کوبراڈ کاسٹ کرنے والی کمپنی پر 35 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

کویت کا قومی پرچم۔ (علامتی تصویر: رائٹرس)

پیغمبر پر تبصرہ: کویت احتجاجی مظاہرہ کرنے والے تارکین وطن کو ملک بدر کرے گا

کویت کے قوانین کے مطابق خلیجی ملک میں تارکین وطن کی طرف سے دھرنا دینا یا مظاہرہ کرنا منع ہے۔ یہاں 10 جون کو تارکین وطن نے پیغمبر اسلام کی حمایت میں مظاہرہ کیا تھا۔ کویت ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے بی جے پی کے سابق رہنما نوپور شرما اور نوین جندل کے تبصرے پر ہندوستانی سفیر کو طلب کیا تھا۔

امریکہ میں ایک تقریب کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ایس جے شنکر۔ (تصویربہ شکریہ: ٹوئٹر/@SecBlinken)

واشنگٹن: لوگوں کو ہمارے بارے میں رائے رکھنے کا حق ہے، لیکن ہم بھی بولنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ ایس جے شنکر

ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے روز افزوں واقعات کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر نے کہا کہ لوگوں کو ہمارے بارے میں رائے رکھنے کا حق ہے۔ ہمیں بھی ان کی لابی اور ووٹ بینک کے بارے میں رائے رکھنے کا حق ہے۔ ہم بھی امریکہ سمیت دیگر کے انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

بحرین میں لینٹرنس ریستوراں (فوٹو بہ شکریہ: انسٹاگرام)

بحرین: ہندوستانی ریستوراں نے مبینہ طور پر برقعہ پوش خاتون کو داخلے سے روکا، ریستوراں بند

بحرین کے دارالحکومت منامہ کے ادلہ علاقے میں واقع ‘ لینٹرنس’ نامی ریستوراں کو 1986 کے ایکٹ نمبر 15 کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔ یہ قانون ریستوراں اور ہوٹل کے علاوہ سیاحتی آؤٹ لیٹ کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دانش صدیقی۔ (فوٹو: رائٹرس)

فوٹو جرنلسٹ  دانش صدیقی کے والدین طالبان کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ پہنچے

افغانستان کے شہر اسپن بولدک میں ہلاک ہونے والے صحافی دانش صدیقی کے والدین نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں طالبان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اس شکایت میں چھ طالبان رہنماؤں کے ناموں کا ذکر کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔

علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس

روس-یوکرین جنگ اور عالمی طاقتوں کی نئی ترجیحات

شایدہندوستان  ہی واحد ملک ہوگا،جو ابھی بھی اسلام، مسلمانوں اور پاکستان کے ایشو کو لےکر سیاسی روٹیاں سینکنے کا کام کررہا ہے۔ دنیا اب آگے نکل چکی ہے، ان ایشوز پر اب شاید ہی کوئی پارٹنر دینا میں اس کو نصیب ہوگا۔ ہاں، چین اور روس کو کسنے […]

یشونت سنہا۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

جب گنگا کا پانی سر کے اوپر سے بہنے لگاتب شروع ہوا ’آپریشن گنگا‘: یشونت سنہا

سابق وزیر خارجہ اور ترنمول کانگریس کے رہنما یشونت سنہا نے ایک انٹرویو کے دوران یوکرین پر روس کے حملے کے حوالے سے کہا کہ اگر زیادہ طاقتور ممالک اسی طرح دوسرے ممالک پر حملہ کرتے ہیں تو کل چین کو بھی تائیوان یا ہمارے یہاں لداخ اور اروناچل میں حملہ کرنے کا موقع مل جائے گا۔

نوین شیکھرپا گیانگودر۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

پرائیویٹ میڈیکل کالج میں رشوت کے باعث طالبعلم بیرون ملک جانے کو مجبور: یوکرین میں ہلاک ہونے والے طالبعلم کے والد

جنگ زدہ یوکرین کے خارکیف شہر میں روسی فوج کی گولہ باری میں ہلاک ہوئے کرناٹک کے طالبعلم نوین شیکھرپا گیانگودر کے والد نے کہا کہ ہندوستان کے تعلیمی نظام اور ذات پات کی وجہ سے انہیں یہاں سیٹ نہیں مل سکی، جبکہ وہ ہونہار طالب علم تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہاں میڈیکل سیٹ حاصل کرنے کے لیے ایک کروڑ سے دو کروڑ روپے تک کی رشوت دینی پڑتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ دیکھیں کہ نجی اداروں میں بھی کم سے کم خرچ پر معیاری اعلیٰ تعلیم فراہم کی جائے۔

سنگاپور کے وزیر اعظم لی شین لونگ اپنے خطاب کے دوران۔ (تصویر: اسکرین گریب/پی ایم او/یو ٹیوب)

ہندوستانی ارکان پارلیامنٹ کے مجرمانہ ریکارڈ سےمتعلق سنگاپور کے وزیر اعظم کے بیان پر ہندوستان ناراض

سنگاپور کےوزیر اعظم نے اپنے ملک کی پارلیامنٹ میں جمہوریت سےمتعلق ایک موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کو ایک عظیم رہنماقرار دیا اور ہندوستانی ارکان پارلیامنٹ کےخلاف درج مجرمانہ مقدمات کا ذکر کیا۔اس حوالے سے ہندوستان نے سنگاپور کے ہائی کمشنر کوسمن جاری کیا ہے۔

(السٹریشن: دی وائر)

حجاب تنازعہ: مذہبی آزادی پر امریکی سفیر کا اظہار تشویش، ہندوستان نے کہا؛ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے

کرناٹک میں گزشتہ کئی دنوں سے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے کو لے کر تنازعہ جاری ہے، جس پر ہائی کورٹ میں شنوائی بھی چل رہی ہے۔اس سلسلے میں امریکی حکومت میں بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امور کےسفیر کے اس تبصرے پرہندوستان نے کہا کہ ملک کے اندرونی معاملات پر کسی اور مقصد سے کیے گئے تبصرے قابل قبول نہیں۔

علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس

تنازع یوکرین: کیا تاریخ دہرائی جا رہی ہے !

یوکرین کے اس قضیہ کو ہندوستان میں خاصی تشویش کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے ۔ کیونکہ 1962 میں جب بڑی طاقتیں کیوبا کے میزائل قضیہ کو سلجھانے میں مصروف تھیں ، تو اس کا فائدہ اٹھاکر چین نے ہندوستان پر فوج کشی کرکے اس سے 43000مربع کلومیٹر کا علاقہ ہتھیا لیاتھا ۔

1412 Gondi.01_18_38_01.Still038

کیا ریزرو کیٹیگری کو اکیڈمک ورلڈ سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟

ویڈیو: اتر پردیش کے الہ آباد واقع گووند بلبھ پنت سوشل سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ہوئی پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تقرریوں میں او بی سی کی مخصوص نشستوں کے لیے’مستحق امیدوار’نہ ملنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی جے این یو میں وائیوااسکیم کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ان معاملوں پر دی وائر کے مکل سنگھ چوہان نے دہلی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر لکشمن یادو سے بات کی۔

علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس

افغانستان: مستقبل کا امیر ترین ملک

ایک سروے کے مطابق افغانستان کے غزنی، ہرات اور نمروز میں تین ٹریلین مالیت کے لیتھیم کے ذخائر موجود ہیں۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ اگر افغانستان کو چند سال ہی امن و امان کے ملتے ہیں تو یہ جلد ہی دنیا کے امیر ترین ممالک کی صف میں شامل ہو جائےگا۔ ایک امریکی جریدہ نے تو اس کو لیتھیم کا سعودی عرب بھی قرار دیا ہے۔

بیٹے نندیل اور بیوی رینیکی بھویاں شرما کے ساتھ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

آسام: ضرورت مندوں کے لیے مخصوص زمین وزیر اعلیٰ کے اہل خانہ سے براہ راست جڑی کمپنی کے پاس کیسے پہنچی

خصوصی رپورٹ: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما کی بیوی رینیکی بھویاں شرما کی جانب سے شروع کی گئی کمپنی آر بی ایس رئیلٹرزکےذریعے’سیلنگ سرپلس’زمین کا حصول زمین سے متعلق ریاستی حکومت کی الاٹمنٹ پالیسی پر سوال قائم کرتا ہے۔

(علامتی تصویر: رائٹرس)

افغان شہریوں کو ایمرجنسی ویزا دینے میں ہندوستان کی طرف سے تاخیر مایوس کن: سفیر

ہندوستان میں افغانستان کےسفیرفرید ماموندزی نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ جب مشکل وقت میں افغان شہریوں کو ہندوستانی مدد کی ضرورت تھی، تو ان کی مدد نہیں کی گئی۔اب تک ہندوستان نے افغانستان سے 669 افراد کو نکالا ہے جن میں448 ہندوستانی اور 206 افغان شہری ہیں۔

اسکرین گریب تصویر: رائٹرس ٹی وی سے

سیالکوٹ کا واقعہ، قومی سلامتی اور اسلامو فوبیا

سیالکوٹ کا واقعہ چیخ چیخ کر یہ پیغام دے رہا ہے۔یہ سچ ہے کہ اس میں کوئی دینی تنظیم ملوث نہیں تھی مگر جن افراد نے یہ قدم اٹھایاوہ کسی کے زیر اثر تو ضرور رہے ہوں گے۔ صرف اس واقعہ کی مذمت کر نا ہی کافی نہیں ہے۔ اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے عملی اقدامات بھی انتہائی ضروری ہیں۔

کرن تھاپر اورانجلیک کوٹزی۔ (فوٹو: دی  وائر)

کووڈ 19: اومیکران اس وقت زیادہ باعث تشویش نہیں ہے: جنوبی  افریقی میڈیکل ایسوسی ایشن کی صدر

جنوبی افریقی میڈیکل ایسوسی ایشن کی صدرانجلیک کوٹزی نے کہا کہ کورونا وائرس کے اس نئے ویرینٹ کے مریضوں میں ہلکی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ حالانکہ اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ اس کے سنگین معاملے آ سکتے ہیں۔

فوٹو بہ شکریہ: @trpresidency

ترک ممالک کی تنظیم کا قیام: ایک نئے ورلڈ آرڈر کی نوید

سرحدوں میں تبدیلی اور لوگوں کے درمیان رابطے کے کمزور ہونے کے ساتھ، ترک زبانوں نے مختلف لہجے اور بولیاں جمع کیں اور آہستہ آہستہ وہ اصل زبان سے الگ ہوگئے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ یہ تنظیم اس زبان کا ایک معیار تیار کرکے اس کو سبھی ممالک میں نافذ بھی کروائے۔

(فوٹوبہ شکریہ: پکسابے)

پاکستان میں مسجد سے پانی لینے پر ہندو خاندان کو یرغمال بنایا گیا: رپورٹ

پاکستان کےصوبہ پنجاب کا معاملہ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے شروعات میں معاملہ درج نہیں کیا تھا کیونکہ حملہ کرنے والےوزیر اعظم عمران خان کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے ایک مقامی رہنما سے جڑے ہوئے ہیں۔

طالبان کی حراست میں صحافیوں کو بےرحمی سے پیٹا گیا۔ (فوٹو: رائٹرس)

افغانستان: طالبان نے خواتین کے احتجاج کی کوریج کر رہے صحافیوں پر تشدد کیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل کےایک اخبار کے دو افغان صحافیوں سمیت کئی دوسرے صحافیوں نے طالبان کی حراست میں شدید طور پر تشدد کیے جانے کی بات کہی ہے۔جانکاری کے مطابق، طالبان نے صحافیوں سے کہا کہ خواتین کی تصویریں لینا غیر اسلامی ہے۔

دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین۔ (فوٹو: رائٹرس)

ہم کشمیر سمیت مسلمانوں کے حقوق  کے لیے آواز اٹھائیں گے: طالبان ترجمان

دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ ایک مسلمان کے طور پر ہمارا حق ہے کہ اگر کشمیر میں، ہندوستان میں یا کسی دوسرے ملک میں مسلمانوں کے خلاف ظلم کیا جاتا ہے تو ہم کہیں گے کہ انہیں حق دینا چاہیے۔ ہم نے پہلے بھی کہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی کہیں گے، لیکن ہم کوئی فوجی آپریشن نہیں چلائیں گے یا کسی ملک کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔ یہ ہماری پالیسی نہیں ہے۔

0109 AKI.00_32_22_02.Still001

کیا طالبان اب دہشت گرد نہیں رہے، مودی حکومت  نے ان سے بات چیت شروع کی

ویڈیو: گزشتہ دنوں ہندوستان کے وزارت خارجہ نے طالبان کےنمائندے سے ملاقات کی جانکاری دی۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ قطر میں ہندوستان کے سفیر دیپک متل نے طالبان کے سیاسی دفتر کےسربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات کی۔اس موضوع پر ہارڈ نیوز کےمدیر سنجے کپور اور افغانستان میں ہندوستان کےسابق سفیر وویک کاٹجو سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں خواتین  نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر/@ZahraSRahimi)

افغانستان: خواتین  نے اپنےحقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا

افغانستان کےمغربی صوبہ ہرات میں گورنر دفتر کے باہر لگ بھگ تین درجن خواتین نےمظاہرہ کیا۔ ریلی کی آرگنائزرس نے کہا کہ قومی اسمبلی اور کابینہ سمیت نئی سرکار میں خواتین کوسیاسی حصہ داری ملنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کے کام کرنے کے اختیار پر طالبان حکومت سے واضح جواب نہ ملنے سےمایوس ہوکر سڑکوں پر اتری ہیں۔

The-Wire-Team

دی وائر کو ملا انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کا 2021 فری میڈیا پاینیر ایوارڈ

انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر باربرا ٹرونفی نے کہا کہ دی وائر ہندوستان کے ڈیجیٹل نیوزکے شعبے میں آئی تبدیلی کا رہنما نام ہے ۔اس کی معیاری اورآزادانہ صحافت سے وابستگی دنیا بھر کے آئی پی آئی ممبران کے لیےباعث تحریک ہے۔

علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس

سیاسی پناہ کی تلاش میں افغان اشرافیہ

افغانستان میں طالبان کا عروج اور ان کی فتح ملک کے دیہاتوں میں رہنے والے غریب طبقات کی مرہون منت ہے۔ افغانستان کی مغربی طرز کی اشرافیہ حکمرانی میں ناکام رہی۔ وہ افغانستان سنبھال نہ سکی۔ اگر وہ انصاف پہ مبنی معاشرہ قائم کرنے میں کامیاب ہوتے، تو طالبان کی فتح ناممکن تھی۔

Afghan Sikh carrying the holy book Guru Granth Sahib at Kabul Airport | Twitter/ @HardeepSPuri

ایک افغان سکھ کی آپ بیتی

گو کہ افغانستان میں طالبان کی فوجی فتح کے بعد اقلیتوں کے ساتھ ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، مگر ان کے بیس سال قبل کے رویے اور نظام حکومت نے اقلیت کیا اکثریت سبھی کو تذبذب میں مبتلا کر کے ر کھ دیا ہے۔ اسی لیے جس بھی افغانی کے پاس وسائل ہیں، وہ جہاں بھی ممکن ہو سکتا ہے، ہجرت کر کے وہاں جا رہا ہے۔

کرن تھاپر اور سعدمحسنی۔ (فوٹو: دی وائر)

کابل دھماکے نے طالبان کے اس بھرم کو توڑ دیا ہے کہ وہ امن لاسکتے ہیں: ٹولو ٹی وی کے چیف

سینئر صحافی کرن تھاپر سے بات کرتے ہوئے افغانستان کےمقبول چینل ٹولو ٹی وی کےچیف سعد محسنی نے کہا کہ طالبان کے لیے تو چیلنج اب شروع ہواہے کیونکہ اسے حکومت کرنا ہے اور اس بڑی ذمہ داری کے لیے ضروری مہارت اورخصوصیات ان میں ندارد ہیں۔

علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس

افغانستان: طالبان کو سفارتی سطح پر تسلیم کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟

وقت آگیا ہے کہ افغانستان میں اب تاریخ کو آرام کا موقع دےکر کسی بیرونی مداخلت کے بغیر اقتدار افغانوں کے حوالے کیا جائے اور طالبان کو تسلیم کرکے ان کو سفارتی سطح پر انگیج کرکے ان کو باور کرایا جائے کہ ملک اور مدرسہ کو چلانے میں واضح فرق ہے۔