journalists

تلنگانہ: سی ایم ریونت ریڈی کے خلاف ویڈیو شیئر کرنے پر دو صحافی گرفتار

کانگریس کے ریاستی سکریٹری برائے سوشل میڈیا کی شکایت کے بعد دو صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دونوں پر ایک کسان کی ویڈیو کلپ شیئر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، جو مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کر رہے ہیں۔

دستاویز رکھنے کے لیے صحافیوں پر مقدمہ چلانا تشویشناک اور قابل مذمت ہے: میڈیا ادارے

جی ایس ٹی چوری کے مبینہ کیس میں گرفتار سینئر صحافی مہیش لانگا کے خلاف گجرات میری ٹائم بورڈ کے خفیہ دستاویز رکھنے کے الزام میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس پر میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو کام کے دوران حساس دستاویز کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے لیے تعزیری کارروائی شروع کرنا تشویشناک ہے۔

کووڈ میں نوکری گنوانے والے 80 فیصد صحافی کو استعفیٰ دینے کے لیے مجبور کیا گیا تھا: رپورٹ

پریس کونسل آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے دوران میڈیا اداروں کی جانب سے صحافیوں کو ہٹانے کے سلسلے میں اس کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے 80 فیصد صحافیوں نے کہا کہ ان پر استعفیٰ یا وی آر ایس کا دباؤ تھا۔

یوپی: ماب لنچنگ کے دعوے پر صحافیوں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی مخالفت

گزشتہ چار جولائی کو یوپی کے شاملی میں ایک کباڑ خریدنے والے فیروز کی مبینہ مارپیٹ کے بعد موت ہو گئی تھی، جسے کچھ صحافیوں نے لنچنگ بتایا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ہی دو صحافیوں سمیت پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

اڈانی-ہنڈنبرگ: 2 صحافیوں کے خلاف تعزیری کارروائی نہ کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت

فنانشل ٹائمز کے دو صحافیوں کو گجرات پولیس نے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے سلسلے میں اخبار میں شائع ہونے والےایک مضمون سے متعلق ابتدائی تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔ اس سے قبل عدالت نے دو دیگر صحافیوں کو اڈانی —ہنڈنبرگ تنازعہ پر ان کی رپورٹ کے حوالے سے عبوری تحفظ فراہم کیا تھا۔

نیوز کلک پر چھاپے ماری میں 250 الکٹرانک ڈیوائس ضبط کیے جانے سے صحافیوں کا کام کاج ٹھپ

گزشتہ 3 اکتوبر کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے یو اے پی اے کے تحت درج ایک کیس کے سلسلے میں نیوز ویب سائٹ نیوز کلک اور اس کے عملے کے یہاں چھاپے ماری کی تھی۔ اس دوران 90 سے زائد صحافیوں کے تقریباً 250 الکٹرانک آلات ضبط کیے گئے تھے۔ تقریباً ایک ماہ بعد بھی انہیں واپس نہیں کرنے سے صحافیوں کے لیے کام کرنا دشوار ہو گیا ہے۔

’اسٹیٹ اسپانسرڈ جاسوسی‘ کے حوالے سے مودی حکومت پر اپوزیشن کاحملہ، کہا — یہ جمہوریت کے لیے تباہ کن ہے

موبائل فون بنانے والی کمپنی ایپل نے حزب اختلاف کے کئی رہنماؤں اور انڈیا اتحاد میں شامل کچھ صحافیوں کو ایک ای میل بھیج کر وارننگ دی ہے کہ ان کے آئی فون کے ساتھ اسٹیٹ اسپانسرڈ حملہ آور چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈروں کا کہنا ہے کہ یہ ایمرجنسی سے بھی بدتر صورتحال ہے۔

 حزب اختلاف کے رہنماؤں کے فون پر ’جاسوسی حملہ‘، انتخابات سے پہلے بوکھلاگئی مودی حکومت؟

ویڈیو: مہوا موئترا، پرینکا چترویدی، راگھو چڈھا، ششی تھرور اور اکھلیش یادو جیسے اپوزیشن جماعتوں کے کئی سرکردہ رہنماؤں اور کم از کم تین صحافیوں کو موبائل فون بنانے والی کمپنی ایپل کی طرف سے ایک پیغام موصول ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے آئی فون کو اسٹیٹ اسپانسرڈحملہ آوروں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایپل نے حزب اختلاف کے رہنماؤں اور صحافیو ں کے فون پر ’اسٹیٹ اسپانسرڈ‘ حملے کے بارے میں وارننگ دی

موبائل فون بنانے والی کمپنی ایپل نے حزب اختلاف کے کئی رہنماؤں اور کچھ صحافیوں کو ایک ای میل بھیج کر وارننگ دی ہے کہ ان کے آئی فون سے اسٹیٹ اسپانسرڈ حملہ آور چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کمپنی نے اس کو سنجیدگی سے لینے کی بات کہی ہے۔ وہیں اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ سرکار کا ڈر دیکھ کر اس پر ترس آتا ہے۔

صحافیوں کے الکٹرانک آلات کو طویل عرصے تک ضبط رکھنا پریس کی آزادی پر کاری ضرب ہے: عدالت

ایڈیشنل سیشن جج پون سنگھ راجاوت نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے یہ تبصرہ کیا، نچلی عدالت نے دہلی پولیس کو دی وائر کے عملے سے ضبط کیے گئے الکٹرانک آلات واپس کرنے کو کہا تھا۔ پولیس نے اکتوبر 2022 میں بی جے پی کے ایک رہنما کی جانب سے دی وائر کے خلاف شکایت کے بعد ان آلات کو ضبط کیا تھا۔

میڈیا کو حکومت کا پیغام ہے کہ جو آواز اٹھائے گا، یو اے پی اے میں بند کر دیا جائے گا: یوگیندر یادو

ویڈیو: یو اے پی اے کے تحت درج ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے بعد دہلی پولیس نے نیوز ویب سائٹ نیوز کلک کے مدیر پربیر پرکایستھ اور ایچ آر ہیڈ امت چکرورتی کو 3 اکتوبر کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے پر سوراج انڈیا پارٹی کے لیڈر یوگیندر یادو سے بات چیت۔

کرونولاجی سمجھیے: پانچ دن، چار ایجنسیاں اور نشانے پر اپوزیشن لیڈر، صحافی اور کارکن

اکتوبر کے شروعاتی چند دنوں میں ہی ملک کی مختلف ریاستوں میں مرکزی ایجنسیوں کے منظم ‘چھاپے’، ‘قانونی کارروائیاں’، نئے درج کیے گئے مقدمات اور ان آوازوں پر قدغن لگانے کی کوششوں کا مشاہدہ کیا گیا، جو اس حکومت سے اختلاف رکھتے ہیں یا اس کی تنقید کرتے ہیں۔

’نیوز کلک‘ کو عوام کو باخبر رکھنے اور خبردار کرنے کی سزا مل رہی ہے

حکومت کے جس قدم سے ملک کا نقصان ہو، اس کی تنقید ہی ملک کا مفاد ہے۔ ‘نیوز کلک’ کی تمام رپورٹنگ سرکاری دعووں کی پڑتال کرتی ہے، لیکن یہی تو صحافت ہے۔ اگرسرکار کے حق میں لکھتے اور بولتے رہیں تو یہ اس کا پروپیگنڈہ ہے۔ اس میں صحافت کہاں ہے؟

دہلی پولیس نے نیوز کلک کے مدیر کی جانب سے ایف آئی آر کی کاپی فراہم کیے جانے سے متعلق عرضی کی مخالفت کی

نیوز کلک کے بانی اور مدیر پربیر پرکایستھ اور پورٹل کے ایچ آرہیڈ امت چکرورتی کو منگل کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، لیکن پولیس نے ان کے وکیلوں کو ایف آئی آر کی کاپی دینے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

صحافیوں کے یہاں چھاپے ماری پر ارندھتی رائے نے کہا — ایمرجنسی سے بھی زیادہ خطرناک صورتحال

معروف قلمکار اور کارکن ارندھتی رائے نے نیوز کلک سے وابستہ صحافیوں کے یہاں چھاپے ماری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر 2024 میں بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو ملک میں جمہوریت کا نام ونشان نہیں رہے گا۔

نیوز کلک نے اپنے بیان میں کہا – ابھی تک نہیں ملی ایف آئی آر کی کاپی، جرائم کی تفصیلات بھی نہیں بتائی گئی

نیوز کلک نے اپنے صحافیوں اور عملے کے یہاں چھاپوں، پوچھ گچھ اور گرفتاریوں کے بعد جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایسی حکومت، جو پریس کی آزادی کا احترام نہیں کرتی اور تنقید کو غداری یا ‘اینٹی نیشنل’ یا پروپیگنڈہ سمجھتی ہے، اس کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

نیوز کلک پر چھاپہ: صحافیوں سے دہلی فسادات، کسانوں کے احتجاج اور کووڈ بحران کے بارے میں پوچھا گیا

یو اے پی اے کے تحت درج ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے بعد دہلی پولیس نے گزشتہ منگل کو نیوز ویب سائٹ نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیر پرکایستھ اور ایڈمنسٹریٹر امت چکرورتی کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ معاملہ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ پر مبنی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ویب سائٹ کو ‘ہندوستان مخالف’ ماحول بنانے کے لیے چین سے فنڈنگ کی گئی ہے۔

آزاد پریس کو ڈرانے کی کوشش جاری ہے

ایک پورے میڈیا آرگنائزیشن پر ‘چھاپے ماری’ اور صحافیوں کے الکٹرانک آلات کو لازمی ضابطہ پرعمل کیے بغیرچھین لینا آزاد پریس کے لیے نیک شگون نہیں ہے، اور جمہوریت کے لیے اس سے بھی بدتر۔

دہلی: صحافیوں کے یہاں چھاپے ماری اور پوچھ گچھ کی مذمت، میڈیا تنظیموں نے کہا – دھمکانے کی کوشش

نیوز کلک سے وابستہ صحافیوں، کارکنوں وغیرہ کے گھروں پر چھاپے ماری، ان کے موبائل، لیپ ٹاپ وغیرہ ضبط کرنے اوران سے پوچھ گچھ کرنے کی کارروائی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میڈیا تنظیموں، کارکنوں اور اپوزیشن نے اسے میڈیا کو ڈرانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

یو اے پی اے کیس میں دہلی پولیس نے صحافیوں، کارکنوں اور اسٹینڈ اپ کامیڈین کے یہاں چھاپے مارے

صحافیوں، کارکنوں اور اسٹینڈ اپ کامیڈین کے خلاف یہ چھاپے ماری سخت یو اے پی اے کے تحت گزشتہ اگست میں درج کی گئی ایف آئی آر سےمتعلق ہے۔ پولیس نے نیوز ویب سائٹ نیوزکلک کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے مار کر ان کے موبائل اور لیپ ٹاپ جیسے الکٹرانک آلات ضبط کر لیے ہیں۔

ہندوستان سے چینی صحافیوں کو نکالے جانے پر چین نے کہا – وہ ’مناسب جوابی اقدامات‘ کرے گا

اسی کی دہائی کے بعد پہلی بار ہندوستان میں کوئی چینی رپورٹر نہیں ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی اور چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کے آخری دو صحافیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ اس کے پاس اپنی میڈیا تنظیموں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب جوابی اقدامات کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

راہل گاندھی کو بولنے سے روکنا اور جمہوریت کا خاتمہ

ویڈیو: کیا نریندر مودی کے امرت کال میں لوگوں کا اپنی بات کہنا ‘زہر’ کی طرح ہے؟ راہل گاندھی لوک سبھا میں کچھ بول نہیں سکتے، جو لندن میں بول آئے ہیں، اس کے لیے بھی معافی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنایوپی میں ایک صحافی کو وزیر سے سوال پوچھنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ان موضوعات پر پروفیسر اپوروانند اور سدھارتھ وردراجن کی بات چیت۔

خواتین صحافیوں کو ملنے والی آن لائن دھمکیوں کے لیے بی جے پی کی حمایت یافتہ ٹرول آرمی ذمہ دار: رپورٹ

انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس آف امریکہ کی جانب سے شائع کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سمیت کئی ممالک میں کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 75 فیصد خواتین صحافیوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں آن لائن پرتشدد حملوں کا سامنا ہے۔ کئی خواتین نے یہ بھی بتایا کہ آن لائن ٹرولنگ کا نتیجہ جسمانی حملوں کی صورت میں بھی نکلا ہے۔

دنیا بھر میں جیل میں بند صحافیوں کی تعداد اس سال ریکارڈ سطح پر پہنچی: سی پی جے رپورٹ

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق، یکم دسمبر 2022 تک دنیا بھر کے 363 رپورٹرز/صحافیوں کو ان کے پیشے کی وجہ سے مختلف ممالک کی حکومتوں نے جیلوں میں ڈالا ہے۔ ان میں ہندوستان کے سات صحافی بھی شامل ہیں، جن میں سے تین ایک سال سے زیادہ سے جیل میں ہیں۔

کشمیر: دہشت گردوں کی مبینہ آن لائن دھمکی کے بعد پولیس نے کئی صحافیوں کے گھر پر چھاپے مارے

حال ہی میں لشکر طیبہ کے مبینہ بلاگ پر شائع ہونے والے ایک دھمکی آمیز خط میں وادی کے 21 میڈیا تنظیموں کے مالکان، مدیران اور صحافیوں کے نام لیے گئے تھے۔ بتایا گیا کہ چھاپے کے دوران مقامی صحافی سجاد احمد کرالیاری کو حراست میں لیا گیا اور ان کا لیپ ٹاپ، کیمرہ اور موبائل فون ضبط کر لیا گیا۔

کشمیر: لشکر طیبہ کی دھمکی کے بعد پانچ صحافیوں نے نوکری چھوڑ ی

لشکر طیبہ کے مبینہ بلاگ پر شائع ہونے والا ایک دھمکی آمیز خط، جس کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ہیں،اورجس میں 21 مالکان، مدیران اور صحافیوں کا نام لیا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر سری نگر کے تین میڈیا ہاؤس سے وابستہ ہیں۔

صحافیوں، کارکنوں کی گرفتاریاں اور عدالتوں کے مذہب پر کپل سبل کیا کہتے ہیں

ویڈیو: ملک میں صحافیوں اور سماجی کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان معاملوں پر عدالتوں کے رویے پر سپریم کورٹ کے وکیل اور راجیہ سبھا ایم پی کپل سبل سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

جھوٹ اور فرضی خبریں عدم اعتماد کو ہوا دیتی ہیں: نوبل امن انعام یافتہ صحافی ماریہ ریسا

انٹرویو: حال ہی میں نوبل امن انعام یافتہ اور فلپائن سے تعلق رکھنے والی صحافی ماریا ریسا کی ویب سائٹ ریپلر کو وہاں کی حکومت نے بند کرنے کا فیصلہ صادر کیا ہے۔ دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کے ساتھ بات چیت میں ماریہ نے کہا کہ صحافیوں کو لوگوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ اگر وہ آج اپنے حقوق کے لیے نہیں لڑیں گے تو وہ انھیں ہمیشہ کے لیے کھو دیں گے۔

یوپی بورڈ امتحان کے پیپر لیک ہونے کی خبر لکھنے والے تین صحافی گرفتار

بدھ کو بلیا ضلع انتظامیہ نے 24 اضلاع میں اسی دن ہونے والے 12ویں جماعت کے انگریزی کے بورڈ امتحان کے پیپر لیک ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد امتحان کو ردکر دیا تھا۔ اس معاملے میں ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر سمیت 22 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں تین صحافی بھی شامل ہیں، جنہوں نے پیپر لیک ہونے کی خبر لکھی تھی۔

کیا کشمیر پریس کلب پر حملہ صحافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش ہے

پچھلے کئی برسوں سے نہ صرف کشمیر بلکہ ملک کے دیگر خطوں میں پریس اور شہری حقوق کے ادارےمسلسل نگرانی میں ہیں۔ کشمیر کے صحافیوں پر تو کچھ زیادہ ہی مہربانی ہے۔ ان کے گھروں پر چھاپے، پولیس کی طرف سے طلبی اور پوچھ گچھ، صحافیوں کے فون اور لیپ ٹاپ کو ضبط کرنا ان دنوں معمول بن گیا ہے۔

کشمیر: کیا پریس کلب پر حملہ صحافت پر قدغن لگانے کا ایک ماڈل ہے…

کشمیر میں حالیہ واقعات اور اس سے قبل بھی یہ بات تو ثابت ہوگئی ہے کہ وہاں کام کرنے والے صحافیوں کو تلوار کی دھار پر چلنا پڑتا ہے۔ مگر 2018کے بعد کشمیر پریس کلب کی صورت میں خطے کے صحافیوں کو ایک آواز ملی تھی۔ یہ شاید واحد صدا تھی، جو صحافیوں کے زندہ ہونے کا ثبوت پیش کر رہی تھی۔

میڈیا کو عدلیہ پر بھروسہ کرنا چاہیے: سی جے آئی این وی رمنا

ممبئی پریس کلب کی طرف سے ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے منعقدہ ‘ریڈ انک ایوارڈز’تقریب میں چیف جسٹس این وی رمنا نے خبروں میں نظریاتی تعصب کی آمیزش کے رجحان کےبارے میں کہا کہ حقائق پر مبنی رپورٹس میں رائے دینے سے گریز کیا جانا چاہیے۔صحافی ججوں کی طرح ہوتے ہیں۔انہیں اپنے نظریے اور عقیدے سے اوپر اٹھ کر کسی سے متاثر ہوئے بغیر صرف حقائق بیان کرنا چاہیے اور ایک حقیقی تصویر پیش کرنی چاہیے۔

 دی وائر کی رپورٹ کے لیے دھیرج مشرا اور سیمی پاشا رام ناتھ گوئنکا جرنلزم ایوارڈ سے سرفراز

سال 2019 کے لیےگورننس اور پالیٹکس کےزمرے میں’ڈیجیٹل میڈیا’ اور ‘براڈکاسٹ میڈیا’ گروپ میں دی وائر ہندی کے رپورٹر دھیرج مشرا اور فری لانس صحافی سیمی پاشا کورام ناتھ گوئنکا جرنلزم ایوارڈ دیا گیا ہے۔ چار سال کے سفر میں دی وائر ہندی کے رپورٹر کو ملا یہ دوسرا رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ ہے۔

اتر پردیش: اسدالدین اویسی اور تقریب کے منتظمین کے خلاف بارہ بنکی میں ایک اور معاملہ درج

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی اتر پردیش میں اگلے سال ہونے وال اسمبلی انتخابات کےمدنظر بارہ بنکی میں منعقد ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ اویسی اور اس تقریب کے منتظمین کے خلاف ک کووڈ-19 گائیڈلائن کی خلاف ورزی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثرنے کے الزام میں معاملہ درج کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد قومی پرچم کی توہین کو لےکر ایک اور معاملہ درج کیا گیا ہے۔

یوپی پولیس ایف آئی آر معاملہ: دی وائر کو عبوری راحت

سپریم کورٹ نے دی وائر کو چلانے والےادارے‘فاؤنڈیشن فار انڈیپنڈنٹ جرنلزم ’اور اس کےتین صحافیوں کے خلاف اتر پردیش میں درج ایف آئی آر کو رد کرانے کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کے پاس جانے کے لیے کہا اور انہیں گرفتاری سے دو مہینے کاتحفظ فراہم کیا ۔

یوپی: رپورٹر کے خلاف ایف آئی آر پر نیوز لانڈری نے کہا-صحافیوں کو ڈرانے کی کوشش

نیوز ویب سائٹ نیوزلانڈری کی رپورٹر ندھی سریش کے خلاف یہ ایف آئی آر نیوز18کے صحافی دیپ شریواستو کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔ندھی کی ایک رپورٹ میں یوپی کی ایک خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ان کے مذہب تبدیل کرنے کے سلسلےمیں خبر بنانے کو لےکر دیپ نے انہیں دھمکایا اور پیسے لیے۔

بارہ بنکی: یوپی پولیس نے دی وائر اور اس کے صحافیوں کے خلاف 14مہینوں میں چوتھی ایف آئی آر درج کی

اتر پردیش پولیس نے بارہ بنکی میں غیر قانونی طور پر ایک مسجد کو منہدم کرنے کی رپورٹ کو لےکرجمعرات کی شب دی وائر اور اس کے دو صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔مسجد کو مبینہ طور پر مقامی انتظامیہ کے ذریعے گزشتہ مئی میں منہدم کیا گیا تھا، جس کی خبر ہندوستان اور بیرون ملک میں دی وائر سمیت کئی دیگر میڈیا اداروں نے شائع کی تھی۔