The Wire

دہلی میں ریزرو بینک آف انڈیا کے باہر کیوں لگیں لوگوں کی قطاریں؟

ویڈیو: ریزرو بینک نے گزشتہ مئی میں 2016 کی نوٹ بندی میں لائے گئے 2000 روپے کے نوٹوں کو چلن سے باہر کیے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں 30 ستمبر تک بدلا جا سکتا ہے۔ بعد میں اس ڈیڈ لائن کو 7 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا۔ پھر کہا گیا کہ جو لوگ اب بھی نوٹ نہیں بدل سکے وہ آر بی آئی کے 19 علاقائی دفاتر میں جا کر نوٹ بدل سکتے ہیں۔

رشوت معاملہ: ایتھکس کمیٹی کی جانب سے شکایت کنندگان کو  پہلے بلائے جانے پر مہوا موئترا نے اٹھائے سوال

ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر بزنس مین درشن ہیرانندانی – بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے جن کے ذریعے موئترا کو رشوت ملنے کا الزام لگایا ہے – کو ایتھکس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو کہا جاتا ہے، تو انہیں ان سے جرح کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔

جھارکھنڈ: بی جے پی ایم ایل اے نے کہا – اگر مندروں کے آس پاس داڑھی — ٹوپی والے پائے گئے تو ان کی پٹائی ہوگی

سوشل میڈیا پر سامنے آئے ایک ویڈیو میں پلامو ضلع کے پانکی سے بی جے پی ایم ایل اے کشواہا ششی بھوشن مہتہ مبینہ طور پر کسی برادری کا نام لیے بغیر دھمکی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ اگر داڑھی، ٹوپی والے اور گائے کا گوشت کھانے والے ہندو مذہبی مقامات کے قریب نظر آئے تو ان کی پٹائی کی جائے گی۔

’رتھ پربھاری‘ کو اب نوڈل افسر کہا جائے گا، الیکشن کمیشن نے کہا – انتخابی حلقوں میں نہ ہو مہم

گزشتہ دنوں مرکزی حکومت کی جانب سے تمام وزارتوں کو جاری کیے گئے ایک سرکلر میں کہا گیا تھا کہ وہ ملک کے تمام اضلاع سے ایسے سرکاری افسران کے نام دیں، جنہیں مودی سرکار کی ‘حصولیابیوں کو دکھانے/ جشن منانے’ کی مہم میں’ ضلع رتھ پربھاری (اسپیشل افسر)’ کے طور پر تعینات کیا جاسکے۔

دہلی ہائی کورٹ نے تہواروں کے پیش نظر مسلم مہاپنچایت کی اجازت نہیں دی

دہلی ہائی کورٹ نے 29 اکتوبر کو قومی دارالحکومت کے رام لیلا میدان میں ‘آل انڈیا مسلم مہاپنچایت’ منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس وقت ہونے والے کئی ہندو تہواروں کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل سکتی ہے۔

قطر: ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق افسران کو سزائے موت؛ ہندوستان نے کہا – تمام قانونی راستے تلاش کر رہے ہیں

قطر میں بحریہ کی تربیت اور دیگر خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق افسران ایک سال سے زیادہ عرصے سے حراست میں ہیں۔ خبروں کے مطابق، ان پر جاسوسی کا الزام ہے۔

ہندوستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح  2022 میں پڑوسی ممالک سے زیادہ رہی: ورلڈ بینک رپورٹ

سال 2022 میں ہندوستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح 23.22 فیصد تھی جو پاکستان (11.3فیصد)، بنگلہ دیش (12.9فیصد) اور بھوٹان (14.4فیصد) سے کہیں زیادہ تھی۔ اسی سال چین میں بے روزگاری کی شرح 13.2 فیصد تھی۔

اسرائیل نے ہندوستان سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی اپیل کی

اسرائیلی سفیر ناؤر گیلون نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہندوستان ہماری بھرپور حمایت کر رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ حماس کو ہندوستان میں دہشت گرد تنظیم قرار دے۔ انہوں نے حماس کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔

چندریان پر این سی ای آر ٹی ماڈیول میں سائنس کو اساطیری واقعات سے منسلک کرنے پر ناراضگی

ماہرین تعلیم اور طلبہ تنظیموں نے کہا کہ بچوں میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کے بجائے مرکزی حکومت این سی ای آر ٹی کے ذریعے اساطیر اور سائنس کو ضم کر کےاپنے ‘بھگوا نظریات’ کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ چندریان 3 مشن پر این سی ای آر ٹی کے ذریعے جاری ایک ریڈنگ ماڈیول میں اسرو اور سائنسدانوں کی خدمات کا اعتراف کرنے کے بجائے وزیر اعظم کی تعریف و توصیف کی گئی ہے۔

کیا صحت سے متعلق پریشان کن ڈیٹا دینے کی وجہ سے آئی آئی پی ایس ڈائریکٹر کو ہٹایا گیا؟

ویڈیو: جولائی میں وزارت صحت نے این ایف ایچ ایس تیار کرنے والے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن سائنسز کے ڈائریکٹر کو معطل کر دیا تھا، کیونکہ وہ این ایف ایچ ایس —5 کے ‘ڈیٹا سے ناخوش’ تھے۔ گزشتہ دنوں ان کے استعفیٰ کے بعد یہ معطلی منسوخ کر دی گئی تھی۔ اس بارے میں تفصیل سے بتا رہی ہیں بن جوت کور۔

’گمنامی بابا‘ کو نیتا جی ثابت کرنے کی کوششوں کے پس پردہ آخر منشا کیا تھی؟

تقریباً چالیس سال قبل ایودھیا میں رہنے والے ‘گمنامی بابا’ کو سبھاش چندر بوس بتائے جانے کی کہانی ایک مقامی اخبار کی سنسنی خیز سرخی کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔ اس کے بعد نیتا جی کےلیے جذبات کی رو نے لوگوں کو اس مقام پر پہنچا دیا جہاں دلیل اور منطق کی گنجائش نہیں رہ جاتی۔

الہ آباد یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں کیس درج

الہ آباد یونیورسٹی میں تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر وکرم ہریجن کے خلاف وشو ہندو پریشد کے ایک عہدیدار نے مقدمہ درج کرایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ وکرم اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہندو دیوی دیوتاؤں کے بارے میں توہین آمیز اور نفرت انگیز پوسٹ لکھتے رہتے ہیں۔

مندر کے احاطے میں آر ایس ایس کی سرگرمیوں کی اجازت نہ دیں: کیرالہ ٹیمپل بورڈ

کیرالہ کے تراونکور دیواسووم بورڈ نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مندروں کے تہواروں اور رسومات کے علاوہ اس کے احاطے کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور جو اہلکار اس حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہیں گے، انہیں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی اے ایس افسران کو ’رتھ پربھاری‘ بنانا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر قانونی بھی ہے: سابق سکریٹری

مرکزی حکومت کی تشہیری مہم میں سرکاری افسروں کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت ہند کے سابق سکریٹری ای اے ایس شرما نے دی وائر کی عارفہ خانم شیروانی سے بات چیت میں کہا کہ انتخابات کے دوران رائے دہندگان کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی میں سرکاری افسران کو شامل کرنا انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تلنگانہ انتخابات سے پہلے بی جے پی نے پیغمبر اسلام پر تبصرے کی وجہ سے ٹی راجہ سنگھ پر عائد کی گئی معطلی کو ہٹایا

تلنگانہ کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو پارٹی نے گزشتہ سال اگست میں پیغمبر اسلام کے بارے میں ان کے مبینہ توہین آمیز تبصروں کی وجہ سے معطل کر دیا تھا۔ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے اور سنگھ، جن کے خلاف 100 سے زیادہ مجرمانہ مقدمات ہیں، ایک بار پھر گوشا محل انتخابی حلقہ سے انتخاب لڑیں گے۔

بیک وقت انتخابات کرانے کے لیے مطلوبہ تعداد میں ای وی ایم تیار کرنے میں الیکشن کمیشن کو ایک سال لگے گا: رپورٹ

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ الکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) بنانے کے لیے درکار سیمی کنڈکٹرز اور چپس کی کمی ہے، جس کا مطلب ہے کہ الیکشن کمیشن کو بیک وقت ووٹنگ کے لیے تیار ہونے میں تقریباً ایک سال کا وقت لگے گا۔

کرناٹک: وزیر نے کہا – حجاب پہن کر بھرتی کے امتحانات میں شامل ہو سکتے ہیں امیدوار

کرناٹک میں ہائر ایجوکیشن کے وزیر ایم سی سدھاکر نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہا کہ حجاب پہننے والے امیدواروں کو کرناٹک ایگزامینیشن اتھارٹی (کے ای اے) کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بھرتی امتحانات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لباس پر کسی قسم کی پابندی لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

مارچ 2017 میں یوگی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یوپی پولیس کے ’انکاؤنٹر‘ میں 190 لوگوں کی موت ہوئی

مارچ 2017 میں یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یوپی پولیس کے مبینہ انکاؤنٹر کے واقعات میں 190 لوگوں کی موت کے علاوہ، پولیس نے ایسے واقعات میں 5591 لوگوں کو گولی مار کر زخمی کیا ہے۔

سرکاری افسران کو ’رتھ انچارج‘ بنانے کے مودی حکومت کے اقدام کی شدید نکتہ چینی

مرکزی حکومت کی جانب سے 17 اکتوبر کو تمام وزارتوں کو جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک کے تمام اضلاع کے سرکاری افسران کے نام فراہم کریں، جنہیں مودی کی ‘گزشتہ نو سالوں کی حصولیابیوں کو دکھانے / جشن منانے’ کی ایک مہم کے لیے ‘ڈسٹرکٹ رتھ انچارج (خصوصی افسر)’ کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔

گجرات: گربا پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کم از کم 10 لوگوں کی موت

ایک رپورٹ کے مطابق، 24 گھنٹوں میں ایمبولینس سروس کے لیے 500 سے زائد کال کی گئیں اور حکومت نے الرٹ جاری کیا ہے۔ نیز، گربا کے منتظمین سے تمام ضروری اقدامات کرنے کو کہا گیا ہے، جس میں اس بات کو یقینی بنانا بھی شامل ہے کہ لوگوں کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس دستیاب ہوں۔

اکھلیش یادو کس کے لیے چیلنج بن رہے ہیں؟

ویڈیو: سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ہر روز کسی نہ کسی بات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ اس میں اپوزیشن کا انڈیا اتحاد بھی شامل ہے۔ سینئر صحافی شرت پردھان بتا رہے ہیں کہ انہیں اس بات کی تشویش ہے کہ جو ان کی صحیح جگہ ہے یا ریاست کے اسمبلی انتخاب میں پارٹی کو جو سیٹیں ملنی چاہیے، وہ اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کے بعد نہیں مل رہی ہیں۔

مدھیہ پردیش: کیا شیوراج سنگھ چوہان کو نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی نے کمزور کر دیا ہے؟

ویڈیو: مدھیہ پردیش کے سینئر صحافی دیپک تیواری نے ریاست کی سیاست اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی پوری سیاسی زندگی پر دی وائر کے اجے کمار کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وہ بتاتے ہیں کہ مودی گروپ نے کس طرح شیوراج سنگھ چوہان کو الگ تھلگ کرنے کا کام کیا ہے؟

اسپتال سے جیل تک: گورکھپور اسپتال سانحہ کی المناک یادوں پر ڈاکٹر کفیل خان کی کتاب

یہ ایک ڈاکٹر کے عزم اور حوصلے کی داستان ہے، یہ ایک خاندان کے مایوسی سے ابھرنے اور لوگوں میں امید کی جوت جگانے کی داستان ہے، یہ کرپشن اور ناانصافی و تعصب کے خلاف جدوجہد کی داستان ہے۔ یہ داستان پڑھی جانی چاہیے تاکہ لوگوں میں امید بندھے کہ انصاف کے لیے طاقتور لو گوں سے بھی لڑائی لڑی جا سکتی ہے، اور لڑ کر جیتی بھی جاسکتی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا – فون پر ’کیا بھوکے ہیں‘ پوچھ کر بناتے ہیں ہنگر انڈیکس، اپوزیشن نے بنایا تنقید کا نشانہ

حیدرآباد میں ایک تقریب میں شامل ہوئیں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے گلوبل ہنگر انڈیکس کے حوالے سے کہا کہ اس کے لیے 140 کروڑ کے ملک کے 3 ہزار لوگوں کو فون کر کے پوچھا جاتا ہےکہ کیا وہ بھوکے ہیں؟ گزشتہ دنوں جاری اس سال کے انڈیکس میں ہندوستان 125 ممالک کی فہرست میں111 ویں نمبر پر آیا ہے۔

پونے: کشمیری صحافی کو دیا گیا ایوارڈ منسوخ کرنے والے ادارے نے کہا – صحافی کی رائے حکومت سے نہیں ملتی

پونے کے مہاراشٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی-ورلڈ پیس یونیورسٹی نے کشمیری صحافی سفینہ نبی کو رپورٹنگ سے متعلق ایوارڈ کے لیے منتخب کیا تھا۔ تاہم، یہ ایوارڈ تقریب سے عین قبل منسوخ کر دیا گیا۔ ممبئی پریس کلب کے صدر نے کہا ہے کہ ایسا کرنا نفرت انگیز ہے اور اس کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔

آر آر ٹی ایس ٹرینوں کا نام ’نمو بھارت‘ رکھنے پر کانگریس نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح آر آر ٹی ایس کوریڈور کی دہلی-غازی آباد-میرٹھ ٹرینوں کا افتتاح کیا، جسے ‘نمو بھارت’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ نمو اسٹیڈیم کے بعد اب نمو ٹرین۔ وزیراعظم کی نرگسیت کی کوئی انتہا نہیں ہے۔

فلسطینی عیسائیوں اور مسلمانوں کو پناہ دینے والے غزہ چرچ پر اسرائیل کا حملہ

حماس کے زیر انتظام چلنے والی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غزہ میں آرتھوڈوکس یونانی چرچ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت عیسائی اور مسلم کمیونٹی کے تقریباً 500 لوگ یہاں پناہ لیے ہوئے تھے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد انہیں نقل مکانی کو مجبور ہونا پڑا تھا۔

کرناٹک: وی ایچ پی لیڈر نے مسلم دکانداروں کے بائیکاٹ کی اپیل کی، معاملہ درج

کرناٹک کے منگلورو میں منگلا دیوی مندر میں مسلم دکانداروں کا بائیکاٹ کرنے اور ہندوؤں کی دکان پر بھگوا جھنڈے لگانے کے لیے پولیس نے جمعرات کووشو ہندو پریشد کے ریاستی جوائنٹ سکریٹری کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

ہندوستان کے ہنگر انڈیکس میں 111ویں مقام پر آنے کے بعد حکومت رپورٹ کو قبول کرنے سے انکار کیوں کر رہی ہے؟

ویڈیو: حال ہی میں جاری گلوبل ہنگر انڈیکس رپورٹ میں ہندوستان 125 ممالک میں 111 ویں مقام پر ہے، جہاں یہ صرف چند بہت چھوٹے افریقی ممالک کو ہی پیچھے چھوڑ سکا۔ حکومت ہند نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے تیار کرنے کے طریقہ کار کو غلط قرار دیا ہے۔ انڈیکس بنانے والی ایجنسیوں نے حکومت کے اعتراض پر کہا ہے کہ ان میں کوئی میرٹ نہیں ہے۔

صحافیوں کے الکٹرانک آلات کو طویل عرصے تک ضبط رکھنا پریس کی آزادی پر کاری ضرب ہے: عدالت

ایڈیشنل سیشن جج پون سنگھ راجاوت نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے یہ تبصرہ کیا، نچلی عدالت نے دہلی پولیس کو دی وائر کے عملے سے ضبط کیے گئے الکٹرانک آلات واپس کرنے کو کہا تھا۔ پولیس نے اکتوبر 2022 میں بی جے پی کے ایک رہنما کی جانب سے دی وائر کے خلاف شکایت کے بعد ان آلات کو ضبط کیا تھا۔

اسمبلی انتخابات سے پہلے مرکزی حکومت نے گیہوں اور ربیع کی پانچ دیگر فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافہ کیا

گندم پیدا کرنے والی اہم ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے پہلے مرکزی حکومت نے 2024-25 کے مارکیٹنگ سیزن کے لیے گندم اور پانچ دیگر ربیع کی فصلوں – جو، چنا، مسور، ریپ سیڈ — سرسوں اور کُسُم کے لیے ایم ایس پی میں اضافے کا اعلان کیا۔ سب سے زیادہ ایم ایس پی اضافہ مسور کے لیے منظور کیا گیا ہے، جو 425 روپے فی کوئنٹل ہے۔

اترپردیش: اے ٹی ایس نے نکسلی روابط کے الزام میں ایکٹوسٹ جوڑے کو گرفتار کیا

گزشتہ 18 اکتوبر کو یوپی اے ٹی ایس نے ایکٹوسٹ برجیش کشواہا کو ان کی آبائی رہائش گاہ دیوریا سے گرفتار کیا، جبکہ ان کی بیوی پربھا کو چھتیس گڑھ کے رائے پورمیں ان کے مائیکے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری سال 2019 میں ان کے پاس سے ضبط کیے گئے الکٹرانک آلات کی جانچ اور ان سے ملے ڈیٹا کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

پونے انسٹی ٹیوٹ نے سیاسی دباؤ میں کشمیری صحافی کا ایوارڈ رد کیا، جیوری ممبران نے تقریب کا بائیکاٹ کیا

کشمیری صحافی سفینہ نبی کو ان کی ایک رپورٹ کے لیے پونے کے مہاراشٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی-ورلڈ پیس یونیورسٹی نے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا تھا۔ تاہم، ایوارڈ سے متعلق تقریب سے ایک دن پہلےانہیں فون پر مطلع کیا گیا کہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے ایوارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

این سی ای آر ٹی ریڈنگ ماڈیول میں چندریان 3 کی کامیابی کا سہرا مودی کو، خلائی سائنس کو ویدوں سے جوڑا

خلائی سائنس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چندریان مشن پر این سی ای آر ٹی کی جانب سے متعارف کرایا گیا ریڈنگ ماڈیول اسرو اور اس کے سائنسدانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، جنہوں نے کئی سالوں میں اپنی ناکامیوں پر جیت حاصل کی ہے۔