The Wire

اترپردیش: سپریم کورٹ نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی 2019 بلڈوزر کارروائی کو ’من مانی‘ قرار دیا

سپریم کورٹ نے اترپردیش میں ایک شہری پروجیکٹ کے لیے رہائشی مکانات کو غیر قانونی طور پر مسمار کرنے پر ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے کارروائی کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘آپ بلڈوزر لے کر راتوں رات گھر نہیں گرا سکتے’۔

سوپر چیٹ: یوٹیوب اور یوٹیوبر نفرت پھیلا کر کما رہے ہیں پیسے

یوٹیوب کا سوپر چیٹ فیچر پیسہ کمانے کے لیے عام شہریوں کو اشتعال انگیز مواد کی جانب راغب کر رہا ہے۔ سوپر چیٹ سے پیدا ہونے والی شدت پسندی پر قابو پانے میں یوٹیوب نہ صرف ناکام رہا ہے، بلکہ اس سے منافع بھی کما رہا ہے۔

بار ایسوسی ایشن کے  صدر نے سی جے آئی کو لکھا – عوامی تقریبات میں قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے

آل انڈیا بار ایسوسی ایشن کے صدر آدیش اگروال کا دعویٰ ہے کہ سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ کی میعاد 10 نومبر کو ختم ہونے والی ہے، ایسے میں چندر چوڑ نے عدلیہ کے اندر کے سنگین خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک بھر کے پروگراموں میں شرکت کرنے کو ترجیح دی ہے۔

صحافی صدیقی کپن کو عدالت سے راحت، ہر ہفتے یوپی تھانے میں رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں

کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کو اکتوبر 2020 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ یوپی کے ہاتھرس میں گینگ ریپ کیس کی رپورٹنگ کرنے جا رہے تھے۔ ستمبر 2022 میں سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دیتے ہوئے ہر ہفتے یوپی کے ایک تھانے میں حاضری لگانے کو کہا تھا۔ اب یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔

بی جے پی ایم پی کو لینڈ مافیا لکھنے والے اخبار کے مدیر عمران خان کو ہوئی جیل

کانگریس لیڈر ڈولی شرما نے بی جے پی لیڈر اتل گرگ پر الزام لگائے تھے، جس کی بنیاد پر غازی آباد کے صحافی عمران خان نے اپنے اخبار میں خبر شائع کی تھی۔ یوپی پولیس نے اسے ہتک عزت کا معاملہ مانتے ہوئے عمران کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

فل کورٹ میٹنگ کے دوران سی جے آئی چندر چوڑ کو کئی ججوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا

خصوصی رپورٹ: رواں سال اگست میں کچھ وکیلوں کو سینئر ایڈوکیٹ کا درجہ دینے سے متعلق سپریم کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ کے دوران چیف جسٹس چندرچوڑ کو کچھ ججوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قانون اور آدم خور باگھ سے برسرپیکار سندربن کی خواتین کی جنگلات کے حقوق کے لیے جدوجہد

ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کا اثر سندربن میں سب سے زیادہ ہے۔ سطح سمندر کے بلند ہونے، سائیکلون اور طوفان وغیرہ سے کھیتی کی بربادی کے بعد ماہی گیری پر انحصار زیادہ ہو گیا ہے۔ ایسے میں ان خواتین کا مطالبہ ہے کہ یہاں جنگلات کے حقوق کا قانون لاگو کیا جائے اور ماہی گیری کے حق کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔

کینیڈا میں ہوئے تشدد میں امت شاہ کے ملوث ہونے کے دعوے کو ہندوستان نے ’بے تکا‘ اور ’بے بنیاد‘ قرار دیا

ہندوستان نے کینیڈا کے نائب وزیر خارجہ کے اس دعوے کو ‘بے تکا’ اور ‘بے بنیاد’ قرار دیا ہے، جس میں وزیر داخلہ امت شاہ کو کینیڈین شہریوں کو قتل کرنے کی سازش میں ‘ملوث’ بتایا گیا تھا۔ ہندوستان نے کینیڈا کو وارننگ دی ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے دو طرفہ تعلقات پر سنگین نتائج ہوں گے۔

’اسپیکنگ ود نیچر‘ میں درج ہے ہندوستانی ماحولیاتی تحریک کے علمبرداروں کی تاریخ

ویڈیو: مؤرخ رام چندر گہا کی نئی کتاب ‘اسپیکنگ ود نیچر’ ہندوستانی ماحولیات کی ابتدائی تاریخ کو درج کرتی ہے۔ دی وائر ہندی کے مدیر آشوتوش بھاردواج نے ان سے اس کتاب کے بارے میں بات چیت کی۔

ہندوستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے مودی سرکار کےمقرر کردہ 2025 کے ہدف کو حاصل نہیں کر پائے گا

مودی حکومت نے ملک میں ٹی بی کے خاتمے کے لیے 2025 کا ہدف طے کیا ہے، حالانکہ گلوبل ٹیوبرکلوسس رپورٹ 2024 بتاتی ہے کہ یہ ممکن نہیں ہوگا۔ دنیا بھر میں ٹی بی کے کل معاملوں کا 26 فیصد معاملہ ہندوستان میں ہے۔ اس وقت ملک میں ایک اندازے کے مطابق ٹی بی کے 20 لاکھ کیس ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

کینیڈا: وزیر نے خالصتانیوں پر حملے کی سازش میں امت شاہ کے ’ملوث‘ ہونے کی ’تصدیق‘ کی تھی

کینیڈا کی قومی سلامتی کی مشیر نتھالی ڈروئن نے پارلیامانی کمیٹی کو بتایا کہ اس کیس کے پس منظر پر واشنگٹن پوسٹ سے بات کرنا ہندوستانی حکومت کی طرف سے پھیلائی جا رہی غلط جانکاری کا مقابلہ کرنے کے لیے میڈیا اسٹریٹجی کا حصہ تھا۔

اگنی ویر بھرتی ’گھوٹالہ‘؟ ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود فوج نے امیدواروں کے مارکس نہیں بتائے

ستمبر-نومبر 2022 میں ہوئی اگنی ویر بھرتی کے دوران منتخب امیدواروں کے مارکس ناکام امیدواروں سے کم تھے۔ لیکن مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے آرڈر کے چار ماہ گزرنے کے بعد بھی فوج نے درخواست گزاروں کے سامنے تمام امیدواروں کےمارکس ظاہر نہیں کیے ہیں۔

دستاویز رکھنے کے لیے صحافیوں پر مقدمہ چلانا تشویشناک اور قابل مذمت ہے: میڈیا ادارے

جی ایس ٹی چوری کے مبینہ کیس میں گرفتار سینئر صحافی مہیش لانگا کے خلاف گجرات میری ٹائم بورڈ کے خفیہ دستاویز رکھنے کے الزام میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس پر میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو کام کے دوران حساس دستاویز کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے لیے تعزیری کارروائی شروع کرنا تشویشناک ہے۔

سابق نوکرشاہوں کا وزیر داخلہ کو خط، کہا – اتراکھنڈ میں سسٹم نفرت کی نئی نرسری تیار کر رہا ہے

کانسٹی ٹیوشنل کنڈکٹ گروپ کی جانب سے لکھے گئے خط میں سابق نوکرشاہوں نے فرقہ پرستی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ میں جان بوجھ کر فرقہ پرستی کا زہر گھولا جا رہا ہے۔ یہ ایک منظم کوشش ہے، جس میں اقلیتوں کو اکثریت کی ماتحتی قبول کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

سربراہان مملکت سے ججوں کی ملاقات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی سودا ہوا ہے: سی جے آئی چندر چوڑ

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کا کہنا ہے کہ جب بھی ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ریاستوں اور مرکز میں حکومتوں کے سربراہوں سے ملاقات کرتے ہیں تو وہ کبھی زیر التواء مقدمات پر تبادلہ خیال نہیں کرتے۔ ملاقاتیں اکثر انتظامی امور سے متعلق ہوتی ہیں۔

کسی کے دین کی توہین سے بڑا کوئی گناہ نہیں؛ آج کا ہندو یہ کیوں بھول گیا ہے؟

اس نئے ہندو حق اور اختیارات کی بدولت کوئی بھی ہندو کسی بھی مسلمان سے کسی بھی موضوع پر پوچھ گچھ کرسکتا ہے۔ اسے ‘جئے شری رام’ کا نعرہ لگانے پر مجبور کر سکتا ہے ، کسی مسلمان کا ٹفن کھول کر دیکھ سکتا ہے، اس کا فریج چیک کر سکتا ہے، اس کی نماز میں خلل ڈال سکتا ہے۔

کیا حالیہ معاہدے سے ہندوستان-چین سرحدی تنازعہ حل ہو پائے گا؟

ہندوستان نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس نے چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ حل کر لیا ہے۔ کیا ہندوستان اب 2020 میں کھوئے ہوئے علاقے کو دوبارہ حاصل کر پائے گا؟ اس معاہدے پر دی وائر ہندی کے مدیر آشوتوش بھاردواج کی سینئر صحافی منوج جوشی کے ساتھ بات چیت۔

وکاس یادو گھر والوں سے مل کر لوٹ گئے، لیکن ماں کی کسک کیسے مٹے گی؟

جب میڈیا وکاس یادو کے بارے میں قیاس آرائیوں میں مصروف تھا، وہ اپنے گھر آئے، اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا، انہیں تسلی دی اور واپس لوٹ گئے۔ وکاس کے گھر والے حکومت کے رویے سے ناخوش ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے وکاس کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔

مسلمانوں کا اپنے لیے آواز اٹھانا شہری ہونے کے احساس کو بیدار کر رہا ہے

ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف غیر مسلم بھی بول رہے ہیں، لیکن اس سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جانا چاہیے کہ مسلمانوں کو اپنے حقوق کے لیے یا اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف تنہا آواز نہیں اٹھانی چاہیے۔

اتراکھنڈ: مسجد گرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دائیں بازو کا پرتشدد مظاہرہ، کئی زخمی

اترکاشی میں مسجد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گرانے کے لیے دائیں بازو کی تنظیموں نے مظاہرہ کیا، اس حوالے سے اترکاشی کے ڈی ایم نے اس ماہ کے شروع میں ہی کہا تھا کہ مسجد کے پاس تمام ضروری دستاویز ہیں اور یہ وقف بورڈ کے تحت رجسٹرڈ بھی ہے۔

تاریخ جسٹس چندر چوڑ کو کیسے یاد رکھے گی، یہ انہوں نے خود طے کر دیا ہے

ہندوستان کی تاریخ میں یہ درج کیا جائے گا کہ جب ہندوستانی سیکولرازم کی عمارت گرائی جارہی تھی تو ہمارے کئی جج صاحبان نے اس کی بنیاد کھودنے کا کام کیا تھا۔ اس میں جسٹس چندر چوڑ کا نام سرخیوں میں ہوگا۔

یوپی: غازی آباد کی رہائشی سوسائٹی میں اردو ٹیچر کے ساتھ بدسلوکی، زبردستی ’جئے شری رام‘ بولنے کو کہا

معاملہ غازی آباد کے کراسنگ ریپبلک کی ایک رہائشی سوسائٹی کا ہے، جہاں محمد عالمگیر ایک فلیٹ میں اردو پڑھانے جاتے ہیں۔ منگل کو جب وہ سوسائٹی پہنچے تو ایک شخص نے ان سے سوال جواب شروع کر دیا اور بعد میں انہیں لفٹ سے باہر نکال دیا۔

شہریت ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا سی اے اے-این آر سی پر کیا اثر ہوگا؟

ویڈیو: پچھلے ہفتے سپریم کورٹ نے شہریت ایکٹ 1955 کی دفعہ 6 اے کے آئینی جواز کو برقرار رکھا۔ یہ دفعہ آسام آنے والے تارکین وطن کو ہندوستانی شہریت دینے کی کٹ آف طے کرنے سے متعلق ہے۔ اس کے اثرات کے بارے میں دی وائر کی نیشنل افیئرز کی ایڈیٹر سنگیتا بروآ پیشاروتی سے میناکشی تیواری کی بات چیت۔

سپریم کورٹ نے مدارس کو بند کرنے کی این سی پی سی آر کی سفارش پر عبوری روک لگائی

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ کی تعمیل نہ کرنے والے سرکاری امداد یافتہ مدارس کو بند کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ممبئی کلب نے خاتون کرکٹر جمائمہ روڈریگز کی رکنیت رد کی، والد کے خلاف تبدیلی مذہب سے متعلق پروگرام کرنےکا الزام

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی بلے باز جمائمہ روڈریگز مارچ 2023 میں ممبئی کے کھار جم خانہ کی رکنیت حاصل کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر بنی تھیں۔ کلب کے ممبران کا الزام ہے کہ ان کے والد اپنی رکنیت کا استعمال کرتے ہوئے کلب کے احاطے میں تبدیلی مذہب سے متعلق پروگرام کرتے تھے۔

وکاس یادو اپنے پتے پر دستیاب نہیں، امریکی الزام کے فوراً بعد ان سے متعلق کیس کو نمٹایا گیا

امریکی محکمہ انصاف نے وکاس یادو کو ہندوستانی حکومت کا عہدیدار قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش رچی تھی۔ جب دی وائر دہلی میں وکاس یادو کے پتے پر پہنچا تو پتہ چلا کہ یادو دسمبر 2023 کے بعد سے وہاں نہیں آئے۔

’میں محفوظ ہوں‘: امریکی الزام کے فوراً بعد وکاس یادو نے اہل خانہ سے کہا

وکاس کے اہل خانہ نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے 17 اکتوبر کو الزام عائد کیے جانے کے چوبیس گھنٹے کے اندر یعنی 18 اکتوبر کو وکاس نے انہیں فون پر کہاتھا، ‘تشویش کی کوئی بات نہیں، میں خیریت سے ہوں اور محفوظ ہوں۔’

ہندوستان-کینیڈا تنازعہ میں خالصتان اور امت شاہ کی انٹری

ویڈیو: سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور ہندوستان پر کینیڈا میں تشدد کروانے کے الزامات کے حوالے سے دی کارواں کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر ہرتوش سنگھ بل اور دی وائر ہندی کے مدیر آشوتوش بھاردواج کے ساتھ میناکشی تیواری کی بات چیت۔

نجر مرڈر کیس: کینیڈین میڈیا نے کہا – تباہ کن سفارتی صورتحال، اور بھی سفارت کار کیے جائیں گے ملک بدر

دونوں ملکوں کی کشیدگی کے درمیان کینیڈا کی وزیر نے ہندوستان سے وابستہ کینیڈین کاروباریوں کو یقین دلایا ہے کہ ٹروڈو حکومت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی حمایت جاری رکھے گی۔

بہرائچ: اتر پردیش کا سب سے غریب ضلع دنگے کی آگ میں کیوں جھلسا؟

نیتی آیوگ کے مطابق، بہرائچ اتر پردیش کا غریب ترین ضلع ہے، جس میں کل آبادی کے 55 فیصد لوگ غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ لیکن حالیہ دہائیوں میں تیزی سے طاقتور ہوتے گئے ہندوتوا کو یہ المناک یا توہین آمیز نہیں لگتا۔

ایم پی: ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے ملزم کو ترنگے کو سلامی دینے اور ’بھارت ماتا کی جئے‘ کہنے کی شرط پر ضمانت

گزشتہ مئی میں مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پولیس نے فیضان نامی نوجوان کو ‘پاکستان زندہ باد، ہندوستان مردہ باد’ کا نعرہ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ فیضان کو ضمانت دیتے ہوئے ایم پی ہائی کورٹ نے کہا کہ مہینے کے پہلے اور چوتھے منگل کو وہ مقامی پولیس تھانے کے قومی پرچم کو 21 بار سلامی دیں گے اور ‘بھارت ماتا کی جئے’ کا نعرہ بلند کریں گے۔

مسجد میں ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے سے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوتے: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک میں گزشتہ سال ستمبر میں دو لوگوں نے مقامی مسجد کے اندر’جئے شری رام’ کا نعرہ لگایا تھا۔ اس سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کرناٹک ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی سی کی دفعہ 295 اے کے تحت اسے اس وقت تک جرم نہیں مانا جاسکتا، جب تک کہ اس سے امن و امان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔

مرکزی حکومت نے ’عوامی مفاد‘ کا حوالہ دیتے ہوئے آٹھ ضروری دواؤں کی قیمت بڑھائی

نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی آف انڈیا (این پی پی اے) کا کہنا ہے کہ دواسازوں نے بعض وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا، جس کے باعث اس نے وسیع تر عوامی مفاد میں دواؤں کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں کشیدگی، ماجرا کیا ہے؟

ایک کینیڈین اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ہندوستانی سفارت کاروں کے درمیان ہوئی بات چیت اور پیغامات میں ‘ہندوستان میں ایک سینئر عہدیدار اور راء کے ایک سینئر اہلکار’ کا ذکر ہے۔ الزامات کے مطابق وہ ‘سینئر عہدیدار’ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہیں۔

یوپی: بہرائچ میں کشیدگی کو ہوا دیتے ہوئے بی جے پی ایم ایل اے نے مسلمان صحافیوں کو نشانہ بنایا

گزشتہ 13 اکتوبر کو بہرائچ کے مہاراج گنج علاقے میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں گوپال مشرا نامی ایک ہندو نوجوان کی گولی لگنے سے موت ہوگئی اور کئی دیگرزخمی ہو گئے۔ سوموار کو مشتعل ہجوم نے مشرا کی موت کے خلاف احتجاج کیا اور دکانوں، گاڑیوں، ایک نجی اسپتال اور دیگر املاک کو آگ کے حوالے کر دیا۔ اسی دوران، بی جے پی ایم ایل اے نے سوشل میڈیا پر مسلمان صحافیوں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے ایک اور فرقہ وارانہ آگ بھڑکا دی۔

یوپی: ایودھیا کی ہارکا بدلہ لینے کے لیے بی جے پی ملکی پور ضمنی انتخاب کو فرقہ وارانہ رنگ دینے پر آمادہ

اتر پردیش میں ایودھیا ضلع کی ملکی پور اسمبلی سیٹ کے آئندہ ضمنی انتخاب میں بھدرسا قصبے کی ایک نابالغ کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کے معاملے کو دیگر انتخابی ایشوز پر حاوی کرنے کی کوششیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں، جبکہ بھدرسا ملکی پور اسمبلی حلقہ کا حصہ بھی نہیں ہے۔