Author Archives

دی وائر اسٹاف

امریکی صدر سے مودی کے سامنے ہندوستان میں آزادی صحافت کا مسئلہ اٹھانے کی اپیل

وزیر اعظم نریندر مودی تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ میں ہیں۔ انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کی ہے کہ انہیں اس موقع کو مودی کے ساتھ ہندوستان میں آزادی صحافت سے متعلق اہم مسائل اٹھانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

منی پور تشدد نے ملک و قوم کی روح کو مجروح  کیا ہے: سونیا گاندھی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منی پور میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری نسلی تشدد کے درمیان منی پور کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے24 جون کو نئی دہلی میں ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ وہیں، کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے منی پور میں امن کی اپیل کی ہے۔

کیرالہ: مندر کے احاطے میں ہتھیاروں کی مبینہ ٹریننگ پر آر ایس ایس کے ارکان کو ہائی کورٹ کا نوٹس

کیرل ہائی کورٹ دو عقیدت مندوں اور مندر کے آس پاس کے رہائشیوں کی طرف سے دائر ایک عرضی کی سماعت کر رہی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کے ممبروں کی طرف سے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر ڈرل / ہتھیاروں کی ٹریننگ مندر میں آنے والے عقیدت مندوں اور تیرتھ یاتریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کے لیے پریشانی کاسبب بن رہی ہے۔

یوپی: نوجوان کو پیڑ سے باندھ کر  پیٹا، سر منڈوایا اور ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگانے کو مجبور کیا

اتر پردیش کے بلند شہر ضلع کا معاملہ۔شروع میں پولیس نے ملزمین کے خلاف کارروائی کرنے کےبجائے متاثرہ ساحل خان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ بعد میں ان کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے تین ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہاراشٹر: مویشی لے جا رہے نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے الزام میں چھ گرفتار

مہاراشٹر کے ناسک ضلع کا معاملہ۔ بھیونڈی کے رہنے والے 23 سالہ لقمان سلیمان انصاری اور دو دیگر 8 جون کو کچھ مویشی لے جا رہے تھے، جب ایک ہجوم نے ان پر حملہ کر دیا۔ انصاری کی لاش 10 جون کو برآمد کی گئی۔ ملزمین کےمبینہ طور پر راشٹریہ بجرنگ دل سے وابستہ ہونے کی جانکاری ملی ہے۔

ملک کے مختلف تعلیمی اداروں کے 33 ماہرین تعلیم نے این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں سے اپنا نام ہٹانے کو کہا

یہ ماہرین تعلیم اور سیاسیات کے ماہرین، جو مختلف سطحوں پر این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں کی تیاری کے عمل میں شامل رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ کونسل کی طرف سے ان کتابوں میں کی گئی تبدیلیوں کے بعد، وہ یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ یہ ان کی تیار کردہ کتابیں ہیں۔

گجرات میں نو تعمیر شدہ پل افتتاح سے پہلے ہی گرا

یہ پل گجرات کے تاپی ضلع میں منڈولا ندی پر بنایا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کےحکم دے دیے گئے ہیں اور اس کی تعمیر میں شامل تین انجینئروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف کانگریس نے کہا کہ لوگ بی جے پی حکومت کے کرپشن ماڈل سے تنگ آچکے ہیں۔

جیک ڈورسی کے پاس جھوٹ بولنے کی کوئی وجہ نہیں، مرکز کے پاس ایسا کرنے کی ہر وجہ: سبل

کسانوں کے احتجاج کے دوران ٹوئٹر کے شریک بانی اور سابق مالک جیک ڈورسی کے دعووں کو مرکزی حکومت نے جھوٹا قرار دیا ہے۔ اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق آئی ٹی وزیر کپل سبل نے کہا کہ ڈورسی کے پاس جھوٹ بولنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے پاس ایسا کرنے کی ‘ہر وجہ’ تھی۔

ہندوستان نے ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی: سابق سی ای او جیک ڈورسی

ٹوئٹر کے شریک بانی اور سابق مالک جیک ڈورسی نے کہا ہے کہ اس سوشل پلیٹ فارم کو ہندوستانی حکومت کی جانب سے کسانوں کی تحریک کو کور کرنے اور حکومت پر تنقید کرنے والے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کے لیے ‘متعدد درخواستیں’ موصول ہوئی تھیں۔

کووِن ایپ سے لیا گیا شہریوں کا ڈیٹا ٹیلی گرام پر دستیاب ہوا: رپورٹ

ملیالہ منورما نے رپورٹ کیا ہے کہ اگر ٹیلی گرام پر کسی شخص کا موبائل نمبر درج کیاجاتا، تو رپلائی باٹ فوراً کوون ایپ پر اس کے ذریعے فراہم کردہ آدھار، پاسپورٹ یا پین کارڈ کی تفصیلات فراہم کرا دیتا۔ اس کے علاوہ، اس میں جینڈر، تاریخ پیدائش اور ویکسین کہاں لی گئی ، یہ جانکاری بھی تھی۔ مرکزی حکومت نے ڈیٹا لیک سے انکار کیا ہے۔

سنگھ کی ’گربھ سنسکار‘ مہم حاملہ خواتین کو ’سنسکاری‘ اور ’دیش بھکت‘ بچوں کو جنم دینا سکھائے گی

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے منسلک راشٹریہ سیویکا سمیتی نے 11 جون کو ‘گربھ سنسکار’ مہم کی شروعات کی ہے، جس کے تحت حاملہ خواتین کو بھگوت گیتا اور رامائن پڑھنے،منترپڑھنے اور یوگا وغیرہ کرنے کی ترغیب دی جائے گی تاکہ ‘سنسکاری اور دیش بھکت’بچے پیدا ہوں۔

یوپی: دلت خاندانوں کا الزام – بی جے پی لیڈر کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے، گھر چھوڑنے کو مجبور ہیں

اتر پردیش کے بلند شہر ضلع کے دیورالا گاؤں کا معاملہ۔ گاؤں کے چار دلت خاندانوں نے بی جے پی لیڈر کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے حوالے سے اپنے گھروں کے باہر پوسٹر چسپاں کیے ہیں ۔ الزام ہے کہ چند روز قبل ان کے خاندان کے دو افراد پر بی جے پی لیڈر اور ان کے حامیوں نے معمولی جھگڑے کے بعد حملہ کیا تھا۔

سینگول کا شکریہ ادا کرنے کے لیے تمل ناڈو سے این ڈی اے کے 25 سے زیادہ ایم پی منتخب کر کے بھیجیں: وزیر داخلہ

مودی حکومت کے نو سال پورےہونے پر بی جے پی کی جانب سے چلائی جا رہی ایک مہم کے تحت ویلور میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ نئی پارلیامنٹ میں ‘سینگول’ کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنے کے لیےریاست کے لوگ وہاں سےآئندہ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کے 25 ایم پی منتخب کریں۔

’لو جہاد‘ پر بی جے پی لیڈر پنکجا منڈے نے کہا – پیار، پیار ہوتا ہے، پیار کوئی دیوار نہیں دیکھتا

ایک پریس کانفرنس کے دوران ‘لو جہاد’ پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی کی قومی سکریٹری پنکجا منڈے نے کہا کہ اگر دو لوگ خالصتاً محبت کے لیےساتھ آئے ہیں تو اس کا احترام کیا جانا چاہیے، لیکن اگر اس کے پیچھے کوئی کڑواہٹ اور چالاکی ہے تو اسےالگ طرح سے دیکھا جانا چاہیے۔

گوڈسے بھارت کے سپوت تھے، اورنگ زیب اور بابر کی طرح  حملہ آور نہیں: مرکزی وزیر گری راج سنگھ

چھتیس گڑھ کے دورے پر گئے مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے کہا کہ گوڈسے گاندھی کے قاتل ہیں اور بھارت کے سپوت بھی ہیں۔ جن کو بابر کی اولاد کہلانے میں خوشی محسوس ہوتی ہے، وہ کم از کم بھارت ماتا کے سچےسپوت نہیں ہو سکتے۔

دہلی فسادات: ’جیل میں عمر خالد کے 1000 دن، مزاحمت کے بھی ہزار دن ہیں‘

جے این یو کے سابق طالبعلم عمر خالد نے سال 2020 میں شمال–مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات سے متعلق ایک معاملے میں جیل میں ایک ہزار دن پورےکر لیے ہیں۔ خالد کو دہلی پولیس نے ستمبر 2020 میں گرفتار کیا تھا اور ان پر یو اے پی اے اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت الزام لگائے گئے ہیں۔

سوہاس پالشیکر اور یوگیندر یادو نے این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں سے اپنا نام ہٹانے کو کہا

ماہرتعلیم سوہاس پالشیکر اور سماجی کارکن یوگیندر یادو نےاین سی ای آر ٹی سےسیاسیات کی نصابی کتاب سے ‘خصوصی صلاح کار’کے طور پر درج ان کا نام ہٹا نے کو کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نصاب کو ‘منطقی’ بنانے کے نام پرمسلسل مواد کو ہٹا نے کی وجہ سے ‘مسخ’ ہوچکی کتابوں میں اپنا نام دیکھنا ان کے لیے شرمندگی کا باعث ہے ۔

مودی کا کرشمہ اور ہندوتوا انتخابات جیتنے کے لیے کافی نہیں: آر ایس ایس سے وابستہ میگزین

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد شائع ہونے والے ایک شمارے میں آر ایس ایس سے وابستہ میگزین ‘دی آرگنائزر’ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیے اپنی صورتحال کا جائزہ لینے کا یہ صحیح وقت ہے۔ علاقائی سطح پرمضبوط قیادت اور مؤثر کام کے بغیر وزیر اعظم مودی کا کرشمہ اور ہندوتوا الیکشن جیتنے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔

مہاراشٹر: ٹیپو سلطان – اورنگ زیب سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر کولہاپور میں تشدد، 42 گرفتار

مہاراشٹر کے کولہاپور میں ہندوتوا تنظیموں نے اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان سے متعلق کچھ سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف احتجاج کے طور پر ایک ریلی نکالی تھی، جو پرتشدد ہو گئی تھی۔ پولیس نے منگل اور بدھ کو ہونے والے تشدد کے سلسلے میں تقریباً 42 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ تشدد اور سوشل میڈیا پوسٹ کے سلسلے میں 9 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

’واجپائی: دی ایسنٹ آف دی ہندو رائٹ‘ میں اٹل بہاری واجپائی کی ان دیکھی دنیا درج ہے

ابھیشیک چودھری نے اپنی کتاب ‘واجپائی: دی ایسنٹ آف دی ہندو رائٹ’ کے پہلے حصے میں راج کماری کول سے اٹل بہاری واجپائی کے رشتے، ان کی بیٹی نمیتاسمیت متعدد اچھوتے پہلو کو درج کیاہے۔ کرن تھاپر کے ساتھ بات چیت میں ابھیشیک نے کتاب کی اہمیت اور اسے لکھنے کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کی۔

اتراکھنڈ: مسلمان تاجروں کو دکانیں خالی کرنے کی دھمکی دینے والے پوسٹر چسپاں

گزشتہ ماہ مسلم کمیونٹی کے ایک شخص سمیت دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی، اس کے بعد سے اتراکھنڈ کے اترکاشی شہر میں کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔اس کشیدگی کے درمیان پرولا بازار میں کچھ پوسٹر چسپاں کیے گئے تھے، جس میں مسلم تاجروں سے 15 جون کو ہونے والی مہاپنچایت سے پہلے دکانیں خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔

بہار میں گرنے والے پل کو بنانے والی کمپنی گجرات کے بڑے تعمیراتی منصوبوں سے وابستہ ہے: رپورٹ

بہار کے بھاگلپور ضلع میں گنگا ندی پر پل کا ایک حصہ گر گیا تھا۔ حالانکہ عہدیداروں نے کہا تھا کہ اس کی تعمیر میں خامیوں کو دیکھتے ہوئے اسے منصوبہ بند طریقے سے گرایا گیا ہے۔ اس کو بنانے کا ٹھیکہ ایس پی سنگلا کنسٹرکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیا گیا تھا، جو گجرات میں پل سمیت کئی تعمیراتی منصوبوں سے وابستہ ہے۔

حکومت نے جس طرح کسانوں سے معافی مانگی تھی، اسی طرح پہلوانوں سے بھی مانگے گی: ستیہ پال ملک

جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت میں ہریانہ کے منڈلانا گاؤں میں منعقد ایک مہاپنچایت میں2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کی اپیل کی۔

یہ راہل نہیں مودی تھے، جنہوں نے ملک سے باہر ہندوستان کے اندرونی معاملوں پر بات شروع کی: تھرور

کانگریس کے سینئر لیڈرششی تھرور نے لندن میں دیے گئےراہل گاندھی کے بیانات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندرونی مسائل پر بیرون ملک بحث وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی نے شروع کی تھی۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی اسٹیج پر ہی کہا تھا کہ ہندوستان میں پچھلے 60 سالوں میں کچھ بھی اچھا نہیں ہوا ہے۔

پہلوانوں کے معاملے پر راہل گاندھی نے کہا – وزیر اعظم کے ’سرکشا کوچ‘ میں ایم پی محفوظ ہیں

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ بی جے پی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کےخلاف بے حسی کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی پر سوال اٹھائے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے بھی پوچھا ہے کہ ملزم کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی ہے۔

’ایک کھلاڑی نے پی ایم  سے برج بھوشن کے برتاؤ کے بارے میں شکایت کی تھی، لیکن انھوں نے کچھ نہیں کیا‘

ترنمول کانگریس کی ایم پی مہوا موئترا اور کانگریس کی ترجمان سپریا شری نیت نے پہلوانوں کی شکایت پر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف درج ایف آئی آر کے مبینہ حصے کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2021 میں ایک پہلوان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سنگھ کی ہراسانی کے بارے میں بتایاتھا، لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

بھوپال: اسکول میں حجاب کے بعد اقبال کی نظم پر تنازعہ، مدھیہ پردیش حکومت نے اسکول کی منظوری رد کی

مدھیہ پردیش کے دموہ میں واقع گنگا جمنا ہائر سیکنڈری اسکول غیر مسلم طالبات کو ‘حجاب’ پہنانے کے الزام میں جانچ کا سامنا کر رہا ہے۔ اب یہ اسکول مبینہ طور پر غیر مسلم طالبعلوں کو علامہ اقبال کی نظمیں گانے کے لیے مجبور کرنے کے حوالے سے بھی تنازعہ میں ہے۔

اڑیسہ کے بالاسور میں ہولناک ٹرین حادثے میں کم از کم 238 افراد ہلاک اور 900 کے قریب زخمی

ٹرین حادثہ جمعہ کی شام 6 بجکر 55 منٹ پر اڑیسہ کے بالاسور ضلع کے بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ دو ایکسپریس اورایک مال گاڑی کی ٹکر میں ہوئے حادثے کی اعلیٰ سطحی کمیٹی تحقیقات کرے گی۔ وزیر اعلی نوین پٹنایک نے ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

پہلوانوں کی حمایت میں سامنے آئی 1983کرکٹ ورلڈ کپ فاتح ٹیم، کہا – ان کے ساتھ ہوئے ناروا سلوک سے پریشان ہیں

سال 1983 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم نے پہلوانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھنا افسوسناک ہے کہ انہوں نے میڈل کو گنگا میں بہانے کے بارے میں سوچا۔ اس ٹیم میں کپل دیو، سنیل گواسکر جیسےسرکردہ کھلاڑی شامل تھے۔ٹیم کے ایک رکن راجر بنی اس وقت بی سی سی آئی کے سربراہ ہیں۔

برج بھوشن نے زبردستی گلے لگایا، کھلاڑیوں کو غلط طریقے سے چھوا اور دھمکایا: ایف آئی آر

دہلی پولیس کی جانب سے بی جے پی ایم پی اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف درج ایف آئی آر کی تفصیلات میں سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ اپنی شکایت میں ایک میڈلسٹ پہلوان نے کہا ہے کہ سنگھ نے انہیں ‘سپلیمنٹس’ دلانے کے عوض میں ان سےجنسی تعلقات کا مطالبہ کیا تھا۔

آزادی کے وقت سینگول کو ’اقتدار کی منتقلی‘ کی علامت بتانا ایک ’جھوٹ‘ ہے: این رام

مرکز کی نریندر مودی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘سینگول’ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو برطانوی ہندوستان کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے 15 اگست 1947 کواقتدر کی منتقلی کی علامت کے طور پرسونپا تھا۔سینگول کونئی پارلیامنٹ میں نصب کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر: بی جے پی ایم پی پریتم منڈے نے پہلوانوں کی حمایت کی، کہا – پہلوانوں کے احتجاج کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے

مہاراشٹر سے بی جے پی ایم پی پریتم منڈے نے کہا کہ جب کوئی خاتون اتنی سنگین شکایت کرتی ہے تو اسے بغیر کسی شک و شبہ کے سچ مان لینا چاہیے۔ اگرچہ میں اس حکومت کا حصہ ہوں، لیکن ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ جس طرح ہمیں پہلوانوں سے بات چیت کرنی چاہیے تھی،نہیں کی گئی۔

منی پور میں تشدد بھڑکانے میں چیف منسٹر اور بی جے پی ایم پی کے رول کی جانچ ہونی چاہیے: منی پور ٹرائبلس فورم

منی پور میں گزشتہ ماہ 3 مئی سے ہونے والے نسلی تشدد کے سلسلے میں منی پور ٹرائبلس فورم نے کہا ہے کہ این بیرین سنگھ کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی ریاست میں پولرائزیشن کی سیاست دیکھنے کو مل رہی ہے۔فورم نے چیف منسٹر اور بی جے پی کے ایک راجیہ سبھا ایم پی کے مبینہ رول کی جانچ کی اپیل کی ہے۔

ہریانہ کے بی جے پی لیڈروں نے تسلیم کیا کہ پارٹی نے پہلوانوں کے احتجاج پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے دہلی میں جاری پہلوانوں کے احتجاجی مظاہرہ کو کسان یونینوں، کھاپ پنچایتوں کے علاوہ کئی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ وہیں، ہریانہ بی جے پی کے تمام رہنما خاموشی اختیار کیےہوئے ہیں، جبکہ احتجاج کی قیادت کرنے والے کئی پہلوان اسی ریاست سے آتے ہیں۔

کپور تھلہ فیکٹری 2022-23 میں ایک بھی وندے بھارت ٹرین نہیں بنا سکی، 32 کا ہدف تھا

انڈین ریلوے کی ایک ممتاز پروڈکشن یونٹ کپورتھلہ ریل کوچ فیکٹری نے 2022-23 میں 32 وندے بھارت ٹرینوں کے ہدف کو پورا کرنے میں ناکامی کے لیے خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور برقی آلات کی کمی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

مسلمانوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ پر کارروائی نہ کرنے پر اتراکھنڈ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیلوں نے گورنر کو خط لکھا

سپریم کورٹ کے وکیلوں کے ایک گروپ کی طرف سے اتراکھنڈ کے گورنرگرمیت سنگھ کو لکھے گئے خط میں اپریل میں 12 دنوں کے اندر پیش آنے والے چار واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام واقعات ہندو قوم پرست تنظیموں کی طرف مسلمانوں کے خلاف انجام دیے گئے تھے۔ خط میں ایسے واقعات کے سلسلے میں اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت کی بے حسی پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔

ہندوستان سے چینی صحافیوں کو نکالے جانے پر چین نے کہا – وہ ’مناسب جوابی اقدامات‘ کرے گا

اسی کی دہائی کے بعد پہلی بار ہندوستان میں کوئی چینی رپورٹر نہیں ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی اور چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کے آخری دو صحافیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ اس کے پاس اپنی میڈیا تنظیموں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب جوابی اقدامات کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

پروپیگنڈہ فلموں سے لڑنے کا واحد طریقہ اداکاروں کا بولنا ہے: نصیر الدین شاہ

مشہور اداکارنصیر الدین شاہ نے کہا کہ شدت پسندی اور پروپیگنڈہ کے لیے بنائی جانے والی فلموں سے لڑنے کا واحد طریقہ اداکاروں کا بولنا ہے۔اگرچہ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بہت سے ایکٹر ایسا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔