Arfa-ji-thumb-1

بہار: نتیش کمار کے پلٹنے کے بعد کیا تیجسوی یادو ان سے بڑے لیڈر بن کر ابھر رہے ہیں؟

ویڈیو: بہار میں ہوئی سیاسی اٹھا پٹک کے بعد آر جے ڈی لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو ریاست میں جن وشواس یاترا نکال رہے ہیں، جس میں کافی بھیڑ دیکھی گئی ہے۔ کیا یہ ریاست کی بدلتی سیاسی تصویر کا اشارہ ہے، اس موضوع پر اظہار خیال کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔

سال 2002 کے گجرات فسادات کے بعد تعمیر کی گئی مسلم بستی سٹیزن نگر کی ایک تصویر، جہاں پیٹ اور پھیپھڑوں کے کینسر سے کئی لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ (تصویر: تاروشی اسوانی)

گجرات فسادات کے 22 سال: ریپ متاثرہ آج بھی مردوں سے ڈرتی ہے، ایک کر رہی ہے شوہر کی واپسی کا انتظار

سال 2002 کے گجرات فسادات کے دوران اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے بعض متاثرین سے دی وائر نے بات کی تو معلوم ہوا کہ آج بھی ان کے زخم مندمل نہیں ہوئے ہیں۔ وہ فسادات کے بعد بنی مسلم بستیوں میں غیر انسانی حالات میں رہنے کو مجبور ہیں۔

Arfa-Ji-thumb

درباری میڈیا شرمسار، نفرت پھیلانے کے باعث نیوز چینلوں کو جرمانہ

ویڈیو: نیوز براڈکاسٹنگ اینڈ ڈیجیٹل اسٹینڈرڈ اتھارٹی (این بی ڈی ایس اے) نے نفرت اور فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے میں کردار ادا کرنے پر ٹائمز ناؤ نوبھارت، نیوز 18 اور آج تک کے تین شوز کو ہٹانے کو کہا ہے اور جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ تفصیل سے بتا رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔

Alishan-Thumb

’جیسے میرے شوہر نے سرنگ توڑ کر مزدوروں کو نکالا تھا، انہوں نے گھر توڑ کر میرے بچوں کو نکال دیا‘

ویڈیو: اتراکھنڈ کے سلکیارا سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کے بچاؤ آپریشن کی قیادت کرنے والے ‘قومی ہیرو’ وکیل حسن کے گھر کو دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تجاوزات کا حوالہ دیتے ہوئے منہدم کر دیا ہے۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تمام ضروری دستاویز موجود ہیں اور اس کارروائی کی وجہ ان کا مسلمان ہونا ہو سکتا ہے۔

Ajay-V-Shridhar-Thumb

سرکاری گھریلو اخراجات کی رپورٹ پر سوال: غربت کی لکیر کا کچھ اتا پتا نہیں تو غربت 5 فیصد سے کم کیسے ہوئی؟

ویڈیو: حال ہی میں مرکزی حکومت نے گھریلو اخراجات کے سروے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں محض 5 فیصد سے بھی کم غربت رہ گئی ہے۔ ماہرین نے اس دعوے کے ساتھ سروے کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ کیا اس سروے کے اعداد و شمار قابل اعتماد ہیں؟ اس بارے میں سینئر صحافی وی سری دھر سے اجئے کمار کی بات چیت۔

Supriya-Arfa-Ji-thumb

بی جے پی کا سوشل میڈیا فیک نیوز کی فیکٹری ہے: سپریہ شرینتے

ویڈیو: راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیایے یاترا’، آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی کی تیاری سمیت مختلف موضوعات پر کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینتے سے بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔

سلکیارا ٹنل کے دہانے پر بچاؤ اہلکار۔ (فائل فوٹو: X/@KirenRijiju)

اتراکھنڈ ٹنل میں پھنسے مزدوروں کو بچانے والے کے گھر چلا بلڈوزر، بیوی نے کہا- مسلمان ہونے کی وجہ سے بنایا گیا نشانہ

اترکاشی کی سلکیارا سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچانے میں جب جدید ترین مشینیں اور غیرملکی ماہرین ناکام ہو گئے تھے، تب وکیل حسن کی قیادت میں ریٹ مائنرس کی ٹیم نے بچاؤ آپریشن کو انجام تک پہنچایا تھا۔ اب دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وکیل کے مکان کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کر دیا ہے۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

پتنجلی آیوروید کے اشتہارات کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے حوالے سے ڈاکٹر نے مرکز سے شکایت کی

کیرالہ کے ڈاکٹر کیوی بابو نے مرکز سے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بذات خود مرکزی وزارت کی متعدد ہدایات اور وزیر اعظم کے دفتر کی مداخلت کے باوجود پتنجلی کی ہربل مصنوعات کے گمراہ کن اشتہارات کے سلسلے میں اتراکھنڈ کے حکام نے پتنجلی آیوروید کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

ایودھیا کے رام جنم بھومی پولیس اسٹیشن میں جمع ہوئے چھینا جھپٹی کا نشانہ بننے والے تلنگانہ کے عقیدت مند۔ (تصویر: کرشن پرتاپ سنگھ)

ایودھیا آنے والے عقیدت مندوں کے ساتھ پیش آنے والے حادثات اور واقعات کو میڈیا رپورٹ کرنے سے گریز کیوں کر رہا ہے؟

ایودھیا میں میڈیا کے ایک حصے کی طرف سے ‘منفی’ خبروں سے انکار کرنے کا سلسلہ رام مندر کی پران —پرتشٹھاکی تقریب کے اگلے دن ہی شروع ہو گیا تھا۔ اسی وقت، جب رام للا کے درشن کے لیے جمع ہونے والے ہجوم کی دھکا مکی میں کچھ لوگ زخمی ہوگئے تھے اور ان میں سے ایک کی موت ہو گئی تھی، تو میڈیا نے اسےنشر کرنے سے گریز کیا تھا۔

سابق جج اجئے کرشن وشویش۔

یوپی: گیان واپی تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دینے والے جج یونیورسٹی کے لوک پال بنائے گئے

اتر پردیش کے وارانسی میں گیان واپی مسجد کے ویاس تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دینے والے جج اجئے کرشن وشویش کو ریٹائرمنٹ کے بعد لکھنؤ کی ڈاکٹر شکنتلا مشرا نیشنل ری ہیبلیٹیشن یونیورسٹی میں تین سال کے لیے لوک پال مقرر کیا گیا ہے۔

SV-Prof-Thumb

کیا سیتا اور اکبر کا نام ایک ساتھ لینا گناہ ہے؟

ویڈیو: وشو ہندو پریشد نے کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی، جس میں شیروں کے جوڑے کا نام ‘اکبر’ اور ‘سیتا’ رکھنے پر اعتراض کیا گیا تھا۔کورٹ کےسوال کرنے پر ان شیروں کے تریپورہ سے بھیجے جانے کی بات سامنے آئی، جس کے بعد تریپورہ حکومت نے چیف وائلڈ لائف وارڈن کو معطل کر دیا۔ اس بارے میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن اور پروفیسر اپوروانند۔

Arfa-ji-thumb-5

اگر نریندر مودی دوبارہ اقتدار میں آئے، تو کیا کرے گا مسلمان؟

ویڈیو: آئندہ لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی حکومت کی واپسی کے امکانات اور مسلم کمیونٹی پر اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔

FotoJet (1)

چناروں کے سائے میں شارجہ میں کرکٹ اور کشمیر

وزیر اعظم نریندر مودی جب امارات کے ابوظہبی کے نواح میں ابو موریخاء کے مقام پر ہندوؤں کے سوامی نارائن فرقہ کے مندر کا افتتاح کررہے تھے، تو اسی ملک کے دوسرے سرے پر شارجہ میں کنٹرول لائن کے آر پار جموں و کشمیر سے وابستہ تارکین وطن نے چنار اسپورٹس فیسٹول کا اہتمام کیا ہوا تھا۔

Arfa-Ji-UP-thumb

لوک سبھا انتخابات: کیا راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کا ساتھ آنا یوپی میں جیت دلا پائے گا؟

ویڈیو: ‘انڈیا’ اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم پر لمبے غور وخوض اور ناراضگی کی قیاس آرائیوں کے درمیان سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیایے یاترا’ میں شامل ہوئے۔ دونوں پارٹیوں کے لیے اس کا کیا معنی ہیں، اس بارے میں کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش سے بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔

Ajoy-Thumb-1

کیا عام انتخابات سے قبل کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن کے متحد ہونے سے گھبرائی ہوئی ہے مودی حکومت؟

ویڈیو: عام آدمی پارٹی کا الزام ہے کہ اگر وہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کرتی ہے تو اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ ٹھیک اسی وقت کانگریس کے بینک کھاتوں کو فریز کرنے کی خبر بھی آئی ہے۔ کیا یہ متحدہ اپوزیشن محاذ سے بی جے پی کے ڈرکی علامت ہے؟ دی وائر کے پولیٹکل ایڈیٹر اجئے آشیرواد کانظریہ۔

Arfa-ji-thumb-4

کیا مسلم ووٹروں کو لبھا پا رہے ہیں راہل گاندھی؟

ویڈیو: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیایے یاترا اتر پردیش کے مراد آباد پہنچی تھی۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں کیا راہل گاندھی کوئی اثر ڈالنے میں کامیاب ہوں گے، اس بارے میں بات کرتی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔

maxresdefault_magicstudio_jn5cpudfmyf

کسانوں کے خلاف افواہوں کے جواب میں جانیے کھیتی — کسانی کی سچائی

ویڈیو: کسان اس وقت اپنی فصلوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت کے لیے احتجاج نہیں کر رہے ہیں بلکہ حکومت سے ایسے نظام کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں اپنی محنت کی واجب قیمت مل جائے۔ کسانوں کے احتجاج اور ان کے مطالبات پر روشنی ڈال رہے ہیں دی وائر کےاجئے کمار۔

maxresdefault-1-6

مہاراشٹر: مراٹھا کمیونٹی کو 10 فیصد ریزرویشن، پھر بھی منوج جرانگے نے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیوں کیا

ویڈیو: مہاراشٹر کی ایکناتھ شندے حکومت نے مراٹھا کمیونٹی کے لیے تعلیمی اداروں اور سرکاری نوکریوں میں 10 فیصد نشستیں ریزرو کرنے کا بل منظور کیا ہے۔ تاہم، مراٹھا کمیونٹی کے رہنماؤں کا استدلال ہے کہ یہ بل انتخابی چال ہے۔ یہ عدالتوں میں قانونی جانچ پڑتال کا سامنا نہیں کرپائے گا کیونکہ اسے صحیح طریقے سے تیار نہیں کیا گیا ہے۔

maxresdefault-1-5

دنیا میں مودی کی بدنامی، کسانوں کو ہراساں کرنے کے حربے

ویڈیو: ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے کچھ ایکس اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہ ضرور اس پر عمل کریں گے، لیکن اس سے اتفاق نہیں رکھتے۔ اس حکم کو دیکھتے ہوئے کسانوں کی تحریک پر بات کر رہے ہیں دی وائر کے اجئے کمار۔

maxresdefault-11

کسانوں پر آنسو گیس کے استعمال کو لے کر ہریانہ پولیس سوالوں کے گھیرے میں

ویڈیو: فصلوں پر ایم ایس پی پر خریداری کی گارنٹی سمیت دیگر مطالبات کے ساتھ پنجاب اور ہریانہ کی سرحدوں پر جمع ہونے والے کسانوں کے خلاف ہریانہ پولیس کی کارروائی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ پولیس پر مسلسل آنسو گیس کے گولے چھوڑنے اور پیلٹ گن استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔ 21 فروری کو پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک نوجوان کسان شبھ کرن سنگھ کی موت بھی ہو گئی تھی۔

 (فائل فوٹو بہ شکریہ: X/@mishra_surjya)

پنجاب-ہریانہ کے کھنوری بارڈر پر ایک اور کسان کی موت، دلی چلو مارچ 29 فروری تک ملتوی

جمعہ کو دل کا دورہ پڑنے سے 62 سالہ درشن سنگھ کی موت ہوگئی۔ وہ دلی چلو احتجاجی مارچ کے دوران جان گنوانے والے چوتھے کسان ہیں۔ 29 فروری تک احتجاجی مارچ کو ملتوی کرتے ہوئے کسان لیڈروں نے کہا ہے کہ فی الحال ان کی توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ شبھ کرن کی موت کے لیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

برجیش پال اور ان کا مبینہ سوسائیڈ نوٹ۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@yadavakhilesh)

اترپردیش: مبینہ طور پر پیپر لیک سے پریشان بے روزگار نوجوان نے پھانسی لگائی

نوجوان کی شناخت اتر پردیش کے قنوج کے رہنے والے برجیش پال کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ حال ہی میں پولیس بھرتی کے امتحان میں شامل ہوئے تھے اور مبینہ طور پر پیپر لیک سے پریشان تھے۔ اپنے پیچھے چھوڑے گئے ایک سوسائیڈ نوٹ میں انہوں نے اپنے اس قدم کے لیے بے روزگاری کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

گجرات: پی ایم جن آروگیہ یوجنا سے وابستہ اسپتالوں کو پچھلے دو سال کے بقایہ جات ادا نہیں کیے گئے

پی ایم جے وائی ایمپینلڈ پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن (پی ای پی ایچ اے جی) نے کہا ہے کہ وہ 26 سے 29 فروری تک اس اسکیم کے تحت مریضوں کو ‘علامتی احتجاج’ کے طور پر قبول نہیں کرے گی۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسکیم کے تحت تقریباً 300 کروڑ روپے کے بقایہ جات کب ادا کیے جائیں گےحکومت کی طرف سے اس بات کی کوئی تحریری یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔

maxresdefault-10

بی جے پی ہی نہیں بلکہ سیکولر پارٹیوں میں بھی مسلمان لیڈروں کی حالت بدتر

ویڈیو: حالیہ دنوں میں ایسے لوگ سامنے آئے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو ان پارٹیوں میں بھی مناسب نمائندگی نہیں مل رہی جو خود کو مبینہ طور پر سیکولر کہتی ہیں۔ اس موضوع پر حال ہی میں کانگریس چھوڑنے والے مہاراشٹر کے لیڈر بابا صدیقی اور سابق مرکزی وزیر مملکت سلیم شیروانی سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: www.eci.gov.in)

ہندوستان کے لیے بیلٹ پیپر کے نظام کو دوبارہ اپنانا کیوں ضروری ہے

بیلٹ پیپرز کی شفافیت کے برعکس، ای وی ایم – وی وی پی اے ٹی نظام پوری طرح سے غیر شفاف ہے۔ سب کچھ ایک مشین کے اندر مبہم انداز میں رونما ہوتا ہے۔ وہاں کیا ہو رہا ہے، اس کے بارے میں ووٹر کو کوئی جانکاری نہیں ہوتی۔ نہ ہی اس کے پاس اس بات کی تحقیق کرنے یا مطمئن ہونے کا کوئی موقع ہوتا ہے کہ اس کا ووٹ صحیح امیدوار کو ہی گیا ہے۔

maxresdefault-9

’خالصتانی‘: بی جے پی لیڈروں نے مغربی بنگال میں سکھ آئی پی ایس افسر کی توہین کی

ویڈیو: مغربی بنگال میں بی جے پی کے لیڈر آف اپوزیشن سویندو ادھیکاری اور بی جے پی کے ایک ایم ایل اے نے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیش خالی علاقے کے اپنے دورے کے دوران وہاں تعینات ایک سکھ آئی پی ایس افسر جسپریت سنگھ کو مبینہ طور پر ‘خالصتانی’ کہہ دیا تھا۔ اس معاملے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

maxresdefault-1-4

چنڈی گڑھ میئر الیکشن میں دھاندلی: سپریم کورٹ نے کیا مکمل انصاف

ویڈیو: بی جے پی کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے 20 فروری کو سپریم کورٹ نے متنازعہ چنڈی گڑھ میئر الیکشن کیس کی سماعت کے دوران عام آدمی پارٹی (عآپ ) کے کلدیپ کمار کو شہر کے میونسپل کارپوریشن کا قانونی طور پر منتخب میئر قرار دیا۔ اس الیکشن میں پریزائیڈنگ افسر پر بیلٹ پیپرز میں گڑبڑی کرنے کا الزام لگا تھا۔

گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

ایک سو آٹھ مزاروں کو منہدم کیا جا چکا ہے، پوری ریاست میں وزیراعلیٰ کا بلڈوزر چل رہا ہے: گجرات کے وزیر داخلہ

گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے ریاستی اسمبلی میں کہا کہ بھوپیندر پٹیل کی قیادت والی گجرات حکومت نے ریاست میں 108 مزاروں کو منہدم کر دیا ہے۔ دوارکا سے شروع ہونے والی انسداد تجاوزات مہم پوربندر، احمد آباد، سورت، پاوا گڑھ، گر سومناتھ اور جام نگر تک پہنچ چکی ہے۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Unsplash)

جنوبی ریاستیں مرکزی حکومت پر ٹیکس منتقلی میں کم حصے داری کا الزام کیوں لگا رہی ہیں؟

حالیہ جی ایس ٹی تنازعہ نے سینٹرلائزیشن اور علاقائی خود مختاری کے مابین نازک توازن کو اجاگر کر دیا ہے۔ کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو کے سیاسی جماعتوں کے رہنما ٹیکس کی منتقلی میں جنوبی ریاستوں کے ساتھ مبینہ ناانصافی کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مرکز پر ریاستوں کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے۔

اجئے ماکن۔ (تصویر بہ شکریہ: ایکس ویڈیو گریب)

کانگریس کا الزام – محکمہ انکم ٹیکس نے پارٹی، یوتھ کانگریس وغیرہ کے بینک کھاتوں سے 65 کروڑ روپے نکالے

کانگریس کے خزانچی اجئے ماکن نے کہا کہ متعلقہ پیسے زمینی سطح کی کوششوں سے اکٹھے کیے گئے تھے، جس میں یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کے ذریعے کراؤڈ فنڈنگ ​​اور ممبرشپ کی مہم شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت جمہوریت کی صورتحال کے بارے میں ایک اہم سوال اٹھاتی ہے۔ کیا یہ خطرے میں ہے؟ ہماری امید اب عدلیہ پر ہے۔

maxresdefault-8

کروڑوں روپے خرچ کر کے اناج کی بوریوں پر ہوگا وزیر اعظم مودی کا پرچار

ویڈیو: لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت تقسیم کیے جانے والے اناج کے تھیلوں پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر لگی ہو۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے اپنے تمام 26 علاقائی دفاتر سے اس سلسلے میں ٹینڈر جاری کرنے کو کہا ہے۔

ستیہ پال ملک۔ (تصویر: دی وائر)

سی بی آئی نے کیرو ہائیڈرو پروجیکٹ کیس میں سابق گورنر ستیہ پال ملک کے یہاں چھاپے ماری کی

جموں و کشمیر کے گورنر رہے ستیہ پال ملک نے اکتوبر 2021 میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پروجیکٹ سے متعلق دو فائلوں کو منظوری دینے کے لیے 300 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم، انہوں نے سودے کو رد کر دیا تھا۔ اس الزام کی بنیاد پر سی بی آئی نے اس معاملے میں دو کیس درج کیے تھے۔

IMG-20240220-WA0015

عرب میں مندر کا افتتاح اور ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم؟

ویڈیو: وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 14 فروری کو ابوظہبی کے پہلے ہندو پتھر کے مندر کا افتتاح کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے اسے انسانیت کے مشترکہ ورثے کی علامت قرار دیا اور انسانی تاریخ کا نیا اور سنہری باب رقم کرنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ اس مکمل پیش رفت کے حوالے سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکاری اور آئی پی ایس افسر جسپریت سنگھ۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک/ویڈیو اسکرین گریب)

سویندو ادھیکاری کا مجھے ’خالصتانی‘ کہنا پوری  طرح سے ناقابل قبول: بنگال کے سکھ آئی پی ایس افسر

مغربی بنگال میں بی جے پی کے قائد حزب اختلاف سویندو ادھیکاری نے سندیش خالی کے اپنے دورے کے دوران وہاں تعینات سکھ آئی پی ایس افسر جسپریت سنگھ کو مبینہ طور پر ‘خالصانی’ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔ واقعہ کے وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘خالصتانی’ کہے جانے کے بعد اسپیشل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنگھ بی جے پی لیڈروں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

امین سیانی۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

مشہور ریڈیو اناؤنسر امین سایانی انتقال کر گئے

اکیانوے سالہ امین سایانی نے ریڈیو کی دنیا میں اپنے کیریئر کا آغاز 1952 میں ‘ریڈیو سیلون’ سے کیا تھا۔ سایانی کے بیٹے راجل سایانی نے بتایا کہ ان کے والد کو منگل کی رات دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد وہ انہیں ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال لے گئے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔

maxresdefault-7

منی پور سے سندیش خالی کا موازنہ غلط : کورٹ؛ ہندو خواتین کے نام پر بی جے پی کی سیاسی روٹیاں

ویڈیو: سپریم کورٹ نے ایک عرضی گزار کی جانب سے ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے ذریعے مغربی بنگال کے سندیش خالی میں خواتین کےجنسی استحصال کے الزامات کا موازنہ منی پور میں ہوئے خواتین کے معاملات کے ساتھ کرنے پر اعتراض کیا ہے اور ان سے عدالت کی نگرانی میں معاملے کی سی بی آئی/ایس آئی ٹی تحقیقات کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کو کہا ہے۔