کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی ایم ایل اے اور گجرات کے سابق وزیر پرنیش مودی نے 13 اپریل 2019 کو مقدمہ درج کرایا تھا۔ انہوں نے کرناٹک کے کولار میں لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک ریلی میں راہل کی جانب سے مودی سر نیم والوں کے تعلق سے کیے گئے تبصرے کے سلسلے میں شکایت کی تھی۔
پارلیامنٹ میں ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے کمار مشرا نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چار سالوں میں دلت کمیونٹی کے خلاف جرائم کے کم از کم 189945معاملے درج کیے گئے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے ہندوستان کو ‘ہندوراشٹر’ قرار دینے کے مطالبے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ جب ہندوستان تقسیم ہوا تو اسی مسئلے (مذہب) پر ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان بنا اور باقی ماندہ ملک ‘ہندو راشٹر’ ہے۔
ویڈیو: کیا نریندر مودی کے امرت کال میں لوگوں کا اپنی بات کہنا ‘زہر’ کی طرح ہے؟ راہل گاندھی لوک سبھا میں کچھ بول نہیں سکتے، جو لندن میں بول آئے ہیں، اس کے لیے بھی معافی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنایوپی میں ایک صحافی کو وزیر سے سوال پوچھنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ان موضوعات پر پروفیسر اپوروانند اور سدھارتھ وردراجن کی بات چیت۔
موربی ضلع انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،جس میں علاقے میں کام کرنے والے تمام تارکین وطن مزدوروں کو مقامی پولیس میں رجسٹریشن کرانے کو کہا گیا ہے۔ عدم تعمیل کی صورت میں کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔اس سلسلے میں اب تک کم از کم 50 معاملے درج بھی کیے جا چکے ہیں۔
کنڑ ایکٹر چیتن کمار نے سوموار کو ایک ٹوئٹ میں’ہندوتوا جھوٹ پر بنا ہے’ لکھتے ہوئے کہا تھاکہ اسے سچائی سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ اس ٹوئٹ کے خلاف بجرنگ دل کے ایک رکن کی شکایت پر چیتن کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
میرے پاس اس وقت ہندوستانی توشہ خانہ کی 2013سے اپریل 2022 تک کی 4660 تحائف کی لسٹ ہے۔ اس کو دیکھ کر ہندوستانی سیاستدانوں اور افسران کی کم مائیگی کا احساس ہوتا ہے۔ان کو غیر ملکی حکمراں اونے پونے تحائف دے کر ہی ٹرخا دیتے ہیں۔اس لسٹ میں بس درجن بھر ہی ایسے تحائف ہیں، جن کی مالیت لاکھوں میں یا اس سے اوپر ہوگی۔ اکثر تحفے معمولی پیپرویٹ، وال پینٹنگ، پین، کم قیمت والے کارپیٹ وغیر ایسی چیزوں پر مشتمل ہیں۔
آڈیو: ٹاٹا انرجی اینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ میں ماحولیاتی سائنسدان ڈاکٹر انجو گوئل کا ماننا ہے کہ آلودگی کو تعلیم کی طرح سیاسی مسئلہ بنایا جا نا چاہیے، اس سے بہت فرق پڑے گا۔
گراؤنڈ رپورٹ : آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے بعد مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں ایک نئی صبح کے آغاز کا دعویٰ کیا تھا اور یہاں کی عوام پر امید تھی کہ اب ترقی کا نیا سورج طلوع ہوگا، مگر تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہےاور لوگ آج بھی بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہیں۔سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال پہنچنے کی کوشش میں ہی متعدد لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
تین متنازعہ زرعی قوانین کوردکرنے کے لیے ایک سال سے زیادہ عرصے تک دہلی میں تحریک چلانے والے سنیوکت کسان مورچہ کی طرف سے رام لیلا میدان میں ایک مہاپنچایت کا انعقاد کیا گیا۔ مورچہ نے ان قوانین کو رد کرنے اور تحریک کے خاتمے کے دوران ایم ایس پی پر قانونی گارنٹی کے علاوہ مرکزکی جانب سے کیے گئے دیگر وعدوں کو پورا کرنے کو کہا ہے۔
ویڈیو: آنکھوں دیکھی، دم لگا کے ہیشہ اور لال سنگھ چڈھا جیسی فلموں کے ساتھ–ساتھ پنچایت، مرزا پور اور برید: ان ٹو دی شیڈو زجیسی ویب سیریز میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھا چکےاداکار شری کانت ورماسے ان کی زندگی، تھیٹر، ریڈیو، سنیما اوراوٹی ٹی پر ان کے تجربات اور سفر کے بارے میں بات چیت۔
ویڈیو: کرشی کی بات پروگرام کے اس ایپی سوڈ میں زراعت اور اشیائے خوردنی کی پالیسی کے ماہر دیویندر شرما ربیع کی فصل اور مختلف فصلوں کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں جانکاری دے رہے ہیں۔ اس سیزن میں کئی فصلوں کی پیداوار اوسط سے زیادہ رہی ہے جس کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہیں۔
ویڈیو: نومبر 2022 سے مہاراشٹر میں نفرت انگیز ریلیوں کا ایک دور شروع ہوا۔ یہ ریلیاں سکل ہندو سماج کی طرف سے منعقد کی جاتی ہیں اور اس دوران مبینہ لو جہاد اور تبدیلی مذہب جیسے مسائل اٹھائے جاتے ہیں۔ پچھلے 5 مہینوں میں مہاراشٹر کے 36 اضلاع میں اس طرح کی 100 سے زیادہ ریلیاں دیکھی گئی ہیں۔
ویڈیو: اس بار مودی حکومت نے تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعے لالو یادو اور تیجسوی یادو کے خاندانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ نوکری کے بدلے زمین معاملے میں ای ڈی نے لالو یادو کے خاندان سے متعلق تقریباً 24 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اس میں لالو یادو کے بیٹے سے لے کر بہو تک اور بیٹی کے گھر سے لے کرسمدھی تک چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس بارے میں بہار کے عام لوگ کیا سوچتے ہیں۔
ویڈیو: گزشتہ فروری میں آئی آئی ٹی –بامبے میں بی ٹیک کے طالبعلم درشن سولنکی کی موت ہاسٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی وجہ سے ہوگئی تھی۔ ان کے خاندان نے اس کے قدم کے لیے کیمپس میں ذات پات کی بنیاد پرہونے والےامتیازی سلوک کو ذمہ دار بتایا تھا۔ تاہم معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے اس کی تردید کی ہے۔
نیشنل الائنس آف جرنلسٹس اور دہلی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ ‘ہندوستان سماچار’ سےآکاش وانی اور دوردرشن کو خبریں فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ یہ قدم حکمراں جماعت کے حساب سے ہندوستان میں خبروں کا بھگوا کرن کر ے گا اور آزاد صحافت کا خاتمہ ہو جائے گا۔
ویڈیو: راجستھان کے بھرت پور ضلع کے گھاٹمیکا گاؤں کے رہنے والے جنید اور ناصر کی جلی ہوئی لاشیں ہریانہ کے بھیوانی میں ایک کار سے ملی تھیں۔ ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ان کی امیدختم ہوتی جا رہی ہے۔
تمل ناڈو کے اریالر ضلع کا معاملہ۔ پادری نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ وی ایچ پی لیڈر متھویل نے ان سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ پادری کے مطابق ، ایسا نہ کرنے پر متھویل نے انہیں اسکول کے بچوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگا کر بدنام کرنے کی دھمکی دی تھی۔
دی کشمیر ٹائمز کی ایگزیکٹو ایڈیٹر انورادھا بھسین کی طرف سےکشمیر میں صحافیوں کی صورتحال پرنیویارک ٹائمز میں لکھے گئے مضمون کو مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے ‘شاطرانہ اور فرضی پروپیگنڈہ’ قرار دیا تھا۔ بھسین نے کہا کہ وزیر کا ردعمل ان کے معروضات کو درست ثابت کرتا ہے۔
گزشتہ 13 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت میں ایمس جیسے اداروں کی تعداد پہلے کے مقابلے تین گنا بڑھ گئی ہے۔تاہم، وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 2014 میں ان کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مختلف ریاستوں میں شروع ہوئے ایمس میں سے ایک بھی مکمل طور پر کام نہیں کر رہا ہے۔
دستور ساز اسمبلی میں آئین کا پہلا مسودہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر نے کہا تھا کہ،’ایک نوزائیدہ جمہوریت کے لیےعین ممکن ہے کہ وہ جمہوریت کا ملمع بنائے رکھے، لیکن درحقیقت آمریت میں تبدیل ہوجائے۔’جب مودی کی انتخابی جیت کو جمہوریت،ان سے سوال یا اختلاف کرنے والوں کو ملک کا دشمن کا بتایا جاتا ہے ، تب ڈاکٹر امبیڈکر کی تنبیہ درست ثابت ہوتی نظر آتی ہے۔
ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا نے صرف بی جے پی کے وزراء کو بولنے کی اجازت دی اور پھر پارلیامنٹ کو ملتوی کردیا، انہوں نے اپوزیشن کے کسی بھی رکن کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔ اسی طرح کے الزامات لگاتے ہوئے کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے بھی بڑلا کو خط لکھا ہے۔
کشمیر میں میڈیا بلیک آؤٹ اور ریاستی جبر پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 15 مارچ کو گاندھی پیس فاؤنڈیشن میں ایک سیمینارہونے والاتھا۔ چند روز قبل ہی بھارت میں فاشزم کے موضوع پر ایک اور سیمینار کوپولیس نے منظوری نہیں دی، منتظمین نے اسے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، پھر پولیس کے فیصلے کو رد کیاگیا۔
مرکزی حکومت نے 2020 میں کووڈ-19 کے دوران مرکزی ملازمین کا 18 ماہ کا مہنگائی بھتہ(ڈی اے) روک دیا تھا۔ اس کی بحالی کے بعد سے یونین واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ اب حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ ڈی اے کو روک کر بچائی گئی رقم وبائی امراض کے دوران اقتصادی سرگرمیوں میں استعمال ہوئی تھی۔ اب بقایہ رقم ادا کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی طرف سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ چیترنوراتری اور رام نوامی تہواروں کے دوران ہر بلاک، تحصیل اور ضلع میں کمیٹیاں بنا کر مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔ اس کے تحت مندروں اور ‘شکتی پیٹھوں’ میں درگا سپت شتی اور اکھنڈ رامائن کا پاٹھ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ویڈیو: ہم جنس شادیوں کو تسلیم کرنے کی درخواستوں کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں داخل کیے گئے حلف نامہ میں مرکزی حکومت نے ایسی شادیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سے متعلق تمام پرسنل لااور آئینی ایکٹ صرف ایک مرد اور ایک عورت کے درمیان تعلق کو تسلیم کرتے ہیں۔
منگل کوکچھ ہندو تنظیموں نے کرناٹک کے ہاویری ضلع میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف لڑنے والے 19ویں صدی کے فوجی رہنما سنگولی رائینا کے مجسمے کے ساتھ ایک بائیک ریلی نکالی تھی۔ جب یہ ریلی ایک مسلم علاقے سے گزری تو کچھ شرپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور ایک مسجد پر پتھراؤ کیا۔
گراؤنڈ رپورٹ: اردوان نے انتخابات کو قبل از وقت یعنی مئی میں ہی منعقد کرانے کا اعلان کرکے سبھی کو چونکا دیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق زلزلہ سے چونکہ ایک بڑی آبادی اور وسیع علاقہ متاثر ہوا ہے، اس لیے باز آباد کاری کے لیے ضروری تھا کہ ایک مستحکم حکومت قائم ہو، تاکہ اس کو سخت فیصلے لینے میں آسانی ہو اوراس کے لیےعوام کا بھر پور منڈیٹ بھی حاصل ہو۔
گزشتہ ہفتے لکھنؤ میں ایک پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست میں پچھلے چھ سالوں میں کسی کسان نے خودکشی نہیں کی ہے۔ تاہم سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2017 سے 2021 کے درمیان ریاست میں 398 کسانوں اور کھیت میں کام کرنے731 مزدوروں نے خودکشی کی۔
دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیرج کمار 2015 اور 2018 کے درمیان بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے سربراہ تھے۔ اس دوران انہوں نے علاقائی کرکٹ مقابلوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والی میچ فکسنگ کو بے نقاب کیا تھا۔
ویڈیو: شمالی ہند سے لے کر جنوبی ہند تک اپوزیشن لیڈروں سے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی پوچھ گچھ اور کارروائی کے بارے میں دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن، سینئر صحافی نلن ورما اور رماکانت چندن کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: کیا بھارت جوڑو یاترا سے راہل گاندھی کی بنی امیج کو خراب کرنے کے ارادے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کانگریس ایم پی کی کیمبرج یونیورسٹی میں کی گئی تقریر کو طول دے کر بڑا ایشو بنانے کی کوشش کر رہی ہے؟ سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔
واقعہ سنبھل کے بدھ نگر کھنڈوا گاؤں کا ہے، جہاں 11 مارچ کو ثانوی تعلیم کی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) گلاب دیوی ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں۔ یہاں ایک مقامی صحافی سنجے رانا نے ان سے گاؤں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں سوال کیا۔ اس کے بعد بی جے وائی ایم لیڈر کی شکایت پر رانا کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جیل خانہ جات کے انسپکٹر جنرل نے کہا کہ سلچر حراستی مرکز سے 87 قیدیوں کے آخری گروپ کو مرکز کی ہدایات پر بنے ملک کے سب سے بڑے حراستی مرکز- مٹیا ٹرانزٹ کیمپ لے جایا گیا ہے ۔ اب سے ریاست کی چھ جیلوں- کوکراجھار، گوآلپاڑہ، تیز پور، سلچر، ڈبروگڑھ اور جورہاٹ میں بنے حراستی مراکز ختم ہو جائیں گے۔
ویڈیو: احمد آباد میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے چوتھے میچ سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے آسٹریلوی ہم منصب کے ساتھ اپنے نام سے منسوب اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے 130000 کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں میچ کے پہلے دن کے لیے 80000 ٹکٹ خریدے تھے۔
ویڈیو: ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی، جمہوریت کی زبوں حالی، اڈانی گروپ پر لگے الزامات اور اپوزیشن سمیت مختلف موضوعات پرمعروف ادیبہ اور سماجی کارکن ارندھتی رائے سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
مرنے والے کی شناخت سیوان ضلع کے حسن پور گاؤں کے رہنے والے 56 سالہ نسیم قریشی کے طور پر ہوئی ہے۔اہل خانہ نے پولیس پر ملزمان کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔
ویڈیو: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے شہر میں عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں منیش سسودیا اور ستیندر جین کے پوسٹر لگائے ہیں، جن میں ان پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کے حوالےسے طنز کیا گیا ہے۔اس سے ٹھیک پہلے، اپوزیشن پارٹیوں– جن میں کانگریس بھی شامل تھی، نے وزیر اعظم کو لکھے خط میں مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے بارے میں بات کی تھی۔ پارٹی کے اس متضاد رویے پر کانگریس کے رہنماؤں سے بات چیت۔
احمد آباد میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے بارڈر-گواسکر ٹرافی میچ سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے آسٹریلیائی ہم منصب کے ساتھ اپنے ہی نام والے اسٹیڈیم کا چکر کاٹا، جہاں بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے مودی کو انہی کی تصویر پیش کی۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، 130000کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں میچ کے پہلے دن کے 80000 ٹکٹ بی جے پی نے خریدے تھے۔
فلمی تاریخ دان نریش تنیجا کا ماننا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پیشہ ورانہ تربیت یافتہ خواتین بالی ووڈ کے ایسے شعبوں میں کارنامے دکھا رہی ہیں، جو ابھی تک صرف مردوں کے ہی کنٹرول میں ہوتے تھے۔ ان میں کیمروں کو سنبھالنا، ایڈیٹنگ جیسا مشکل اور صبر آزما کام اور حتیٰ کہ لائٹنگ میں بھی خواتین نے قدم جمائے ہیں۔