ہلدوانی میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بن بھول پورہ علاقے میں ایک مدرسہ کو ‘تجاوزات’ قرار دیتے ہوئے توڑنے کی کارروائی کے بعد علاقے میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ ضلع انتظامیہ نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مبینہ ادارہ جاتی امتیازی سلوک اور تفریق کے سبب روہت ویمولا اور پائل تڑوی کی خودکشی کے معاملے میں ان کی ماؤں کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی عرضی پر یو جی سی نے اس معاملے کی جانچ کے لیے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اگرچہ کمیٹی کے ارکان کے پاس امتیازی سلوک اور ذات پات کی تفریق سے نمٹنے کا کوئی ٹریک ریکارڈ نہیں ہے، اور وہ بی جے پی کے قریبی ہیں۔
ویڈیو: وزیر اعلیٰ سدا رمیا کی قیادت میں کرناٹک کے کابینہ وزیر اور اراکین اسمبلی نے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت نے ٹیکسوں کی تقسیم میں ریاست کے ساتھ ‘ناانصافی’ کی ہے اور خشک سالی کی امداد فراہم کرنے میں مبینہ تاخیر کی ہے۔
ویڈیو: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپوزیشن کے اتحاد، کانگریس کی حکمت عملی اور تیاریوں کے حوالے سے کانگریس لیڈر پون کھیڑا سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان میں ہونے والی ‘بلڈوزر’کارروائیوں کے بارے میں دو رپورٹ جاری کرتے ہوئےمسلمانوں کے گھروں، کاروباروں اور عبادت گاہوں کی بڑے پیمانے پر اور غیر قانونی مسماری کو فوراً روکنے کی اپیل کی ہے۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی مقتدرہ مدھیہ پردیش میں ‘سزا کے طور پر’ سب سے زیادہ 56 بلڈوزر کارروائیاں ہوئیں۔
ہندوستان کا صحافی اس وقت ایودھیا میں بھگوان رام کے ساتھ مصروف ہے۔ اس کو اب حکمران جماعت کے ایجنڈے کو چلانے اور اقتدار میں حکومت کے بجائے اپوزیشن سے سوال کرنے سے ہی فرصت نہیں ملتی ہے، تو کیسے پڑوسی کا حال دریافت کرنے پہنچ جائے گا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے اتراکھنڈ اسمبلی میں پیش کیے گئے یکساں سول کوڈ بل کے حوالے سےاپوزیشن کانگریس کا الزام ہے کہ حکومت نے کانگریس کے اراکین اسمبلی کو ان دفعات کا مطالعہ کرنے یا ان کے جائزہ کے لیے وقت دیے بغیر بل پیش کر دیا اور بغیر بحث کے قانون کو منظور کرنا چاہتی ہے۔
مصنف ہندوستان کے ایک نامور صحافی ہیں، جو انگریزی کے مؤقر اخبار دی ہندو کے ساتھ پچھلی دو دہائی سے وابستہ ہیں۔ ہندوستان میں مسلمانوں کے حوالے سے ان کی کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ پیش نظر کتاب میں تقریباً تمام موضوعات، جن میں لو جہاد، ہجومی تشدد، مساجد پر نشانہ، حجاب اور ہندوتوا وغیرہ شامل ہیں، پر بحث کی گئی ہے۔
ایک پروگرام کے دوران آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ جب 1925 میں آر ایس ایس کا قیام عمل میں آیا تھا، تب کوئی نہیں جانتا تھا کہ اصل ایجنڈہ کیا ہے۔ سب کو بتایا گیا کہ یہ ہندوؤں کو ایک چھت کے نیچے متحد کرنے کے ارادے سے تشکیل دیا گیا ہے۔ رام جنم بھومی جیسے معاملے تب ہی سامنے آئے جب ہم نے خاطرخواہ طاقت حاصل کر لی۔
گزشتہ 28 جنوری کو مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے بنگال میں کہا تھا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کو ایک ہفتے کے اندر پورے ملک میں نافذ کر دیا جائےگا۔ اب اس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کہنا چاہتے تھے کہ سی اے اے کے ضابطے بنانے کا عمل ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گا، لیکن ان کی زبان پھسل گئی۔
جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی قیادت والی اتحاد نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے دوران ایوان میں موجود سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ جب بی جے پی سیاسی طور پر کچھ نہیں کر پاتی، تو وہ پچھلے دروازے کا سہارا لیتی ہے اور اپنے حریف پر پیچھے سے حملہ کرتی ہے۔
چھیانوے سالہ لال کرشن اڈوانی کو ایک ایسے وقت میں بھارت رتن دیا گیا ہے، جب ملک اگلے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کر رہا ہے اور نریندر مودی اس کے مرکز میں ہیں۔ بے رحمی سے درکنار کیے گئے اپنے ‘گرو’ کو ملک کا سب سے بڑا اعزاز دے کر نریندر مودی نے ایک بار پھر توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔
ویڈیو: بی جے پی کے سینئر ترین لیڈر لال کرشن اڈوانی کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز – ‘بھارت رتن’ دینے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر لوک سبھا میں بولتے ہوئے ایوان میں کانگریس کے ایم پی گورو گگوئی کو تقریر کے دوران کئی بار ٹوکا تھا۔ اس پر گگوئی نے کہا کہ اپوزیشن ممبران پارلیامنٹ کو ان کی تقریر کے دوران روک دیا جاتا ہے لیکن حکمراں پارٹی کے ممبران ایوان میں کوئی بھی معاملہ اٹھا سکتے ہیں۔
ویڈیو: مودی حکومت کے عبوری بجٹ پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں دی وائر کے بانی مدیر ایم کے وینو اور او پی جندل گلوبل یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر دیپانشو موہن۔
ویڈیو: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بدھ کے روز ای ڈی نے زمین گھوٹالے سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے کے رجحان کے بارے میں بات کر رہے ہیں دی وائر کے پولیٹیکل ایڈیٹر اجئے آشیرواد۔
ویڈیو: 30 جنوری کو ڈی ڈی اے نے مہرولی علاقے میں واقع 600 سال پرانی اخوند جی مسجد کو منہدم کردیا۔ مسجد کی دیکھ بھال وقف بورڈ کر رہا تھا اور اس کے احاطے میں ایک مدرسہ بھی چل رہا تھا۔ اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے ڈی ڈی اے سے کارروائی کی وجہ بتانے کو کہا ہے۔
ویڈیو: ہندوستان کی سیاست، آئندہ لوک سبھا انتخابات اور مودی حکومت کی واپسی کے امکانات کے بارے میں امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے پروفیسر آشوتوش سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
انٹرویو: موت کے ساتھ زندگی بسر کرنے والے وارانسی کے ڈوم برادری کے لوگوں پر صحافی رادھیکا اینگر نے ‘فائر آن گنگیز: لائف امنگ دی ڈیڈ ان بنارس’ کے عنوان سے کتاب لکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ بھی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، لیکن مشکلیں ایسی ہیں کہ ان کی زندگی اگلے پہرکی روٹی کی جدوجہد میں ہی گزر جا رہی ہے۔
ویڈیو: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بار بار پالا بدلنے کی سیاست پرمغربی چمپارن کے لوگوں سے اجئے کمار کی بات چیت۔
ویڈیو: دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کو حال ہی میں ہریانہ کے آنجہانی صحافی رام چندر چھترپتی کے نام پر شروع ہوئے چھترپتی سمان-2023 سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ان کا اظہارخیال۔
حکومت نے 6 سال کے بعد اسسٹنٹ لوکو پائلٹ یعنی ریلوے ڈرائیوروں کی بھرتی نکالی ہے، وہ بھی محض 5696 عہدوں کے لیے۔ بہار میں نوجوان ان عہدوں کی تعداد بڑھانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ خبر ہے کہ ان مظاہروں کو کور کرنے والے کچھ چینلوں کے ویڈیو کو حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کا حوالہ دینے کے بعد یوٹیوب نے بلاک کر دیا ہے۔
نیشنل الائنس آف جرنلسٹس، دلی یونین آف جرنلسٹس اور آندھرا پردیش ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے کہا ہے کہ براڈکاسٹنگ سروسز بل ٹی وی چینلوں سے لے کرتمام طرح کے میڈیا مثلاً فلم، او ٹی ٹی، یوٹیوب، ریڈیو، سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ نیوز ویب سائٹس اور صحافیوں پر کنٹرول بڑھانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بجرنگ دل کے مراد آباد ضلع کے سربراہ مونو وشنوئی اور دیگر نے ایک گائے کو چرا کر جنگل کے علاقے میں مار ڈالا تھا۔ مرادآباد کے ایس ایس پی نے بتایا کہ مونو کا مقامی ایس ایچ او سےجھگڑا بھی تھا۔ اس نے علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے اور پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ واردات انجام دی تھی۔
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ریاست کبھی بھی شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) کو نافذ نہیں کرے گی۔ یہ مسلمانوں اور سری لنکائی تملوں کے خلاف ہے۔ حال ہی میں مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں پورے ملک میں سی اےاے نافذ کیا جائے گا۔
جمعہ کی صبح سی بی آئی کے لوگ دہلی کے وسنت کنج واقع سابق آئی اے ایس افسر اور انسانی حقوق کے کارکن ہرش مندر کے گھر اور جنوبی دہلی کے ہی ادھ چینی واقع ان کے دفتر پہنچے تھے۔ اس سے قبل ستمبر 2021 میں ای ڈی نے ان کے یہاں چھاپے ماری کی تھی۔
ویڈیو: ای ڈی نے بدھ کے روز جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالہ سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ اس سے پہلے سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے ساتھ ہوئی ان کی بات چیت۔
رام راجیہ خود بخود نہیں آئے گا، اس کے لیے بڑے پیمانے پر سماجی کوشش اور جد و جہد کرنی ہوگی۔ سب کے لیے انصاف چاہیے ہوگا۔ جنس، ذات پات اور برادریوں کے درمیان برابری لانی ہوگی۔ ہر ایک کے لیے معقول تنخواہ والی ملازمتیں، اچھی تعلیم اور صحت کی خدمات اور ماحول کی ضرورت ہوگی۔ لیکن یہ صرف رام کو پکارنے سے نہیں ہوگا۔
دسمبر 2023 کو دو افراد نے لوک سبھا کی وزیٹرگیلری سے ہال میں چھلانگ لگا کر دھوئیں کے کین کھول دیے تھے۔اس معاملے میں گرفتار کیے گئے پانچ بے روزگار نوجوانوں نے الزام لگایا کہ انہیں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے ساتھ غلط طریقے سے جوڑنے کے لیے عدالتی حراست میں بجلی کے جھٹکے دیے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یو اے پی اے کے تحت جرم قبول کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔
ویڈیو: کیا وجہ ہے کہ نتیش کمار کے اوپر ‘پلٹو رام’ کی مہر لگتی ہے، لیکن پھر بھی وزیر اعلیٰ کی کرسی ان کے پاس ہی رہتی ہے؟ بی جے پی اور آر جے ڈی کی سیاست اس میں کس طرح مدد کرتی ہے؟ اجئے کمار کا نظریہ۔
ویڈیو: لوک سبھا انتخابات سے قبل مودی حکومت کے عبوری بجٹ اور ملک کی معیشت کے حوالے سے ماہر اقتصادیات پروفیسر ارون کمار سے بات کر رہے ہیں دی وائر کے بانی مدیر ایم کے وینو۔
ویڈیو: نتیش کمار کے پھر سے پارٹی بدل کر حکومت بنانے اور اس تبدیلی کے بہار کی سیاست پر اثرات کے حوالے سے سینئر صحافی نلن ورما کے ساتھ دی وائر کی شراوستی داس گپتا کی بات چیت۔
یہ کتاب مجموعی طور پر 1953 کے بعد کے واقعات کا احاطہ کرتی ہے، اس میں ان واقعات اور پالیسیوں کا ایک جامع تجزیہ کیا گیا ہے جو اس نازک دور میں کشمیر میں رونما ہوئے۔اس کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت بھی ہندوستانی حکومت کشمیر میں پرانے آزمائے ہوئے طریقوں کو ہی آزما رہی ہے۔ یہ سبھی اقدامات بخشی دور کی ہی طرح تاریخ کے اوراق میں گم ہو جائیں گے۔
جنگ سے متاثرہ ملک اسرائیل میں پرکشش تنخواہ پر کنسٹرکشن انڈسٹری سے متعلق ملازمتوں کے لیے 10000 ہندوستانی کارکنوں کو بھیجنے کے لیے لکھنؤ میں ہوئے بھرتی کے عمل میں شامل لوگوں نے بتایا کہ وہ اسرائیل جانا چاہتے ہیں کیونکہ ہندوستان میں انہیں روزگار نہیں مل رہا ہے۔
ویڈیو: غزہ پر اسرائیل کے حملے کے درمیان جنوبی افریقہ نے اس پر نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا، جس نے اپنے فیصلے میں اسرائیل سے جینوسائیڈ کنونشن پر عمل کرنے کو کہا ہے۔ تاہم، اس نے جنگ بندی کی ہدایات نہیں دیں۔ فیصلے کی پیچیدگیوں پر دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کے ساتھ بات چیت۔
اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے کہا کہ بورڈ اس سال مارچ سے چار مدارس میں تبدیلیوں کو نافذ کرے گا اور بعد میں اسے اپنے زیر کنٹرول تمام 117 مدارس میں لاگو کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ سے چار جدید مدارس کام کرنا شروع کر دیں گے۔ وقف بورڈ فروری سے اس کے لیے اہل اساتذہ کی تلاش شروع کرے گا۔
آئی آئی ٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد جے این یو سے پی ایچ ڈی کر رہے شرجیل امام جنوری 2020 سے جیل میں ہیں۔ ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ شرجیل کو سول سوسائٹی گروپس اور سرکردہ سیاسی کارکنوں کی حمایت نہیں ملی ہے۔
گجرات کے مہسانہ ضلع کا واقعہ۔ مسلم کمیونٹی کے لوگوں کا الزام ہے کہ 21 جنوری کو ہندوتوا گروپوں نے رام مندر تقریب کے موقع پرایک شوبھا یاترا نکالی تھی، جو مقررہ روٹ کے بجائے ان کے علاقے سے گزاری گئی۔ دونوں فریق کے درمیان جھڑپ ہو گئی اور مسلم کمیونٹی کے 13 مردوں اور دو نابالغوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
راجستھان کے چتور گڑھ ضلع کا معاملہ۔ پولیس کے مطابق میواڑ یونیورسٹی کے بی فارما کے طالبعلم سہراب قیوم نے انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ قابل اعتراض تبصرے پوسٹ کیے تھے۔ قیوم جموں و کشمیر کے راجوری علاقے کے رہنے والے ہیں۔ جموں کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ان کے اقدامات کی ‘سخت مذمت’ کی ہے اور ان کے تئیں نرمی برتنے کی استدعا بھی کی ہے۔
دہلی حکومت کے زیر انتظام براڑی اسپتال کا معاملہ۔ الزام ہے کہ ہسپتال کا صفائی عملہ واجب الادا تنخواہ کی عدم ادائیگی اور تنخواہ میں کٹوتی سے پریشان ہے۔ خواتین ملازمین کو مسلسل بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان سے اکثر جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ دہلی کے وزیر صحت کی یقین دہانی کے بعد ملازمین نے اپنا احتجاجی مظاہرہ فی الحال ختم کر دیا ہے۔