ویڈیو: برصغیر پاک و ہند میں ریڈیو کی تاریخ کو مؤرخ اور کولمبیا یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ایزابیل الونسو نے اپنی کتاب ‘ریڈیو فار دی ملینز: ہندی-اردو براڈکاسٹنگ اکراس بارڈر’ میں قلمبند کیا ہے۔ ان سے اس کتاب، آزادی سے پہلے اور بعد کی براڈ کاسٹنگ پالیسیوں اور ان پر سامعین کے ردعمل کے بارے میں بات چیت۔
ویڈیو: پچھلے دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ ملک کی ضرورت ہے۔ تاہم، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ این ڈی اے کے کچھ اتحادی بھی اس کے خلاف ہیں۔ اس بارے میں دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند اور دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
ویڈیو: ٹماٹر کی قیمت 140 روپے، کھانا پکانے والی گیس کی قیمت 1100 روپے سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ سال 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے مہنگائی پر قابو پانے کا وعدہ کیا تھا۔ دی وائر کی ٹیم نے اس وعدے کے بارے میں دہلی کے لوگوں کی رائے جاننے کی کوشش کی۔
ویڈیو: مہاراشٹر میں23 میونسپل کارپوریشن، 26 ضلع پریشد اور 385 نگر پنچایتوں کے انتخابات ایک سال سے زیادہ عرصے سے زیر التوا ہیں۔ یہی نہیں، نوی ممبئی، کولہاپور، تھانے، وسئی، ورار، کلیان ڈومبیولی کے انتخابات میں تین سال کی تاخیر ہوچکی ہے۔
ویڈیو: سی بی آئی نے نوکری کےبدلے زمین کے معاملے میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سمیت 17 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ معاملہ کیا ہے، نریندر مودی حکومت کے دورمیں سی بی آئی اور ای ڈی جیسی مرکزی تفتیشی ایجنسیاں کیسے کام کر رہی ہیں؟
ویڈیو: منی پور میں دو ماہ سے نسلی تشدد جاری ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ لوگ اپنے گھر اور زمین چھوڑنے کو مجبور ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 70000 سے زائد لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں ، جن کے لیے 350 کے قریب امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ کیسی ہے ان کیمپوں کی حالت؟
ویڈیو: ملک کے کئی حصوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافے کےحوالے سے ماہرزراعت دیویندر شرما سےبات کر رہے ہیں اندرشیکھر سنگھ۔
ویڈیو: مہاراشٹرمیں شیوسینا کے بعد اب این سی پی میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور پارٹی کے کچھ ایم ایل اے بی جے پی مخلوط حکومت کا حصہ بن گئے ہیں۔ اس پیش رفت کے قانونی پہلوؤں پرسینئر وکیل اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: یونیفارم سول کوڈ کو لے کر ملک میں جاری سیاسی بحث نئی نہیں ہے، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ کہنا کہ یو سی سی ملک کی ضرورت ہے، کیا سچ میں ایسا ہے؟
ویڈیو: وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں یکساں سول کوڈ کی پرزور وکالت کی تھی۔ کیا یہ اگلے عام انتخابات سے پہلے بی جے پی کی طرف سے کوئی انتخابی چال ہے؟ اس بارے میں بتا رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: مہاراشٹر میں اتوار کو این سی پی کے دو دھڑوں میں تقسیم ہونے سے تقریباً پانچ دن پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اس پارٹی کے لیڈروں پر بدعنوانی کے الزامات لگا رہے تھے۔ اب بی جے پی کی قیادت والی ایکناتھ شندے حکومت میں شامل ہونے والے نو این سی پی لیڈروں میں سے پانچ وہی ہیں ، جو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ویڈیو: وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں بی جے پی کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی اقربا پروری اور بدعنوانی پر حملہ کیا، لیکن کیا بی جے پی خود اقربا پروری اور بدعنوانی سے پاک ہے۔
ویڈیو: منی پور میں اکثریتی میتیئی اور قبائلی کُکی کمیونٹی کے درمیان3 مئی کو شروع ہونے والا نسلی تشدد جاری ہے۔ تشدد کے دوران اب تک کم از کم 133 افراد کی جان جا چکی ہی اور لگ بھگ 50000 لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔
ویڈیو: منی پور میں گزشتہ دو ماہ سے جاری نسلی تشدد کے درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 29 جون کو ریاست کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے ریلیف کیمپوں میں رہ رہے متاثرہ افراد اور سول سوسائٹی کےممبران وغیرہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔
ویڈیو: گزشتہ دنوں سے مودی حکومت کے کئی وزیرسوشل میڈیاانفلوئنسر کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان یوٹیوبرزکو کیسے منتخب کیا گیا ہے،کیا ان انٹرویوز کی قواعد کے پس پردہ کوئی سیاسی چال ہے، بتا رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: 26 جون کو ہندوستانی فوج کے اسپیئر کارپس کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ منی پور میں خواتین مظاہرین ‘مسلح فسادیوں’ کی مدد اور حوصلہ افزائی کر رہی ہیں اور ریاست میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مداخلت کر رہی ہیں۔ انہوں نے تعاون کی اپیل بھی کی تھی۔
ویڈیو: 16 مئی کو نئی دہلی کے وسنت وہار میں پرینکا گاندھی کیمپ میں تقریباً 100 گھر توڑ دیے گئے۔ انسداد تجاوزات کی یہ مہم نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور دہلی پولیس نے مشترکہ طور پر چلائی تھی۔ اس کارروائی کے بعد تقریباً 500 لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔
ویڈیو: کیا نریندر مودی کا دورہ امریکہ اتنی ہی بڑی حصولیابی ہے جتنی ہندوستانی میڈیا بتا رہا ہے؟ اس بارے میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند اور دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن۔
ویڈیو: وزیر اعظم نریندر مودی نے نو سالوں میں پہلی بار امریکہ دورے پر ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی، جہاں ان سےہندوستان میں مسلمانوں اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔ اس کے جواب میں انہوں نے ملک میں کسی قسم کی تفریق اور امتیازی سلوک نہ ہونے کی بات کہی۔ لیکن کیا یہ سچ ہے؟
ویڈیو: حال ہی میں مرکزی حکومت نے گورکھپور کے گیتا پریس کو گاندھی پیس پرائز دینے کا اعلان کیا تھا ۔ کانگریس نے اسے ‘ ساورکرکو اعزاز دینے جیسا’ بتایا تھا۔اس بارے میں گیتا پریس کی جامع تاریخ لکھنے والے اکشے مکل سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: ہینلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ 2023 میں ہندوستان کے بارے میں کچھ چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سال 2023 میں تقریباً 6500 کروڑ پتی ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ سال 2022 میں تقریباً 7500 کروڑ پتی ہندوستان چھوڑ چکے ہیں۔ اس رپورٹ میں چین کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔
ویڈیو: ریزرو بینک آف انڈیا نے جان بوجھ کر قرض ادا نہ کرنے والوں یعنی ول فل ڈیفالٹرز کے بارے میں ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق جن لوگوں یایا کمپنیوں نے بینکوں سےیا کسی مالیاتی ادارے سے قرض لیا ہے اور وہ اسے ادا کرنے کی پوزیشن میں تھے، لیکن ادانہیں کیا،تووہ بینکوں کے ساتھ سیٹلمنٹ کر سکتے ہیں۔
ویڈیو: جے این یو کے سابق طالبعلم عمر خالد نے شمال–مشرقی دہلی میں پھوٹنے والے 2020 فسادات سے متعلق ایک کیس میں جیل میں 1000 دن پورے کر لیے ہیں۔ حال ہی میں دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند نے ان کی رہائی کی حمایت اور مطالبہ کے لیے منعقدہ میٹنگ میں اپنے خیالات پیش کیے تھے۔
ویڈیو: اتراکھنڈ کے پرولا میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے درمیان جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسد مدنی نے وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو خط لکھ کرمسلمانوں کو کھلے عام دھمکی اور نقل مکانی کی خبروں پرتشویش کا اظہار کیاتھا۔ان سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: ٹوئٹر کے شریک بانی اور سابق مالک جیک ڈورسی کاہندوستان میں کسانوں کے احتجاج کے دوران ٹوئٹر پر دباؤ ڈالنے کا دعویٰ اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ مودی حکومت نے میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔
ویڈیو: پچھلے 9 سالوں میں ہندوستان کا قرض اگر 100 لاکھ کروڑ بڑھاہے، تویہ گیا کہاں ؟ قرض بڑھنے سے ہندوستانی عوام کو کیا فائدہ ہوا؟ پچھلے 9 سالوں میں ٹیکس کلیکشن میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے؟ اسے کس طرح دیکھا جانا چاہیے؟
ویڈیو: مئی کے آخری ہفتے میں بلند شہر کے برال گاؤں کے کچھ مندروں میں توڑ پھوڑ کے واقعات سامنےآئےتھے، جنہیں میڈیا کے ایک حصے نے بغیر کسی ثبوت کے مسلمانوں سے جوڑ دیا۔ بعد میں پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ تمام ملزمین ہندو ہیں۔
ویڈیو: ٹوئٹر کے شریک بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں ہندوستانی حکومت کی جانب سے ٹوئٹر کو بند کرنے اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ کانگریس کے میڈیا اینڈ پبلسٹی سیل کے صدر پون کھیڑا نے اس پر کہا کہ مودی حکومت فری اسپیچ کے لیے خطرہ ہے۔
ویڈیو: مہاراشٹر کے کولہاپور میں ہندوتوا تنظیموں کی جانب سےاورنگ زیب اور ٹیپو سلطان سے متعلق کچھ سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف احتجاج میں نکالی گئی ریلی پرتشدد ہو گئی تھی۔ پولیس نے اس تشدد کے سلسلے میں 40 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ویڈیو: بدھ کو برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کررہے پہلوانوں – بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک کے ساتھ لمبی ملاقات کے بعد مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ انہوں نے پہلوانوں سے کہا ہے کہ وہ 15 جون تک احتجاج کورد کر دیں اور حکومت کی جانب سےکرائی گئی تمام یقین دہانیوں کو پورا کیا جائے گا۔
ویڈیو: پہلوان وینیش اور سنگیتا پھوگٹ کےگاؤں بلالی میں 7 جون کو ‘سروکھاپ سروجاتیہ مہاپنچایت’ نے مطالبہ کیا ہے کہ جنسی ہراسانی کے معاملے میں بی جے پی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ اور ایسے ہی الزامات کا سامنا کر رہےہریانہ کے وزیر سندیپ سنگھ کی گرفتاری ہو۔ نیز، تمام اسپورٹس فیڈریشن سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو باہر کیا جائے۔
منی پور اسمبلی کے سابق اسپیکر اور کانگریس کے سابق ایم ایل اے ہیموچندر سنگھ نے سینئر صحافی کرن تھاپر سے ریاست میں تشدد پر قابو پانے، امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ لوگوں میں اعتماد اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے ضروری اقدامات کے بارے میں بات کی۔
ویڈیو: گزشتہ ماہ مسلم کمیونٹی کے ایک شخص سمیت دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی، اس کے بعد اتراکھنڈ کے اترکاشی شہر میں حالات کشیدہ ہیں۔ اس کشیدگی کے درمیان پرولابازار میں کچھ پوسٹر لگائے گئے تھے، جس میں مسلم تاجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 جون سے پہلے اپنی دکانیں خالی کر دیں۔
ویڈیو: گزشتہ 2 جون کو تین ٹرینوں کے خوفناک حادثے کے سلسلے میں وزارت ریلوے نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں سگنل کی خرابی کو اس کے لیے وجہ بتایاہے۔ حالانکہ اس رپورٹ کوتیار کرنے والے پانچ افسران میں سے ایک نے اس پر اختلاف رائے کااظہار کیا ہے۔ اب سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا اس حادثے کے حوالے سے کچھ چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ویڈیو: بہار کے کھگڑیا کے اگوانی گھاٹ سے بھاگلپور کے سلطان گنج کے درمیان دریائے گنگا پر تقریباً 3.17 کلومیٹرلمبا پل بنایا جا رہا ہے۔ پل کا سنگ بنیاد2015 میں رکھا گیا تھا۔ اسے 2019 تک تیار ہونا تھا۔ لیکن حال یہ ہے کہ8 سالوں میں 8 بار اس ڈیڈ لائن کوبڑھایا جا چکا ہے۔ وہیں، پچھلے 14 مہینوں میں دو بار پل کا کچھ حصہ گر کر گنگا میں غرقاب ہوچکا ہے۔
ابھیشیک چودھری نے اپنی کتاب ‘واجپائی: دی ایسنٹ آف دی ہندو رائٹ’ کے پہلے حصے میں راج کماری کول سے اٹل بہاری واجپائی کے رشتے، ان کی بیٹی نمیتاسمیت متعدد اچھوتے پہلو کو درج کیاہے۔ کرن تھاپر کے ساتھ بات چیت میں ابھیشیک نے کتاب کی اہمیت اور اسے لکھنے کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کی۔
ویڈیو: 28 مئی کو دہلی کے شہباز ڈیری علاقے میں ایک لڑکی کو سرعام قتل کر دیا گیا۔ ملزم ساحل کو پولیس نے اگلے دن یوپی سے گرفتار کیا تھا۔ اب علاقے کے لوگوں اور کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ مبینہ طور پر آر ایس ایس سے وابستہ لوگوں نے علاقے کے لوگوں کو فرقہ وارانہ طور پر اکسانے کی کوشش کی۔
ویڈیو: مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں ایک 24 سالہ دلت نوجوان کو مبینہ طور پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا یوم پیدائش منانے کی وجہ سے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ دو دن پہلے ضلع کے بوندر حویلی گاؤں میں پیش آیا۔ اس سلسلے میں 7 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ویڈیو: 2 جون کی شام اڑیسہ کے بالاسور ضلع کے بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب دو ایکسپریس اور ایک مال ٹرین کی ٹکرمیں ہوئے خوفناک حادثے میں تقریباً 300 لوگوں کی موت ہو گئی۔
ویڈیو:منی پور میں مئی کے اوائل میں ہونے والے تشدد کے بعد ہزاروں لوگ نقل مکانی کو مجبو رہوئے ہیں،سینکڑوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔ایسے میں چوڑا چاند پور کا ایک چرچ بے گھر ہونے والےکُکی برادری کے لوگوں کے لیے پناہ گاہ بن گیا ہے ،جہاں تشدد سے متاثرہ تقریباً تین سو لوگ رہ رہے ہیں۔