The Wire

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد کارگل میں ہوئے پہلے انتخاب میں نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد نے جیت درج کی

لداخ آٹونومس ہل ڈیولپمنٹ کونسل (کارگل) کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے 26 میں سے 22 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انتخابی نتائج کو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کے بارے میں کیے گئے فیصلوں اور اس کے نتیجے میں خطے میں نافذ کی گئی پالیسیوں کے ردعمل کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

یونیفارم سول کوڈ اور منی پور تشدد کے خلاف دہلی میں آدی واسیوں کا مظاہرہ

ویڈیو: دہلی کے جنتر منتر پر ملک کے مختلف حصوں سے آئے آدی واسیوں نے ایک روزہ دھرنا دیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) اور منی پور تشدد میں آدی واسیوں پر مظالم کے خلاف تھا۔ اس میں مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے منی پور میں جاری تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

میڈیا کو حکومت کا پیغام ہے کہ جو آواز اٹھائے گا، یو اے پی اے میں بند کر دیا جائے گا: یوگیندر یادو

ویڈیو: یو اے پی اے کے تحت درج ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے بعد دہلی پولیس نے نیوز ویب سائٹ نیوز کلک کے مدیر پربیر پرکایستھ اور ایچ آر ہیڈ امت چکرورتی کو 3 اکتوبر کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے پر سوراج انڈیا پارٹی کے لیڈر یوگیندر یادو سے بات چیت۔

نیوز کلک کیس: مودی سرکار ’ٹیرر فنڈنگ‘ کے بارے میں سنجیدہ ہے تو اس نے امریکہ اور چین سے رابطہ کیوں نہیں کیا؟

نیوز کلک کے خلاف درج کیے گئے پولیس کیس کے صحیح اور غلط ہونے کی بات نہ کریں تو بھی ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مبینہ سازش کاروں کا پتہ لگانے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کے معاملے میں مودی حکومت کے موقف پر کئی سوال اٹھتے ہیں۔

کرونولاجی سمجھیے: پانچ دن، چار ایجنسیاں اور نشانے پر اپوزیشن لیڈر، صحافی اور کارکن

اکتوبر کے شروعاتی چند دنوں میں ہی ملک کی مختلف ریاستوں میں مرکزی ایجنسیوں کے منظم ‘چھاپے’، ‘قانونی کارروائیاں’، نئے درج کیے گئے مقدمات اور ان آوازوں پر قدغن لگانے کی کوششوں کا مشاہدہ کیا گیا، جو اس حکومت سے اختلاف رکھتے ہیں یا اس کی تنقید کرتے ہیں۔

ایودھیا: ایک مسجد کی زمین شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کو فروخت کرنے پر تنازعہ کیوں ہوا؟

زیر تعمیر رام مندر کمپلیکس کے قریب واقع ‘مسجد بدر’ کی اراضی کے مبینہ متولی کی جانب سے اسے 30 لاکھ روپے میں شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کو فروخت کرنے کے ‘خفیہ’ معاہدے اور آدھی رقم پیشگی کے طور پرلینے پر مسلم نمائندوں نے سوال اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سودا کرنے والے نہ ہی متولی ہیں، اور نہ ہی وقف بورڈ کی ملکیت ہونے کے باعث ان کے پاس اس کو فروخت کرنے کا اختیار ہے۔

راجستھان حکومت بھی بہار کی طرح ذات پر مبنی مردم شماری کرائے گی: اشوک گہلوت

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذات پر مبنی سروے اور آبادی کے تناسب میں حصے داری کے تصور کو ریاست میں آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پتہ ہو کہ کس ذات کی آبادی کتنی ہے تو ہم جان سکتے ہیں کہ ہمیں نے ان کے لیے کیا منصوبہ بندی کرنی ہے۔

جیل میں بند ایرانی کارکن نرگس محمدی نے امن کا نوبیل انعام جیتا

نرگس محمدی کو ایران میں خواتین پر ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کرنے اور سب کے لیے انسانی حقوق اور آزادی کو فروغ دینے کے لیے امن کا نوبیل انعام دیا گیا ہے۔ محمدی کو 13 بار گرفتار کیا گیا ہے، پانچ بار قصوروار ٹھہرایا گیا ہے اور مجموعی طور پر 31 سال قید اور 154 کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔

’نیوز کلک‘ کو عوام کو باخبر رکھنے اور خبردار کرنے کی سزا مل رہی ہے

حکومت کے جس قدم سے ملک کا نقصان ہو، اس کی تنقید ہی ملک کا مفاد ہے۔ ‘نیوز کلک’ کی تمام رپورٹنگ سرکاری دعووں کی پڑتال کرتی ہے، لیکن یہی تو صحافت ہے۔ اگرسرکار کے حق میں لکھتے اور بولتے رہیں تو یہ اس کا پروپیگنڈہ ہے۔ اس میں صحافت کہاں ہے؟

ارملیش نے خبروں میں اپنے وکیل کے طور پر پہچانے گئے شخص کے دعووں کی تردید کی

نیوز کلک کے خلاف یو اے پی اے کے تحت درج ایف آئی آر کے سلسلے میں گزشتہ 3 اکتوبر کو اس سے وابستہ تمام لوگوں کے یہاں دہلی پولیس نے چھاپہ مار کر پوچھ گچھ کی تھی۔ ان میں سینئر صحافی ارملیش بھی شامل تھے۔ انہوں نے اب ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں گورو یادو نام کے ایک شخص کو ان کا وکیل بتایا گیا ہے۔

نیوز کلک کیس: دہلی پولیس کی ایف آئی آر میں چینی فرم شاؤمی، وی وو کا نام، نامعلوم وکیل کا ذکر

ایف آئی آر میں نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیر پرکایستھ، گوتم نولکھا اور امریکی کاروباری نیول رائے سنگھم کے خلاف یو اے پی اے کی پانچ دفعات لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، شاؤمی اور وی وو کی طرف سے ‘غیر قانونی فنڈنگ’ اور کسی ‘گوتم بھاٹیہ’ کے ذریعے ‘ان ٹیلی کام کمپنیوں کے’ قانونی معاملات میں دفاع’ کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ کمپنیوں سے متعلق عدالتی ریکارڈ میں کسی گوتم بھاٹیہ کے وکیل ہونے کے شواہد نہیں ہیں۔

سولہ ہندوستانی صحافیوں پر یو اے پی اے کے تحت الزام عائد کیے گئے ہیں، اس وقت 7 سلاخوں کے پیچھے ہیں

گزشہ چند سالوں میں صحافی، انسانی حقوق کے کارکن، وکیل، طالبعلم، مزدور اور آدی واسی پر الزام لگانے کے لیے یو اے پی اے کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور چھتیس گڑھ پبلک سیفٹی ایکٹ، نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) اور آئی پی سی میں سیڈیشن جیسے دیگر ایکٹ بھی لاگو کیے گئے ہیں۔

مدھیہ پردیش: اجین انتظامیہ نے نابالغ لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے والے ملزم کے گھر کو مسمار کیا

گزشتہ 25 ستمبر کو ریپ کے بعد ستنا ضلع کی رہنے والی ایک 12 سالہ لڑکی کو زخمی حالت میں اجین کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے اور مدد مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے تین دن بعد اس سلسلے میں ایک آٹورکشہ ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین پر بنائے گئے ملزم کے ایک گھراور دکان کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

دہلی پولیس نے نیوز کلک کے مدیر کی جانب سے ایف آئی آر کی کاپی فراہم کیے جانے سے متعلق عرضی کی مخالفت کی

نیوز کلک کے بانی اور مدیر پربیر پرکایستھ اور پورٹل کے ایچ آرہیڈ امت چکرورتی کو منگل کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، لیکن پولیس نے ان کے وکیلوں کو ایف آئی آر کی کاپی دینے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

اٹھارہ میڈیا آرگنائزیشن  نے سی جے آئی کو خط لکھ کر پریس کی آزادی پر حملے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا

نیوز کلک کے صحافیوں اور اس سے وابستہ افراد کے یہاں چھاپے ماری، پوچھ گچھ اور گرفتاری کے بعد ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا آرگنائزیشن کی اٹھارہ تنظیموں نے ملک کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو ایک خط لکھ کر صحافیوں سے پوچھ گچھ اور فون وغیرہ ضبط کرنے کے لیے رہنما اصول تیار کرنے کی گزارش کی ہے۔

صحافیوں کے یہاں چھاپے ماری پر ارندھتی رائے نے کہا — ایمرجنسی سے بھی زیادہ خطرناک صورتحال

معروف قلمکار اور کارکن ارندھتی رائے نے نیوز کلک سے وابستہ صحافیوں کے یہاں چھاپے ماری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر 2024 میں بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو ملک میں جمہوریت کا نام ونشان نہیں رہے گا۔

نیوز کلک نے اپنے بیان میں کہا – ابھی تک نہیں ملی ایف آئی آر کی کاپی، جرائم کی تفصیلات بھی نہیں بتائی گئی

نیوز کلک نے اپنے صحافیوں اور عملے کے یہاں چھاپوں، پوچھ گچھ اور گرفتاریوں کے بعد جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایسی حکومت، جو پریس کی آزادی کا احترام نہیں کرتی اور تنقید کو غداری یا ‘اینٹی نیشنل’ یا پروپیگنڈہ سمجھتی ہے، اس کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ملک کے 107 ایم پی اور ایم ایل اے کے خلاف ہیٹ اسپیچ کے معاملے درج: اے ڈی آر

اے ڈی آر اور نیشنل الیکشن واچ نے پچھلے پانچ سالوں میں ملک میں ہوئے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں ناکام امیدواروں کے علاوہ تمام موجودہ ایم پی اور ایم ایل اے کے حلف ناموں کا تجزیہ کیا ہے۔ اس کے مطابق ہیٹ اسپیچ سے متعلق اعلانیہ معاملوں میں 480 امیدوار ریاستی اسمبلیوں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔

گجرات: اسکول میں طالبعلموں کی نماز کی ادائیگی کے خلاف احتجاج کے بعد حکومت نے تحقیقات کے حکم دیے

گجرات کے احمد آباد شہر کے ایک پرائیویٹ اسکول میں بیداری پروگرام کے تحت ہندو طلبا سے مبینہ طور پر نماز پڑھنے کے لیے کہے جانے کے بعد ہندو دائیں بازو کے کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔ اسکول نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد صرف طلبا کو مختلف مذاہب کے بارے میں بیدار کرنا تھا۔

نیوز کلک پر چھاپہ: صحافیوں سے دہلی فسادات، کسانوں کے احتجاج اور کووڈ بحران کے بارے میں پوچھا گیا

یو اے پی اے کے تحت درج ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے بعد دہلی پولیس نے گزشتہ منگل کو نیوز ویب سائٹ نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیر پرکایستھ اور ایڈمنسٹریٹر امت چکرورتی کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ معاملہ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ پر مبنی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ویب سائٹ کو ‘ہندوستان مخالف’ ماحول بنانے کے لیے چین سے فنڈنگ کی گئی ہے۔

آزاد پریس کو ڈرانے کی کوشش جاری ہے

ایک پورے میڈیا آرگنائزیشن پر ‘چھاپے ماری’ اور صحافیوں کے الکٹرانک آلات کو لازمی ضابطہ پرعمل کیے بغیرچھین لینا آزاد پریس کے لیے نیک شگون نہیں ہے، اور جمہوریت کے لیے اس سے بھی بدتر۔

دہلی: صحافیوں کے یہاں چھاپے ماری اور پوچھ گچھ کی مذمت، میڈیا تنظیموں نے کہا – دھمکانے کی کوشش

نیوز کلک سے وابستہ صحافیوں، کارکنوں وغیرہ کے گھروں پر چھاپے ماری، ان کے موبائل، لیپ ٹاپ وغیرہ ضبط کرنے اوران سے پوچھ گچھ کرنے کی کارروائی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میڈیا تنظیموں، کارکنوں اور اپوزیشن نے اسے میڈیا کو ڈرانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

مہاراشٹر: ناندیڑ سرکاری ہسپتال میں 24 گھنٹوں میں 24 موت، حکومت نے تحقیقات کے حکم دیے

مہاراشٹر کے ناندیڑ میں ڈاکٹر شنکر راؤ چوہان سرکاری میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں 30 ستمبر سےایک اکتوبر کے درمیان 24 گھنٹوں میں 12 نوزائیدہ بچوں سمیت 24 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس ہسپتال کا نام سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر ایم ایل اے اشوک چوہان کے والد کے نام پر ہے۔ ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ صورتحال تشویشناک ہے۔ ہسپتال مالی بحران سے گزر رہا ہے۔

یو اے پی اے کیس میں دہلی پولیس نے صحافیوں، کارکنوں اور اسٹینڈ اپ کامیڈین کے یہاں چھاپے مارے

صحافیوں، کارکنوں اور اسٹینڈ اپ کامیڈین کے خلاف یہ چھاپے ماری سخت یو اے پی اے کے تحت گزشتہ اگست میں درج کی گئی ایف آئی آر سےمتعلق ہے۔ پولیس نے نیوز ویب سائٹ نیوزکلک کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے مار کر ان کے موبائل اور لیپ ٹاپ جیسے الکٹرانک آلات ضبط کر لیے ہیں۔

بی جے پی کو اگلے 10 سال تک ’میاں‘ ووٹوں کی ضرورت نہیں: آسام کے وزیر اعلیٰ

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے کہا کہ ‘میاں’ لوگ ان کی، وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی حمایت کرتے ہیں اور وہ انہیں ووٹ دیے بغیر بھگوا بریگیڈ کے حق میں نعرے لگانا جاری رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کریں گے، چائلڈ میرج کو روکیں گے اور انتہا پسندی کو ترک کر دیں گے تب ہمیں ووٹ دیں۔

دہلی: پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا

احتجاجی مظاہرہ میں شامل نیشنل موومنٹ فار اولڈ پنشن اسکیم نامی تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں تک حکومت کے جواب کا انتظار کرے گی۔ اگر کوئی مثبت جواب نہیں ملتا ہے تو تنظیم تمام ریاستوں میں بی جے پی کے خلاف مہم شروع کرے گی اور لوگوں سے 2024 کے عام انتخابات میں پارٹی کو ووٹ نہیں دینے کو کہے گی۔

سی بی ایس ای ’ون نیشن، ون ایجوکیشن بورڈ‘ کے خلاف، کہا – نصاب میں تنوع ضروری

بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی کمار اپادھیائے کی جانب سے ملک بھر کے اسکولوں میں یکساں نصاب کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو خارج کرنے کی مانگ کرتے ہوئے سی بی ایس ای نے کہا ہے کہ یکساں بورڈ یا نصاب کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی سیاق و سباق، ثقافت اور زبان کو ذہن میں نہیں رکھا گیا۔

کیا بی ایس پی سپریمو مایاوتی کا پی ایم مودی پر حملہ دکھاوا ہے؟

ویڈیو: بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے، جس میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو سخت نشانہ بنا رہی ہیں۔ یہ ان کےاس رویہ کے خلاف ہے جو انہوں نے بی جے پی اور مودی حکومت کے تئیں ایک طویل عرصے سے اختیار کیا ہوا ہے۔ اس پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

یہ تاجروں کی سرکار ہے، ووٹ کے لیے اس نے ملک کو ذات پات اور مذہب میں تقسیم کر دیا: راکیش ٹکیت

ویڈیو: کسان رہنما راکیش ٹکیت نے دی وائر کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران گزشتہ 10 سالوں کی زرعی پالیسیوں اور ہندوستانی کسانوں کی موجودہ صورتحال، چینی کی برآمدات پر پابندی اور کارپوریٹ کے نئے خطرات کے بارے میں بات چیت کی۔

حکومت کے اس دعوے میں کتنی صداقت ہے کہ ملک میں ٹی بی کی ادویات کی قلت نہیں ہے؟

ویڈیو: گزشتہ کچھ عرصے سے ٹی بی کے مرض کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی قلت کے حوالے سے لگاتارخبریں آ رہی ہیں۔ اس مرض میں مبتلا مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ قلت کے باعث انہیں ادویات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں مرکزی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ادویات کی قلت کی خبریں گمراہ کن ہیں۔

تمل ناڈو کے ایک گاؤں میں ریپ اور تشدد کے 30 سال پرانے کیس میں 215 افسران کو جیل

تمل ناڈو کے دھرم پوری ضلع کےآدی واسی گاؤں واچتھی میں 20 جون 1992 کو محکمہ جنگلات اور پولیس کے اہلکاروں نے اسمگل کی گئی صندل کی لکڑی کی تلاش میں چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران گاؤں والوں پر تشدد کرنے کے علاوہ 18 خواتین کے ساتھ ریپ کیا گیا تھا۔ مدراس ہائی کورٹ نے ملزمین کوقصوروار ٹھہرانے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

دانش علی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہا — رمیش بدھوڑی کو سزا دیں

بی ایس پی ایم پی دانش علی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی کو ان کے قابل مذمت طرزعمل کے لیے جلد از جلد جوابدہ بناکر مناسب سزا دی جانی چاہیے، تاکہ کوئی بھی ایوا ن میں اس طرح کی حرکت دوبارہ نہ کر سکے۔ انہوں نے پی ایم سےبدھوڑی کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔