The Wire

عیسائی کمیونٹی کی جانب سے نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

عیسائی تنظیموں نے کمیونٹی پر ہو رہے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم کی خاموشی پر اٹھایا سوال

ملک بھر میں عیسائی کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عیسائی تنظیموں نےمختلف ریاستی اور مرکزی حکومت کو ملک بھر میں عیسائیوں اور دیگر اقلیتی کمیونٹی کے جان و مال کے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے تشدد اور نفرت پھیلانے والے مجرموں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔

(تصویر: رائٹرس)

جمیعۃ نے پانچ ریاستوں کے تبدیلی مذہب مخالف قوانین کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا

جمعیۃ علماء ہند نے اپنی عرضی میں دعویٰ کیا ہے کہ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں تبدیلی مذہب مخالف قوانین بین مذہبی جوڑوں کو ‘ہراساں’ کرنے اور انہیں مجرمانہ مقدمات میں پھنسانے کے لیے لائے گئے ہیں۔

محبوبہ مفتی پس منظر میں ان کی پرانی فیئر ویو رہائش گاہ۔ (فائل فوٹو)

کشمیر: سیکورٹی فورسز نے محبوبہ مفتی سے چھپایا کہ ان کا نیا گھر ’غیر محفوظ‘ ہے

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی 2005 سے جس گھر میں رہ رہی تھیں، وہ ان سے خالی کرا لیا گیاتھا، جس کے بعد وہ 28 نومبر کو سری نگر سے کچھ فاصلے پر اپنی بہن کے گھر منتقل ہو گئی تھیں۔ اس سے قبل پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اس گھر کی سکیورٹی کا دو بار جائزہ لیا گیا، لیکن ان رپورٹس کے نتائج سے مفتی کوآگاہ نہیں کیا گیا۔

Mohammad-Zubair

پاکسو کیس میں دہلی پولیس نے محمد زبیر کو کلین چٹ دی، کہا – ٹوئٹ میں کچھ بھی مجرمانہ نہیں

یہ معاملہ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے اگست 2020 میں کیے گئے ایک ٹوئٹ سے متعلق ہے، جس میں انہوں نے ایک صارف کی پروفائل پکچر شیئر کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ کیا اپنی پوتی کی تصویر لگاکر قابل اعتراض زبان کا استعمال کرنا ٹھیک ہے۔ اس کے بعد صارف نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

جمعرات کو نئی دہلی میں سپریم کورٹ کی جانب سے ہائی کورٹ کے بے دخلی کے حکم پر روک لگانے کے بعد لوگ جشن منا رہے ہیں۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

سپریم کورٹ نے ہلدوانی میں 4500 مکانات کو ہٹانے کے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے  پر روک لگائی

گزشتہ 20 دسمبر 2022 کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ہلدوانی کے بن بھول پورہ علاقے میں مبینہ طور پر ریلوے کی زمین پر آباد تقریباً 4500 مکانات کو ہٹانے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس کے خلاف وہاں کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ شروع کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس زمین کے مالکانہ حقوق ہیں اور وہ 40 سال سے زیادہ عرصے سے یہاں رہ رہے ہیں۔

رہائی کے بعد محمد منان ڈار ۔ (تصویر: اسپیشل ارینجمنٹ)

کشمیری صحافی کو ضمانت، عدالت نے کہا – ثبوت نہیں، این آئی اے کی جانب سے لگائے گئے الزامات قیاس آرائیوں پر مبنی

اکتوبر 2021 میں سری نگر کے فوٹو جرنلسٹ محمد منان ڈار کو این آئی اے نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ دہلی کی ایک عدالت نے ان کو ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ محض کچھ پوسٹرز، بینرز یا دیگر قابل اعتراض مواد کی موجودگی دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مقدمہ بنانے کے لیے کافی نہیں ہے۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/ دی وائر)

’لو جہاد‘ کی سازشی تھیوری اب عام سماجی تاثر کا حصہ بن چکی ہے

ٹی وی آرٹسٹ تونیشا شرما کی خودکشی کے بعد بحث ذہنی صحت پر ہونی چاہیے تھی کہ اس عمر میں اتنا کام کرنے کا دباؤ کسی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے، وہ بھی ایسی دنیا میں جہاں مقابلہ آرائی غیر معمولی ہے۔ لیکن بحث کو ‘لو جہاد’ کا زاویہ دے کر آسان سمت میں موڑ دیا گیا ہے۔

کرناٹک بی جے پی کے ریاستی صدر نلن کمار کتیل۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

اسمبلی انتخابات میں سڑک–نالے جیسے چھوٹے مسائل نہیں، ’لو جہاد‘ کو اپنی ترجیحات میں رکھنا چاہیے: کرناٹک بی جے پی صدر

کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نلن کمار کتیل نے ایک تقریب میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں لوگوں کو سڑکوں، نالوں اور دیگر چھوٹے مسائل پر بات نہیں کرنی چاہیے، ‘لو جہاد’ کو روکنے کے لیے لیے بی جے پی کی ضرورت ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ امور نتیانند رائے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری پر وزارت داخلہ کی رپورٹ لوک سبھا میں دیے گئے اعداد و شمار سے الگ

وزارت داخلہ نے 2022 کی اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں مودی حکومت کی قیادت میں جموں و کشمیر میں 56000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی، لیکن اس سے قبل دسمبر میں وزیر مملکت برائےامور داخلہ نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اسی مدت میں 1084 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی بات کہی تھی۔

فوٹو: تنیکا گوڈبولے/ڈی ڈبلیو

دہلی کی یہودی برادری نے اپنی رسومات کیسے زندہ رکھی ہیں؟

ڈی ڈبلیو کے لیے تنیکا گوڈبولے کی رپورٹ: بھارتی دارالحکومت دہلی میں دس سے بھی کم خاندانوں پر مشتمل ایک چھوٹی سی یہودی برادری اور ان کی ایک عبادت گاہ بھی ہے۔ ربی ایزاکیل آئزک اس برادری کو ایک ساتھ جمع کرنے اور یہودی روایات کو زندہ رکھنے کا کام کرتے ہیں۔

علامتی تصویر (فوٹو : پی ٹی آئی)

اب خاندان کے سربراہ کی رضامندی سے آدھار کارڈ میں ایڈریس کو آن لائن اپ ڈیٹ کر سکیں گے شہری

یو آئی ڈی اے نے کہا کہ شہری خاندان کے سربراہ کے ساتھ تعلق ظاہر کرنے والے کسی بھی دستاویز- مثلا، راشن کارڈ، پاسپورٹ وغیرہ جمع کر کے ایڈریس کو آن لائن اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ اگر کسی کے پاس ایسا کوئی دستاویز نہیں ہے تو وہ خاندان کے سربراہ کی طرف سے ایک مقررہ فارمیٹ میں سیلف ڈیکلریشن جمع کر سکتا ہے۔

 (علامتی  تصویر: پی ٹی آئی)

نوٹ بندی کے بعد بھی جعلی نوٹوں کا مسئلہ برقرار، پانچ سالوں میں 245 کروڑ روپے کے جعلی نوٹ برآمد

مرکزی حکومت نے 2016 میں 1000 اور 500 روپے کے نوٹوں کو چلن سے باہر کر دیا تھا۔ اس فیصلے کا ایک اہم مقصد جعلی نوٹوں کے مسئلے کو ختم کرنا تھا۔ این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں 2016 سے 2021 کے درمیان 245.33 کروڑ روپے کے جعلی نوٹ ضبط کیے گئے۔ 2020 میں سب سے زیادہ 92.17 کروڑ روپے کے جعلی نوٹ پکڑے گئے تھے۔

ہمنتا بسوا شرما(فوٹو : پی ٹی آئی)

آسام: سی ایم نے کہا – مدارس میں پڑھانے والے باہر کے اساتذہ کو باقاعدگی سے تھانوں میں حاضری دینی ہوگی

آسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے کہا ہے کہ ریاستی پولیس مدرسہ کی تعلیم کو منظم کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ پولیس تعلیم کے تئیں مثبت رویہ رکھنے والے بعض بنگالی مسلمانوں کے ساتھ بھی رابطہ کر رہی ہے ۔ مدارس میں سائنس اور ریاضی کی تعلیم دی جائے گی اور اساتذہ کا ایک ڈیٹا بیس رکھا جائے گا۔

جسٹس بی وی ناگ رتنا اور سپریم کورٹ۔ (تصویر: سپریم کورٹ کی ویب سائٹ/پی ٹی آئی)

نوٹ بندی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ: اختلاف کرنے والی جج نے کہا – آر بی آئی نے آزادانہ طور پر غور و فکر نہیں کیا

نوٹ بندی پر اکثریت سے الگ اپنے فیصلے میں جسٹس بی وی ناگ رتنا نے مودی حکومت کے اس قدم پر کئی سوال اٹھائے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بجائے پارلیامنٹ میں بحث ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آر بی آئی نے اس بارے میں آزادانہ طور پر غوروفکرنہیں کیا اور پوری قواعد 24 گھنٹے میں پوری کی گئی۔

فوٹو: رائٹرس

نوٹ بندی کو لے کر حکومت نے کبھی بھی آر بی آئی کو  لوپ میں نہیں رکھا: رپورٹ

ایک میڈیا رپورٹ میں نوٹ بندی کے فیصلہ سازی کے عمل کا حصہ رہے اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے سینٹرل بورڈ میں اس موضوع پر ڈھنگ سے تبادلہ خیال نہیں کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سوموار کو مودی حکومت کے 2016 میں لیے گئے نوٹ بندی کے فیصلے کے خلاف دائر کئی عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے اس فیصلے کو 4:1 کی اکثریت سے درست قرار دیا تھا۔

(علامتی  تصویر: پی ٹی آئی)

نیا سال: کیا کہیں کوئی امید ہے …  

نئے سال میں اصل تشویش ہندوستان میں ہندو ذہن کی تشکیل ہے جو احساس برتری کے نشے میں دھت ہے۔ مسلمان بےیارومددگارہیں۔ چند دانشور ہی ان کے ساتھ ہیں۔ کشمیر میں مسلمانوں کو ان کے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ آسام میں ان کو حاشیے میں دھکیلا جا رہا ہے اور پورے ملک میں قانون اور غنڈوں کی ملی بھگت سے ان کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ(فوٹو : رائٹرس)

نوٹ بندی: سپریم کورٹ نے مرکز کے حق میں فیصلہ سنایا، بنچ کے ایک جج نے الگ رائے رکھی

مودی حکومت کے 2016 میں نوٹ بندی کے فیصلے کے خلاف کئی عرضیوں کی سماعت کر رہی سپریم کورٹ کی بنچ نے اسے جائز ٹھہراتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کا مقصد کالا بازاری ،ٹیرر فنڈنگ ​​وغیرہ کو ختم کرنا تھا، یہ بات غیر متعلق ہے کہ ان مقاصد کو حاصل کیا گیایا نہیں۔

اوما بھارتی۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

رام – ہنومان کے نام یا ہندو مذہب پر بی جے پی کا پیٹنٹ نہیں ہے: اوما بھارتی

بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی شخص رام، ہنومان یا ہندو مذہب میں یقین رکھتا ہے یا رکھ سکتا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ ان میں ہمارا ایمان سیاسی نفع نقصان سے بالاتر ہوتا ہے۔

سادھوی پرگیہ/ فوٹو: پی ٹی آئی

اب نفرت کا کاروبار اور فرقہ وارانہ ایجنڈہ چلانا ہی سنت – سادھوی ہونے کی اولین شرط ہے

پچھلی صدی کی آخری دو دہائیوں میں اس بات پر بحث ہوتی تھی کہ سادھوی اوما بھارتی زیادہ پرتشدد ہیں یا سادھوی رتمبھرا۔ ان دونوں کی روایت خوب پروان چڑھی۔ اس لیے سادھوی پراچی، سادھوی پرگیہ ٹھاکر جیسی شخصیات کے لیے صرف لوگوں کے دلوں میں ہی نہیں ، بلکہ قانون ساز اسمبلیوں اور پارلیامنٹ میں بھی جگہ بنی۔

علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس

کالے دھن سے نمٹنے کے لیے نوٹ بندی کی تجویز کو آر بی آئی نے مارچ 2016 میں خارج کر دیا تھا

گزشتہ ماہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ آر بی آئی کے مرکزی بورڈ کی خصوصی سفارش پر لیا گیا تھا۔ تاہم، آر ٹی آئی کے ذریعے سامنے آنے والے نتائج مرکزی حکومت کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں پیش کیے گئے اس حلف نامے کے برعکس ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

اکھلیش یادو ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل نہیں ہوں گے، کہا-کانگریس اور بی جے پی ایک جیسے

سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ انہیں کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔ اس یاترا سے اکھلیش کی غیر موجودگی کو بی جے پی مخالف پارٹیوں کو ایک ساتھ لانے کی کانگریس کی کوششوں کے لیےجھٹکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

(فوٹوبہ شکریہ: پی آئی بی)

سکھ ہندوتوا کا ہتھیار بننے سے انکار کر رہے ہیں، ہندو کب اس دھوکے کو پہچان پائیں گے؟

مغلوں اور سکھ رہنماؤں کے درمیان تصادم ہوا، لیکن سکھوں نے آج اس حقیقت کو مسلمانوں کے خلاف تشدد کی سیاست کے لیے استعمال کرنے سے گریز کیا ہے۔ یہ بات آر ایس ایس اور بی جے پی کو پریشان کرتی رہی ہے۔ وہ سکھوں کو مسلمانوں کے خلاف تشدد میں ملوث کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے وہ گرو گوبند سنگھ یا گرو تیغ بہادر کو یاد کرتے ہیں۔ ارادہ انہیں یاد کرنے کا جتنا نہیں، اتنا مغلوں کی’ بربریت’ کی یاد کو زندہ رکھنے کا ہے۔

فوٹو: انسٹا گرام، پیلے

فٹ بال کے کنگ پیلے چل بسے

پیلے برازیل کی قومی ٹیم کے لیے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 92 میچوں میں 77 گول کیےپیلے برازیل کی قومی ٹیم کے لیے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 92 میچوں میں 77 گول کیے۔

اس سال 18 جون کو ماں ہیرا بین مودی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی ان سے ملنے گاندھی نگر پہنچے تھے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کا انتقال

ہیرا بین کے پسماندگان میں ان کے پانچ بیٹے – وزیر اعظم مودی اور ان کے بھائی سوما بھائی، امرت بھائی، پرہلاد بھائی اور پنکج بھائی- اور بیٹی وسنتی بین ہیں۔ ان کی آخری رسومات جمعہ کی صبح گاندھی نگر کےایک شمشان گھاٹ میں وزیر اعظم مودی، ان کے بھائیوں اور خاندان کے دیگر افراد کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔

اوما بھارتی۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

بی جے پی ووٹ مانگنے کے لیے میرے نام کا استعمال کرتی ہے، میرا فوٹو دیکھ کر ووٹ مت دینا: اوما بھارتی

لودھی کمیونٹی سےتعلق رکھنے والی بی جے پی کی سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے کمیونٹی کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بی جے پی نہیں چھوڑی تھی، مجھے نکالا گیا تھا۔ مجھ سے سرکار بنوانے کے بعد پارٹی سےنکالنے کا پلان پہلے ہی بنا لیا گیا تھا کیونکہ یہاں حکومت بنانے کی اوقات کسی کی نہیں تھی۔

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو 28 دسمبر کو نیلور میں روڈ شو کے دوران۔ (تصویر: یوٹیوب اسکرین گریب)

آندھرا پردیش: چندر بابو نائیڈو کے روڈ شو میں بھگدڑ، آٹھ ہلاک، متعدد زخمی

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این چندر بابو نائیڈو بدھ کو ضلع نیلور کے کنڈوکور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد پنڈال میں پہنچ گئی تھی اور آگے جانے کی کوشش کر رہی تھی۔ جس سے بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

پرگیہ ٹھاکر کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے کانگریس لیڈر جے رام رمیش

بی جے پی ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے 25 دسمبر کو کرناٹک کے شہر شیو موگا میں ایک کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ہندوؤں کو ان پر اور ان کی عزت پر حملہ کرنے والوں کو جواب دینے کا حق ہے، وہ اپنے دفاع کے لیے گھر میں چاقو کی دھار تیز رکھیں۔ ٹھاکر کے خلاف کرناٹک پولیس میں دو شکایتیں بھی دی گئی ہیں،لیکن پولیس نے ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔ شکایت کنندہ ترنمول کانگریس لیڈر ساکیت گوکھلے نے بھی سپریم کورٹ جانے کی بات کی ہے۔

انٹلی جنس اوور سنچریز

سابق ہندوستانی خفیہ اہلکار کے انکشافات

حال ہی میں ہندوستانی خارجی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسز ونگ یعنی راء سے وابستہ ایک آفیسر واپالا بالا چندرن نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ 1988میں جنرل ضیا نے محسوس کیا تھاکہ ہوشربا دفاعی اخراجات دونوں ممالک کی اقتصادیات پر ایک بوجھ ہیں اور اس کی وجہ سے وہ اپنی استعداد کے مطابق ترقی نہیں کر پا رہے ہیں۔اس لیے انہوں نے اردن کے اس وقت کے ولی عہد شہزادہ حسن سے ہندوستانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کو پیغام پہنچانے اور ثالثی کی درخواست کی۔

پرگیہ سنگھ ٹھاکر۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

بی جے پی ایم پی پرگیہ ٹھاکر نے کہا، اپنی حفاظت کے لیے گھر میں چاقو کی دھار تیز رکھو

گزشتہ 25 دسمبر کو کرناٹک کے شہر شیوموگا میں منعقدہ ہندو سمیلن کے دوران ہندو کارکنوں کے قتل کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیامنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوؤں کو حق ہے کہ وہ ان پر اور ان کی عزت پر حملہ کرنے والوں کو جواب دیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس نے مرکز سے ان کے خلاف سیڈیشن کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہاراجہ سیاجی راؤ یونیورسٹی۔ (فوٹو بہ شکریہ: https://www.shiksha.com/university/msu)

گجرات کی سیا جی راؤ یونیورسٹی کیمپس میں نماز پڑھنے کا ویڈیو سامنے آنے پر تنازعہ

گجرات کے شہر وڈودرا میں مہاراجہ سیاجی راؤ یونیورسٹی کیمپس میں دو دن قبل نماز پڑھنے والےایک جوڑے کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد دو طالبعلموں کے نماز پڑھنے کا ویڈیوبھی وائرل ہوگیاہے۔ وشو ہندو پریشد کے کارکنوں نے اس واقعہ کے پس پردہ سازش کا الزام لگاتے ہوئے یہاں گنگا جل چھڑک کر ہنومان چالیسہ کاپاٹھ کیا۔

آشا پاریکھ۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

پٹھان فلم تنازعہ: آشا پاریکھ نے کہا – یہ غلط ہے، ہمارا دماغ اب بند ہوتا جا رہا ہے

فلم ‘پٹھان’ کے گانے ‘بےشرم رنگ’ پر تنازعہ کے درمیان معروف اداکارہ آشا پاریکھ نے کہا ہے کہ بکنی پر کوئی ہنگامہ نہیں تھا، یہاں نارنجی (بھگوا ) رنگ کی بکنی کو لے کر سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ اب کسی اداکارہ نے نارنجی پہن لیا یا نام کچھ ایسا ہو گیا تو اس کو بین کیوں کر رہے ہیں؟یہ ٹھیک نہیں لگتا ہے؟

دہلی میں 'بھارت جوڑو یاترا' کا قافلہ اور راہل گاندھی۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر/@بھارت جوڈو)

کانگریس کا الزام، راہل گاندھی سے بات کرنے والوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے آئی بی

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت نے پہلے ‘بھارت جوڑو یاترا’ کو بدنام کرنے اور روکنے کے لیے الیکشن کمیشن اور نیشنل چائلڈ رائٹس کمیشن جیسے آئینی اداروں کا استعمال کیا اور اب انٹلی جنس افسران کا استعمال کر رہی ہے۔

لالو یادو(فوٹو: پی ٹی آئی)

سی بی آئی نے لالو یادو کے خلاف بند کیے گئے بدعنوانی کے کیس کو پھر سے کھولا

سال 2018 میں سی بی آئی نے لالو پرساد یادوکےیو پی اے 1 حکومت میں ریلوے کی وزارت سنبھالنے کے دوران ریلوے پروجیکٹوں کے الاٹمنٹ میں بدعنوانی کے الزامات کی جانچ شروع کی تھی۔ مئی 2021 میں جانچ بند کر دی گئی تھیں۔ تب سی بی آئی ذرائع نے کہا تھا کہ ‘الزامات کے کو لے کر کوئی معاملہ نہیں بنا۔’

Banjot

کووڈ– 19بی ایف .7ویرینٹ: ’نئی‘ لہر کے بارے میں خدشات کے پس پردہ سچ کیا ہے

ویڈیو: سوشل میڈیا سے لے کر ٹی وی چینل تک کووڈ کی ‘نئی’ لہر اور لاک ڈاؤن کے خدشات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ کیا کووڈ-19 کا بی ایف .7 ویرینٹ ابھی ہندوستان میں ملا ہے؟ مرکز کے مطابق، 90 فیصد سے زیادہ آبادی کو ویکسین کی دو خوراکیں مل چکی ہیں، تو پھر ڈرکی وجہ کیا ہے؟ بتار رہی ہیں بن جوت کور ۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/ دی وائر)

بچوں کو صبح جلدی بیدار کرنے کے لیے مندر-مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کریں: ہریانہ محکمہ تعلیم

دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کے پیش نظر ہریانہ محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے پرنسپل سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں بچوں کے لیے مطالعہ کا سازگار ماحول بنانے کی غرض سےگرام پنچایتوں سے رابطہ کریں۔ اس طرح کی کوشش کریں کہ گاؤں میں صبح کے وقت پڑھائی کرنے کا ماحول بنے۔

یوگی آدتیہ ناتھ۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک/MYogiAdityanath)

یوگی آدتیہ ناتھ کی افسران کو ہدایت – کرسمس منائیں، لیکن تبدیلی مذہب کا واقعہ نہ ہونے پائے

ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو خبردار کیا کہ کچھ اضلاع میں دوبارہ لاؤڈ اسپیکر لگائے جا رہے ہیں، یہ قابل قبول نہیں ہے۔ نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی […]

کیرل کے صحافی صدیقی کپن۔ (فوٹو بی شکریہ: ٹوئٹر/@vssanakan)

منی لانڈرنگ کیس میں صدیق کپن کو ضمانت، اہلیہ نے کہا – جب تک وہ سامنے نہیں آ جاتے، مجھے یقین نہیں ہوگا

اکتوبر 2020 میں ہاتھرس گینگ ریپ کیس کی کوریج کے لیے جاتے ہوئے یو پی پولیس کے ذریعے گرفتار کیے گئے صحافی صدیق کپن کو گزشتہ ستمبر میں یو اے پی اے کیس میں سپریم کورٹ نے ضمانت دےدی تھی۔ تاہم ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا۔

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

ہندوستانی مسلمانوں کی ذہنی صحت کو نئے نظریے سے دیکھنے کی ضرورت: رپورٹ

بے باک کلیکٹو کی جانب سے جاری ایک حالیہ رپورٹ میں ملک میں گزشتہ چند برسوں میں فرقہ وارانہ پولرائزیشن اور نفرت انگیز جرائم میں اضافے کے باعث مسلم کمیونٹی کو درپیش سماجی، جذباتی اور مالی مشکلات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

فوٹو : پی ٹی آئی

فرضی ’آسٹن یونیورسٹی‘ کے ساتھ معاہدے پر یوپی حکومت کی تنقید، اپوزیشن کا وہائٹ پیپر کا مطالبہ

گزشتہ 18 دسمبر کو اتر پردیش حکومت نے ایک بیان میں کہا تھاکہ اس نے آسٹن یونیورسٹی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت تقریباً 35000 کروڑ روپے کی لاگت سے 5000 ایکڑ اراضی پر ایک ‘سمارٹ سٹی آف نالج’ بنایا جانا ہے، جس میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس ہوں گے۔ اب پتہ چلا ہے کہ یہ ‘یونیورسٹی’ ٹیکساس آسٹن کی ممتاز یونیورسٹی نہیں ہے۔