احمد آباد کے جمال پور-کھڑیا اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوارعمران کھیڑا والا نے گجرات اسمبلی انتخابات میں اپنے قریبی بی جے پی حریف بھوشن بھٹ کو شکست دی۔ اس بار کانگریس نے چھ، عآپ نے تین، اے آئی ایم آئی ایم نے 12 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔وہیں حکمراں بی جے پی نے کسی بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا تھا۔
الزام ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جن طالبعلموں نے اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا، ان کے پاس مبینہ طور پر 6 دسمبر کو ‘یوم سیاہ’ بتانے والے پوسٹر تھے۔ واقعہ کے ایک دن بعد ہندوتوا تنظیموں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ملزم طالبعلموں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو وہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
ویڈیو: سوراج انڈیا کے بانی اور کارکن یوگیندر یادوآغاز سے ہی کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگرچہ وہ کانگریس پارٹی کے رکن نہیں ہیں، لیکن وہ لوگوں کو ساتھ لانے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ دی وائر کے یاقوت علی نے ان سے عام آدمی پارٹی سمیت عصری سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
بک ریویو: تحریک کے ساتھ ہی تحریکوں کو دستاویزی پیرہن عطا کرنا ایک اہم اور ذمہ دارانہ کام ہے۔ صحافی مندیپ پنیا نے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کے سفر کو تخلیقی انداز میں حقائق کے ساتھ پیش کرکے اس سمت میں کوشش کی ہے۔
بی جے پی ایم پی روی کشن نے لوک سبھا میں ایک پرائیویٹ بل پیش کیا ہے، جس میں آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کی دفعات ہیں۔ اس کا مقصد لوگوں کو دو سے زیادہ بچوں کو جنم دینے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جن کے دو سے زیادہ بچے ہیں انہیں سرکاری ملازمتوں اور سرکاری سہولیات اور سرکاری سبسڈی کے لیے نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔
ہندوستان کے لیے گجرات کے انتخابی نتائج کے نظریاتی مضمرات بہت سنگین ہوں گے۔ مسلمان اور عیسائی مخالف نفرت اور تشدد گجرات کے باہر بھی شدت اختیار کریں گے۔ مزدوروں، کسانوں، طلبہ وغیرہ کے حقوق کو محدود کرنے کے لیے قانونی طریقے اپنائے جائیں گے۔ آئینی اداروں پر بھی دباؤ بڑھے گا۔
یاد رفتگاں: گزشتہ دنوں دار فانی سے رخصت ہوئےمؤرخ سریندر گوپال اپنےتمام علمی کارناموں میں وولگا کو گنگا سے جوڑنے والے سماجی، ثقافتی اور اقتصادی روابط کی چھان بین کرتے رہے۔عصر آئندگاں میں جب بھی ہندوستان، روس اور وسطی ایشیا کے تاریخی تعلقات پر بات کی جائے گی، ان کے علمی کارنامے اہل علم کے لیے رہنمائی کا کام کریں گے۔
نومبر کے آخری دنوں کی مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کی رپورٹ میں بہار کے موتیہاری کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی ) 402 تھا۔ یہ صورتحال تقریباً ایک ماہ سے ہے۔ ایک ایسے شہر میں جہاں صنعت کے نام پر کسی زمانےکی شوگر مل کے کھنڈرات ہی نظر آتے ہیں، آلودگی کی یہ سطح سنگین سوالوں کو جنم دیتی ہے۔
بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی نے اخبارات میں اشتہار دے کر دعویٰ کیا ہے کہ اس کی دوائیں ٹائپ 1 ذیابیطس، تھائرائیڈ اور دمہ جیسی کئی بیماریوں کا علاج کر سکتی ہیں۔ ‘ایلوپیتھی کے ذریعے پھیلائی گئی غلط فہمیاں’ کے عنوان سے شائع ہونے والےاس اشتہار کو تمام ڈاکٹروں نے پورے طور پر گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے لوک سبھا میں بتایا کہ اقلیتی طبقے کے ریسرچ اسکالرس کو ملنے والی مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو اس تعلیمی سال سے بند کیا جا رہا ہے۔ یہ فیلو شپ یو پی اے کے دور حکومت میں سچر کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی۔
صحافی صدیق کپن اور تین دیگر افراد کو 5 اکتوبر 2020 کو ہاتھرس میں ایک نوجوان خاتون کے ساتھ مبینہ طور پرگینگ ریپ اور قتل کے کیس کی کوریج کے لیے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے فروری2021 میں کپن کے خلاف کیس درج کیا تھا۔
ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے آبائی ضلع ہمیر پور کی پانچ میں سے ایک بھی اسمبلی سیٹ پر جیت نہیں ملی۔ ٹھاکر کے پارلیامانی حلقے کی کل 17 اسمبلی سیٹوں میں سے کانگریس نے 10 پر کامیابی حاصل کی ہے، دو پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے بتایا کہ 2017 اور 2022 کے درمیان آندھرا پردیش میں ارکان پارلیامنٹ اور ایم ایل ایز کے خلاف سب سے زیادہ 10 مقدمات درج کیے گئے۔ 2020 میں سزا پانے کی شرح 69.83 فیصددرج کی گئی جو ان پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔
سال 2020 کے شمال–مشرقی دہلی فسادات کے بعد سے 2022 کے ایم سی ڈی انتخاب اس خطے میں ہونے والے پہلے بڑے انتخاب تھے۔ انتخاب میں جنوبی دہلی کے شاہین باغ علاقے میں دو وارڈوں میں کانگریس کی خواتین امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
کیرالہ کی کانگریس لیڈر جے بی ماتھیر ہیشم نے راجیہ سبھا میں حکومت سے ماب لنچنگ سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ جس کے جواب میں حکومت کی طرف سے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کی تفصیلات دی گئیں۔ حکومت نے کہا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیوروماب لنچنگ سے متعلق کوئی علیحدہ ڈیٹا نہیں رکھتا ہے۔
یہ واقعہ کرولی ضلع کے شاہ گنج علاقے کا ہے، جہاں سے پچھلے تین دنوں سےالٹی اور دست کے مریض ہنڈون، کرولی اور جے پور کے اسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں۔ سرکاری پائپ لائن سے آلودہ پانی کی سپلائی ہوئی تھی۔ کرولی کے ڈی ایم نے بتایا کہ فی الحال پانی کی سپلائی روک دی گئی ہے اور نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے کووڈ وبائی امراض اور لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کی حالت سے متعلق مفاد عامہ کے ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ این ایف ایس اے کے تحت اناج آخری شخص تک پہنچے۔ یہ ہماری تہذیب ہے کہ کوئی خالی پیٹ نہ سوئے۔
اسرائیلی فلمساز کے تبصرہ پر جس طرح حکومت بھڑک اٹھی، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ناکام فلمساز اگنی ہوتری کی فلم پر تنقید کو خود ہندوستان پر حملہ تصور کیا جائےگا۔ حیرت ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کسی فلم پر ایک سند یافتہ فلمساز کی تنقید کوبرداشت نہیں کر پارہی ہے۔
سال 2018 میں فلمساز وویک اگنی ہوتری نے ٹوئٹر پر لکھا تھاکہ دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس ایس مرلی دھر نے ایلگار پریشد کیس میں ملزم گوتم نولکھا کی نظر بندی کے فیصلے کو اس لیے ردکر دیا تھا کہ وہ جج کی بیوی کے دوست تھے۔ اگنی ہوتری کی معافی کے بعد عدالت نے کہا کہ وہ اس کے سامنے پیش ہو کر اظہار افسوس کریں۔
کشمیر کے اخبار گریٹر کشمیر کے ساتھ طویل عرصے تک وابستہ رہے خالد گل ان صحافیوں میں سے ایک تھے جن کے گھروں پر گزشتہ ماہ پولیس نے دوسرے صحافیوں کو ملنے والی آن لائن دھمکیوں کے سلسلے میں چھاپے مارے تھے۔
ویڈیو: گزشتہ ماہ گجرات انتخابات کے لیے انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی، امت شاہ، اروند کیجریوال اور کانگریس لیڈر کیا کر رہے تھے، الیکشن کمیشن کیسے کام کر رہا تھا، ان موضوعات پر @ms_medusssa کا طنزیہ نیوز بلیٹن۔
ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا رکن ڈیرک اوبرائن نے بتایا کہ موربی پل حادثے پر ساکیت گوکھلے کے ٹوئٹ کو لے کر جھوٹامعاملہ بنا کر احمد آباد سائبر سیل میں کیس درج کیا گیا۔ اس سے ترنمول کانگریس اور اپوزیشن کو چپ نہیں کرایا جا سکتا۔ بی جے پی سیاسی انتقام کو ایک الگ سطح پر لے جا رہی ہے۔
دہلی کی ایک عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے مطابق،ہیٹ اسپیچ وغیرہ کے معاملے میں کوڈ آف کریمنل پروسیجر (سی آر پی سی) کی دفعات کے تحت تحقیقات اور ایف آئی آر کے درج کرنے کے لیے حکومت کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔
جو ش نے خود کو ”شاعر آخر الزماں کہلوانا پسند کیا تھا مگرحیف کہ وہ نہیں جانتے تھے اُن کے ساتھ ہی اُن کا زمانہ بھی ختم ہو جائے گا۔
یہ معاملہ گورنمنٹ لا کالج اندور کا ہے۔ اے بی وی پی نے ہنگامہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ کالج میں کچھ اساتذہ طلبہ کے درمیان شدت پسندی ، لو جہاد اور ملک کے بارے میں منفی باتوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس معاملے میں کالج کی طرف سے عارضی طور پر ہٹائے گئے چھ اساتذہ میں سے چار مسلمان ہیں۔
سال 2008 میں ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں ہوئے بم بلاسٹ میں چھ لوگوں کی موت ہوئی تھی اور سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ بی جے پی ایم پی پرگیہ ٹھاکر نے اس کیس میں خود کو الزام سے بری کیے جانے کی مانگ کی تھی۔ ان کے ساتھ ہی شریک ملزم سمیر کلکرنی اور لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت نے بھی اپنی عرضیاں واپس لے لی ہیں۔
دہلی یونیورسٹی کے کیمپس میں یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا کی رہائی کی مانگ کو لے کر تقریباً 36 تنظیموں کا مشترکہ محاذ ‘کیمپن اگینسٹ اسٹیٹ رپریشن’ کے بینر تلے مظاہرہ کیا جا رہا تھا ۔ الزام ہے کہ اس دوران اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ارکان نے مظاہرین پر لاٹھی وغیرہ سے حملہ کیا۔
اڈانی گروپ کے ذریعے این ڈی ٹی وی کی حصہ داری خریدنے کے بعد این ڈی ٹی وی انڈیا کے گروپ ایڈیٹر رویش کمار نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو چونی سمجھنے والے جگت سیٹھ ہر ملک میں ہیں۔ اگر وہ دعویٰ کریں کہ وہ صحیح معلومات پہنچاناچاہتے ہیں تواس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی جیب میں ڈالر رکھ کر آپ کی جیب میں چونی ڈالنا چاہتے ہیں۔
اسرائیلی فلمساز اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے جیوری چیف نادو لیپڈ نے فلم ‘دی کشمیر فائلز’ کو ‘فحش’ اور ‘پروپیگنڈہ ‘ بتایا تھا۔ اس پر بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ انہوں نے انجانے میں کسی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانےکے لیے معافی مانگی ہے۔
مرکزی حکومت نےرائٹ ٹو ایجوکیشن قانون کا حوالہ دیتے ہوئے ایک نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اس قانون کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو لازمی تعلیم فراہم کر رہی ہے، اس لیے اسکالرشپ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
کووڈ ٹیکہ کاری کے مبینہ منفی اثرات سے دو لڑکیوں کی موت کے معاملے میں ان کے والدین نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت نے عدالت میں پیش کیے گئے ایک حلف نامہ میں کہا ہے کہ ویکسین کے استعمال کی وجہ سے ہونے والی موت کے معاملات میں حکومت کو معاوضے کے لیے جوابدہ ٹھہرانا قانونی طور پر درست نہیں ہے۔
گزشتہ 26 نومبر کو صدر دروپدی مرمو نے جھارکھنڈ اور ان کی آبائی ریاست اڑیسہ کے غریب آدی واسیوں کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ضمانت کی رقم ادا کرنے کے لیےپیسے کی کمی کی وجہ سے ضمانت ملنے کے باوجود جیل میں ہیں۔ اب سپریم کورٹ نے ملک بھر کے جیل حکام کو ایسے قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
کرناٹک کی نجی یونیورسٹی منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کا معاملہ۔ واقعہ سے متعلق مبینہ ویڈیو میں طالبعلم ملزم پروفیسر سے کہتا ہے کہ اس ملک میں مسلمان ہونا اور یہ سب ہر روزجھیلنا مذاق نہیں ہے سر۔ آپ میرے مذہب کا مذاق نہیں اڑا سکتے، وہ بھی توہین آمیز طریقے سے۔
سپریم کورٹ میں ایک عرضی کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ مذہب کی آزادی کا حق یقینی طور پر کسی شخص کو دھوکہ دہی، زبردستی یا لالچ کے ذریعے مذہب تبدیل کرانے کا حق نہیں دیتا۔ اس طرح کی روایات پر قابو پانے والے قوانین سماج کے کمزور طبقوں کے حقوق کے تحفظ کے لیےضروری ہیں۔
بتادیں کہ 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے جیوری چیف اور اسرائیلی فلمساز نادو لیپڈ نے کہا کہ ہم سب فلم ‘دی کشمیر فائلز’سے حیران اور پریشان ہیں، جو اتنے باوقار فلم فیسٹیول کے ایک آرٹسٹک اور مسابقتی سیکشن کے لیے نامناسب تھی۔
حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے 2002 کے فسادات کے سلسلے میں تبصرہ کیا تھا کہ بی جے پی نے فرقہ وارانہ تشدد میں شامل لوگوں کو سبق سکھایا تھا۔ سابق بیوروکریٹس اور حقوق کے کارکنوں نے اسے ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کی قومی صدر راجیہ شری چودھری نے کہا کہ 6 دسمبر کوہم طے شدہ وقت پر ہنومان چالیسا پاٹھ کرکے شری کرشن جنم بھومی کے ماحول کو پاکیزہ بنائیں گے اور ایسا کرکے ہم ہندو سماج کو بھگوان کرشن کی جائے پیدائش کو خالص شکل میں سونپنا چاہتے ہیں۔
آپ بیتی: موربی پل حادثے کے بعد وزیر اعظم مودی کے اسپتال کے دورے سے پہلے ہی اس کے کایا پلٹ کی تصویریں سامنے آ ئی تھیں۔یہ سب نیا نہیں ہے۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار کے جیاروگیہ اسپتال کے ایسے ہی کچھ دوروں کا گواہ ہونے کی وجہ سےمیں جانتا ہوں کہ لیڈروں کے اس طرح کے دورے سے اخبارات کی سرخیوں کے علاوہ اورکچھ نہیں بدلتا۔
اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئےاقتصادی اور سماجی سروکاروں نے بی جے پی کو اس کے ‘گجراتی گورو’ پر بھروسہ کرنے کے لیے مجبور کر دیا ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کی انتخابی مہم کا رخ ہندوتوا سے ترقیاتی اسکیموں کی جانب موڑ دیا ہے۔
تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں میں اداکاری کرنے والے وکرم گوکھلےنے کئی مراٹھی اور ہندی فلموں میں اپنی شناخت بنائی تھی۔ ان کی پردادی درگا بائی کامت ہندوستانی سنیما کی پہلی خاتون اداکارہ تھیں، جبکہ ان کی دادی کملا بائی گوکھلے ہندوستانی سنیما کی پہلی خاتون چائلڈ آرٹسٹ تھیں۔